Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 160

سورة النساء

فَبِظُلۡمٍ مِّنَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِمۡ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتۡ لَہُمۡ وَ بِصَدِّہِمۡ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَثِیۡرًا ﴿۱۶۰﴾ۙ

For wrongdoing on the part of the Jews, We made unlawful for them [certain] good foods which had been lawful to them, and for their averting from the way of Allah many [people],

جو نفیس چیزیں ان کے لئے حلال کی گئی تھیں وہ ہم نے ان پر حرام کر دیں ان کے ظلم کے باعث اور اللہ تعالٰی کی راہ سے اکثر لوگوں کو روکنے کے باعث

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَبِظُلۡمٍ
پس بوجہ ظلم کے
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
حَرَّمۡنَا
حرام کردیں ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
طَیِّبٰتٍ
پاکیزہ چیزیں
اُحِلَّتۡ
جو حلال کی گئیں تھیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَبِصَدِّہِمۡ
اور بوجہ ان کے روکنے کے
عَنۡ سَبِیۡلِ
راستے سے
اللّٰہِ
اللہ کے
کَثِیۡرًا
اکثریت کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَبِظُلۡمٍ
پس ظلم کرنے کی وجہ سے
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
ہَادُوۡا
یہودی ہوئے
حَرَّمۡنَا
حرام کر دی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
طَیِّبٰتٍ
کئی پاک چیزیں
اُحِلَّتۡ
حلال کی گئی تھی
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَبِصَدِّہِمۡ
اور ان کےروکنے کی وجہ سے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
Translated by

Juna Garhi

For wrongdoing on the part of the Jews, We made unlawful for them [certain] good foods which had been lawful to them, and for their averting from the way of Allah many [people],

جو نفیس چیزیں ان کے لئے حلال کی گئی تھیں وہ ہم نے ان پر حرام کر دیں ان کے ظلم کے باعث اور اللہ تعالٰی کی راہ سے اکثر لوگوں کو روکنے کے باعث

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہودیوں کے اسی ظلم کی وجہ سے اور بہت سے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پر کئی پاکیزہ چیزیں حرام کردیں جو پہلے ان کے لئے حلال تھیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توان لوگوں کے ظلم کی وجہ سے جویہودی ہوئے اوران کے بہت سوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پرپاک چیزیں بھی حرام کردیں جو اُن کے لئے حلال کی گئی تھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, for the transgression of those who became Jews, We prohibited for them good things which were made lawful for them earlier and for their preventing (people) frequently from the way of Allah,

سو یہود کے گناہوں کی وجہ سے ہم نے حرام کیں ان پر بہت سی پاک چیزیں جو ان پر حلال تھیں اور اس وجہ سے کہ روکتے تھے اللہ کی راہ سے بہت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

توبسبب ان یہودی بن جانے والوں کی ظالمانہ روش کے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں بھی حرام کردیں جو اصلاً ان کے لیے حلال تھیں اور بسبب اس کے کہ یہ بکثرت اللہ کے راستے سے (خود رکتے ہیں اور دوسروں کو بھی) روکتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus, We forbade them many clean things which had earlier been made lawful for them, for the wrong-doing of those who became Jews, for their barring many from the way of Allah,

غرض 198 ان یہودی بن جانے والوں کے اسی ظالمانہ رویّہ کی بنا پر ، اور اس بنا پر کہ یہ بکثرت اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ، 199

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض یہودیوں کی سنگین زیادتی کی وجہ سے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں حرام کردیں جو پہلے ان کے لیے حلال کی گئی تھیں ۔ ( ٩٤ ) اور اس لیے کہ وہ بکثرت لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو یہود کی شرارت مثلا پو جنے کو دکھا دینے کی خو اہش کی و جہ سے ہم نے ان پر پاکیزہ چیزیں جن کا سورة انعام مینب آوے گا جو پہلے حلال تھیں حرام کردیں اور اس وجہ سے بھی کہ وہ خدا کی راہ سے لوگوں کو بہت روکتے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو یہود کے (بڑے بڑے) گناہوں کی وجہ سے ہم نے ان پر جو پاکیزہ چیزیں حلال کی تھیں حرام کردیں اور بسبب اس کے کہ یہ بہت سے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہودیوں کے جرائم کی وجہ سے ہم نے ان پر بہت سی وہ پاک چیزیں حرام کردیں جو ان پر حلال تھیں۔ اس وجہ سے کہ وہ اللہ کے راستے سے اللہ کی کثیر مخلوق کو روکتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے یہودیوں کے ظلموں کے سبب (بہت سی) پاکیزہ چیزیں جو ان کو حلال تھیں ان پر حرام کردیں اور اس سبب سے بھی کہ وہ اکثر خدا کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore because of the wrongdoing on the part of those who are Judaised We forbade unto them the clean things that had been allowed unto them, and also because of their keeping away many from Allah's way;

سو یہود کی (ایسی ہی) زیادتیوں کے باعث ہم نے ان پر بہت سی چیزیں جو ان پر حلال تھیں حرام کردیں ۔ اور اس سبب سے بھی کہ وہ اللہ کی راہ سے بہت روکتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان یہود ہی کے ظلم کے سبب سی ، ہم نے بعض پاکیزہ چیزیں ان پر حرام کردیں جو ان کیلئے حلال تھیں اور بوجہ اس کے کہ وہ اللہ کی راہ سے بہت روکتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہودیت اختیار کرنے والوں کے ظلم کی وجہ سے ہم نے ان کیلئے بہت ساری چیزیں حرام کر دیں جو ان کیلئے حلال تھیں اور ان کے اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکنے کی کثرت کی وجہ سے ( بھی )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

غرض ان یہودی بن جانے والوں کے اسی ظالمانہ رویہ کی بنا پر اور اس لیے کہ یہ ہمیشہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس بوجہ ان لوگوں کے سنگین ظلم کے جو یہودی بن گئے حرام کردیں ہم نے ان پر (بہت سی) وہ پاکیزہ چیزیں جو (اس سے قبل) ان کیلئے حلال تھیں، اور بوجہ ان کے بہت روکنے کے اللہ کی راہ سے،

Translated by

Noor ul Amin

یہودیوں کے اسی ظلم کی وجہ سے اور بہت سے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پر کئی پاک چیزیں حرام کر دیںجو پہلے ان کے لئے حلال تھیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے ( ف٤۰٤ ) سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ ان کے لئے حلال تھیں ( ف٤۰۵ ) ان پر حرام فرمادیں اور اس لئے کہ انہوں نے بہتوں کو اللہ کی راہ سے روکا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر یہودیوں کے ظلم ہی کی وجہ سے ہم نے ان پر ( کئی ) پاکیزہ چیزیں حرام کر دیں جو ( پہلے ) ان کے لئے حلال کی جاچکی تھیں ، اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ وہ ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے بکثرت روکتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہودیوں کے ایسے ہی مظالم اور زیادتیوں کیوجہ سے ہم نے وہ بہت سی پاکیزہ چیزیں ان پر حرام کر دیں ، جو پہلے ان کے لئے حلال تھیں ۔ نیز ان کے ( لوگوں کو ) اللہ کے راستہ سے بکثرت روکنے کی وجہ سے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For the iniquity of the Jews We made unlawful for them certain (foods) good and wholesome which had been lawful for them;- in that they hindered many from Allah's Way;-

Translated by

Muhammad Sarwar

We made unlawful for the Jews certain pure things which had been lawful for them before, because of the injustice which they had committed, their obstructing many people from the way of God,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For the wrongdoing of the Jews, We made unlawful for them certain good foods which had been lawful for themـand for their hindering many from Allah's way;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Wherefore for the iniquity of those who are Jews did We disallow to them the good things which had been made lawful for them and for their hindering many (people) from Allah's way.

Translated by

William Pickthall

Because of the wrongdoing of the Jews We forbade them good things which were (before) made lawful unto them, and because of their much hindering from Allah's way,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस यहूद के ज़ुल्म की वजह से हमने वे पाक चीज़े उन पर हराम कर दीं जो उनके लिए हलाल थीं, और इस वजह से कि वे अल्लाह की राह से रोकते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو یہود کے ان ہی بڑے بڑے جرائم کے سبب ہم نے بہت سی پاکیزہ چیزیں جو ان کے لیے حلال تھیں ان پر حرام کردیں (4) اور بسبب اس کے کہ وہ بہت سے آدمیوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی راہ سے مانع بن جاتے تھے۔ (160)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو جو لوگ یہودی ہوئے ان کے ظلم کی وجہ سے ہم نے ان پر کچھ پاک چیزیں حرام کردیں، جو ان کے لیے حلال کی گئی تھیں، اور ان کے اللہ کے راستے سے بہت زیادہ لوگوں کو روکنے کی وجہ سے (١٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

غرض ان یہودیوں کے اسی ظالمانہ رویے کی بناء پر اور اس بناء پر کہ یہ بکثرت اللہ کے راستے سے روکتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جن لوگوں نے یہودیت اختیار کی ہم نے ان کے ظلم کی وجہ سے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں حرام کردیں جو ان کے لیے حلال کی گئیں تھیں اور اس وجہ سے کہ وہ اللہ کے راستہ سے روکنے میں زیادہ مشغول رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو یہود کے گناہوں کی وجہ سے ہم نے حرام کیں ان پر بہت سی پاک چیزیں جو ان پر حلال تھیں اور اس وجہ سے کہ روکتے تھے اللہ کی راہ سے بہت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کار یہود کے انہی جرائم کے باعث ہم نے وہ پاکیزہ چیزیں جو ان کے لئے حلال تھیں ان پر حرام کردیں اور اس وجہ سے بھی کہ وہ بہت لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے تھے