Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 165

سورة النساء

رُسُلًا مُّبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ لِئَلَّا یَکُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌۢ بَعۡدَ الرُّسُلِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۶۵﴾

[We sent] messengers as bringers of good tidings and warners so that mankind will have no argument against Allah after the messengers. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.

ہم نے انہیں رسول بنایا ہے خوشخبریاں سنانے والے اور آگاہ کرنے والے تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالٰی پر رہ نہ جائے اللہ تعالٰی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رُسُلًا
یہ رسول تھے
مُّبَشِّرِیۡنَ
خوشخبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے
لِئَلَّا
تاکہ نہ
یَکُوۡنَ
ہو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
حُجَّۃٌۢ
کوئی حجت
بَعۡدَ
بعد
الرُّسُلِ
رسولوں کے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَزِیۡزًا
بہت زبردست
حَکِیۡمًا
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رُسُلًا
رسول
مُّبَشِّرِیۡنَ
خوش خبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے
لِئَلَّا
تاکہ نہ
یَکُوۡنَ
ہو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالی ٰ پر
حُجَّۃٌۢ
کوئی حجت
بَعۡدَ
بعد
الرُّسُلِ
رسولوں کے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے) ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزًا
سب پر غالب
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

[We sent] messengers as bringers of good tidings and warners so that mankind will have no argument against Allah after the messengers. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.

ہم نے انہیں رسول بنایا ہے خوشخبریاں سنانے والے اور آگاہ کرنے والے تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالٰی پر رہ نہ جائے اللہ تعالٰی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ سب رسول (لوگوں کو) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے تھے تاکہ ان رسولوں کے آنے کے بعد لوگوں کے لیے اللہ پر کوئی حجت باقی نہ رہے۔ اور اللہ بڑا زبردست اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ رسول خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے تاکہ لوگوں کے لئے رسولوں کے بعداﷲ تعالیٰ پر کوئی حجت نہ رہے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے سب پرغالب،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- Messengers giving good tidings and warning so that people may have no plea against Allah after the Messengers (have come). And Allah is All-Mighty, All-Wise.

بھیجے پیغمبر خوش خبری اور ڈر سنانے والے تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کو اللہ پر الزام کا موقع رسولوں کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ رسول ( علیہ السلام) ( بھیجے گئے) بشارت دینے والے اور خبردار کرنے والے بنا کرتا کہ نہ رہ جائے لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلے میں کوئی حجتّ ( دلیل) رسولوں کے آنے کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These Messengers were sent as bearers of glad tidings and as warners so that after sending the Messengers people may have no plea against Allah. Allah is All-Mighty, All-Wise.

یہ سارے رسول خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجے گئے تھے207 تاکہ ان کو مبعوث کر دینے کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلہ میں کوئی حجّت نہ رہے 208 اور اللہ بہرحال غالب رہنے والا اور حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب رسول وہ تھے جو ( ثواب کی ) خوشخبری سنانے اور ( دوزخ سے ) ڈرانے والے بنا کر بھیجے گئے تھے ، تاکہ ان رسولوں کے آجانے کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے سامنے کوئی عذر باقی نہ رہے ، اور اللہ کا اقتدار بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے یہ سب پیغمبر جو خوشی سنانے والے تھے نیکوں کو اور ڈرانے والے تھے بدکاروں کو اس لیے بھیجے کہ پیغمبروں کے آجانے کے بعد کوئی عذر لوگوں کو اللہ کے سامنے باقی نہ رہے 1 اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان سب کو) خوشخبری دینے والے اور (انجام بد سے) ڈرانے والے پبغمبر بنا کر بھیجا تاکہ ان پیغمبروں کے (آنے کے) بعد لوگوں کو اللہ پر کوئی الزام نہ رہے اور اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ رسول ثواب کی بشارت اور عذاب کا خوف دلایا کرتے تھے ۔ تاکہ ان رسولوں کے آنے سے لوگ اللہ کے خلاف بہانے (حجت) نہ بنا سکیں۔ اللہ قدرت بھی رکھتا ہے اور حکمت بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(سب) پیغمبروں کو (خدا نے) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجا تھا) تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We sent all these apostles as bearers of glad tidings and warners in order that there be no plea for mankind against Allah, after the apostle; and Allah is ever Mighty Wise.

اور پیغمبروں کو (ہم نے بھیجا) خوشخبری سنانے والے اور ڈارنے والے (بناکر) تاکہ لوگوں کو پیغمبروں کے (آنے کے) بعد اللہ کے سامنے عذر نہ باقی رہ جائے ۔ اور اللہ تو ہے ہی بڑا زبردست بڑا حکمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ہوشیار کرنے والے بنا کر بھیجا تاکہ ان رسولوں کے بعد لوگوں کیلئے اللہ کے سامنے کوئی عذر باقی نہ رہ جائے اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بھیجے ہم نے ( سارے ) رسول خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے ( بناکر ) تاکہ رسولوں کے بعد لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی عذر نہ رہے اور اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ سارے رسول خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے بناکر بھیجے گئے تھے۔ تاکہ ان کو بھیج کر لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلہ میں کوئی حجت نہ رہے اور اللہ بہرحال غالب رہنے والا اور حکیم و دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سب رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے بنا کر بھیجا، تاکہ نہ رہے لوگوں کے لئے کوئی (عذر) حجت اللہ کے حضور ان رسولوں کے (آنے کے) بعد، اور اللہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ سب رسول ( لوگوں کو ) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے تھے تاکہ ان رسولوں کے آنے کے بعد لوگوں کے لئے اللہ پر کوئی حجت باقی نہ رہے اوراللہ بڑازبردست اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

رسول خوشخبری دیتے ( ف٤۱۳ ) اور ڈر سناتے ( ف٤۱٤ ) کہ رسولوں کے بعد اللہ کے یہاں لوگوں کو کوئی عذر نہ رہے ( ف٤۱۵ ) اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

رسول جو خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے تھے ( اس لئے بھیجے گئے ) تاکہ ( ان ) پیغمبروں ( کے آجانے ) کے بعد لوگوں کے لئے اﷲ پر کوئی عذر باقی نہ رہے ، اور اﷲ بڑا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم نے ) رسولوں کو خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا تاکہ رسولوں کے آجانے کے بعد لوگوں کے لیے اللہ کے مقابلہ میں کوئی حجت باقی نہ رہ جائے اور اللہ زبردست ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Messengers who gave good news as well as warning, that mankind, after (the coming) of the messengers, should have no plea against Allah: For Allah is Exalted in Power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers were sent to give people the glad news (of God's mercy) and warn them (of His punishment) so that the human being would not have any objections against God, after the coming of the Messengers, (that they did not have any knowledge of His mercy and punishment). God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Messengers as bearers of good news and warning, in order that mankind should have no plea against Allah after the (coming of) Messengers. And Allah is Ever All-Powerful, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(We sent) apostles as the givers of good news and as warners, so that people should not have a plea against Allah after the (coming of) apostles; and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

Messengers of good cheer and of warning, in order that mankind might have no argument against Allah after the messengers. Allah was ever Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(अल्लाह ने) रसूलों को ख़ुश-ख़बरी देने वाला और डराने वाला बनाकर भेजा; ताकि रसूलों के बाद लोगों के पास अल्लाह के मुक़ाबले में कोई हुज्जत बाक़ी न रहे, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان سب کو) خوشخبری دینے والے اور خوف سنانے والے پیغمبر بنا کر (اس لیے بھیجا) تاکہ لوگوں کے پاس اللہ تعالیٰ کے سامنے ان پیغمبروں کے بعد کوئی عذر باقی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ پورے زور والے ہیں بڑی حکمت والے ہیں۔ (2) (165)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” رسول خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے تاکہ لوگوں کے پاس رسولوں کے آنے کے بعد اللہ پر کوئی حجت اور الزام نہ رہ جائے اور اللہ نہایت غالب، کمال حکمت والا ہے۔ (١٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سارے رسول خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجے گئے تاکہ ان کو مبعوث کردینے کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلے میں کوئی حجت نہ رہے اور اللہ بہرحال غالب رہنے والا اور حکیم ودانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے رسول بھیجے جو خوشخبری سنانے والے تھے اور ڈرانے والے تھے تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کے لیے اللہ پر کوئی حجت باقی نہ رہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھیجے پیغمبر خوشخبری اور ڈر سنانے والے تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کو اللہ پر الزام کا موقع رسولوں کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان سب کو خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے پیغمبر بنا کر اس لئے بھیجا تاکہ ان رسولوں کی تشریف آوری کے بعد لوگوں کی طرف سے اللہ پر کوئی الزام قائم کرنے کا موقعہ باقی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ بڑا زبرسدت اور بڑی حکمت والا ہے