Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 143

سورة النساء

مُّذَبۡذَبِیۡنَ بَیۡنَ ذٰلِکَ ٭ۖ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۳﴾

Wavering between them, [belonging] neither to the believers nor to the disbelievers. And whoever Allah leaves astray - never will you find for him a way.

وہ درمیان میں ہی معلق ڈگمگا رہے ہیں نہ پورے ان کی طرف نہ صحیح طور پر اُن کی طرف اور جسے اللہ تعالٰی گمراہی میں ڈال دے تُو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مُّذَبۡذَبِیۡنَ
تذبذب ہیں
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
لَاۤ
نہ
اِلٰی
طرف
ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں کے
وَلَاۤ
اور نہ
اِلٰی
طرف
ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں کے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
بھٹکا دے
اللّٰہُ
اللہ
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

مُّذَبۡذَبِیۡنَ
ڈانواڈول ہیں
بَیۡنَ ذٰلِکَ
درمیان اس کے
لَاۤ
نہ
اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
اِن لوگوں کی طرف
وَلَاۤ
اور نہ
اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
اُن لوگوں کی طرف
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Wavering between them, [belonging] neither to the believers nor to the disbelievers. And whoever Allah leaves astray - never will you find for him a way.

وہ درمیان میں ہی معلق ڈگمگا رہے ہیں نہ پورے ان کی طرف نہ صحیح طور پر اُن کی طرف اور جسے اللہ تعالٰی گمراہی میں ڈال دے تُو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ کفر اور ایمان کے درمیان لٹک رہے ہیں، نہ ادھر کے ہیں نہ ادھر کے۔ اور جسے اللہ گمراہ کرے، آپ اس کے لیے کوئی راستہ نہ پائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ درمیان ہی میں ڈانواڈول ہیں، نہ اِن کی طرف ہیں نہ اُن کی طرف ہیں اورجسے اﷲ تعالیٰ گمراہ کردے توآپ اس کے لیے ہرگزکوئی راستہ نہیں پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

wavering between (this and) that, neither here nor there. And whom Allah lets go astray for him you shall never find a way.

ادھر میں لٹکتے ہیں دونوں کے بیچ نہ ان کی طرف اور نہ ان کی طرف اور جسکو گمراہ کرے اللہ تو ہرگز نہ پاوے گا تو ان کے واسطے کہیں راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس کے مابین مذبذب (ہو کر رہ گئے) ہیں نہ تو یہ ان کی جانب ہیں اور نہ ہی ان کی جانب ہیں اور جسے اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو تو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They dangle between the one and the other (faith and disbelief), and belong neither to these nor to those completely. And he whom Allah lets go astray, for him you can find no way.

کفر و ایمان کے درمیان ڈانواڈول ہیں ۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اس طرف ۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے ۔ 173

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ کفر و ایمان کے درمیان ڈانواڈول ہیں ، نہ پورے طور پر ان ( مسلمانوں ) کی طرف ہیں ، نہ ان ( کافروں ) کی طرف ۔ اور جسے اللہ گمراہی میں ڈال دے ، تمہیں اس کے لیے ہدایت پر آنے کا کوئی راستہ ہرگز نہیں مل سکتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کفر اور ایمان کے بیچ میں ادھڑ (ڈانواں ڈول ہیں) نہ (پورے) ادھر (مسلمان) نہ (پورے) ادھر (کافر) اور اللہ تعالیٰ جس کو گمراہ کرے اس کے لیے تو کوئی راہ نہیں نہیں نکال سکتا (جس سے وہ حق پر پہنچ جاوے) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دونوں کے درمیان پریشان (لٹکے ہوئے) ہیں نہ ان کی طرف ہیں اور نہ ان کی طرف اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو تم اس کے لئے ہرگز کوئی راہ نہ پاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (ایمان و کفر کے درمیان) دورا ہے پر کھڑے ہیں نہ پوری طرح ان کی طرف اور نہ پوری طرح ان کی طرف۔ اور جس کو اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو وہ کدھر راستہ پا سکتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بیچ میں پڑے لٹک رہے ہیں نہ ان کی طرف (ہوتے ہیں) نہ ان کی طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہ پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wave ring between this and that; neither for this nor for that and whomsoever Allah sendeth astray, for him thou wilt never find a way.

درمیان ہی میں معلق نہ (پورے) ادھر ہی کے ہیں نہ (پورے) ادھر ہی کے اور جسے اللہ گمراہ رکھے تو اس کے لئے تو کوئی راہ نہ پائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

درمیان ہی میں لٹک رہے ہیں ، نہ ادھر ہیں نہ ادھر اور اللہ جسے گمراہ کردے تو تم ان کیلئے کوئی راہ نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک منافقین ( اپنے گمان میں ) اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دے رہے ہیں حالانکہ اللہ ان کی دھوکہ بازیوں کی سزا دینے والے ہیں اور جب یہ ( منافقین ) نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت سستی سے کھڑے ہوتے ہیں ( صرف ) لوگوں کو دکھانے کیلئے اور اللہ تعالیٰ کو تھوڑا سا ہی یاد کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کفر و ایمان کے درمیان ڈانوا ڈول ہیں نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اس طرف، جیسے اللہ نے انہیں بھٹکا دیا ہو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پاسکتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(محض دکھلاوے کے لئے) ڈانوا ڈول ہیں یہ لوگ (کفرو اسلام کے) اس بیچ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے اور جسے اللہ گمراہی میں ڈال دے (اس کی اپنی بدنیتی کی بناء پر) تو تم اس کے لیے ہرگز کوئی راہ نہ پا سکو گے

Translated by

Noor ul Amin

یہ کفراورایمان کے درمیان لٹک رہے ہیں ، نہ اِدھرکے ہیں اور نہ اُدھر کے اور جسے اللہ گمراہ کرے آپ اس کے لئے کوئی راستہ نہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیچ میں ڈگمگا رہے ہیں ( ف۳٦۷ ) نہ اِدھر کے نہ اُدھر کے ( ف۳٦۸ ) اور جسے اللہ گمراہ کرے تو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اس ( کفر اور ایمان ) کے درمیان تذبذب میں ہیں نہ ان ( کافروں ) کی طرف ہیں اور نہ ان ( مؤمنوں ) کی طرف ہیں ، اورجسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ ہرگز اس کے لئے کوئی ( ہدایت کی ) راہ نہ پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( کفر و اسلام کے ) درمیان ڈانواں ڈول ہیں نہ پورے اس طرف نہ پورے اس طرف جسے اللہ بھٹکنے دے ( اس کی کج رفتاری کی وجہ سے توفیق ہدایت سلب کر لے ) تو تو اس کے لئے ہدایت کا کوئی راستہ نہیں پائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They are) distracted in mind even in the midst of it,- being (sincerely) for neither one group nor for another whom Allah leaves straying,- never wilt thou find for him the way.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are hesitant people belonging to neither side. You can find no other way for one whom God has caused to go astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They are) swaying between this and that, belonging neither to these nor to those; and he whom Allah sends astray, you will not find for him a way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Wavering between that (and this), (belonging) neither to these nor to those; and whomsoever Allah causes to err, you shall not find a way for him.

Translated by

William Pickthall

Swaying between this (and that), (belonging) neither to these nor to those. He whom Allah causeth to go astray, thou (O Muhammad) wilt not find a way for him:

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे दोनों के बीच लटक रहे हैं, न इधर हैं और न उधर हैं, और जिसको अल्लाह भटकादे आप उसके लिए कोई राह नहीं पा सकते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

معلق ہورہے ہیں دونوں کے درمیان میں نہ ادھر نہ ادھر (6) اور جس کو اللہ تعالیٰ گمراہی میں ڈال دیں ایسے شخص کے لیے کوئی سبیل نہ پاؤ گے۔ (7) (143)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کفار اور مسلمانوں کے درمیان لٹکے ہوتے ہیں نہ پورے ان کی طرف اور نہ صحیح طور پر ان کی طرف۔ جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے تو تم اس کے لیے کوئی راہ نہیں پاسکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کفر و ایمان کے درمیان ڈانوا ڈول ہیں ۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اس طرف ۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لئے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سا ادھر میں لٹکے ہوئے ہیں اس کے درمیان، نہ ان لوگوں کی طرف نہ ان لوگوں کی طرف، اور جسے اللہ گمراہ کر دے اس کے لیے تو ہرگز کوئی راستہ نہ پائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ادھر میں لٹکتے ہیں دونوں کے بیچ نہ ان کی طرف اور نہ ان کی طرف اور جس کو گمراہ کرے اللہ تو ہرگز نہ پا وے گا تو اس کے واسطے کہیں راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ایمان کے مابین تردد و تذبذب کی حالت میں مبتلا ہیں نہ پورے ان مسلمانوں کی طرف اور نہ پورے ان کافروں کی طرف اور جس کو اللہ تعالیٰ گمراہی میں مبتلا رکھے تو اے مخاطب تو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا۔