Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 159

سورة النساء

وَ اِنۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ اِلَّا لَیُؤۡمِنَنَّ بِہٖ قَبۡلَ مَوۡتِہٖ ۚ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یَکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ شَہِیۡدًا ﴿۱۵۹﴾ۚ

And there is none from the People of the Scripture but that he will surely believe in Jesus before his death. And on the Day of Resurrection he will be against them a witness.

اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لا چکے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواہ ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے کوئی
اِلَّا
مگر
لَیُؤۡمِنَنَّ
البتہ وہ ضرور ایمان لائے گا
بِہٖ
اس پر
قَبۡلَ
پہلے
مَوۡتِہٖ
اس کی موت سے
وَیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَکُوۡنُ
وہ ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
شَہِیۡدًا
گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
اِلَّا
مگر
لَیُؤۡمِنَنَّ
وہ ضرورایمان لائےگا
بِہٖ
اس پر
قَبۡلَ
پہلے
مَوۡتِہٖ
اس کی موت کے
وَیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَکُوۡنُ
وہ ہو گا
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
شَہِیۡدًا
گواہ
Translated by

Juna Garhi

And there is none from the People of the Scripture but that he will surely believe in Jesus before his death. And on the Day of Resurrection he will be against them a witness.

اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لا چکے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواہ ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ جتنے اہل کتاب ہیں عیسیٰ ابن مریم کی (طبعی) موت سے پہلے ضرور اس پر ایمان لائیں گے اور قیامت کے دن وہ ان کے خلاف گواہی دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراہلِ کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں مگراس کی موت سے پہلے اُس پرضرور ایمان لائے گااورقیامت کے دن وہ اُن پر گواہ ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there is not one among the People of the Book but shall certainly believe in him (Jesus) before he (Jesus) dies, and on the Day of Doom, he shall be a witness against them.

اور جتنے فرقے ہیں اہل کتاب کے سو عیسیٰ (علیہ السلام) پر یقین لاویں گے اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن ہوگا ان پر گواہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہوگا اہل کتاب میں سے کوئی بھی مگر اس پر ایمان لا کر رہے گا اس کی موت سے قبل اور قیامت کے دن وہی ان کے خلاف گواہ (بن کر کھڑا) ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are none among the People of the Book but will believe in him before his death, and he will be a witness against them on the Day of Resurrection.

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے گا 196 اور قیامت کے روز وہ ان پر گواہی دے گا ، 197

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو اپنی موت سے پہلے ضرور بالضرور عیسیٰ ( علیہ السلام ) پر ایمان نہ لائے ، ( ٩٣ ) اور قیامت کے دن وہ ان لوگوں کے خلاف گواہ بنیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کوئی کتاب والا ایسا نہیں جو عیسیٰ ٰ کے مرنے سے پہلے اس پر ایمان نہ لا وے 12 اور عیسیٰ قیامت کے دن ان پر گو اہ ہوں گے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کوئی اہل کتاب میں سے نہیں ہوگا مگر ان (حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ) کے مرنے سے پہلے ان پر ضرور ایمان لائے گا اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اہل کتاب کے جتنے فرقے ہیں وہ عیسیٰ کو اس کی موت سے پہلے ہی دیکھ کر اس پر ایمان لے آئیں گے۔ اور قیامت کے دن حضرت عیسیٰ اہل کتاب کے خلاف گواہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کوئی اہل کتاب نہیں ہوگا مگر ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان لے آئے گا۔ اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there is none among the people of the Book but shall surely believe in him before his death, and on the Day of Judgement he shall be a witness against them.

اور ہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو آپ (علیہ السلام) پر اپنے مرتے وقت ایمان نہ لے آئے ۔ اور آپ (علیہ السلام) قیامت کے دن ان پر گواہ (کی حیثیت سے پیش) ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ کتاب میں سے کوئی نہیں ہے جو اس کی موت سے پہلے اس کا یقین نہ کرلے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہوگا جو اپنی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور آپ ان پر قیامت کے دن گواہ ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے گا اور قیامت کے روز وہ ان پر گواہی دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اہل کتاب میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہوگا جو ایمان نہ لائے اس پر اس کی موت سے پہلے، اور قیامت کے دن وہ (حضرت عیسیٰ ) ان لوگوں کے خلاف گواہ ہوں گے (ان کی کفریات پر)

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب میں ایک بھی ایسانہ بچے گاجو ( عیسیٰ ) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لاچکے اورقیامت کے دن وہ ان کے بارے میں گواہی دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لائے ( ف٤۰۲ ) اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا ( ف٤۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قربِ قیامت نزولِ مسیح علیہ السلام کے وقت ) اہلِ کتاب میں سے کوئی ( فرد یا فرقہ ) نہ رہے گا مگر وہ عیسٰی ( علیہ السلام ) پر ان کی موت سے پہلے ضرور ( صحیح طریقے سے ) ایمان لے آئے گا ، اور قیامت کے دن عیسٰی ( علیہ السلام ) ان پر گواہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ، جو اپنی موت ( یا ان کی موت ) سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے اور وہ قیامت کے دن ان کے خلاف گواہ ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there is none of the People of the Book but must believe in him before his death; and on the Day of Judgment he will be a witness against them;-

Translated by

Muhammad Sarwar

There will be no one among the People of the Book who will not believe (a belief of no value) in him (Jesus) before their deaths. On the Day of Judgment, (Jesus) will testify against them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there is none of the People of the Scripture, but must believe in him, before his death. And on the Day of Resurrection, he will be a witness against them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is not one of the followers of the Book but most certainly believes in this before his death, and on the day of resurrection he (Isa) shall be a witness against them.

Translated by

William Pickthall

There is not one of the People of the Scripture but will believe in him before his death, and on the Day of Resurrection he will be a witness against them -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अहले-किताब में से कोई ऐसा नहीं जो अपनी मौत से पहले उन पर ईमान न ले आए, और क़यामत के दिन वे उन पर गवाह होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کوئی شخص اہل کتاب سے نہیں رہتا مگر وہ عیسیٰ (علیہ السلام) کی اپنی مرنے سے پہلے ضرور تصدیق کرلیتا ہے اور قیامت کے روز وہ ان پر گوہی دینگے۔ (3) (159)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کوئی نہیں اہل کتاب میں مگر ان کی موت سے پہلے ان پر ضرور ایمان لائے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوں گے۔ “ (١٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے گا اور قیامت کے روز وہ ان پر گواہی دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اہل کتاب میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں جو ان پر مرنے سے پہلے ایمان نہ لائے اور قیامت کے دن وہ ان کے خلاف گواہی دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جتنے فرقے ہیں اہل کتاب کے سو عیسیٰ پر یقین لا ویں گے اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن ہوگا ان پر گواہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اہل کتاب میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ رہے گا جو حضرت عیسیٰ کی موت سے پہلے حضرت عیسیٰ کی تصدیق نہ کرلے اور قیامت کے دن حضرت عیسیٰ اہل کتاب کے خلاف گواہ ہوں گے ۔