Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 141

سورة النساء

الَّذِیۡنَ یَتَرَبَّصُوۡنَ بِکُمۡ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ فَتۡحٌ مِّنَ اللّٰہِ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَکُنۡ مَّعَکُمۡ ۫ ۖوَ اِنۡ کَانَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ نَصِیۡبٌ ۙ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَیۡکُمۡ وَ نَمۡنَعۡکُمۡ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ فَاللّٰہُ یَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ لَنۡ یَّجۡعَلَ اللّٰہُ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪  17

Those who wait [and watch] you. Then if you gain a victory from Allah , they say, "Were we not with you?" But if the disbelievers have a success, they say [to them], "Did we not gain the advantage over you, but we protected you from the believers?" Allah will judge between [all of] you on the Day of Resurrection, and never will Allah give the disbelievers over the believers a way [to overcome them].

یہ لوگ تمہارے انجام کار کا انتظار کرتے رہتے ہیں پھر اگر تمہیں اللہ فتح دے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھی نہیں اور اگر کافروں کو تھوڑا غلبہ مل جائے تو ( ان سے ) کہتے ہیں کہ ہم تم پر غالب نہ آنے لگے تھے اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں کے ہاتھوں سے نہ بچایا تھا ؟پس قیامت میں خود اللہ تعالٰی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تعالٰی کافروں کو ایمان والوں پر ہرگز راہ نہ دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَتَرَبَّصُوۡنَ
جو انتظار کررہے ہیں
بِکُمۡ
تمہارے بارے میں
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَتۡحٌ
کوئی فتح
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَلَمۡ
کیا نہیں
نَکُنۡ
تھے ہم
مَّعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہو
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
نَصِیۡبٌ
کوئی حصہ
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَلَمۡ
کیا نہیں
نَسۡتَحۡوِذۡ
ہم غالب آنے لگے تھے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَنَمۡنَعۡکُمۡ
اور ہم بچا رہے تھے تمہیں
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں سے
فَاللّٰہُ
پس اللہ
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
دن قیامت کے
وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
یَّجۡعَلَ
بنائے گا
اللّٰہُ
اللہ
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَتَرَبَّصُوۡنَ
انتظار کرتے ہیں
بِکُمۡ
تمہارے بارے میں
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَتۡحٌ
کوئی فتح
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَلَمۡ
کیا نہیں
نَکُنۡ
ہم تھے
مَّعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہو
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
نَصِیۡبٌ
کوئی حصہ
قَالُوۡۤا
۔(تو) کہتے ہیں
اَلَمۡ
کیا نہیں
نَسۡتَحۡوِذۡ
ہم غالب ہو گئے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَنَمۡنَعۡکُمۡ
اور ہم نے(کیا نہیں)بچایا تمہیں
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مسلمانوں سے
فَاللّٰہُ
چنانچہ اللہ تعالیٰ
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
یَّجۡعَلَ
بنائے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
سَبِیۡلًا
کوئی راہ
Translated by

Juna Garhi

Those who wait [and watch] you. Then if you gain a victory from Allah , they say, "Were we not with you?" But if the disbelievers have a success, they say [to them], "Did we not gain the advantage over you, but we protected you from the believers?" Allah will judge between [all of] you on the Day of Resurrection, and never will Allah give the disbelievers over the believers a way [to overcome them].

یہ لوگ تمہارے انجام کار کا انتظار کرتے رہتے ہیں پھر اگر تمہیں اللہ فتح دے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھی نہیں اور اگر کافروں کو تھوڑا غلبہ مل جائے تو ( ان سے ) کہتے ہیں کہ ہم تم پر غالب نہ آنے لگے تھے اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں کے ہاتھوں سے نہ بچایا تھا ؟پس قیامت میں خود اللہ تعالٰی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تعالٰی کافروں کو ایمان والوں پر ہرگز راہ نہ دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ منافقین جو آپ کے بارے میں ہر وقت منتظر رہتے ہیں، اگر اللہ کی مہربانی سے تمہیں فتح نصیب ہو تو کہتے ہیں : کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور اگر کافروں کا پلہ بھاری رہے تو انہیں کہتے ہیں : کیا ہم تم پر قابو پانے کی قدرت نہ رکھتے تھے اور (اس کے باوجود) ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچا نہیں لیا ؟ پس اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ نے کافروں کے لیے مسلمانوں پر (غالب آنے کی) ہرگز کوئی گنجائش نہیں رکھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوتمہارے بارے میں انتظارمیں رہتے ہیں،پھراگراﷲ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کوئی فتح ہوتوکہتے ہیں: ’’کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگرکافروں کے لیے کوئی حصہ ہو توان سے کہتے ہیں: ’’کیاہم تم پرغالب نہیں ہوگئے تھے؟ ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟‘‘چنانچہ اﷲ تعالیٰ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراﷲ تعالیٰ کافروں کے لیے مومنوں پر ہرگزکوئی راہ نہیں بنائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who look for (a misfortune for) you, so, if there is a victory for you, they say, |"Were we not with you?|" And if there is a gain for the disbelievers, they say to them) |"Had we not overpowered you, still protected you from the believers?|" So, Allah will decide between you on the Doomsday. And Allah shall never give the disbelievers a way against the believers.

وہ منافق جو تمہاری تاک میں ہیں پھر اگر تم کو فتح ملے اللہ کی طرف سے تو کہیں کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ اور اگر نصیب ہو کافروں کو تو کہیں کیا ہم نے گھیر نہ لیا تھا تم کو اور بچا دیا تم کو مسلمانوں سے، سو اللہ فیصلہ کرے گا تم میں قیامت کے دن اور ہرگز نہ دے گا اللہ کافروں کو مسلمانوں پر غلبہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو تمہارے لیے انتظار کی حالت میں ہیں تو اگر تم لوگوں کو اللہ کی طرف سے کوئی فتح حاصل ہوجائے تو یہ کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے ؟ اور اگر کوئی حصہ پہنچ جائے کافروں کو تو وہ کہیں گے (اپنے کافر ساتھیوں سے) کیا ہم نے تمہارا گھیراؤ نہیں کرلیا تھا ؟ اور ہم نے بچایا نہیں تم کو مسلمانوں سے ؟ تو اللہ ہی فیصلہ کرے گا تمہارے مابین قیامت کے دن اور اللہ اہل ایمان کے مقابلے میں کافروں کو راہ یاب نہیں کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These hypocrites watch you closely: if victory is granted to you by Allah, they will say: 'Were we not with you?' And were the unbelievers to gain the upper hand, they will say: 'Did we not have mastery over you, and yet we protected you from the believers?' It is Allah Who will judge between you on the Day of Resurrection, and He will not allow the unbelievers, in any way, to gain advantage over the believers.

یہ منافق تمہارے معاملہ میں انتظار کر رہے ہیں ﴿کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے﴾ ۔ اگر اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی تو آکر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اگر کافروں کا پلّہ بھاری رہا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے اور پھر بھی ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچایا ؟ 171 بس اللہ ہی تمہارے اور ان کے معاملہ کا فیصلہ قیامت کے روز کرے گا اور ﴿اس فیصلہ میں﴾ اللہ نے کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کی ہرگز کوئی سبیل نہیں رکھی ہے ۔ ؏ ۲۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے مسلمانو ) یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے ( انجام کے ) انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ چنانچہ اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح ملے تو ( تم سے ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور اگر کافروں کو ( فتح ) نصیب ہو تو ( ان سے ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم نے تم پر قابو نہیں پالیا تھا؟ اور کیا ( اس کے باوجود ) ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟ ( ٨٣ ) بس اب تو اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے د رمیان فیصلہ کرے گا ، اور اللہ کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کا ہرگز کوئی راستہ نہیں رکھے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ منا فق وہ ہیں جو تم کو تکتے رہتے ہیں یعنی منتظر رہتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے تم کو فتح دی اور لوٹ مار کا مال ملا تو کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ ر تھے 6 اور اگر کافروں کی قسمت کھل گئی ان کو کچھ فتح ہوگئی تو کافروں سے جاکر یوں کہتے ہیں کیا ہم نے تم کو گھیر نہیں لیا تھا اور مسلمانوں سے تم کو نہیں بچا یا 7 اللہ تعالیٰ تم میں اور منافقوں میں قیامت کے دن فیصلہ کرے گا 8 اور اللہ تعالیٰ ہرگز کافروں کو مسلمانوں پر غالب نہیں کرے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسے لوگ کہ تمہارے حال کا انتظار کرتے ہیں پس اگر اللہ کی طرف سے تمہیں فتح ہو تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے اور اگر کافروں کو (فتح سے) کچھ حصہ ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہ آنے والے تھے اور تم کو مسلمانوں سے بچا نہ لیا تھا ؟ پس الہل تمہارے درمیان قیامت کے روز فیصلہ کریں گے اور اللہ کافروں کو مسلمانوں پر (اس فیصلہ میں) ہرگز غلبہ نہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ منافقین تمہارے معاملات کو بھانپ رہے ہیں۔ جب اللہ تمہیں فتح عنایت کردیتا ہے تو وہ لوگ شوروغوغا برپا کرنے لگتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے (اب لاؤ ہمارا حصہ) اور اگر کافروں کے حق میں معاملہ بھاری رہا۔ تو وہ جتا جتا کر کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے کی طاقت نہ رکھتے تھے۔ (پھر بھی ہم نہیں لڑے اور اس طرح) ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچا لیا۔ سن رکھو کہ اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مسلمانوں کے مقابلہ میں برتری کی ہرگز کوئی راہ نہ دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو تم کو دیکھتے رہتے ہیں اگر خدا کی طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے۔ اور اگر کافروں کو (فتح) نصیب ہو تو (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہیں تھے اور تم کو مسلمانوں (کے ہاتھ) سے بچایا نہیں۔ تو خدا تم میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ اور خدا کافروں کو مومنوں پر ہرگز غلبہ نہیں دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who wait about you. If then there be victory for you from Allah, they say: were we not with you? And if there is a portion for the infidels, they say: gained we not mastery over you, and kept we not you back from the believers! Allah shall Judge betwixt you On the Day of Judgement, and Allah shall not make for the infidels against the believers a way.

(یہ وہ لوگ ہیں) جو تمہارے لئے مصیبت کے منتظر رہتے ہیں تو اگر تمہیں اللہ کی جانب سے فتح حاصل ہوگئی تو یہ کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور اگر کافروں کو حصہ مل گیا تو (ان سے) کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہم تم پر غالب نہیں آنے لگے تھے اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچا نہیں لیا ۔ تو اللہ ہی تم (سب) لوگوں کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا ۔ اور اللہ کافروں کا ہرگز مومنوں پر غلبہ نہ ہونے دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو جو تمہارے لئے گردشوں کے منتظر ہیں ۔ اگر تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فتح حاصل ہوتی ہے تو کہتے ہیں: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو کوئی جیت ہوجائے تو کہتے ہیں: کیا ہم تم پر چھائے نہیں رہے اور ہم نے مسلمانوں سے تم کو بچایا نہیں؟ تو اللہ ہی فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن اور اللہ کافروں کو مؤمنوں پر کوئی راہ نہیں دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جوتمہارے بارے میں انتظارمیں رہتے ہیں ، پھراگراﷲتعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کوئی فتح ہوتوکہتے ہیں: ’’کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگرکافروں کے لیے کوئی حصہ ہو توان سے کہتے ہیں: ’’کیاہم تم پرغالب نہیں ہوگئے تھے؟ ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟‘‘چنانچہ اﷲتعالیٰ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراﷲتعالیٰ کافروں کے لیے مومنوں پر ہرگزکوئی راہ نہیں بنائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ منافق تمہارے معاملہ میں انتظار کررہے ہیں اگر اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی تو آکر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اگر کفار کا پلہ بھاری رہا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے۔ اور پھر بھی ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچا لیا ؟ بس اللہ ہی تمہارے اور ان کے معاملہ کا فیصلہ قیامت کے روز کرے گا اور اللہ نے کفار کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کی ہرگز کوئی سبیل نہیں رکھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو (اپنے بغض وعناد کی بناء پر) تمہاری تاک میں لگے رہتے ہیں، پس اگر تم کو کوئی فتح (و کامیابی) نصیب ہوجائے اللہ کی طرف سے تو یہ تم سے کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ شامل نہیں تھے ؟ اور اگر (اس کے برعکس کبھی) کافروں کو کوئی حصہ مل جائے، تو یہ (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم تم لوگوں پر غالب نہ آنے لگے تھے، اور کیا ہم نے تمہیں نہیں بچایا مسلمانوں سے ؟ پس اللہ ہی (حقیقی اور عملی) فیصلہ فرمائے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن اور اللہ (سبحانہ وتعالی) ہرگز کرے گا کافروں کے لئے اہل ایمان کے مقابلے میں کوئی راہ

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگ آپ کے بارے میں ہر وقت منتظر رہتے ہیں ، اگراللہ کی مہربانی سے تمہیں فتح نصیب ہوتوکہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کا پلہ بھاری رہے تو انہیں کہتے ہیں :’’ کیا ہم تم پر قابوپانے کی قدرت نہ رکھتے تھے اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچانہیں لیا؟‘‘پس اللہ ہی یوم قیامت تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراللہ نے کافروں کے لئے مسلمانوں پر ( غلبہ کی ) ہر گز صورت نہیں رکھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو تمہاری حالت تکا کرتے ہیں تو اگر اللہ کی طرف سے تم کو فتح ملے کہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ( ف۳۵۷ ) اور اگر کافروں کا حصہ ہو تو ان سے کہیں کیا ہمیں تم پر قابو نہ تھا ( ف۳۵۸ ) اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچایا ( ف۳۵۹ ) تو اللہ تم سب میں ( ف۳٦۰ ) قیامت کے دن فیصلہ کردے گا ( ف۳٦۱ ) اور اللہ کافروں کو مسلمان پر کوئی راہ نہ دے گا ( ف۳٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( منافق ) جو تمہاری ( فتح و شکست کی ) تاک میں رہتے ہیں ، پھر اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح نصیب ہو جائے تو کہتے ہیں: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو ( ظاہری فتح میں سے ) کچھ حصہ مل گیا تو ( ان سے ) کہتے ہیں: کیا ہم تم پر غالب نہیں ہو گئے تھے اور ( اس کے باوجود ) کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں ( کے ہاتھوں نقصان ) سے نہیں بچایا؟ پس اللہ تمہارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا ، اور اللہ کافروں کو مسلمانوں پر ( غلبہ پانے کی ) ہرگز کوئی راہ نہ دے گا

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے ( انجام ) کے منتظر رہتے ہیں ۔ پھر اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح و فیروزی حاصل ہوگئی تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو ( فتح کا ) کچھ حصہ مل گیا تو ( کافروں سے ) کہتے ہیں ۔ کیا ہم تم پر غالب نہیں آنے لگے تھے؟ اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟ اب اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ اور اللہ کبھی کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کا کوئی راستہ نہیں رکھے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(These are) the ones who wait and watch about you: if ye do gain a victory from Allah, they say: "Were we not with you?"- but if the unbelievers gain a success, they say (to them): "Did we not gain an advantage over you, and did we not guard you from the believers?" but Allah will judge betwixt you on the Day of Judgment. And never will Allah grant to the unbelievers a way (to triumphs) over the believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

(The hypocrites) wait and watch. If God grants you victory, they say, "Did we not help you?" If the unbelievers are victorious, they say, "Did we not encourage you not to surrender to the believers and did we not protect you from them?" God will judge among you on the Day of Judgment. He will never help the disbelievers against the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who wait and watch about you; if you gain a victory from Allah, they say: "Were we not with you" But if the disbelievers gain a success, they say (to them): "Did we not gain mastery over you and did we not protect you from the believers" Allah will judge between you (all) on the Day of Resurrection. And never will Allah grant to the disbelievers a way (to triumph) over the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who wait for (some misfortune to befall) you then If you have a victory from Allah they say: Were we not with you? And if there is a chance for the unbelievers, they say: Did we not acquire the mastery over you and defend you from the believers? So Allah shall Judge between you on the day of resurrection, and Allah will by no means give the unbelievers a way against the believers.

Translated by

William Pickthall

Those who wait upon occasion in regard to you and, if a victory cometh unto you from Allah, say: Are we not with you? and if the disbelievers meet with a success say: Had we not the mastery of you, and did we not protect you from the believers? - Allah will judge between you at the Day of Resurrection, and Allah will not give the disbelievers any way (of success) against the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे मुनाफ़िक़ तुम्हारे बारे में इन्तिज़ार में रहते हैं, अगर तुमको अल्लाह की तरफ़ से कोई फ़तह हासिल होती है तो कहते हैं कि क्या हम तुम्हारे साथ न थे, और अगर काफ़िरों को कोई हिस्सा मिल जाए तो उनसे कहेंगे कि क्या हम तुम्हारे ख़िलाफ़ लड़ने पर क़ादिर न थे और फिर भी हमने तुमको मुसलमानों से बचाया, तो अल्लाह ही तुम लोगों के दरमियान क़यामत के दिन फ़ैसला करेगा, और अल्लाह हरगिज़ काफ़िरों को मोमिनों पर कोई राह न देगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسے ہیں کہ تم پر افتاد پڑنے کے منتظر رہتے ہیں پھر اگر تمہاری فتح منجانب اللہ ہوگئی تو باتیں بناتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے اور اگر کافروں کو کچھ حصہ مل گیا تو باتیں بناتے ہیں کہ کیا ہم تم پر غالب نہ آنے لگے تھے اور کیا ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچا نہیں لیا سو اللہ تعالیٰ تمہارا اور ان کا قیامت میں (عملی) فیصلہ فرمادیں گے اور (اس فیصلہ میں) ہرگز اللہ تعالیٰ کافروں کو مسلمانوں کے مقابلہ میں غالب نہ فرمادینگے۔ (141)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ (منافق) لوگ تمہارے انجام کا انتظار کرتے ہیں پھر اگر تمہیں اللہ فتح دے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے اور اگر کافروں کو کامیابی ملے تو کہتے ہیں کہ ہم تم پر غالب آنے ہی لگے تھے اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں کے ہاتھوں سے بچایا نہ تھا۔ پس قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تعالیٰ کافروں کو ایمان والوں پر ہرگز راہ نہ دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ منافق تمہارے معاملے میں انتظار کر رہے ہیں (کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے) اگر اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی تو آکر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اگر کافروں کا پلہ بھاری رہا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے اور پھر بھی ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچایا ؟ بس اللہ ہی تمہارے اور انکے معاملے کا فیصلہ قیامت کے روز کرے گا اور (اس فیصلے میں) اللہ نے کافروں کے لئے مسلمانوں پر غالب آنے کی ہر گز کوئی سبیل نہیں رکھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اس بات کے انتظار میں رہتے ہیں کہ تمہارے اوپر کوئی مصیبت آپڑے، سو اگر تمہارے لیے اللہ کی طرف سے فتح یابی حاصل ہوجائے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے اور اگر کافروں کو کچھ حصہ مل جائے تو ان سے کہتے ہیں ہم تم پر غالب نہ آگئے تھے اور کیا ہم نے تم کو مسلمانوں سے نہیں بچایا، سو اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور اللہ ہرگز کافروں کو مسلمانوں کے مقابلہ میں غالب نہ فرمائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ منافق جو تمہاری تاک میں ہیں پھر اگر تم کو فتح ملے اللہ کی طرف سے تو کہیں کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ اور اگر نصیب ہو کافروں کو تو کہیں کیا ہم نے گھیر نہ لیا تھا تم کو اور بچا دیا تم کو مسلمانوں سے سو اللہ فیصلہ کرے گا تم میں قیامت کے دن اور ہرگز نہ دے گا اللہ کافروں کو مسلمانوں پر غلبہ کی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ منافق ایسے ہیں کہ تمہارے متعلق انتظار میں لگے رہتے ہیں پھر اگر اللہ تعالیٰ کی جانب سے تمہاری فتح ہوگئی تو کہنے لگے کیا ہم تمہاے ساتھ نہ تھے اور اگر کافروں کو کچھ حصہ مل گیا تو ان سے کہنے لگتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہیں ہو چلے تھے اور کیا ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچا نہیں دیا بس اللہ تعالیٰ ہی تمہارے مابین قیامت کے دن فیصلہ کریگا اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مسلمانوں کے مقابلہ میں برتری کی ہرگز کوئی راہ نہ دے گا۔