Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 152

سورة النساء

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ لَمۡ یُفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡہُمۡ اُولٰٓئِکَ سَوۡفَ یُؤۡتِیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۵۲﴾٪  1

But they who believe in Allah and His messengers and do not discriminate between any of them - to those He is going to give their rewards. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ثواب دے گا اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
وَلَمۡ
اور نہیں
یُفَرِّقُوۡا
انہوں نے تفرق کی
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَوۡفَ
عنقریب
یُؤۡتِیۡہِمۡ
وہ دے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
غَفُوۡرًا
بہت بخشنےے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَلَمۡ یُفَرِّقُوۡا
اور نہیں انہوں نے فرق کیا
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَوۡفَ
جلد ہی
یُؤۡتِیۡہِمۡ
وہ (اللہ تعالی)دے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَکَانَ
اور( ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

But they who believe in Allah and His messengers and do not discriminate between any of them - to those He is going to give their rewards. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ثواب دے گا اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں کسی میں بھی تفریق نہیں کرتے، ایسے ہی لوگوں کو اللہ ان کے اجر عطا فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو لوگ اﷲ تعالیٰ پراوراس کے رسولوں پرایمان لائے اور انہوں نے ان میں سے کسی ایک کے درمیان فرق نہ کیا،یہی لوگ ہیں انہیں جلد ہی اللہ تعالیٰ ان کے اجرسے نوازے گااور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have believed in Allah and His Messen¬gers, and have made no division between any of them, to them He will give their rewards. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں (علیہ السلام) پر اور جدا نہ کیا ان میں سے کسی کو ان کو جلد دے گا ان کے ثواب اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں پر اور انہوں نے ان میں سے کسی کے مابین کوئی تفریق نہیں کی یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں اللہ ان کے اجر عطا فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ غفور اور رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For those who believe in Allah and His Messengers, and do not differentiate between them, We shall certainly give them their reward. Allah is All-Forgiving, All-Compassionate

بخلاف اس کے جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں ، اور ان کے درمیان تفریق نہ کریں ، ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے ، 179 اور اللہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 180؏ ۲١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائیں ، اور ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہ کریں تو اللہ ایسے لوگوں کو ان کے اجر عطا کرے گا ، اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کو جدا نہیں سمجھا (سب کو سچا پیغمبر مانا) ایسے ہی لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کے اجر (آخرت میں دے گا اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان۔ 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے پیغمبروں پر اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے ان لوگوں کو وہ (اللہ) جلد ان کا اجر (ثواب) دیں گے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لائے ہیں اور ان میں سے کسی ایک میں فرق نہیں کرتے ان کو اللہ جلد انعام دے گا۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe in Allah and His apostles and differentiate not between any of them, anon We shall give them their hire; and Allah is ever Forgiving, Merciful.

اور جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور وہ لوگ ان کے درمیان فرق بھی نہیں کرتے ۔ تو ایسے لوگوں کو (اللہ) ضرور ان کا اجر دے گا اور اللہ تو ہے ہی بڑا مغفرت والا بڑا رحم والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کے درمیان کوئی تفریق نہیں کی ، یہی لوگ ہیں جن کو اللہ ان کا اجر دے گا اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی ایک میں ( بھی ) فرق نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو عنقریب ان کے بدلے عطافرمائیں گے اور اللہ تعالیٰ بخشش فرمانے والے مہربان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا، اللہ ان کو ان کے ثواب جلد دے گا۔ اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا، مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جو لوگ ایمان لائے اللہ پر، اور اس کے سب رسولوں پر اور انہوں نے (ایمان کے سلسلہ میں) ان میں سے کسی کی بھی کوئی تفریق نہیں کی تو ایسوں کو عنقریب ہی اللہ عطا فرمائے گا ان کے اجر، اور اللہ بڑی ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اللہ اوراس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں اوران میں کسی میں تفریق نہیں کرتے ، ایسے لوگوں کو اللہ ان کے اجرعطافرمائے گااور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والارحم کرناوالا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی پر ایمان میں فرق نہ کیا انہیں عنقریب اللہ ان کے ثواب دے گا ( ف۳۸۰ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اﷲ اور اس کے ( سب ) رسولوں پر ایمان لائے اور ان ( پیغمبروں ) میں سے کسی کے درمیان ( ایمان لانے میں ) فرق نہ کیا تو عنقریب وہ انہیں ان کے اجر عطا فرمائے گا ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کی ۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں وہ ( اللہ ) ان کا اجر و ثواب عطا فرمائے گا ۔ اور اللہ تو ہے ہی بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those who believe in Allah and His messengers and make no distinction between any of the messengers, we shall soon give their (due) rewards: for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

As for those who believe in God and make no distinction between His Messengers, they will receive His reward. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believe in Allah and His Messengers and make no distinction between any of them (Messengers), We shall give them their rewards; and Allah is Ever Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who believe in Allah and His apostles and do not make a distinction between any of them-- Allah will grant them their rewards; and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

But those who believe in Allah and His messengers and make no distinction between any of them, unto them Allah will give their wages; and Allah was ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह और उसके रसूलों पर ईमान लाए और उनमें से किसी को जुदा न किया उनको अल्लाह उनका अज्र देगा, और अल्लाह बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے سب رسول پر بھی اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ ضرور ان کے ثواب دینگے اور اللہ تعالیٰ بڑے مغفرت والے ہیں بڑے رحمت والے ہیں۔ (5) (152)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہ کی یہی وہ لوگ ہیں کہ عنقریب اللہ انہیں ان کے اجردے گا اور اللہ بہت ہی بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔ “ (١٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بخلاف اس کے جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں اور ان کے درمیان تفریق نہ کریں ‘ ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے اور اللہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور ان میں کسی کے درمیان میں فرق نہیں کرتے یہ وہ لوگ ہیں کہ عنقریب اللہ ان کو ان کے اجور عطا فرمائے گا۔ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور جدا نہ کیا ان میں سے کسی کو ان کو جلد دے گا ان کے ثواب اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہاں جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لائے اور ان رسولوں میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ بہت جلد ان کے اجر عطا فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا اور بڑی مہربانی کرنیوالا ہے۔