Hypocrites Wait and Watch what Happens to Muslims
Allah says;
الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ
...
Those who wait and watch about you;
Allah states that the hypocrites watch and await the harm that occurs to the believers, awaiting the time when the Muslim circumstances and religion are dissolved and the state of Kufr takes over.
...
فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّهِ
...
if you gain a victory from Allah,
triumph, aid and booty,
...
قَالُواْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ
...
they say, "Were we not with you'!'
trying to come closer to the believers with this statement.
However,
...
وَإِن كَانَ لِلْكَافِرِينَ نَصِيبٌ
...
But if the disbelievers gain a success,
by gaining victory over the believers sometimes, just as occurred during Uhud, for surely, the Messengers are tested, but the final victory is theirs.
...
قَالُواْ أَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُم مِّنَ الْمُوْمِنِينَ
...
they say (to them), "Did we not gain mastery over you and did we not protect you from the believers!"
meaning, did we not help you in secret and try our best to confuse the believers and weaken their resolve, until you gained victory over them!
This statement of the hypocrites is an attempt to strengthen relations with the disbelievers, because they pretend to be friends with both parties so that they will be safe from their harm, due to their weak faith and lack of certainty.
Allah said,
...
فَاللّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
...
Allah will judge between you (all) on the Day of Resurrection.
meaning, by what He knows about you, O hypocrites. Therefore, do not be deceived by being shaded under the protection of Islamic Law in this life, which is such only out of Allah's wisdom. Surely, on the Day of Resurrection, your pretending shall not benefit you, because on that Day, the secrets of the souls will be disclosed and the contents of the hearts will be collected.
Allah said,
...
وَلَن يَجْعَلَ اللّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُوْمِنِينَ سَبِيلً
And never will Allah grant to the disbelievers a way (to triumph) over the believers.
Abdur-Razzaq recorded that Yasi Al-Kindi said,
"A man came to Ali bin Abi Talib and said, `What about this Ayah,
وَلَن يَجْعَلَ اللّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُوْمِنِينَ سَبِيلً
(And never will Allah grant to the disbelievers a way (to triumph) over the believers),
Ali said, `Come closer, come closer. Allah will judge between you on the Day of Resurrection, and He will not grant victory for the disbelievers over the believers."'
Ibn Jurayj recorded that Ata' Al-Khurasani said that Ibn Abbas said that,
وَلَن يَجْعَلَ اللّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُوْمِنِينَ سَبِيلً
(And never will Allah grant to the disbelievers a way (to triumph) over the believers),
"Will occur on the Day of Resurrection."
As-Suddi recorded that Abu Malik Al-Ashjai said that;
it occurs on the Day of Resurrection.
As-Suddi said that;
"way" means, proof.
It is possible that;
the meaning of, `and never will Allah grant to the disbelievers a way (to triumph) over the believers', is in this life by being unable to exterminate the believers completely, although they sometimes gain victory over some Muslims. However, the Final Triumph will be for the believers in this life and the Hereafter.
Allah said,
إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ ءَامَنُواْ فِى الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
Verily, We will indeed make victorious Our Messengers and those who believe in the worldly life. (40:51)
This provides a rebuttal to the wishes of the hypocrites for the destruction of the believers, and their loyalty to the disbelievers, fearing for themselves if they are victorious.
In another Ayah, Allah said,
فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ
And you see those in whose hearts there is a disease (of hypocrisy), they hurry to their friendship, until,
نَادِمِينَ
(Regretful). (6:52)
عمل میں صفر دعویٰ میں اصلی مسلمان
منافقوں کی بد باطنی کا ذکر ہے کہ مسلمانوں کی بربادی اس کی پستی کی تلاش میں لگے رہتے ہیں ٹوہ لیتے رہتے ہیں ، اگر کسی جہاد میں مسلمان کامیاب و کامران ہوگئے اللہ کی مدد سے یہ غالب آ گئے تو ان کے پیٹ میں گھسنے کے لئے آ آ کر کہتے ہیں کیوں جی ہم بھی تو تمہارے ساتھی ہیں اور اگر کسی وقت مسلمانوں کی آزمائش کے لئے اللہ جل شانہ نے کافروں کو غلبہ دے دیا جیسے احد میں ہوا تھا گو انجام کار حق ہی غالب رہا تو یہ ان کی طرف لپکتے ہیں اور کہتے ہیں دیکھو پوشیدہ طور پر تو ہم تمہاری تائید ہی کرتے رہے اور انہیں نقصان پہنچاتے رہے یہ ہماری ہی چالاکی تھی جس کی بدولت آج تم نے ان پر فتح پا لی ۔ یہ ہیں ان کے کرتوت کہ دو کشتیوں میں پاؤں رکھ چھوڑتے ہیں دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا گو یہ اپنی اس مکاری کو اپنے لئے باعث فخر جانتے ہوں لیکن دراصل یہ سرا ان کی بے ایمانی اور کم یقینی کی دلیل ہے بھلا کچا رنگ کب تک رہتا ہے؟ گاجر کی پونگی کب تک بجے گی؟ کاغذ کی ناؤ کب تک چلے گی؟ وقت آ رہا ہے کہ اپنے کئے پر نادم ہوں گے اپنی بیوقوفی پر ہاتھ ملیں گے اپنے شرمناک کرتوت پر ٹسوے بہائیں گے اللہ کا سچا فیصلہ سن لیں گے اور تمام بھلائیوں سے ناامید ہو جائیں گے ۔ بھرم کھل جائے گا ہر راز فاش ہو جائے گا اندر کا باہر آ جائے گا یہ پالیسی اور حکمت عملی یہ مصلحت وقت اور مقتضائے موقعہ نہایت ڈراؤنی صورت سے سامنے آ جائے گا اور عالم الغیب کے بےپناہ عذابوں کا شکار بن جائیں گے ناممکن ہے کہ کافروں کو اللہ تعالیٰ مومنوں پر غالب کر دے ، حضرت علی سے ایک شخص نے اس کا مطلب پوچھا تو آپ نے اول جملے کے ساتھ ملا کر پڑھ دیا ۔ مطلب یہ تھا کہ قیامت کے دن ایسا نہ ہو گا ، یہ بھی مروی ہے کہ سبیل سے مراد حجت ہے ، لیکن تاہم اس کے ظاہری معنی مراد لینے میں بھی کوئی مانع نہیں یعنی یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اب سے لے کر قیامت تک کوئی ایسا وقت لائے کہ کافر اس قدر غلبہ حاصل کرلیں کہ مسلمانوں کا نام مٹا دیں یہ اور بات ہے کہ کسی جگہ کسی وقت دنیاوی طور پر انہیں غلبہ مل جائے لیکن انجام کار مسلمانوں کے حق میں ہی مفید ہو گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی فرمان الٰہی ہے ( اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْاَشْهَادُ ) 40 ۔ غافر:51 ) ہم اپنے رسولوں اور ایماندار بندوں کو مدد دنیا میں بھی ضرور دیں گے اور یہ معنی لینے میں ایک لطافت یہ بھی ہے کہ منافقوں کے دلوں میں مسلمانوں کو ذلت اور بربادی کا شکار دیکھنے کا جو انتظار تھا مایوس کر دیا گیا کہ کفار کو مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ اس طرح غالب نہیں کرے گا کہ تم پھولے نہ سماؤ اور کچھ لوگ جس ڈر سے مسلمانوں کا ساتھ کھلے طور پر نہ دیتے تھے ان کے ڈر کو بھی زائل کر دیا کہ تم یہ نہ سمجھو کہ کسی وقت بھی مسلمان مٹ جائیں گے اسی مطلب کی وضاحت ( فَتَرَى الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ يُّسَارِعُوْنَ فِيْهِمْ يَقُوْلُوْنَ نَخْشٰٓى اَنْ تُصِيْبَنَا دَاۗىِٕرَةٌ ) 5 ۔ المائدہ:52 ) میں کر دی ہے ۔ اس آیت کریمہ سے حضرات علماء کرام نے اس امر پر بھی استدلال کیا ہے کہ مسلمان غلام کو کافر کے ہاتھ بیچنا جائز نہیں ، کیونکہ اس صورت میں ایک کافر کو ایک مسلمان پر غالب کر دینا ہے اور اس میں مسلمان کی ذلت ہے جن بعض ذی علم حضرات نے اس سودے کو جائز رکھا ہے ان کا فیصلہ ہے کہ وہ اپنی ملک سے اس کو اسی وقت آزاد کر دے ۔