Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 162

سورة النساء

لٰکِنِ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ مِنۡہُمۡ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ وَ الۡمُقِیۡمِیۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ الۡمُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓئِکَ سَنُؤۡتِیۡہِمۡ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۶۲﴾٪  2

But those firm in knowledge among them and the believers believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you. And the establishers of prayer [especially] and the givers of zakah and the believers in Allah and the Last Day - those We will give a great reward.

لیکن ان میں سے جو کامل اور مضبوط علم والے ہیں اور ایمان والے ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور نمازوں کو قائم رکھنے والے ہیں اور زکٰوۃ کے ادا کرنے والے ہیں اور اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں یہ ہیں جنہیں ہم بہت بڑے اجر عطا فرمائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لٰکِنِ
لیکن
الرّٰسِخُوۡنَ
جو راسخ ہیں
فِی الۡعِلۡمِ
علم میں
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور جو ایمان لانے والے ہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَ الۡمُقِیۡمِیۡنَ
اور جو قائم کرنے والے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
وَالۡمُؤۡتُوۡنَ
اور جو دینے والے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور جو ایمان لانے والے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَنُؤۡتِیۡہِمۡ
عنقریب ہم دیں گے انہیں
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لٰکِنِ
لیکن
الرّٰسِخُوۡنَ
پختہ کار لوگ
فِی الۡعِلۡمِ
علم میں
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور ایمان والے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتےہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَ الۡمُقِیۡمِیۡنَ
اور قائم کر نے والے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نما ز
وَالۡمُؤۡتُوۡنَ
اور ادا کرنے والے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور ایمان لانے والےہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن پر
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَنُؤۡتِیۡہِمۡ
جلد ہی ہم دیں گے انہیں
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
عظیم
Translated by

Juna Garhi

But those firm in knowledge among them and the believers believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you. And the establishers of prayer [especially] and the givers of zakah and the believers in Allah and the Last Day - those We will give a great reward.

لیکن ان میں سے جو کامل اور مضبوط علم والے ہیں اور ایمان والے ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور نمازوں کو قائم رکھنے والے ہیں اور زکٰوۃ کے ادا کرنے والے ہیں اور اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں یہ ہیں جنہیں ہم بہت بڑے اجر عطا فرمائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لیکن ان میں سے جو علم میں پختہ اور ایماندار ہیں وہ اس وحی پر بھی ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کی گئی تھی وہ نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہم بہت بڑا اجر عطا کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لیکن ان میں سے جوعلم میں پختہ کاراورایمان والے ہیں وہ اس پر (بھی) ایمان لاتے ہیں جوآپ کی طرف نازل کیاگیااورجوآپ سے پہلے نازل کیاگیااوروہ نمازقائم کرنے والے ہیں اور زکوٰۃ اداکرنے والے ہیں اوراللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر وہ ایمان لانے والے ہیں ،یہی لوگ ہیں انہیں جلد ہی ہم اُن کا اجرِعظیم دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But those well-grounded in knowledge among them and the believers, believe in what has been revealed to you and what has been revealed before you, and, of course, those observing the Salah and paying the Zakah and those believing in Allah and the Last Day. To them we shall give a great reward.

لیکن جو پختہ ہیں علم میں ان میں اور ایمان والے سو مانتے ہیں اس کو جو نازکل ہوا تجھ پر اور جو نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آفریں ہے نماز پر قائم رہنے والوں کو جو دینے والے ہیں زکوٰة کے اور یقین رکھنے والے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر سو ایسوں کو ہم دیں گے بڑا ثواب۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

البتہ جو لوگ ان میں سے پختہ علم والے ہیں اور اہل ایمان ہیں وہ ایمان رکھتے ہیں اس پر جو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ نماز قائم کرنے والے ہیں زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور ایمان رکھنے والے ہیں اللہ پر بھی اور یوم آخرت پر بھی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم ضرور اجر عظیم عطا فرمائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those among them who are firmly rooted in knowledge and the believers, such do believe in what has been revealed to you and what was revealed before you. (Those who truly believe) establish the Prayer and pay Zakah, those who firmly believe in Allah and in the Last Day, to them We shall indeed pay a great reward.

مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھنے والے ہیں اور ایماندار ہیں وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی ۔ 203 اس طرح کے ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روز آخرت پر سچّا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے ۔ ؏۲۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ ان ( بنی اسرائیل ) میں سے جو لوگ علم میں پکے ہیں اور مومن ہیں وہ اس ( کلام ) پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ( اے پیغمبر ) تم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو تم سے پہلے نازل کیا گیا تھا اور قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو نماز قائم کرنے والے ہیں ، زکوٰۃ دینے والے ہیں اور اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اجر عظیم عطا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لیکن جو ان میں یہودیوں میں پکے عالم ہیں 5 اور ایمانداری انہی یہود میں سے یا صحابہ مراد ہیں تو تو ایمان لائے ہیں اس کتاب پر جو تجھ پر اتری قرآن اور اس کتاب پر جو تجھ سے پہلے اتری ( توریت اور انجیل اور وہ پکے عالم ہیں ایمانداری کیسے عمدہ لوگ ہیں درستی سے ادا کرتے ہیں نماز کو اور نہ زکوٰۃ دینے والے اور اللہ تعالیٰ پچھلے دن پر ایمان لانے والے یہی لوگ ہیں جن کو ثواب دینے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لیکن ان میں جو لوگ علم میں پختہ ہیں اور جو مومن ہیں جو (کتاب) آپ پر نازل ہوئی اور جو آپ سے پہلے نازل ہوئیں (ان) پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز کی پابندی کرنے والے اور زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور اللہ کے ساتھ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان لانے والے ہیں ایسے لوگوں کو ہم عنقریب بہت بڑا اجر دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں سے جو لوگ علم میں پختہ ہیں اور ایمان والے ہیں اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ اس پر ایمان لاچکے ہیں جو ہم نے آپ پر نازل کیا ہے اور جو کچھ ہم نے آپ سے پہلے نازل کیا ہے جو نماز کو قائم رکھنے والے ہیں جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں۔ وہ جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور قیامت پھر بھی ایمان لاتے ہیں ان لوگوں کو ہم بہت بڑا انعام عطا کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں (سب پر) ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But of them those well-grounded in the Knowledge and the believers believe in that which hath been sent down unto thee and that which hath been sent down before thee, and the establishers of prayer and the givers of the poor-rate and the believers in Allah and the Last Day- those: unto them anon We shall give a mighty hire.

البتہ ان میں جو لوگ علم میں پختہ اور ایمان والے ہیں کہ ایمان رکھتے ہیں اس (کتاب) پر جو آپ پر اتری ہے اور اس پر (بھی) جو آپ سے قبل اتر چکی ہے اور نماز کے پابند اور زکوٰۃ کے ادا کرنے والے ہیں اور اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں ایسوں کو ہم اجر عظیم ضرور دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ ان میں جو علم میں راسخ اور صاحبِ ایمان ہیں ، وہ ایمان لاتے ہیں اس چیز پر جو تم پر اتاری گئی اور جو تم سے پہلے اتاری گئی اور خاص کر نماز کا اہتمام کرنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اور اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والے ۔ یہ لوگ ہیں جن کو ہم اجرِ عظیم دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

لیکن جو لوگ ان مین سے علم میں پختہ ( مضبوط ) ہیں اور ایمان والے ہیں کہ جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا اس پر اور جو کچھ آپ سے پہلے نازل کیا گیا اس پر ایمان رکھتے ہیں اور نمازوں کے پابند ہیں اور زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں یہی لوگ ہیں جنہیں ہم عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھتے ہیں اور ایماندار ہیں۔ وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور جو آپ سے پہلے نازل کی گئی تھی اس طرح کے ایمان لانے والے، نماز و زکوٰۃ کی پابندی کرنے والے، اللہ اور روز آخرت پر سچا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر ان میں کے جو لوگ پختہ ہیں اپنے علم میں، اور جو ایمان والے ہیں، وہ (صدق دل سے) ایمان رکھتے ہیں اس وحی پر جو اتاری گئی آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) اور اس پر بھی جو کہ اتاری گئی آپ سے پہلے، اور خاص کر جو پابندی کرنے والے ہیں نماز کی، اور جو زکوٰۃ دینے والے ہیں، اور جو (سچا) ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، تو ایسے لوگوں کو ہم عنقریب ہی نوازیں گے ایک بہت بڑے اجر سے،

Translated by

Noor ul Amin

لیکن ان میں سےجو علم میں پختہ اورایماندارہیں وہ اس وحی پر بھی ایمان لاتے ہیںجو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اوراس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کی گئی تھی وہ نماز قائم کرتے ہیں ، زکوۃ ادا کرتے ہیں اوراللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم بہت بڑااجرعطاکرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں جو ان میں علم کے پکے ( ف٤۰۷ ) اور ایمان والے ہیں وہ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا ( ف٤۰۸ ) اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰة دینے والے اور اللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

لیکن ان میں سے پختہ علم والے اور مومن لوگ اس ( وحی ) پر جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور اس ( وحی ) پر جو آپ سے پہلے نازل کی گئی ( برابر ) ایمان لاتے ہیں ، اور وہ ( کتنے اچھے ہیں کہ ) نماز قائم کرنے والے ( ہیں ) اور زکوٰۃ دینے والے ( ہیں ) اور اﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ( ہیں ) ۔ ایسے ہی لوگوں کو ہم عنقریب بڑا اجر عطا فرمائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

البتہ ان میں سے جو علم میں پختہ ہیں اور جو ایمان دار ہیں ، وہ سب اس پر ایمان لاتے ہیں ، جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ نماز کو قائم کرتے ہیں ، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم بہت بڑا اجر و ثواب عطا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those among them who are well-grounded in knowledge, and the believers, believe in what hath been revealed to thee and what was revealed before thee: And (especially) those who establish regular prayer and practise regular charity and believe in Allah and in the Last Day: To them shall We soon give a great reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, the learned among them (the Jews) and the faithful believe in what God has revealed to you (Muhammad) and to the others before you and those who are steadfast in prayer, pay their religious tax, and believe in God and the Day of Judgment. They all will receive a great reward from Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those among them who are well-grounded in knowledge, and the believers, believe in what has been sent down to you and what was sent down before you; and those who perform the Salah, and give Zakah and believe in Allah and in the Last Day, it is they to whom We shall give a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But the firm in knowledge among them and the believers believe in what has been revealed to. you and what was revealed before you, and those who keep up prayers and those who give the poor-rate and the believers in Allah and the last day, these it is whom We will give a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

But those of them who are firm in knowledge and the believers believe in that which is revealed unto thee, and that which was revealed before thee, especially the diligent in prayer and those who pay the poor-due, the believers in Allah and the Last Day. Upon these We shall bestow immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर उनमें जो लोग इल्म में पक्के हैं और ईमान वाले हैं वे ईमान लाए हैं उस चीज़ पर जो आप पर उतारी गई और जो आपसे पहले उतारी गई और वे नमाज़ के पाबंद हैं और ज़कात अदा करने वाले हैं और अल्लाह पर और क़यामत के दिन पर ईमान रखने वाले हैं, ऐसे लोगों को हम ज़रूर बड़ा अज्र देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن ان (یہود) میں جو لوگ علم (دین) میں پختہ ہیں اور جو (ان میں) ایمان لے آنے والے ہیں کہ اس (کتاب) پر (بھی) ایمان لاتے ہیں جو آپ کے پاس بھیجی گئی اور اس پر بھی (ایمان رکھتے ہیں) جو آپ سے پہلے بھیجی گئی اور جو (ان میں) نماز کی پابندی کرنے والے ہیں اور جو ان میں زکوة دینے والے ہیں اور جو (ان میں) اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر اعتقاد رکھنے والے ہیں سو ایسے لوگوں کو ہم ضرور (آخرت میں) ثواب عظیم عطا فرمادینگے۔ (1) (162)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” لیکن ان میں سے وہ لوگ جو علم میں پختہ اور ایمان والے ہیں، وہ اس پر ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور جو نماز ادا کرنے والے اور زکوٰۃ دینے والے ہیں۔ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے ہیں۔ ان لوگوں کو ہم عنقریب بہت زیادہ اجر عطاکریں گے۔ “ (١٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھنے والے ہیں اور ایماندار ہیں وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو اے نبی ‘ تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی ۔ اس طرح کے ایمان لانے والے اور نماز و زکوۃ کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روز آخرت پر سچا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لیکن ان میں سے جو علم میں پختہ ہیں اور جو ایمان لانے والے ہیں وہ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اتارا گیا آپ پر اور جو اتارا گیا آپ سے پہلے اور جو لوگ قائم کرنے والے ہیں نماز کو اور دینے والے ہیں زکوٰۃ کو اور جو ایمان لانے والے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایسے لوگوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب عطا کریں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لیکن جو پختہ ہیں علم میں ان میں اور ایمان والے سو مانتے ہیں اس کو جو نازل ہوا تجھ پر اور جو نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آفریں ہے نماز پر قائم رہنے والوں کو اور جو دینے والے ہیں زکوٰۃ کے اور یقین رکھنے والے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر سو ایسوں کو ہم دیں گے بڑا ثواب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لیکن ان میں سے وہ اہل کتاب جو علم میں پختہ ہیں اور وہ جو مسلمان ہیں کہ یہ اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں جو آپ کی جانب نازل ہوئی ہے اور ان کتابوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو آپ سے پہلے نازل ہوئی ہیں اور وہ نماز کی پابندی کرنیوالے اور زکوۃ ادا کرنے والے ہیں اور وہ جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں ایسے لوگوں کو ہم عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے