Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 153

سورة النساء

یَسۡئَلُکَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَنۡ تُنَزِّلَ عَلَیۡہِمۡ کِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ فَقَدۡ سَاَلُوۡا مُوۡسٰۤی اَکۡبَرَ مِنۡ ذٰلِکَ فَقَالُوۡۤا اَرِنَا اللّٰہَ جَہۡرَۃً فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلۡمِہِمۡ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ فَعَفَوۡنَا عَنۡ ذٰلِکَ ۚ وَ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۵۳﴾

The People of the Scripture ask you to bring down to them a book from the heaven. But they had asked of Moses [even] greater than that and said, "Show us Allah outright," so the thunderbolt struck them for their wrongdoing. Then they took the calf [for worship] after clear evidences had come to them, and We pardoned that. And We gave Moses a clear authority.

آپ سے یہ اہل کتاب درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب لائیں ، حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) سے توانہوں نے اس سے بہت بڑی درخواست کی تھی کہ ہمیں کھلم کھلا اللہ تعالٰی کو دکھا دے پس ان کے اس ظلم کے باعث ان پر کڑاکے کی بجلی آپڑی پھر باوجودیکہ ان کے پاس بہت دلیلیں پہنچ چکی تھیں انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا ، لیکن ہم نے یہ بھی معاف فرما دیا اور ہم نے موسیٰ کو کھلا غلبہ ( اور صریح دلیل ) عنایت فرمائی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡئَلُکَ
سوال کرتے ہیں آپ سے
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب
اَنۡ
کہ
تُنَزِّلَ
آپ اتار لائیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
کِتٰبًا
ایک کتاب
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فَقَدۡ
پس تحقیق
سَاَلُوۡا
انہوں نے سوال کیا تھا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ سے
اَکۡبَرَ
زیادہ بڑا
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
فَقَالُوۡۤا
پس انہوں نے کہا تھا
اَرِنَا
دکھا ہمیں
اللّٰہَ
اللہ
جَہۡرَۃً
سامنے
فَاَخَذَتۡہُمُ
توپکڑ لیا انہیں
الصّٰعِقَۃُ
بجلی کی کڑک نے
بِظُلۡمِہِمۡ
بوجہ ان کے ظلم کے
ثُمَّ
پھر
اتَّخَذُوا
انہوں نے بنا لیا
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو (معبود)
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَتۡہُمُ
آگئیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
فَعَفَوۡنَا
پس در گزر کیا ہم نے
عَنۡ ذٰلِکَ
اس سے
وَ اٰتَیۡنَا
اور دیا ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
سُلۡطٰنًا
غلبہ
مُّبِیۡنًا
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡئَلُکَ
سوال کرتے ہیں آپ سے
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب
اَنۡ
یہ کہ
تُنَزِّلَ
آپ اتار لائیں
عَلَیۡہِمۡ
اوپر ان کے
کِتٰبًا
کوئی کتاب
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فَقَدۡ
سو یقیناً
سَاَلُوۡا
وہ سوال کر چکے ہیں
مُوۡسٰۤی
موسیٰ سے
اَکۡبَرَ
زیادہ بڑا
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
فَقَالُوۡۤا
چنانچہ انہوں نے کہا
اَرِنَا
آپ دکھا دوہمیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
جَہۡرَۃً
بالکل سامنے
فَاَخَذَتۡہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الصّٰعِقَۃُ
بجلی کی کڑک نے
بِظُلۡمِہِمۡ
ان کے ظلم کی وجہ سے
ثُمَّ
پھر
اتَّخَذُوا
انہوں نے بنا لیا
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو (معبود)
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے جو
جَآءَتۡہُمُ
آ چکی تھیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
فَعَفَوۡنَا
تو در گزر کیا ہم نے
عَنۡ ذٰلِکَ
اس سے
وَ اٰتَیۡنَا
اور دیا ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
سُلۡطٰنًا
غلبہ
مُّبِیۡنًا
واضح
Translated by

Juna Garhi

The People of the Scripture ask you to bring down to them a book from the heaven. But they had asked of Moses [even] greater than that and said, "Show us Allah outright," so the thunderbolt struck them for their wrongdoing. Then they took the calf [for worship] after clear evidences had come to them, and We pardoned that. And We gave Moses a clear authority.

آپ سے یہ اہل کتاب درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب لائیں ، حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) سے توانہوں نے اس سے بہت بڑی درخواست کی تھی کہ ہمیں کھلم کھلا اللہ تعالٰی کو دکھا دے پس ان کے اس ظلم کے باعث ان پر کڑاکے کی بجلی آپڑی پھر باوجودیکہ ان کے پاس بہت دلیلیں پہنچ چکی تھیں انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا ، لیکن ہم نے یہ بھی معاف فرما دیا اور ہم نے موسیٰ کو کھلا غلبہ ( اور صریح دلیل ) عنایت فرمائی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ آسمان سے ان پر کوئی نوشتہ اتار لائیں۔ ان لوگوں نے تو سیدنا موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بات کا مطالبہ کیا تھا۔ کہنے لگے : ہمیں اللہ کو (ہمارے سامنے) ظاہر دکھا دو ۔ ان کی اسی سرکشی کی وجہ سے ان کو بجلی نے آلیا۔ پھر (اے اہل کتاب ! ) تم نے واضح دلائل آجانے کے بعد بچھڑے کو (اپنا معبود) بنالیا۔ پھر ہم نے ان کا یہ قصور بھی معاف کردیا اور ہم نے موسیٰ کو صریح غلبہ عطا کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اہلِ کتاب آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ اُن پرآسمان سے کوئی کتاب اُتارلائیں،سووہ تویقیناًموسیٰ سے اس سے زیادہ بڑاسوال کرچکے ہیں، چنانچہ انہوں نے کہاکہ ہمیں اﷲ تعالیٰ کوبالکل سامنے دکھا دوتواُن کے ظلم کی وجہ سے اُنہیں بجلی کی کڑک نے پکڑلیا،پھرانہوں نے بچھڑے کومعبود بنالیااس کے بعدکہ ان کے پاس واضح نشانیاں آچکی تھیں توہم نے اس سے درگزرکیااورہم نے موسیٰ کو واضح غلبہ دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The People of the Book ask you to bring down upon them a Book from the heaven. No wonder, (because) they have already asked Musa something greater than that when they said, &Make us see Allah openly.|" So, the thunderbolt took them for the wrong they did. Later, they took to themselves the calf even after the clear signs had come to them. Then, We forgave them, and gave Musa an open authority.

تجھ سے درخواست کرتے ہیں اہل کتاب کہ تو ان پر اتار لائے لکھی ہوئی کتاب آسمان سے سو مانگ چکے ہیں موسیٰ (علیہ السلام) سے اس سے بھی بڑی چیز اور کہا ہم کو دکھلا دے اللہ کو بالکل سامنے سو آپڑی ان پر بجلی ان کے گناہ کے باعث پھر بنالیا بچھڑے کو بہت کچھ نشانیاں پہنچ چکنے کے بعد پھر ہم نے وہ بھی معاف کیا اور دیا ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو غلبہ صریح،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اہل کتاب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ آپ ان پر ایک کتاب آسمان سے اتار لائیں انہوں نے تو ( ان سے یہ بھی) کہا تھا کہ ہمیں دکھاؤ اللہ کو علانیہ تو ان کو آپکڑا تھا کڑک نے ان کے اس گناہ کی پاداش میں پھر انہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا اس کے بعد کہ ان کے پاس بہت واضح نشانیاں آچکی تھیں تو ہم نے ان تمام چیزوں سے بھی در گزر کیا اور ہم نے موسیٰ کو عطا کیا بڑا واضح غلبہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The People of the Book now ask of you to have a Book come down on them from heaven; indeed they asked of Moses even greater things than this, for they said: 'Make us see Allah with our own eyes' - whereupon the thunderbolt suddenly smote them for their wickedness. Then they took to worshipping the calf after clear signs had come to them. Still, We forgave them, and conferred a manifest commandment upon Moses,

یہ اہل کتاب اگر آج تم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم آسمان سے کوئی تحریر ان پر نازل کراؤ 181 تو اس سے بڑھ چڑھ کر مجرمانہ مطالبے یہ پہلے موسیٰ سے کر چکے ہیں ۔ اس سے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں خدا کو علانیہ دکھا دو اور اسی سرکشی کی وجہ سے یکایک ان پر بجلی ٹوٹ پڑی تھی ۔ 182 پھر انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا ، حالانکہ یہ کھلی کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔ 183 اس پر بھی ہم نے ان سے درگزر کیا ۔ ہم نے موسیٰ کو صریح فرمان عطا کیا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اہل کتاب تم سے ( جو ) مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم ان پر آسمان سے کوئی کتاب نازل کرواؤ ، تو ( یہ کوئی نئی بات نہیں ، کیونکہ ) یہ لوگ تو موسیٰ اسے اس سے بھی بڑا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے ( موسی سے ) کہا تھا کہ ہمیں اللہ کھلی آنکھوں دکھاؤ ، چنانچہ ان کی سرکشی کی وجہ سے ان کو بجلی کے کڑکے نے آپکڑا تھا ، پھر ان کے پاس جو کھلی کھلی نشانیاں آئیں ، ان کے بعد بھی انہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا تھا ۔ اس پر بھی ہم نے انہیں معاف کردیا ، اور ہم نے موسیٰ کو واضح اقتدار عطا کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کتاب والے جو تم سے (یہ نشانی) مانگتے ہیں کہ تو آسمان سے ان پر ایک کتاب اتار لا دے (لکھی لکھائی ہوئی آسمانی 8 آسمانی خط سے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں) ان لوگوں نے (یعنی ان کے باپ دادوں نے) موسیٰ سے اس بھی بڑی نشانی چاہی کہنے لگے ہم کو دکھلا اللہ کو سامنے لا کر آخر بجلی نے ان کو آدبوچا ان کی شرارت پر پھر وہ بچھڑا لے بیٹھے (اس کو پوجنے لگے) کھلی نشانیاں ان کے پاس آجانے پر پھر ہم نے اس سے بھی درگزر کی اور موسیٰ کو کھلم کھلا ان پر غلبہ دیا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ سے اہل کتاب سوال کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس ایک کتاب آسمان سے منگا دیں تو یقینا موسیٰ (علیہ السلام) سے انہوں نے اس سے بڑا سوال کیا تھا (اور) یوں کہا ہمیں اللہ ظاہر (آنکھوں سے) دکھا دیں پس ان کے اس گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی کی چمک نے آپکڑا پھر واضح دلائل آجانے کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا سو ہم نے اس پر (ان کو) معاف کردیا اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو واضح غلبہ عطا فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اہل کتاب آپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آپ ان کے لئے آسمان سے کوئی کتاب اتار لائیں۔ تو (یہ کوئی نئی بات نہیں ہے) وہ اس سے بھی زیادہ نامعقول مطالبے موسیٰ (علیہ السلام) سے کرچکے ہیں۔ ان سے کہا تھا کہ ہمیں اللہ کو آمنے سامنے دکھا دو ۔ اس زیادتی کے بدلے ان پر بجلی یکایک ٹوٹ پڑی۔ پھر انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا حالانکہ وحدانیت کی بہت سی کھلی کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے۔ پھر ہم نے اسے بھی معاف کیا۔ اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کھلا غلبہ عطا کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں کہ تم ان پر ایک (لکھی ہوئی) کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو یہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بڑی درخواستیں کرچکے ہیں (ان سے) کہتے تھے ہمیں خدا ظاہر (یعنی آنکھوں سے) دکھا دو سو ان کے گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی نے آپکڑا۔ پھر کھلی نشانیاں آئے پیچھے بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے تو اس سے بھی ہم نے درگزر کی۔ اور موسیٰ کو صریح غلبہ دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The people of the Book ask thee to bring down a Book to them from the heaven. But surely they asked Musa a thing greater than that; they said: shew us God manifestly; whencefore the thunderbolt overtook them for their wrong-doing. Then they took a calf after there had come unto them the evidences. Even so We pardoned that, and We gave Musa a manifest authority.

آپ سے اہل کتاب فرمائش کرتے ہیں کہ آپ ان کے اوپر ایک نوشتہ آسمان سے اتروادیں ۔ سو یہ تو موسیٰ (علیہ السلام) سے اس سے بھی بڑی فرمائش کرچکے ہیں ۔ (ان سے) یہ بولے تھے کہ ہمیں اللہ کو کھلم کھلا دکھا دو ۔ سو ان کی (اس) زیادتی پر انہیں کڑک بجلی نے آپکڑا پھر بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں آچکی تھیں انہوں نے گوسالہ کو (معبود) تجویز کرلیا لیکن ہم نے اس سے (بھی) درگزر کیا اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ایک صریح اقتدار عطا کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اہلِ کتاب تم سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم ان پر براہ راست آسمان سے ایک کتاب اتار دو ۔ ( یہ تعجب کی بات نہیں ) موسیٰ سے تو انہوں نے اس سے بھی بڑا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تم اللہ کو کھلم کھلا دکھا دو ۔ تو ان کو ، ان کی اس زیادتی کے باعث ، کڑک نے آدبوچا ۔ پھر نہایت واضح نشانیاں آچکنے کے بعد ، انہوں نے گوسالے کو معبود بنالیا ۔ سو ہم نے اس سے درگذر کیا اور موسیٰ کو ہم نے نہایت واضح حجت عطا کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اہل کتاب آپ ( ﷺ ) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ( ﷺ ) ان پر آسمان سے کتاب اتار دیں پس تحقیق یہ لوگ موسیٰ ( علیہ السلام ) سے اس سے بڑی فرمائش کر چکے ہیںسو انہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ کو ظاہری طور پر دکھا دیں پس ان کے ظلم کی وجہ سے انہیں بجلی کی کڑک نے پکڑلیا ۔ پھر ان کے پاس دلائل آچکنے کے بعد انہوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا پس ہم نے ان سے یہ بھی معاف کر دیااور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام کو واضح غلبہ فرما دیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اہل کتاب آج اگر تم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم آسمان سے کوئی کتاب ان پر نازل کر ائو تو اس سے کہیں بڑا مطالبہ یہ موسیٰ (علیہ السلام) سے کرچکے ہیں۔ اس سے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اللہ دکھا دو اور اسی سرکشی کی وجہ سے یکایک ان پر بجلی ٹوٹ پڑی تھی، پھر انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا، حالانکہ یہ کھلی کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے۔ اس پر بھی ہم نے ان سے درگزر کیا۔ ہم نے موسیٰ کو صریح دلیل عطا فرمائی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مطالبہ کرتے ہیں آپ سے اہل کتاب (اے پیغمبر ! ) کہ آپ اتار دیں ان پر ایک کتاب آسمان سے (ان کے سامنے) سو (یہ کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں کہ) یہ لوگ تو اس سے پہلے موسیٰ سے اس سے بھی بڑا مطالبہ کرچکے ہیں، کہ انہوں نے ان سے کہا کہ ہمیں خود اللہ کو دکھلا دو کھلم کھلا، تو اس پر آپکڑا ان کو بجلی کی کڑک نے، ان کے ظلم (اور اس بےجا بات) کی بناء پر، پھر (اس سے بڑھ کر یہ کہ) انہوں نے اس (مصنوعی) بچھڑے کو بھی اپنا معبود بنا لیا، اس کے بعد کہ آچکی تھیں ان کے پاس کھلی (اور روشن) نشانیاں، پھر اس پر بھی ہم نے ان سے درگزر ہی کیا، اور ہم نے عطا کیا موسیٰ کو (باطل کے مقابلے میں) کھلا غلبہ،

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ آسمان سے ان پر کوئی کتاب اتارلائیں ایسے لوگوں نے توموسیٰ سے اس سے بھی بڑی بات کا مطالبہ کیا تھا کہنے لگے:’’ہمیں اللہ کو ( ہمارے سامنے ) ظاہردکھلادو‘‘ان کی اسی سرکشی کی وجہ سے ان کو بجلی نے آلیا پھرانہوں نے واضح دلائل آجانے کے بعد بچھڑے کو ( اپنا معبود ) بنالیاپھرہم نے یہ قصوربھی معاف کردیا اور ہم نے موسیٰ کو واضح غلبہ عطا کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! اہل کتاب ( ف۳۸۲ ) تم سے سوال کرتے ہیں کہ ان پر آسمان سے ایک کتاب اتاردو ( ف۳۸۳ ) تو وہ تو موسیٰ سے اس سے بھی بڑا سوال کرچکے ( ف۳۸٤ ) کہ بولے ہمیں اللہ کو اعلانیہ دکھا دو تو انہیں کڑک نے آ لیا ان کے گناہوں پر پھر بچھڑا لے بیٹھے ( ف۳۸۵ ) بعد اس کے لئے روشن آیتیں ( ۳۸٦ ) ان کے پاس آچکیں تو ہم نے یہ معاف فرمادیا ( ف۳۸۷ ) اور ہم نے موسیٰ کو روشن غلبہ دیا ( ف۳۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ سے اہلِ کتاب سوال کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے ( ایک ہی دفعہ پوری لکھی ہوئی ) کوئی کتاب اتار لائیں ، تو وہ موسٰی ( علیہ السلام ) سے اس سے بھی بڑا سوال کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اﷲ ( کی ذات ) کھلم کھلا دکھا دو ، پس ان کے ( اس ) ظلم ( یعنی گستاخانہ سوال ) کی وجہ سے انہیں آسمانی بجلی نے آپکڑا ( جس کے باعث وہ مرگئے ، پھر موسٰی علیہ السلام کی دعا سے زندہ ہوئے ) ، پھر انہوں نے بچھڑے کو ( اپنا معبود ) بنا لیا اس کے بعد کہ ان کے پاس ( حق کی نشاندہی کرنے والی ) واضح نشانیاں آچکی تھیں ، پھر ہم نے اس ( جرم ) سے بھی درگزر کیا اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( ان پر ) واضح غلبہ عطا فرمایا

Translated by

Hussain Najfi

آپ سے اہل کتاب مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے کوئی ( لکھی ہوئی ) کتاب اتروا دیں سو یہ تو جناب موسیٰ سے اس سے بھی بڑا مطالبہ کر چکے ہیں یعنی کہا تھا کہ ہمیں کھلم کھلا اللہ دکھا دو تو ان کے ( اسی ) ظلم کی وجہ سے ان کو بجلی نے پکڑ لیا ۔ اور پھر ان لوگوں نے آیات و معجزات آجانے کے بعد گوسالے کو ( خدا ) بنا لیا ۔ مگر ہم نے انہیں معاف کر دیا اور موسیٰ کو کھلا ہوا غلبہ عطا کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The people of the Book ask thee to cause a book to descend to them from heaven: Indeed they asked Moses for an even greater (miracle), for they said: "Show us Allah in public," but they were dazed for their presumption, with thunder and lightning. Yet they worshipped the calf even after clear signs had come to them; even so we forgave them; and gave Moses manifest proofs of authority.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), the People of the Book ask you to make a Book descend to them from the heavens. However, they had asked Moses for things much harder to do than this, by saying, "Show us God in person." Thunder and lightning struck them because of their unjust demands. Despite all the evidence that had come to them, they started to worship the calf, but We forgave them for their sins and gave Moses clear authority.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The People of the Scripture (Jews) ask you to cause a book to descend upon them from heaven. Indeed, they asked Musa for even greater than that, when they said: "Show us Allah in public," but they were struck with a bolt of lightning for their wickedness. Then they worshipped the calf even after Al-Bayyinat had come to them. (Even) so We forgave them. And We gave Musa a clear proof of authority.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The followers of the Book ask you to bring down to them a book from heaven; so indeed they demanded of Musa a greater thing than that, for they said: Show us Allah manifestly; so the lightning overtook them on account of their injustice. Then they took the calf (for a god), after clear signs had come to them, but We pardoned this; and We gave to Musa clear authority.

Translated by

William Pickthall

The people of the Scripture ask of thee that thou shouldst cause an (actual) Book to descend upon them from heaven. They asked a greater thing of Moses aforetime, for they said: Show us Allah plainly. The storm of lightning seized them for their wickedness. Then (even) after that) they chose the calf (for worship) after clear proofs (of Allah's Sovereignty) had come unto them. And We forgave them that! And We bestowed on Moses evident authority.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अहले-किताब आपसे मुतालबा करते हैं कि आप उन पर आसमान से एक किताब उतार लाएं, पस मूसा (अलै॰) से वे इससे भी बड़ी चीज़ का मुतालबा कर चुके हैं जबकि उन्होंने कहा कि हमें अल्लाह को बिल्कुल सामने दिखा दो, पस उनकी ज़्यादती के सबब उन पर बिजली आ पड़ी, फिर खुली निशानियाँ आ जाने के बाद उन्होंने बछड़े को माबूद बना लिया, फिर हमने उससे दरगुज़र किया, और मूसा (अलै॰) को हमने खुली हुज्जत अता की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ سے اہل کتاب یہ درخوست کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس ایک خاص نوشتہ آسمان سے منگوادیں سو انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) سے اس سے بھی بڑی بات کی درخواست کی تھی اور یوں کہا تھا کہ ہم کو اللہ تعالیٰ کو کھلم کھلا دکھلادو جس پر ان کی اس گستاخی کے سبب ان پر کڑک بجلی آپڑی۔ (6) پھر انہوں نے گوسالہ کو تجویز کیا تھا بعد اس کے کہ بہت سے دلائل ان کو پہنچ چکے تھے پھر ہم نے اس سے درگزر کردیا تھا اور اور موسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے بڑا رعب دیا تھا۔ (153)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اہل کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے کتاب اتارلائیں۔ یقینایہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں اللہ کو بالکل سامنے دکھلاؤ تو ان کے ظلم کی وجہ سے انہیں بجلی نے پکڑ لیا، پھر انہوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا، حالانکہ ان کے پاس واضح نشانیاں آچکی تھیں تو ہم نے ان سے درگزر کیا اور ہم نے موسیٰ کو واضح غلبہ عطا فرمایا۔ “ (١٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! یہ اہل کتاب اگر آج تم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم آسمان سے کوئی تحریر ان پر نازل کراؤ تو اس سے بڑھ چڑھ کر مجرمانہ مطالبے یہ پہلے موسیٰ سے کرچکے ۔ اس سے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں خدا کو علانیہ دکھا دو اور اسی سرکشی کی وجہ سے یکایک ان پر بجلی ٹوٹ پڑی تھی ۔ پھر انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا حالانکہ یہ کھلی کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔ اس پر بھی ہم نے ان سے درگزر کیا ۔ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو صریح فرمان عطا کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اہل کتاب آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے ایک کتاب اتار دیں۔ سو وہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بات کا سوال کرچکے ہیں انہوں نے یوں کہا کہ تو ہمیں آمنے سامنے اللہ کو دکھا دے، سو ان کو ان کے ظلم کی وجہ سے بجلی نے پکڑ لیا۔ پھر انہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا اس کے بعد کہ ان کے پاس دلائل آ چکے تھے پھر ہم نے اس کو معاف کردیا۔ اور ہم نے موسیٰ کو صریح غلبہ دے دیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ سے درخواست کرتے ہیں اہل کتاب کہ تو ان پر اتار لاوے لکھی ہوئی کتاب آسمان سے سو مانگ چکے ہیں موسیٰ سے اس سے بھی بڑی چیز اور کہا ہم کو دکھلادے اللہ کو بالکل سامنے سو آپڑی ان پر بجلی ان کے گناہ کے باعث پھر بنالیا بچھڑے کو بہت کچھ نشانیاں پہنچ چکنے کے بعد پھر ہم نے وہ بھی معاف کیا اور دیا ہم نے موسیٰ کو غلبہ صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ سے اہل کتاب یعنی یہود یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ان کے لئے آسمان سے ایک کتاب اتار لائیں یہ تو حضرت موسیٰ سے اس مطالبہ سے بھی بڑھ کر مطالبہ کرچکے ہیں انہوں نے موسیٰ سے یہ کہا تھا کہ ہمیں اللہ کو کھلم کھلا دکھلا وے پھر ان کی ایسی زیادتی اور ظلم کے باعث سخت کڑک کی بجلی نے انہیں آپکڑا پھر ان یہود نے باوجود اس کے کہ ان کو واضح دلائل پہنچ چکے تھے ایک مخصوص بچھڑے کو معبود بنایا تھا اس پر بھی ہم نے ان کی اس حرکت کو معاف فرما دیا اور ہم نے موسیٰ کو صریح غلبہ دیا تھا