Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 122

سورة النساء

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدۡخِلُہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقًّا ؕ وَ مَنۡ اَصۡدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیۡلًا ﴿۱۲۲﴾

But the ones who believe and do righteous deeds - We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. [It is] the promise of Allah , [which is] truth, and who is more truthful than Allah in statement.

اور جو ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں یہ ابدالاباد رہیں گے یہ ہے اللہ کا وعدہ جو سراسر سچا ہے اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ سے زیادہ سچا ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
سَنُدۡخِلُہُمۡ
عنقریب ہم داخل کریں گے انہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ابد تک / ہمیشہ ہمیشہ
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقًّا
سچا
وَمَنۡ
اور کون
اَصۡدَقُ
زیادہ سچا ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
قِیۡلًا
بات میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
سَنُدۡخِلُہُمۡ
عنقریب ہم داخل کریں گے انہیں
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقًّا
سچا
وَمَنۡ
اور کون
اَصۡدَقُ
زیادہ سچا ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
قِیۡلًا
بات میں
Translated by

Juna Garhi

But the ones who believe and do righteous deeds - We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. [It is] the promise of Allah , [which is] truth, and who is more truthful than Allah in statement.

اور جو ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں یہ ابدالاباد رہیں گے یہ ہے اللہ کا وعدہ جو سراسر سچا ہے اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ سے زیادہ سچا ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے تو انہیں ہم ایسے باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قول میں اللہ سے بڑھ کر اور کون سچا ہوسکتا ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ لوگ جوایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے انہیں ہم عنقریب جنتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ہمیشہ ہمیشہ، اﷲ تعالیٰ کا سچاوعدہ ہے،اوراﷲ تعالیٰ سے زیادہ کون بات میں سچاہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believe and do good deeds, them We shall admit to the gardens beneath which rivers flow. They shall live there forever - a real promise from Allah. And who is more truthful than Allah in his word?

اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے اچھے ان کو ہم داخل کریں گے باغوں میں کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی ہمیشہ وعدہ ہے اللہ کا سچا اور اللہ سے زیادہ سچا کون

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں انہیں ہم عنقریب داخل کریں گے ایسے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اللہ کا یہ وعدہ سچا ہے اور کون ہے جو اللہ سے بڑھ کر اپنی بات میں سچا ہوسکتا ہے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But those who believe and do good, We shall cause them to enter the Gardens beneath which rivers flow. Here they will abide for ever. This is Allah's promise in truth and whose word is truer than Allah's?

رہے وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں ، تو انہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہی اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ہم ان کو ایسے باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے ، اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اچھے کام کیے ان کو ہم باغوں میں لے جاویں گے جن کے تلے نہری بہہ رہی ہوں گی وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہ اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچا اور کون ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے عنقریب ہم ان کو بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس کے برخلاف) جو لوگ ایمان لائے اور صالح اعمال بجا لائے ہم انہیں ایسے باغات میں داخل کریں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ کا وعدہ ہمیشہ سچا ہے۔ اور اللہ سے زیادہ سچی باتیں بتانے والا کون ہے۔ اس کا قول برحق ہوتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ ابدالآباد ان میں رہیں گے۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔ اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe and work righteous works, anon We shall make them enter Gardens whereunder the rivers flow, as abiders therein for ever: promise of Allah, true. And who is more truthful than Allah in speech?

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل نیک کئے ہم انہیں عنقریب (بہشت کے) باغوں میں داخل کریں گے کہ ان کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی ان میں ہمیشہ ہمیش کو رہیں گے اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک کام کیے ، ہم ان کو ایسے باغوں میں داخل کریں گے ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ کا وعدہ حق جانو اور اللہ سے زیادہ وعدے کا سچا کون ہوسکتا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ہم انہیں عنقریب جنتوں میں داخل کریںگے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچاہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں تو انہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جو لوگ ایمان لائے (صدق دل سے) اور انہوں نے عمل بھی نیک کئے، تو ان کو ہم عنقریب ہی داخل کریں گے ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں، جہاں ان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے رہنا نصیب ہوگا، وعدہ ہے اللہ کا سچا، اور اللہ سے بڑھ کر سچی بات کس کی ہوسکتی ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور جو لوگ ایمان لائے اوراچھے عمل کئے توانہیں ہم ایسے باغات میں داخل کرینگے جن میں نہریں جاری ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اللہ کاوعدہ سچاہے اور قول میں اللہ سے بڑھ کر اور کون سچاہوسکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کچھ دیر جاتی ہے کہ ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں اللہ کا سچا وعدہ اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم انہیں عنقریب بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ ( یہ ) اللہ کا سچا وعدہ ہے ، اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ہم عنقریب انہیں ان بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ( یہ ) اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who believe and do deeds of righteousness,- we shall soon admit them to gardens, with rivers flowing beneath,-to dwell therein for ever. Allah's promise is the truth, and whose word can be truer than Allah's?

Translated by

Muhammad Sarwar

We will admit the righteously striving believers to Paradise wherein streams flow and they will live therein forever. God's promise is true for no one is more truthful than Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believe and do righteous good deeds, We shall admit them to the Gardens under which rivers flow (i.e. in Paradise) to dwell therein forever. Allah's promise is the truth; and whose words can be truer than those of Allah

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believe and do good, We will make them enter into gardens beneath which rivers flow, to abide therein for ever; (it is) a promise of Allah, true (indeed), and who is truer of word than Allah?

Translated by

William Pickthall

But as for those who believe and do good works We shall bring them into Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide for ever. It is a promise from Allah in truth; and who can be more truthful than Allah in utterance?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने नेक काम किए उनको हम ऐसे बाग़ात में दाख़िल करेंगे जिनके नीचे नहरें बहती होंगी उनमें वे हमेशा रहेंगे, अल्लाह का वादा सच्चा है और अल्लाह से बढ़ कर कौन अपनी बात में सच्चा होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ایمان لے آئے اور اچھے کام کئے ہم ان کو عنقریب ایسے باغوں میں داخل کریں گے کہ ان کے نیچے نہریں جاری ہونگی وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے خدا تعالیٰ نے (اس کا) وعدہ فرمایا ہے ( اور) سچا (وعدہ فرمایا ہے) اور خدا تعالیٰ سے زیادہ کس کا کہنا صحیح ہوگا۔ (122)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ایسے باغات میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ جہاں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے اور کون ہے جو اللہ تعالیٰ سے بات کرنے کے اعتبار سے سچا ہو ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں ‘ تو انہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے عنقریب ہم ان کو ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ان میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے سچا وعدہ فرمایا ہے اور کون ہے جس کا کہنا اللہ سے زیادہ سچا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے اچھے ان کو ہم داخل کرینگے باغوں میں کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی ہمیشہ وعدہ ہے اللہ کا سچا اور اللہ سے سچا کون

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ہم ان کو عنقریب ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن ک نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ نے اس کا وعدہ فرمایا ہے اور سچا وعدہ فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہوسکتا ہے۔