Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 21

سورة النساء

وَ کَیۡفَ تَاۡخُذُوۡنَہٗ وَ قَدۡ اَفۡضٰی بَعۡضُکُمۡ اِلٰی بَعۡضٍ وَّ اَخَذۡنَ مِنۡکُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ﴿۲۱﴾

And how could you take it while you have gone in unto each other and they have taken from you a solemn covenant?

حالانکہ تم ایک دوسرے کو مل چکے ہو اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد و پیمان لے رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ کَیۡفَ
اور کس طرح
تَاۡخُذُوۡنَہٗ
تم لے سکتے ہو اسے
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
اَفۡضٰی
پہنچ چکا
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارا
اِلٰی بَعۡضٍ
طرف بعض کے
وَّاَخَذۡنَ
اور وہ لے چکیں
مِنۡکُمۡ
تم سے
مِّیۡثَاقًا
عہد
غَلِیۡظًا
پختہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ کَیۡفَ
اور کیسے
تَاۡخُذُوۡنَہٗ
تم لے سکتے ہو اسے
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
اَفۡضٰی
صحبت کر چکے
بَعۡضُکُمۡ
تم میں سے بعض
اِلٰی بَعۡضٍ
طرف بعض کی
وَّاَخَذۡنَ
اور وہ لے چکی ہیں
مِنۡکُمۡ
تم سے
مِّیۡثَاقًا
عہد
غَلِیۡظًا
مضبوط
Translated by

Juna Garhi

And how could you take it while you have gone in unto each other and they have taken from you a solemn covenant?

حالانکہ تم ایک دوسرے کو مل چکے ہو اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد و پیمان لے رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم لے بھی کیسے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تم وہ کیسے لے سکتے ہو؟ حا لانکہ تم ایک دوسرے سے صحبت کر چکے ہو اور تم سے مضبوط عہد بھی لے چکی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how can you take it when you have had access to each other and they have taken a firm covenant from you.

اور کیونکر اس کو لے سکتے ہو اور پہنچ چکا ہے تم میں کا ایک دوسرے تک اور لے چکیں وہ عورتیں تم سے عہد پختہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم اسے کیسے واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو ؟ اور وہ تم سے مضبوط قول وقرار لے چکی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How can you take it away after each one has enjoyed the other, and they have taken a firm covenant from you?

اور آخر تم اسے کس طرح لے لو گے جب کہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں31

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آخر تم کیسے ( وہ مہر ) واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے اتنے قریب ہوچکے تھے اور انہوں نے تم سے بڑا بھاری عہد لیا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور واپس کسے لوگے اور تم وہ جڑ چکے یعنی صحبت کرچکے اور انہوں نے تم سے پکا عہد لیاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم اس کو کیسے واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے سے بےحجابانہ مل چکے ہو اور وہ تم سے پکا وعدہ بھی لے چکی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا تم ان سے کس طرح واپس لوگے جب کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے بےحجابانہ مل چکے ہو اور وہ عورتیں تم سے پکے وعدے لے چکی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم دیا ہوا مال کیونکر واپس لے سکتے ہو جب کہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو۔ اور وہ تم سے عہد واثق بھی لے چکی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how can ye take it back when one of you hath gone in unto the other, and they have obtained from you a rigid bond!

اور تم کیسے اسے (واپس) لے سکتے ہو درآنحالیکہ ایک دوسرے سے خلوت کرچکے ہو اور وہ (بیویاں) تم سے ایک مضبوط اقرار لے چکی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کس طرح اس کو لو گے ، جبکہ تم ایک دوسرے کے آگے بے حجاب ہوچکے ہو اور انہوں نے تم سے مضبوط عہد لے رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم اس مال کو کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے سے تنہائی میں مل چکے ہو اور وہ عورتیں تم سے مضبوط عہد لے چکی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آخر تم اسے کس طرح واپس لو گے جب کہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آخر تم اسے کیونکر واپس لو گے جبکہ تم ایک دوسرے کے آگے بےحجاب ہوچکے ہو، اور جبکہ وہ تم سے ایک پختہ عہد بھی لے چکی ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور تم لے بھی کیسے سکتے ہوجبکہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بےپردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اسے کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے سے پہلو بہ پہلو مل چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد ( بھی ) لے چکی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بھلا تم وہ ( مال ) کیسے واپس لے سکتے ہو ۔ جبکہ تم ( مقاربت کرکے ) ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو چکے ہو؟ اور وہ تم سے پختہ عہد و پیمان لی چکی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And how could ye take it when ye have gone in unto each other, and they have Taken from you a solemn covenant?

Translated by

Muhammad Sarwar

How can you take it back when you have had intimate relations and made a solemn agreement with each other?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how could you take it (back) while you have gone in unto each other, and they have taken from you a firm and strong covenant

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how can you take it when one of you has already gone in to the other and they have made with you a firm covenant?

Translated by

William Pickthall

How can ye take it (back) after one of you hath gone in unto the other, and they have taken a strong pledge from you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम किस तरह उसको लोगे जबकि तुम में से हर एक दूसरे से तन्हाई में मिल चुका है और वे तुमसे पक्का वादा ले चुकी हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اس کو کیسے لیتے ہو حالانکہ تم باہم ایک دوسرے سے بےحجابانہ مل چکے ہو اور وہ عورتیں تم سے ایک گاڑہ اقرار لے چکی ہیں۔ (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم اس کو کس طرح لو گے ؟ حالانکہ تم ایک دوسرے سے ملاپ کرچکے ہو۔ اور پھر ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد و پیمان لے رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور آخر تم اسے کس طرح واپس لے لوگے جبکہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اس کو کیسے لیتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے تک پہنچ چکے ہو اور انہوں نے تم سے خوب پختہ عہد کرلیا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیونکر اس کو لے سکتے ہو اور پہنچ چکا ہے تم میں کا ایک دوسرے تک اور لے چکیں وہ عورتیں تم سے عہد پختہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اس مال کو کیونکر واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم آپس میں ایک دوسرے تک پہنچ چکے و یعنی لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ عورتیں تم میں سے شرعاً ایک قسم کا مضبوط عہد لے چکی ہیں