Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 175

سورة النساء

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اعۡتَصَمُوۡا بِہٖ فَسَیُدۡخِلُہُمۡ فِیۡ رَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ وَ فَضۡلٍ ۙ وَّ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلَیۡہِ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ﴿۱۷۵﴾ؕ

So those who believe in Allah and hold fast to Him - He will admit them to mercy from Himself and bounty and guide them to Himself on a straight path.

پس جو لوگ اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور اسے مضبوط پکڑ لیا انہیں تو وہ عنقریب اپنی رحمت اور فضل میں لے لے گا اور انہیں اپنی طرف کی راہ راست دکھا دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَمَّا
تو رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَاعۡتَصَمُوۡا
اور انہوں نے مضبوط پکڑ ا
بِہٖ
اسے
فَسَیُدۡخِلُہُمۡ
تو عنقریب وہ داخل کرے گا انہیں
فِیۡ رَحۡمَۃٍ
رحمت میں
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
وَفَضۡلٍ
اور فضل میں
وَّیَہۡدِیۡہِمۡ
اور راہ نمائی کرے گا ان کی
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
صِرَاطًا
راستے
مُّسۡتَقِیۡمًا
سیدھے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ
چناچہ وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَاعۡتَصَمُوۡا
اور انہوں نے مضبوطی سے تھام لیا
بِہٖ
اس (کے دین )کو
فَسَیُدۡخِلُہُمۡ
تو عنقریب وہ داخل کرے گا انہیں
فِیۡ رَحۡمَۃٍ
رحمت میں
مِّنۡہُ
اپنی جانب سے
وَفَضۡلٍ
اور فضل میں
وَّیَہۡدِیۡہِمۡ
اور وہ ہدایت دے گا انہیں
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
صِرَاطًا
راستے کی
مُّسۡتَقِیۡمًا
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

So those who believe in Allah and hold fast to Him - He will admit them to mercy from Himself and bounty and guide them to Himself on a straight path.

پس جو لوگ اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور اسے مضبوط پکڑ لیا انہیں تو وہ عنقریب اپنی رحمت اور فضل میں لے لے گا اور انہیں اپنی طرف کی راہ راست دکھا دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب جو لوگ اللہ پر ایمان لے آئے اور اس (قرآن) کو مضبوطی سے تھامے رہے انہیں اللہ اپنی رحمت اور فضل میں شامل کرے گا اور اپنی طرف آنے کی سیدھی راہ انہیں دکھا دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جو لوگ اﷲ تعالیٰ پرایمان لائے اورانہوں نے اﷲ تعالیٰ (کے دین)کو مضبوطی سے تھام لیاتو عنقریب وہ انہیں اپنی رحمت اورفضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سے سیدھے راستے کی ہدایت دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now those who believe in Allah and hold on to Him - He shall admit them into Mercy from Him, and Grace, and shall lead them to Himself through a straight path.

سو جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی رحمت میں اور فضل میں اور پہنچا دے گا ان کو اپنی طرف سیدھے راستہ پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائیں گے اور اس کے ساتھ چمٹ جائیں گے تو انہیں وہ داخل کرے گا اپنی رحمت اور اپنے فضل میں اور انہیں ہدایت دے گا اپنی طرف صراط مستقیم کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah will surely admit those who believe in Him and hold fast to Him to His mercy and bounty, and will guide them on to a straight way to Himself.

اب جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے ان کو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل و کرم کے دامن میں لے لے گا اور اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ ان کو دکھا دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اسی کا سہارا تھام لیا ہے ، اللہ ان کو اپنے فضل اور رحمت میں داخل کرے گا اور انہیں اپنے پاس آنے کے لیے سیدھے راستے تک پہنچائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کا اسہارا لیا ان کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت جنت سے اورٖل دیدار سے الہی میں داخل کرے گا اور اپنے تک پہنچنے کی سیدھی راہ ان کو سوجھائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جو لوگ اللہ کے ساتھ ایمان لائے اور اس (دین) کو مضبوطی سے تھامے رکھا تو وہ (اللہ) عنقریب ان کو اپنی رحمت اور فضل میں داخل فرمائیں گے اور ان کو اپنی طرف سیدھا راستہ دکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور مضبوطی سے اس کے کام میں ڈٹ گئے اللہ یقیناً انہیں اپنی رحمت اور عنایت میں داخل کرے گا اور صراط مستقیم کی طرف ان کی رہنمائی کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اس (کے دین کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہے ان کو وہ اپنی رحمت اور فضل (کے بہشتوں) میں داخل کرے گا۔ اور اپنی طرف (پہچنے کا) سیدھا رستہ دکھائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then as to those who believe in Allah and hold fast by Him, anon He shall make them enter into a mercy from Himself and grace and shall lead them unto Himself by a path straight.

تو جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اسے انہوں نے مضبوط پکڑا انہیں وہ ضرور اپنی رحمت وفضل میں داخل کرے گا ۔ اور انہیں اپنے تک سیدھی راہ دکھادے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس کو انہوں نے مضبوطی سے پکڑ لیا ، ان کو وہ اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سیدھی راہ کی ہدایت بخشے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اسے مضبوطی سے پکڑے رکھا پس عنقریب اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل میں داخل فرمائیں گے اور انہیں اپنے تک پہنچنے کی سیدھی راہ پر پہنچا دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے اللہ ان کو اپنی رحمت اور فضل و کرم میں چھپا لے گا اور اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ ان کو دکھادے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس (اس کے بعد) جو لوگ ایمان لے آئے اللہ پر، اور انہوں نے مضبوط پکڑ لیا اس (کی رسی) کو، تو وہ عنقریب ہی انہیں داخل فرمائے گا اپنی عظیم الشان رحمت، اور فضل میں، اور وہ انہیں ڈال دے گا اپنے تک پہنچنے والی سیدھی راہ پر۔

Translated by

Noor ul Amin

اب جو لوگ اللہ پر ایمان لے آئے اوراس ( قرآن ) کو مضبوطی سے تھامے رہے انہیں اللہ اپنی رحمت اوراپنے فضل میں شامل کرلے گااوراپنی طرف آنے کی سیدھی راہ انہیں دکھادے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو وہ جو اللہ پر ایمان لائے اور اس کی رسی مضبوط تھامی تو عنقریب اللہ انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا ( ف٤۳٦ ) اور انہیں اپنی طرف سیدھی راہ دکھائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جو لوگ اﷲ پر ایمان لائے اور اس ( کے دامن ) کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو عنقریب ( اﷲ ) انہیں اپنی ( خاص ) رحمت اور فضل میں داخل فرمائے گا ، اور انہیں اپنی طرف ( پہنچنے کا ) سیدھا راستہ دکھائے گا

Translated by

Hussain Najfi

سو جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور مضبوطی سے اس کا دامن پکڑا تو ضرور اللہ انہیں اپنی رحمت اور فضل میں داخل کرے گا ۔ اور ان کو اپنے سیدھے راستہ پر لگا دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then those who believe in Allah, and hold fast to Him,- soon will He admit them to mercy and grace from Himself, and guide them to Himself by a straight way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who believe in God and seek His protection will receive His mercy, favors, and His guidance to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, as for those who believed in Allah and held fast to [depend on] Him, He will admit them to His mercy and grace (i.e. Paradise), and guide them to Himself by a straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then as for those who believe in Allah and hold fast by Him, He will cause them to enter into His mercy and grace and guide them to Himself on a right path.

Translated by

William Pickthall

As for those who believe in Allah, and hold fast unto Him, them He will cause to enter into His mercy and grace, and will guide them unto Him by a straight road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जो लोग अल्लाह पर ईमान लाए और उसको उन्होंने मज़बूत पकड़ लिया उनको ज़रूर अल्लाह अपनी रहमत और फ़ज़्ल में दाख़िल करेगा और उनको अपनी तरफ़ सीधा रास्ता दिखाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے اللہ کو مضبوط پکڑا (7) سو ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں داخل کریں گے اور اپنے فضل میں اور اپنے تک ان کو سیدھا رستہ بتلادینگے۔ (8) (175)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس جو لوگ اللہ پر ایمان لے آئے اور اسے مضبوطی سے تھام لیا عنقریب اللہ انہیں اپنی خاص رحمت اور فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سیدھا راستہ دکھائے گا۔ “ (١٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ بات مان لیں گے اور رب کی پناہ ڈھونڈیں گے انکو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل وکرم کے دامن میں لے لیگا اور اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ ان کر دکھا دے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اسے مضبوطی سے پکڑا تو عنقریب ان کو اپنی رحمت اور فضل میں داخل فرمائے گا اور ان کو اپنی طرف سے سیدھے راستہ پر پہنچا دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی رحمت اور فضل میں اور پہنچا دے گا ان کو اپنی طرف سیدھے راستہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اب جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کے دین کو مضبوط پکڑا تو اللہ تعالیٰ عنقریب ایسے لوگوں کو اپنی رحمت اور فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنے تک پہونچنے کی سیدھی راہ دکھا دے گا۔