Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 144

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَؕ اَتُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ عَلَیۡکُمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۴۴﴾

O you who have believed, do not take the disbelievers as allies instead of the believers. Do you wish to give Allah against yourselves a clear case?

اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اُوپر اللہ تعالٰی کی صاف حجت قائم کر لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہ و
لَاتَتَّخِذُوا
نہ تم بناؤ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَؕ
مومنوں کے
اَتُرِیۡدُوۡنَ
کیا تم چاہتے ہو
اَنۡ
کہ
تَجۡعَلُوۡا
تم بناؤ
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
عَلَیۡکُمۡ
اپنے خلاف
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
مُّبِیۡنًا
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَتَّخِذُوا
نہ تم بناؤ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ
علاوہ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَؕ
مومنوں کے
اَتُرِیۡدُوۡنَ
کیا تم چاہتےہو
اَنۡ
کہ
تَجۡعَلُوۡا
تم بنا لو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
سُلۡطٰنًا
ایک حجت
مُّبِیۡنًا
واضح
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not take the disbelievers as allies instead of the believers. Do you wish to give Allah against yourselves a clear case?

اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اُوپر اللہ تعالٰی کی صاف حجت قائم کر لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ کیا تم اپنے آپ پر اللہ کی صریح حجت قائم کرنا چاہتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو!مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ،کیا تم چاہتے ہوکہ اپنے خلاف اللہ تعالیٰ کے لیے ایک واضح حجت بنالو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, do not take the disbelievers for friends instead of the believers. Do you want to produce before Allah a clear evidence against yourselves?

اے ایمان والو نہ بناؤ کافروں کو اپنا رفیق مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا لیا چاہتے ہو اپنے اوپر اللہ کا الزام صریح۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان مت بناؤ کافروں کو اپنادلی دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا تم چاہتے ہو کہ تم اپنے خلاف اللہ کے ہاتھ میں ایک صریح حجت دے دو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not take the unbelievers as your allies in preference to the believers. Do you wish to offer Allah a clear proof of guilt against yourselves?

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بناؤ ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف صریح حجّت دے دو ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست مت بناؤ ، کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے پاس اپنے خلاف ( یعنی اپنے مستحق عذاب ہونے کی ) ایک کھلی کھلی وجہ پیدا کردو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو ! مسلمانوں کو چھوڑ کر تم کافروں کو دوست نہ بناؤ (کیونکہ یہ منافقوں کا طریقہ ہے) کیا تم یہ چاہتے ہو کہ خدا کا صریح الزام اپنے اوپر لو 6 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! مسلمانوں کے علاوہ کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کی صریح حجت قام کرلو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے خلاف اللہ کو واضح ثبوت دے دو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان! مومنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر خدا کا صریح الزام لو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! take not infidels for friends, instead of believers. Would ye give Allah against you a manifest warranty!

اے ایمان والو ! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست مت بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کی حجت صریح قائم کرلو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! مسلمانوں کے مقابل میں ، کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کی صریح حجت قائم کرالو؟

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائو کیا تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی کھلی حجت قائم کرنا چاہتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! مومنوں کو چھوڑ کر کفار کو اپنے دوست نہ بناؤ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف صریح حجت دے دو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ایمان والوں (خبردار ! ) کہیں تم بھی (منافقوں کی طرح) کافروں کو اپنا دوست نہ بنا لینا ایمان والوں کو چھوڑ کر، کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ (اس طرح کرکے) تم لوگ اپنے اوپر اللہ کے لئے کھلی حجت قائم کرلو ؟

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنادوست نہ بنائو کیا تم اپنے آپ پر اللہ کی کھلی حجت قائم کرناچاہتے ہو؟ ( یعنی منع کرنے کے باوجود اگران سے دوستی کی پینگیں بڑھائو گے توگویا تم نے خود ہی اپنی سزاکے لئےجو از پیداکردیا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا ( ف۳٦۹ ) کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لئے صریح حجت کرلو ( ف۳۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! مسلمانوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ ، کیا تم چاہتے ہو کہ ( نافرمانوں کی دوستی کے ذریعے ) اپنے خلاف اللہ کی صریح حجت قائم کر لو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے خلاف اللہ کو کھلی ہوئی دلیل مہیا کر دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Take not for friends unbelievers rather than believers: Do ye wish to offer Allah an open proof against yourselves?

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not make unbelievers your intimate friends and supporters rather than believers. Do you want to establish clear evidence against yourselves before God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Do not take disbelievers as friends instead of believers. Do you wish to offer Allah a manifest Sultan against yourselves

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not take the unbelievers for friends rather than the believers; do you desire that you should give to Allah a manifest proof against yourselves?

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Choose not disbelievers for (your) friends in place of believers. Would ye give Allah a clear warrant against you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! मोमिनों को छोड़ कर काफ़िरों को अपना दोस्त न बनाओ, क्या तुम यह चाहते हो कि अपने ऊपर अल्लाह की खुली हुज्जत क़ायम कर लो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم مومنین کو چھوڑ کر کافروں کو (8) دوست مت بناؤ کیا تم یوں چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی حجت صریح قائم کرلو۔ (9) (144)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے صاحب ایمان لوگو ! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی صاف حجت قائم کرلو ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ‘ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بناؤ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف صریح حجت دے دو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کی صریح حجت قائم کرلو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو نہ بناؤ کافروں کو اپنا رفیق مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا لیا چاہتے ہو اپنے اوپر اللہ کا الزام صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بنائو کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے خلاف صریح الزام قائم کرلو