Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 142

سورة النساء

اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ ہُوَ خَادِعُہُمۡ ۚ وَ اِذَا قَامُوۡۤا اِلَی الصَّلٰوۃِ قَامُوۡا کُسَالٰی ۙ یُرَآءُوۡنَ النَّاسَ وَ لَا یَذۡکُرُوۡنَ اللّٰہَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۴۲﴾۫ۙ

Indeed, the hypocrites [think to] deceive Allah , but He is deceiving them. And when they stand for prayer, they stand lazily, showing [themselves to] the people and not remembering Allah except a little,

بیشک منافق اللہ سے چال بازیاں کر رہے ہیں اور وہ انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے والا ہے اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں اور یاد الٰہی تو یونہی سی برائے نام کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقین
یُخٰدِعُوۡنَ
وہ دھوکہ دیتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کو
وَہُوَ
حالانکہ وہ
خَادِعُہُمۡ
اور وہ دھوکہ دینے والا ہے انہیں
وَاِذَا
اور جب
قَامُوۡۤا
وہ کھڑے ہوتے ہیں
اِلَی الصَّلٰوۃِ
طرف نماز کے
قَامُوۡا
وہ کھڑے ہوتے ہیں
کُسَالٰی
انتہائی سستی سے
یُرَآءُوۡنَ
وہ دکھاوا کرتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
وَلَا
اور نہیں
یَذۡکُرُوۡنَ
وہ یاد کرتے
اللّٰہَ
اللہ کو
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق
یُخٰدِعُوۡنَ
دھوکہ دیتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
وَہُوَ
حالانکہ وہ
خَادِعُہُمۡ
دھوکہ دینے والا ہے انہیں
وَاِذَا
اور جب
قَامُوۡۤا
وہ کھڑے ہوتے ہیں
اِلَی الصَّلٰوۃِ
نماز کی طرف
قَامُوۡا
وہ کھڑے ہوتے ہیں
کُسَالٰی
سست ہو کر
یُرَآءُوۡنَ
وہ دکھاتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
وَلَا
اور نہیں
یَذۡکُرُوۡنَ
وہ یاد کرتے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت ہی کم
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the hypocrites [think to] deceive Allah , but He is deceiving them. And when they stand for prayer, they stand lazily, showing [themselves to] the people and not remembering Allah except a little,

بیشک منافق اللہ سے چال بازیاں کر رہے ہیں اور وہ انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے والا ہے اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں اور یاد الٰہی تو یونہی سی برائے نام کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ منافق اللہ سے دھوکہ بازی کرتے ہیں جبکہ اللہ ان کے دھوکہ کو انہی پر ڈال دیتا ہے اور جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو ڈھیلے ڈھالے کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کو دکھانے کے لیے نماز ادا کرتے ہیں اور اللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ منافق اﷲ تعالیٰ کودھوکہ دیتے ہیں حالانکہ وہ انہیں دھوکہ دینے والاہے اورجب وہ نمازمیں کھڑے ہوتے ہیں توسست ہوکرکھڑے ہوتے ہیں وہ لوگوں کودکھاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کویادنہیں کرتے مگربہت ہی کم۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, the hypocrites (try to) deceive Allah while He iw the One who leaves them in deception. And when they stand for Sarah, they stand up lazily showing off to the people, and do not remember Allah abut a, little,

البتہ منافق دغا بازی کرتے ہیں اللہ سے اور وہی ان کو دغا دے گا اور جب کھڑے ہوں نماز کو تو کھڑے ہوں ہارے جی سے لوگوں کے دکھانے کو اور یاد نہ کریں اللہ کو مگر تھوڑا سا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً منافق کوشش کر رہے ہیں اللہ کو دھوکہ دینے کی اور وہ ان کو دھوکہ دے کر رہے گا اور جب وہ کھڑے ہوتے ہیں نماز کے لیے تو کھڑے ہوتے ہیں بڑی کسل مندی کے ساتھ محض لوگوں کو دکھانے کے لیے اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے مگر بہت کم

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, the hypocrites seek to deceive Allah, but it is they who are being deluded by Him. When they rise to Prayer, they rise reluctantly, and only to be seen by men. They remember Allah but little.

یہ منافق اللہ کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں حالانکہ درحقیقت اللہ ہی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے ۔ جب یہ نماز کے لیے اٹھتے ہیں تو کسمساتے ہوئے محض لوگوں کو دکھانے کی خاطر اٹھتے ہیں اور خدا کو کم ہی یاد کرتے ہیں ۔ 172

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ منافق اللہ کے ساتھ دھوکا بازی کرتے ہیں ، حالانکہ اللہ نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔ ( ٨٤ ) اور جب یہ لوگ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو کسمساتے ہوئے کھڑے ہوتے ہیں ، لوگوں کے سامنے دکھا وا کرتے ہیں ، اور اللہ کو تھوڑا ہی یاد کرتے ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

منافق (سمجھتے ہیں) کہ وہ اللہ تعالیٰ کو فریب دیتے ہیں اور (یہ نہیں جانتے کہ) اللہ تعالیٰ ان کو فریب دے رہا ہے 2 اور جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو انکسارتے ہوئے (جیسے کوئی زبردستی کسی مصیبت میں لے جاتا ہے) لوگوں کو دکھاتے ہیں 3 اور اللہ تعالیٰ کی یاد نہیں کرتے مگر تھوڑی 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک منافق اللہ کو دھوکہ دیتے ہیں اور وہ (اللہ) انہیں دھوکے میں ڈالنے والے ہیں اور جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت سست ہو کر کھڑے ہوتے ہیں (صرف) لوگوں کو دکھانے کے لئے اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے مگر بہت کم

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ منافقین اللہ کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں لیکن اللہ بھی ان کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہے۔ (ان کی ایک پہچان یہ ہے کہ) جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی اور کاہلی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ محض لوگوں کو دکھانے کے لئے ۔ اور اللہ کا ذکر بہت ہی تھوڑا سا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

منافق (ان چالوں سے اپنے نزدیک) خدا کو دھوکا دیتے ہیں (یہ اس کو کیا دھوکا دیں گے) وہ انہیں کو دھوکے میں ڈالنے والا ہے اور جب یہ نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو سست اور کاہل ہو کر (صرف) لوگوں کے دکھانے کو اور خدا کی یاد ہی نہیں کرتے مگر بہت کم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the hypocrites would beguile Allah, whereas it is He who beguileth them,; and when they stand up to prayer, they stand up languidly, making a show to the people, and they remember not Allah but little.

بیشک منافقین تو اللہ سے چال چل رہے ہیں حالانکہ اللہ انہی کی چالوں کو ان پر الٹ رہا ہے ۔ اور یہ لوگ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت ہی کاہلی سے کھڑے ہوتے ہیں (صرف) لوگوں کو دکھاتے ہیں اور اللہ کی یاد کچھ یوں ہی سی کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

منافقین خدا سے چالبازی کرنا چاہتے ہیں ، حالانکہ چال وہ ان سے چل رہا ہے ۔ اور جب یہ نماز کیلئے اٹھتے ہیں تو الکسائے ہوئے اٹھتے ہیں ۔ محض لوگوں کو دکھانے کیلئے اور اللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک منافقین ( اپنے گمان میں ) اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دے رہے ہیں حالانکہ اللہ ان کی دھوکہ بازیوں کی سزا دینے والے ہیں اور جب یہ ( منافقین ) نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت سستی سے کھڑے ہوتے ہیں ( صرف ) لوگوں کو دکھانے کیلئے اور اللہ تعالیٰ کو تھوڑا سا ہی یاد کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقینا منافق اللہ کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں، حالانکہ درحقیقت اللہ ہی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے جب یہ نماز کے لیے اٹھتے ہیں تو کسمساتے (سست، ڈھیلے) ہوئے صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے اٹھتے ہیں اور اللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک منافق لوگ دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو حالانکہ دھوکہ اس کی طرف سے خود ان کو لگ رہا ہے اور (ان کی اس منافقت کی بناء پر ان کا حال یہ ہے کہ) جب یہ لوگ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو کسمساتے ہوے کھڑے ہوتے ہیں محض لوگوں کو دکھلانے کے لئے اور یہ لوگ اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر بہت تھوڑا

Translated by

Noor ul Amin

یہ منافق اللہ سے دھوکہ بازی کرتے ہیں جبکہ اللہ ہی انہیں دھوکہ میں ڈال رہا ہے اور جب وہ نمازکے لئے کھڑے ہوتے ہیں توڈھیلے ڈھالے کھڑے ہوتے ہیں دوسروں کو دکھلانے کے لئے نماز ادا کرتے ہیں اوراللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاہتے ہیں ( ف۳٦۳ ) اور وہی انہیں غافل کرکے مارے گا اور جب نماز کو کھڑے ہوں ( ف۳٦٤ ) تو ہارے جی سے ( ف۳٦۵ ) لوگوں کو دکھاوا کرتے ہیں اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا ( ف۳٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک منافق ( بزعمِ خویش ) اللہ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں حالانکہ وہ انہیں ( اپنے ہی ) دھوکے کی سزا دینے والا ہے ، اور جب وہ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی کے ساتھ ( محض ) لوگوں کو دکھانے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور اللہ کویاد ( بھی ) نہیں کرتے مگر تھوڑا

Translated by

Hussain Najfi

منافق ( بزعم خود ) خدا کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ حالانکہ وہ انہیں دھوکے میں رکھ رہا ہے ( انہیں ان کی دھوکہ بازی کی سزا دینے والا ہے ) اور جب وہ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ۔ تو بے دلی اور کاہلی کے ساتھ وہ بھی خلوص نیت سے نہیں بلکہ محض لوگوں کو دکھانے کے لیے ۔ اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Hypocrites - they think they are over-reaching Allah, but He will over-reach them: When they stand up to prayer, they stand without earnestness, to be seen of men, but little do they hold Allah in remembrance;

Translated by

Muhammad Sarwar

The hypocrites try to deceive God but He, in fact, deceives them. They stand up in prayer lazily just to show that they pray, but, in truth they remember God very little.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, the hypocrites seek to deceive Allah, but it is He Who deceives them. And when they stand up for Salah, they stand with laziness and to be seen of men, and they do not remember Allah but little.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the hypocrites strive to deceive Allah, and He shall requite their deceit to them, and when they stand up to prayer they stand up sluggishly; they do it only to be seen of men and do not remember Allah save a little.

Translated by

William Pickthall

Lo! the hypocrites seek to beguile Allah, but it is He Who beguileth them. When they stand up to worship they perform it languidly and to be seen of men, and are mindful of Allah but little;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक मुनाफ़िक़ीन अल्लाह के साथ धोखेबाज़ी कर रहे हैं; हालाँकि अल्लाह ही ने उनको धोके में डाल रखा है, और जब वे नमाज़ के लिए खड़े होते हैं तो सुस्ती के साथ खड़े होते हैं महज़ लोगों को दिखाने के लिए, और वे अल्लाह को कम ही याद करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ منافق لوگ چالبازی کرتے ہیں اللہ سے حالانکہ اللہ تعالیٰ اس چال کی سزا ان کو دینے والے ہیں اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بہت ہی کاہلی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں (4) صرف آدمیوں کو دکھلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی نہیں کرتے مگر بہت ہی مختصر۔ (5) (142)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک منافق اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ انہیں فریب میں مبتلا کرتا ہے اور جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی غفلت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں محض لوگوں کو دکھلانے کے لیے اور اللہ تعالیٰ کو بہت کم یاد کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ منافق اللہ کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں حالانکہ درحقیقت اللہ ہی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے ۔ جب یہ نماز کے لئے اٹھتے ہیں تو کسمساتے ہوئے محض لوگوں کو دکھانے کی خاطر اٹھتے ہیں اور خدا کو کم ہی یاد کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک منافق اللہ کو دھوکہ دیتے ہیں اور حال یہ ہے کہ اللہ ان کی دھوکہ بازی کی ان کو سزا دینے والا ہے اور جب وہ نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو کسل مندی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لوگوں کو دکھاتے ہیں اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ منافق دغابازی کرتے ہیں اللہ سے اور وہی ان کو دغا دیگا اور جب کھڑے ہوں نماز کو تو کھڑے ہوں ہارے جی سے لوگوں کے دکھانے کو اور یاد نہ کریں اللہ کو مگر تھوڑا سا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بالشبہ اپنے خیال میں یہ منافق اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دے رہے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کو اس دھوکہ کی سزا دینے والا ہے اور یہ منافق جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو محض لوگوں کے دکھلانے کو بڑی کاہلی اور ال کساہٹ سے کھڑے ہوتے ہیں اور خدا کا ذکر بھی نہیں کرتے مگر مختصر سا کفر