Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
خَوَّلَ |
يُخَوِّلُ |
خَوِّلْ |
مُخَوِّل |
مُخَوَّل |
تَخْوِيْل |
اَلتَّخْوِیْلُ: (تفعیل) کے اصل معنیٰ خَوَلَ یعنی حشم و خدام عطا کرنے ہیں۔اور بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنیٰ ایسی چیزیں عطا کرنے کے ہیں جو انسان کو خَوَلَ کا کام دے اور بقول بعض ایسی چیزیں عطا کرنا جن کی نگہداشت کی ضرورت پڑے۔اور یہ فُلَانٌ خَالُ مَالٍ اَوْ خَائِلُ مَالٍ کے محاورہ سے ماخوذ ہے یعنی فلاں مال کی خوب نگہداشت کرنے والا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَّ تَرَکۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰکُمۡ وَرَآءَ ظُہُوۡرِکُمۡ ) (۶۔۹۴) اور جو مال و متاع ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑ آئے۔ اور ’’اَلْخَالٌ‘‘ اس کپڑے کو کہا جاتا ہے جو وحشی جانوروں کو ڈرانے کے لئے کھیت میں لٹکادیا جاتا ہے۔نیز خَالٌ کے معنیٰ تل یعنی بدن پر سیاہ نشان کے بھی آتے ہیں۔ (1)
Surah:4Verse:23 |
اور تمہاری خالائیں
and your mother's sisters
|
|
Surah:24Verse:61 |
تمہاری خالاؤں کے
(of) your maternal aunts
|