Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 17

سورة النساء

اِنَّمَا التَّوۡبَۃُ عَلَی اللّٰہِ لِلَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ یَتُوۡبُوۡنَ مِنۡ قَرِیۡبٍ فَاُولٰٓئِکَ یَتُوۡبُ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۷﴾

The repentance accepted by Allah is only for those who do wrong in ignorance [or carelessness] and then repent soon after. It is those to whom Allah will turn in forgiveness, and Allah is ever Knowing and Wise.

اللہ تعالٰی صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی بُرائی کر گُزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالٰی بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے ، اللہ تعالٰی بڑے علم والا حکمت والا ہے ۔ ْ

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
التَّوۡبَۃُ
توبہ (قبول کرنا)
عَلَی اللّٰہِ
اللہ کے ذمہ ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
یَعۡمَلُوۡنَ
جو عمل کرتے ہیں
السُّوۡٓءَ
برا
بِجَہَالَۃٍ
جہالت کے ساتھ
ثُمَّ
پھر
یَتُوۡبُوۡنَ
توبہ کرلیتے ہیں
مِنۡ قَرِیۡبٍ
قریب سے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی وہ لوگ ہیں
یَتُوۡبُ
مہربان ہوتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَ کَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلِیۡمًا
بہت علم والا
حَکِیۡمًا
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقینا
التَّوۡبَۃُ
توبہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
السُّوۡٓءَ
برائی
بِجَہَالَۃٍ
نادانی سے
ثُمَّ
پھر
یَتُوۡبُوۡنَ
وہ توبہ کرتے ہیں
مِنۡ قَرِیۡبٍ
جلدی سے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
یَتُوۡبُ
مہربان ہوتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَ کَانَ
اور (ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

The repentance accepted by Allah is only for those who do wrong in ignorance [or carelessness] and then repent soon after. It is those to whom Allah will turn in forgiveness, and Allah is ever Knowing and Wise.

اللہ تعالٰی صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی بُرائی کر گُزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالٰی بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے ، اللہ تعالٰی بڑے علم والا حکمت والا ہے ۔ ْ

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ پر قبولیت توبہ کا حق صرف ایسے لوگوں کے لیے ہے جو نادانستہ جب کوئی برا کام کر بیٹھتے ہیں پھر جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں۔ اللہ ایسے ہی لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ پرتوبہ کاقبول کرناصرف اُنہی کے لیے ہے جونادانی سے برائی کرتے ہیں پھر جلد ہی اس سے توبہ کرتے ہیں تویہی لوگ ہیں جن پراﷲ تعالیٰ مہربان ہوتاہے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The relenting taken by Allah upon Himself if for those who do evil in ignorance then repent shortly thereafter. So, Allah relents towards them. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

توبہ قبول کرنی اللہ کو ضرور تو ان کی ہے جو کرتے ہیں برا کام جہالت سے پھر توبہ کرتے ہیں جلدی سے تو ان کو اللہ معاف کردیتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کے ذمے ہے توبہ قبول کرنا ایسے لوگوں کی جو کوئی بری حرکت کر بیٹھتے ہیں جہالت اور نادانی میں پھر جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں تو یہی ہیں جن کی توبہ اللہ قبول فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ باخبر ہے اور حکیم و دانا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(And remember that) Allah's acceptance of repentance is only for those who commit evil out of ignorance and then soon repent. It is towards such persons that Allah turns graciously. Allah is All-Knowing, All-Wise.

ہاں یہ جان لو کہ اللہ پر توبہ کی قبولیّت کا حق انہی لوگوں کے لیے ہے جو نادانی کی وجہ سے کوئی برا فعل کر گزرتے ہیں اور اس کے بعد جلدی ہی توبہ کر لیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں پر اللہ اپنی نظرِ عنایت سے پھر متوجّہ ہو جاتا ہے اور اللہ ساری باتوں کی خبر رکھنے والا اور حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے توبہ قبول کرنے کی جو ذمہ داری لی ہے وہ ان لوگوں کے لیے جو نادانی سے کوئی برائی کر ڈالتے ہیں ، پھر جلدی ہی توبہ کرلیتے ہیں ۔ چنانچہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلیتا ہے ، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا بھی ہے ، حکمت والا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ پر انہی کی توبہ قبول کرنا ہے جو نادانی سے برا کام کر بیٹھتے ہیں پھر جلدی دے یعنی مرنے سے پیشتر توبہ کرلیتے ہیں دل میں نادم ہو ہوتے ہیں اور عہد کرتے ہی کہ اب ایسا نہ ہوگا تو اللہ ان کو معاف کردیتا ہے اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ ان ہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں جو نادانی سے برائی کرتے ہیں پھر جلدی توبہ کرتے ہیں پس ایسے ہی لوگوں پر اللہ مہربانی فرماتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

توبہ جس کا قبول کرنا اللہ کے ذمے ہے ان لوگوں کے لئے ہے جو نادانی میں کوئی فعل کر بیٹھتے ہیں اور اس کے بعد فوراً ہی توبہ کرلیتے ہیں۔ اللہ ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرلیتا ہے۔ اللہ خوب جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا انہیں لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے ہیں۔ پھر جلد توبہ قبول کرلیتے ہیں پس ایسے لوگوں پر خدا مہربانی کرتا ہے۔ اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

With Allah is the repentance of those alone who do an evil foolishly and thereafter repent speedily, surely it is they unto whom Allah shall relent. And Allah is Knowing, Wise.

توبہ جس کا قبول کرنا اللہ کے ذمہ ہے وہ تو بس انہی لوگوں کی ہے جو بری حرکت نادانی سے کربیٹھتے ہیں ۔ اور پھر قریب ہی (وقت میں) توبہ کرلیتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں کی توبہ اللہ قبول کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ پر توبہ قبول کرنے کی ذمہ داری تو انہی کیلئے ہے ، جو جہالت سے مغلوب ہوکر برائی کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں ، پھر جلد ہی توبہ کرلتے ہیں ۔ وہی ہیں جن کی توبہ اللہ قبول فرماتا ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ کے ذمے جس توبہ کا قبول کرنا ہے وہ توبس انہی لوگوں کی ہے جو جہالت میں بری حرکت کر بیٹھتے ہیں پھر جلد ہی توبہکرلیتے ہیں ایسے ہی لوگوں کی توبہ اﷲ تعالیٰ قبول فرماتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ بڑے جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں یہ جان لو کہ اللہ پر توبہ کی قبولیت کا حق انہی لوگوں کے لیے ہے جو نادانی کی وجہ سے کوئی برافعل کر گزرتے ہیں اور اس کے بعد جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر اللہ اپنی نظر عنایت سے پھر متوجہ ہوجاتا ہے اور اللہ ساری باتوں کی خبر رکھنے والا اور حکیم و دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ اللہ (کے وعدہ کرم) کے ذمے انہی لوگوں کہ توبہ کی (قبولیت) ہے، جو برائی کا ارتکاب کر بیٹھیں نادانی کی بناء پر، پھر وہ جلد ہی توبہ کرلیں (اپنے گناہ سے) تو ایسوں پر اللہ توجہ فرماتا ہے (اپنی رحمت و عنایت سے) اور اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے جو لاعلمی سے کوئی براکام کربیٹھے ہیں بھر جلدہی توبہ کرلیتے ہیں اللہ تعالیٰ ایسے ہی لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ توبہ جس کا قبول کرنا اللہ نے اپنے فضل سے لازم کرلیا ہے وہ انہیں کی ہے جو نادانی سے برائی کر بیٹھیں پھر تھوڑی دیر میں توبہ کرلیں ( ف٤٦ ) ایسوں پر اللہ اپنی رحمت سے رجوع کرتا ہے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول کرنے کا وعدہ فرمایا ہے جو نادانی کے باعث برائی کر بیٹھیں پھر جلد ہی توبہ کر لیں پس اللہ ایسے لوگوں پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرمائے گا ، اور اللہ بڑے علم بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

توبہ قبول کرنے کا حق اللہ کے ذمہ صرف انہی لوگوں کا ہے جو جہالت ( نادانی ) کی وجہ سے کوئی برائی کرتے ہیں پھر جلدی توبہ کر لیتے ہیں یہ ہیں وہ لوگ جن کی توبہ خدا قبول کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah accept the repentance of those who do evil in ignorance and repent soon afterwards; to them will Allah turn in mercy: For Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will only accept the repentance of those who commit evil in ignorance, if they repent immediately. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah accepts only the repentance of those who do evil in ignorance and foolishness and repent soon [afterwards]; it is they to whom Allah will forgive and Allah is Ever All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Repentance with Allah is only for those who do evil in ignorance, then turn (to Allah) soon, so these it is to whom Allah turns (mercifully), and Allah is ever Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

Forgiveness is only incumbent on Allah toward those who do evil in ignorance (and) then turn quickly (in repentance) to Allah. These are they toward whom Allah relenteth. Allah is ever Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तौबा जिन की क़बूल करना अल्लाह के ज़िम्मे है वह उन लोगों की है जो बुरी हरकत नादानी से कर बैठते हैं फिर जल्द ही तौबा कर लेते हैं, वही हैं जिनकी तौबा अल्लाह क़बूल करता है, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

توبہ جس کا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے وہ تو ان ہی کی ہے جو حماقت سے کوئی گناہ کر بیٹھتے ہیں (5) پھر قریب ہی وقت میں توبہ کرلیتے ہیں سو ایسوں پر تو خدا تعالیٰ توجہ فرماتے ہیں۔ اور اللہ خوب جانتے ہیں حکمت والے ہیں۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی کی وجہ سے برائی کریں اور پھر جلد ہی اس سے توبہ کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جاننے والا ‘ حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں یہ جان لو کہ اللہ پر توبہ کی قبولیت کا حق انہی لوگوں کے لئے ہے جو نادانی کی وجہ سے برا فعل کر گزرتے ہیں اور اس کے بعد جلدی ہی توبہ کرلیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں پر اللہ اپنی نظرعنایت سے پھر متوجہ ہوتا ہے ۔ اور اللہ ساری باتوں کی خبر رکھنے والا اور حکیم ودانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس اللہ کے ذمہ ان لوگوں کی توبہ قبول کرنا ہے جو حماقت کے ساتھ گناہ کرلیتے ہیں، پھر قریب ہی وقت میں توبہ کرلیتے ہیں، سو یہ وہ لوگ ہیں جن کی توبہ اللہ قبول فرمائے گا، اور اللہ علم والا حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

توبہ قبول کرنی اللہ کو ضرور تو ان کی ہے جو کرتے ہیں برا کام جہالت سے پھر توبہ کرتے ہیں جلدی سے تو ان کو اللہ معاف کردیتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوائے اس کے نہیں کہ جس توبہ کا قبول کرنا اللہ کے ذمہ ہے وہ تو ان لوگوں کی توبہ ہے جو نادانی سے کوئی برا فعل کر گزرتے ہیں پھر وہ قریب ہی وقت میں یعنی حضور موت سے پہلے توبہ کرلیتے ہیں تو یہی لوگ ہیں جن کی توبہ اللہ تعالیٰ قبول فرمالیتا ہے اور اللہ تعالیٰ صاحب علم و حکمت ہے۔