Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 2

سورة النساء

وَ اٰتُوا الۡیَتٰمٰۤی اَمۡوَالَہُمۡ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الۡخَبِیۡثَ بِالطَّیِّبِ ۪ وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَہُمۡ اِلٰۤی اَمۡوَالِکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حُوۡبًا کَبِیۡرًا ﴿۲﴾

And give to the orphans their properties and do not substitute the defective [of your own] for the good [of theirs]. And do not consume their properties into your own. Indeed, that is ever a great sin.

اور یتیموں کا مال ان کو دے دو اور پاک اور حلال چیز کے بدلے ناپاک اور حرام چیز نہ لو ، اور اپنے مالوں کے ساتھ ان کے مال ملا کر کھا نہ جاؤ بیشک یہ بہت بڑا گُناہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰتُوا
اور دو
الۡیَتٰمٰۤی
یتیموں کو
اَمۡوَالَہُمۡ
مال ان کے
وَلَا
اور نہ
تَتَبَدَّلُوا
تم تبدیل کر و
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
بِالطَّیِّبِ
پاک سے
وَلَا
اور نہ
تَاۡکُلُوۡۤا
تم کھاؤ
اَمۡوَالَہُمۡ
ان کے مال
اِلٰۤی
طرف
اَمۡوَالِکُمۡ
اپنے مالوں کے (ملاکر)
اِنَّہٗ
یقینا وہ
کَانَ
ہے وہ
حُوۡبًا
گناہ
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰتُوا
اور تم دو
الۡیَتٰمٰۤی
یتیموں کو
اَمۡوَالَہُمۡ
مال اُن کے
وَلَا
اور نہ
تَتَبَدَّلُوا
تم بدلو
الۡخَبِیۡثَ
نا پاک کو
بِالطَّیِّبِ
بدلے پاک کے
وَلَا
اور نہ
تَاۡکُلُوۡۤا
تم کھاؤ
اَمۡوَالَہُمۡ
مال ان کے
اِلٰۤی اَمۡوَالِکُمۡ
طرف اپنے مالوں کی
اِنَّہٗ
یقینا ًوہ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
حُوۡبًا
گناہ
کَبِیۡرًا
بہت ہی بڑا
Translated by

Juna Garhi

And give to the orphans their properties and do not substitute the defective [of your own] for the good [of theirs]. And do not consume their properties into your own. Indeed, that is ever a great sin.

اور یتیموں کا مال ان کو دے دو اور پاک اور حلال چیز کے بدلے ناپاک اور حرام چیز نہ لو ، اور اپنے مالوں کے ساتھ ان کے مال ملا کر کھا نہ جاؤ بیشک یہ بہت بڑا گُناہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یتیموں کو ان کے مال واپس کردو۔ اور ان کی کسی اچھی چیز کے بدلے انہیں گھٹیا چیز نہ دو ، نہ ہی ان کا مال اپنے مال میں ملا کر خود اس سے کھانے کی کوشش کرو۔ یہ بڑی گناہ کی بات ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریتیموں کوان کے مال دے دواور ناپاک کوپاک سے نہ بدلواوراُن کے مالوں کواپنے مالوں کے ساتھ ملاکرنہ کھاؤ، یقیناًوہ ہمیشہ سے بہت ہی بڑاگناہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And give the orphans their property, and do not substitute what is bad for what is good, and do not eat up their property alongwith your own. It is, surely, a great sin.

اور دے ڈالو یتیموں کو ان کا مال اور بدل نہ لو برے مال کو اچھے مال سے اور نہ کھاؤ ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ یہ ہے بڑا وبال۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یتیموں کے مال ان کے حوالے کر دو اور (اپنے) برے مال کو (ان کے) اچھے مال سے نہ بدلو اور ان کے مال اپنے مالوں میں شامل کر کے ہڑپ نہ کرو یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Give orphans their property, and do not exchange the bad for the good, and do not eat up their property by mixing it with your own. This surely is a mighty sin.

یتیموں کے مال ان کو واپس دو ، 2 اچھے مال کو برے مال سے نہ بدل لو ، 3 اور ان کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جاؤ ، یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو ، اور اچھے مال کو خراب مال سے تبدیل نہ کرو ، اور ان ( یتیموں ) کا مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر مت کھاؤ ، ( ٢ ) بیشک یہ بڑا گناہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یتیموں کا مال ان کو دے دو اور ستھرا حلال دے کر گندہ حرام مت لو اور ان کے مال اپنے مال اپنے میں گڈ مڈ کر کے مت کھاؤ یہ بڑا گنا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یتیموں کو ان کے مال دو اور ناپاک سے پاک کو تبدیل نہ کرو اور ان کے مال اپنے مال میں ملا کر مت کھاؤ یقینا یہ بڑا گناہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو ۔ اور برے مال سے اچھے مال کو نہ بدل ڈالو۔ اور ان کے مال کو اپنے مال میں ملا کر نہ کھا جاؤ۔ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکیزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو۔ اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ۔ کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And give unto the orphans their substance, and substitute not the bad for the good; and devour not their substance by adding it to your substance; verily that is a great crime.

اور یتیوں کو ان کا مال پہنچا دو اور پاکیزہ کو گندی چیز سے مت تبدیل کرو اور ان کا مال مت کھاؤ اپنے مال مت کھاؤ اپنے مال کے ساتھ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یتیموں کے مال ان کے حوالہ کرو ۔ نہ ( اپنے ) بُرے ) مال کو ( ان کے ) اچھے مال سے بدلو اور نہ ان کے مال کو اپنے مال کے ساتھ گڈمڈ کرکے ، اس کو ہڑپ کرو ۔ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یتیموں کو ان کے مال دیدو اور ردّی چیز کو عمدہ چیز سے تبدیل نہ کرو اور انکے مالوں کو اپنے مالوں کیساتھ ملا کر نہ کھاؤ بیشک ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یتیموں کے مال انکے حوالے کردو اپنے برے مال کو ان کے اچھے مال سے نہ بدلو اور نہ انکے مال کو اپنے مال کے ساتھ ملاکر کھا جاؤ۔ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دے دیا کرو تم یتیموں کو ان کا مال، اور تم مت بدلو ناپاک کو پاک سے، اور تم مت کھاؤ ان (یتیموں کے مال، اپنے مالوں سے ملا کر، بلاشبہ یہ بہت بڑا گناہ ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور یتیموں کو ان کے مال واپس کردواوران کی کسی اچھی چیز کے بدلے انہیں گھٹیاچیزنہ دینانہ ہی ا ن کا مال اپنے مال میں ملاکرکھانے کی کوشش کرنایہ بڑی گناہ کی بات ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یتیموں کو ان کے مال دو ( ف۵ ) اور ستھرے ( ف٦ ) کے بدلے گندا نہ لو ( ف۷ ) اور ان کے مال اپنے مالوں میں ملاکر نہ کھا جاؤ ، بیشک یہ بڑا گناہ ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو اور بُری چیز کو عمدہ چیز سے نہ بدلا کرو اور نہ ان کے مال اپنے مالوں میں ملا کر کھایا کرو ، یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یتیموں کے مال ان کے سپرد کرو ۔ اور پاک مال کے بدلے ناپاک مال حاصل نہ کرو ۔ اور ان کے مالوں کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھاؤ ۔ بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To orphans restore their property (When they reach their age), nor substitute (your) worthless things for (their) good ones; and devour not their substance (by mixing it up) with your own. For this is indeed a great sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

Give to the orphans their property. Do not exchange the pure for the filthy and do not spend the property of orphans along with your own; this would be a great sin.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And give unto orphans their property and do not exchange (your) bad things for (their) good ones; and devour not their substance (by adding it) to your substance. Surely, this is a great sin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And give to the orphans their property, and do not substitute worthless (things) for (their) good (ones), and do not devour their property (as an addition) to your own property; this is surely a great crime.

Translated by

William Pickthall

Give unto orphans their wealth. Exchange not the good for the bad (in your management thereof) nor absorb their wealth into your own wealth. Lo! that would be a great sin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यतीमों का माल उनके हवाले कर दो, और बुरे माल को अच्छे माल से न बदलो और उनके माल अपने माल के साथ मिला कर न खाओ, यक़ीनन यह बहुत बड़ा गुनाह है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن بچوں کا باپ مرجائے ان کے مال ان ہی کو پہنچاتے رہو اور تم اچھی چیز سے بری چیز کو مت بدلو اور ان کا مال مت کھاؤ اپنے مالوں (کے رہنے) تک بیشک یہ (ایسی کاروائی کرنا) بڑا گناہ ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یتیموں کے مال ان کے حوالے کرو اور پاک چیز کے ساتھ ناپاک نہ بدلو اور اپنے مالوں کے ساتھ یتیموں کے مال ملا کر نہ کھاؤ۔ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یتیموں کے مال ان کو واپس دو ‘ اچھے کو برے مال سے نہ بدل لو ‘ ان کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھاو ‘ یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دیدو یتیموں کو ان کے مال اور مت بدلو خبیث مال کو اچھے مال سے، اور مت کھاؤ ان کے مالوں کو اپنے مالوں میں ملا کر، بیشک ایسا کرنا بڑا گناہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دے ڈالو یتیموں کو ان کا مال اور بدل نہ لو برے مال کو اچھے مال سے اور نہ کھاؤ ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ بیشک یہ ہے بڑا وبال

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یتیموں کے مال ان کو دیتے رہا کرو اور پاک مال کو ناپاک مال سے نہ بدلو اور ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ ملاکر خورد برد نہ کرو یقیناً ایسا کرنا بڑا گناہ ہے