Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 25

سورة النساء

وَ مَنۡ لَّمۡ یَسۡتَطِعۡ مِنۡکُمۡ طَوۡلًا اَنۡ یَّنۡکِحَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ فَمِنۡ مَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ مِّنۡ فَتَیٰتِکُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِاِیۡمَانِکُمۡ ؕ بَعۡضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ ۚ فَانۡکِحُوۡہُنَّ بِاِذۡنِ اَہۡلِہِنَّ وَ اٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ مُحۡصَنٰتٍ غَیۡرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخۡدَانٍ ۚ فَاِذَاۤ اُحۡصِنَّ فَاِنۡ اَتَیۡنَ بِفَاحِشَۃٍ فَعَلَیۡہِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَی الۡمُحۡصَنٰتِ مِنَ الۡعَذَابِ ؕ ذٰلِکَ لِمَنۡ خَشِیَ الۡعَنَتَ مِنۡکُمۡ ؕ وَ اَنۡ تَصۡبِرُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۲۵﴾  1

And whoever among you cannot [find] the means to marry free, believing women, then [he may marry] from those whom your right hands possess of believing slave girls. And Allah is most knowing about your faith. You [believers] are of one another. So marry them with the permission of their people and give them their due compensation according to what is acceptable. [They should be] chaste, neither [of] those who commit unlawful intercourse randomly nor those who take [secret] lovers. But once they are sheltered in marriage, if they should commit adultery, then for them is half the punishment for free [unmarried] women. This [allowance] is for him among you who fears sin, but to be patient is better for you. And Allah is Forgiving and Merciful.

اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وُسعت و طاقت نہ ہو وہ مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو ( اپنا نکاح ) کر لو اللہ تمہارے اعمال کو بخوبی جاننے والا ہے تم سب آپس میں ایک ہی تو ہو ، اس لئے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کر لو ، اور قاعدہ کے مطابق ان کے مہر ان کو دے دو وہ پاک دامن ہوں نہ کہ اعلانیہ بدکاری کرنے والیاںنہ خُفیہ آشنائی کرنے والیاں پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آ جائیں پھر اگر وہ بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے ۔ کنیزوں سے نکاح کا یہ حکم تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں گناہ اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا ضبط کرنا بہت بہتر ہے اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا اور بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
لَّمۡ
نہ
یَسۡتَطِعۡ
استطاعت رکھے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
طَوۡلًا
وسعت / مال کی
اَنۡ
کہ
یَّنۡکِحَ
وہ نکاح کرے
الۡمُحۡصَنٰتِ
آزاد عورتوں سے
الۡمُؤۡمِنٰتِ
جو مومنہ ہوں
فَمِنۡ مَّا
تو ان سے جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
مِّنۡ فَتَیٰتِکُمُ
تمہاری لونڈیوں میں سے
الۡمُؤۡمِنٰتِ
جومومنہ ہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِاِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کو
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
بعض سے ہیں
فَانۡکِحُوۡہُنَّ
تو نکاح کرلو ان سے
بِاِذۡنِ
اجازت سے
اَہۡلِہِنَّ
ان کے مالکوں کی
وَ اٰتُوۡہُنَّ
اور دو انہیں
اُجُوۡرَہُنَّ
مہر ان کے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
معروف طریقے سے
مُحۡصَنٰتٍ
نکاح میں محفوظ ہونے والیاں
غَیۡرَ
نہ
مُسٰفِحٰتٍ
بدکاری کرنے والیاں
وَّ لَا
اور نہ
مُتَّخِذٰتِ
بنانے والیاں
اَخۡدَانٍ
چھپے دوست
فَاِذَاۤ
تو جب
اُحۡصِنَّ
وہ نکاح میں لائی جائیں
فَاِنۡ
پھر اگر
اَتَیۡنَ
وہ آئیں
بِفَاحِشَۃٍ
کسی بےحیائی کو
فَعَلَیۡہِنَّ
تو ان پر ہے
نِصۡفُ
آدھی
مَا
وہ جو
عَلَی الۡمُحۡصَنٰتِ
پاکدامن عورتوں پر ہے
مِنَ الۡعَذَابِ
سزا میں سے
ذٰلِکَ
یہ
لِمَنۡ
اس کے لیے ہے جو
خَشِیَ
ڈرے
الۡعَنَتَ
گناہ سے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَ اَنۡ
اور یہ کہ
تَصۡبِرُوۡا
تم صبر کرو
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
لَّمۡ یَسۡتَطِعۡ
نہ استطاعت رکھتا ہو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
طَوۡلًا
مالی طاقت
اَنۡ
کہ
یَّنۡکِحَ
وہ نکاح کرے
الۡمُحۡصَنٰتِ
آزاد عورت سے
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن
فَمِنۡ
تو اس میں سے
مَّا
جو
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
مِّنۡ فَتَيٰتِكُمُ
تمہاری لونڈیوں میں سے
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِاِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کو
بَعۡضُکُمۡ
ایک تمہارا
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
دوسرے سے ہے
فَانۡکِحُوۡہُنَّ
چنانچہ تم نکاح کر لو ان سے
بِاِذۡنِ
ساتھ اجازت کے
اَہۡلِہِنَّ
ان کے مالکوں کی
وَاٰتُوۡہُنَّ
اور تم ادا کر دو ان کو
اُجُوۡرَہُنَّ
مہر ان کے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
اچھے طریقے سے
مُحۡصَنٰتٍ
نکاح میں لائی گئی ہوں
غَیۡرَ مُسٰفِحٰتٍ
بد کاری کرنے والی نہ ہوں
وَّلَا
اور نہ
مُتَّخِذٰتِ
بنانے والی ہوں
اَخۡدَانٍ
چھپے دوست
فَاِذَاۤ
پھرجب
اُحۡصِنَّ
وہ نکاح میں لائی جا چکیں
فَاِنۡ
تو اگر
اَتَیۡنَ
وہ آئیں
بِفَاحِشَۃٍ
بے حیائی کو
فَعَلَیۡہِنَّ
تو ان پر
نِصۡفُ
نصف ہے
مَا
جو
عَلَی الۡمُحۡصَنٰتِ
آزاد عورتوں پر ہے
مِنَ الۡعَذَابِ
سزا سے
ذٰلِکَ
یہ
لِمَنۡ
اس کے لیے ہے جو
خَشِیَ
ڈرے
الۡعَنَتَ
تکلیف(گناہ)میں پڑنے سے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تَصۡبِرُوۡا
تم صبر کرو
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And whoever among you cannot [find] the means to marry free, believing women, then [he may marry] from those whom your right hands possess of believing slave girls. And Allah is most knowing about your faith. You [believers] are of one another. So marry them with the permission of their people and give them their due compensation according to what is acceptable. [They should be] chaste, neither [of] those who commit unlawful intercourse randomly nor those who take [secret] lovers. But once they are sheltered in marriage, if they should commit adultery, then for them is half the punishment for free [unmarried] women. This [allowance] is for him among you who fears sin, but to be patient is better for you. And Allah is Forgiving and Merciful.

اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وُسعت و طاقت نہ ہو وہ مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو ( اپنا نکاح ) کر لو اللہ تمہارے اعمال کو بخوبی جاننے والا ہے تم سب آپس میں ایک ہی تو ہو ، اس لئے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کر لو ، اور قاعدہ کے مطابق ان کے مہر ان کو دے دو وہ پاک دامن ہوں نہ کہ اعلانیہ بدکاری کرنے والیاںنہ خُفیہ آشنائی کرنے والیاں پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آ جائیں پھر اگر وہ بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے ۔ کنیزوں سے نکاح کا یہ حکم تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں گناہ اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا ضبط کرنا بہت بہتر ہے اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا اور بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(کوئی عورت آزاد ہو یا کنیز) سب ایک ہی جنس سے ہیں، لہذا انکے مالکوں کی اجازت سے تم ان سے نکاح کرسکتے ہو اور دستور کے مطابق انہیں ان کے حق مہر ادا کرو تاکہ وہ حصار نکاح میں آجائیں نہ وہ شہوت رانی کرتی پھریں اور نہ خفیہ یارانے گانٹھیں، پھر نکاح میں آجانے کے بعد بھی اگر بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں کی سزا سے نصف ہے۔ یہ سہولت تم میں سے اس شخص کے لیے ہے جو زنا کے گناہ میں جا پڑنے سے ڈرتا ہو اور اگر تم صبر و ضبط سے کام لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم میں سے جوکوئی مالی لحاظ سے استطاعت نہ رکھتاہوکہ وہ آزادمومن عورتوں سے نکاح کرے تومومن لونڈیوں میں سے کسی سے نکاح کرلے جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوں اور اﷲ تعالیٰ تمہارے ایمان کوزیادہ جاننے والاہے تم ایک دوسرے سے ہو، چنانچہ اُن کے مالکوں کی اجازت سے اُن کے ساتھ نکاح کرلواوراُن کے مہراُن کو اچھے طریقے سے ادا کردو،جب کہ وہ نکاح میں لائی گئی ہوں،بدکاری کرنے والی نہ ہوں۔اورنہ ہی چھپے دوست بنانے والی ہوں،پھرجب وہ نکاح میں لائی جا چکیں تواگراس کے بعدوہ بے حیائی کریں تو اُن کی سزاآزاد عورتوں سے نصف ہے۔یہ اس کے لئے ہے جوتم میں سے گناہ میں پڑنے سے ڈرے اوریہ کہ تم صبرکروتمہارے لیے بہترہے اوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the one who cannot afford to marry the free Muslim women, then (he may marry) the one you own of the Muslim girls. And Allah knows best about your faith. You are similar to each other. So, marry them with the permission of their masters and give them their dues, as recognized, they being bound in marriage, not going for lust, nor having paramours. So, once they have been bound in marriage, then, if they commit a shameful act, they shall be liable to half of the punishment prescribed for the free women. That is for those of you who fear falling in sin. And that you be patient is better for you. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور جوئی نہ رکھے تم میں مقدور اس کا کہ نکاح میں لائے بیبیاں مسلمان تو نکاح کرلے ان سے جو تمہارے ہاتھ کا مال ہیں جو کہ تمہارے آپس کی لونڈیاں ہیں مسلمان، اور اللہ کو خوب معلوم ہے تمہاری مسلمانی تم آپس میں ایک ہو سو ان سے نکاح کرو ان کے مالکوں کی اجازت سے اور دو ان کے مہر موافق دستور کے قید میں آنے والیاں ہوں نہ مستی نکالنے والیاں اور نہ چھپی یاری کرنے والیاں پھر جب وہ قید نکاح میں آچکیں تو اگر کریں بےحیائی کا کام تو ان پر آدھی سزا ہے بیبیوں کی سزا سے یہ اس کے واسطے ہے جو کوئی تم میں ڈرے تکلیف میں پڑنے سے اور صبر کرو تو بہتر ہے تمہارے حق میں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی تم میں سے اتنی مقدرت نہ رکھتا ہو کہ خاندانی مسلمان عورتوں سے شادی کرسکے تو وہ تمہاری ان لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کرلے جو تمہارے قبضہ میں ہوں اور مؤمنہ ہوں اللہ تمہارے ایمانوں کا حال خوب جانتا ہے تم سب ایک دوسرے ہی میں سے ہو سو ان سے نکاح کرلو ان کے مالکوں کی اجازت سے اور انہیں ان کے مہر ادا کرو معروف طریقے پر ان کو حصار نکاح میں لا کر نہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے والیاں ہوں اور نہ ہی چوری چھپے آشنائیاں کریں پس جب وہ قید نکاح میں آجائیں تو پھر اگر وہ بےحیائی کا کام کریں تو ان پر اس سزا کی بہ نسبت آدھی سزا ہے جو آزاد عورتوں کے لیے ہے یہ اجازت تم میں سے ان کے لیے ہے جن کو گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو اور اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اللہ غفور اور رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And those of you who cannot afford to marry free, believing women (muhsanat), then marry such believing women whom your right hands possess. Allah knows all about your faith. All of you belong to one another. Marry them, then, with the leave of their guardians, and give them their bridal-due in a fair manner that they may live in the protection of wedlock rather than be either mere objects of unfettered lust or given to secret love affairs. Then if they become guilty of immoral conduct after they have entered into wedlock, they shall be liable to half the penalty to which free women (muhsanat) are liable. This relaxation is for those of you who fear to fall into sin by remaining unmarried. But if you persevere, it is better for you. Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

اور جو شخص تم میں سے اتنی طاقت نہ رکھتا ہو کہ خاندانی مسلمان عورتوں ﴿محْصَنَات﴾ سے نکاح کر سکے اسے چاہیے کہ تمہاری ان لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کر لے جو تمہارے قبضہ میں ہوں اور مومنہ ہوں ۔ اللہ تمہارے ایمانوں کا حال خوب جانتا ہے ، تم سب ایک ہی گروہ کے لوگ ہو ، 45 لہٰذا ان کے سرپرستوں کی اجازت سے ان کے ساتھ نکاح کر لو اور معروف طریقہ سے ان کے مہر ادا کر دو ، تاکہ وہ حصارِ نکاح میں محفوظ ﴿محْصَنَات﴾ ہو کر رہیں ، آزاد شہوت رانی نہ کرتی پھریں اور نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں ۔ پھر جب وہ حصارِ نکاح میں محفوظ ہو جائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر اس سزا کی بنسبت آدھی سزا ہے ۔ جو خاندانی عورتوں ﴿محصنَات﴾ کے لیے مقرر ہے ۔ 46 یہ سہولت 47 تم میں سے ان لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے جن کو شادی نہ کرنے سے بندِ تقویٰ کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو ۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے ، اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ ؏٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو لوگ اس بات کی طاقت نہ رکھتے ہوں کہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرسکیں ، تو وہ ان مسلمان کنیزوں میں سے کسی سے نکاح کر سکتے ہیں جو تمہاری ملکیت میں ہوں ، اور اللہ کو تمہارے ایمان کی پوری حالت خوب معلوم ہے ۔ تم سب آپس میں ایک جیسے ہو ۔ ، ( ٢٢ ) لہذا ان کنیزوں سے ان کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرلو ، اور ان کو قاعدے کے مطابق ان کے مہر ادا کرو ، بشرطیکہ ان سے نکاح کا رشتہ قائم کر کے انہیں پاک دامن بنایا جائے ، نہ وہ صرف شہوت پوری کرنے کے لیے کوئی ( ناجائز ) کام کریں ، اور نہ خفیہ طور پر ناجائز آشنائیاں پیدا کریں ۔ پھر جب وہ نکاح کی حفاظت میں آجائیں ، اور اس کے بعد کسی بڑی بے حیائی ( یعنی زنا ) کا ارتکاب کریں تو ان پر اس سزا سے آدھی سزا واجب ہوگی جو ( غیر شادی شدہ ) آزاد عورتوں کے لیے مقرر ہے ۔ ( ٢٣ ) یہ سب ( یعنی کنیزوں سے نکاح کرنا ) تم میں سے ان لوگوں کے لیے ہے جن کو ( نکاح نہ کرنے کی صورت میں ) گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو ۔ اور اگر تم صبر ہی کیے رہو تو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم میں سے جس کو آزاد جو کسی کی لونڈی باندی نہ ہو مسلمان بی بیوں سے نکاح کرنے کا مقدر نہ ہو 7 تو جن عورتوں کے تم مالک ہو تمہاری لونڈیاں مسلمان ان سے سہی اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے ایمان کو تم آپس میں ایک ہے ہو 8 نکاح کرلو نڈیوں سے ان کے مالکوں کی اجازت سے 9 اور دستور کے موافق ان کے مہر ان کے حوالے کردو 10 مگر یہ ضروری ہے کہ وہ لونڈیاں پاک دامن ہوں نہ رنڈیا اعلانیہ زنا کرنے والی نہ چھپے یاروں والی) 11 پھر جب وہ نکاح میں آجائیں اور کوئی بےحیائی کا کام زنا کریں تو آرزو عورتوں کی آدھی سزا ان کو ملے گی 12 یہ لونڈیا سے نکاح کرنا اس لیے درست ہے جو تم میں ڈرے گناہ میں پڑجانے سے 13 اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر تمہارے لیے 14 اور اللہ بخشنے والا مہر بان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو تم میں سے یہ طاقت نہ رکھتا ہو کہ وہ آزاد مومن عورتوں سے نکاح کرے تو اپنی مومن لونڈیوں میں سے جو تمہارے قبضے میں ہوں (نکاح کرے) اور اللہ تمہارے ایمان سے آگاہ ہیں۔ تم سب آپس میں ایک ہو سو ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرو اور قاعدے کے مطابق ان کو ان کے مہر دو (اس طور سے کہ ان کو) بیوی بنایا جائے نہ وہ (ظاہر) بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ پوشیدہ دوست رکھنے والی پس جب وہ نکاح میں آجائیں پھر اگر وہ بےحیائی کا کام (زنا) کریں تو ان پر آزاد عورتوں کی سزا سے نصف سزا ہوگی یہ تم میں سے اس شخص کے لئے ہے جو بدکاری کا اندیشہ رکھتا ہو اور یہ کہ تمہارا صبر کرنا تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم میں سے جو شخص اتنی استطاعت نہ رکھتا ہو کہ آزاد مسلم عورت سے نکاح کرسکے تو اسے چاہئے کہ ان باندیوں میں سے کسی ایک سے نکاح کرلے جو مال غنیمت بن کر تمہارے قبضہ میں ہوں اور صاحب ایمان ہوں اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم میں سے کون کتنا ایمان رکھتا ہے۔ تم سب آپس میں ایک دوسرے سے ہو۔ اس لئے باندیوں سے نکاح کرنے میں حرج نہیں ہے۔ مگر ان کے مالکوں کی اجازت سے۔ اور دستور کے مطابق ان کے مہر ادا کرو۔ یہ باندیاں شریف ” خاتون خانہ “ بننے والیاں ہوں نہ کہ چوری چھپے آشنائی کرنے والیاں۔ پھر جب وہ نکاح کے بندھن میں آجائیں اس پر بھی بےحیائی کر بیٹھیں تو آزاد (خاندانی) عورت کے مقابلے میں ان پر آدھی سزا ہے (یعنی چالیس کوڑے) ۔ مومنہ باندی سے شادی کرنے کی اجازت اس لئے ہے کہ تمہیں خطرہ ہو کہیں اپنے آپ پر قابو ٹوٹ نہ جائے۔ بہرکیف اگر تم اپنے آپ پر قابو پالو تو تمہارے لئے بہت اچھا ہے۔ اور اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص تم میں سے مومن آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھے تو مومن لونڈیوں میں ہی جو تمہارے قبضے میں آگئی ہوں (نکاح کرلے) اور خدا تمہارے ایمان کو اچھی طرح جانتا ہے تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو تو ان لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں سے اجازت حاصل کرکے نکاح کر لو اور دستور کے مطابق ان کا مہر بھی ادا کردو بشرطیکہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بدکاری کریں اور نہ درپردہ دوستی کرنا چاہیں پھر اگر نکاح میں آکر بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو جو سزا آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) کے لئے ہے اس کی آدھی ان کو (دی جائے) یہ (لونڈی کے ساتھ نکاح کرنے کی) اجازت اس شخص کو ہے جسے گناہ کر بیٹھنے کا اندیشہ ہو اور اگر صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever of you has not ampleness of means that he may wed free believing women, let him wed such of the believing bondswomen as the right hands of you people own. And Allah noweth well your belief, ye are one from the other. O Ye may wed them then, with the leave of their owners, and give them their dowers reputably as properly wedded women, not as fornicateresses, nor as those taking to themselves secret paramours. And when they have been wedded, if they commit an indecency, on them the punishment shall be a moiety of that for free wedded women. This is for him among you, who dreameth perdition; and that ye should abstain is better for you, and Allah is Forgiving, Merciful.

اور تم میں سے جو کوئی مقدرت نہ رکھتا ہو کہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرسکے ۔ تو وہ تمہاری (آپس کی) مسلمان کنیزوں سے جو تمہاری ملک (شرعی) میں ہوں (نکاح کرے) ۔ اور اللہ تمہارے ایمان (کی حالت) سے خوب واقف ہے ۔ تم (سب) آپس میں ایک ہو ۔ سو ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرلیا کرو ۔ اور ان کے مہر انہیں دے دیا کرومقرر کے موافق ۔ اس طرح کہ وہ قید نکاح میں لائی جائیں نہ کہ مستی نکالنے والیاں ہوں اور نہ چوری چھپے آشنائی کرنے والیاں ۔ پھر جب وہ (کنیزیں) قید نکاح میں آجائیں اور پھر اگر وہ (بڑی) بےحیائی کا ارتکاب کریں تو ان کے لئے اس سزا کا نصف ہے ۔ جو آزاد عورتوں کے لیے ہے ۔ یہ اس کے لئے ہے جو تم میں سے بدکاری کا اندیشہ رکھتا ہو ۔ اور اگر تم ضبط سے کام لو تو تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا ہے اور بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو تم میں سے آزاد مؤمنات سے نکاح کرنے کی مقدرت نہ رکھتا ہو تو وہ مؤمنہ کنیزوں میں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں ، ان سے نکاح کرے اور اللہ تمہارے ایمان سے خوب باخبر ہے ۔ تم سب ایک ہی جنس سے ہو ۔ سو ان سے ، ان کے مالکوں کی اجازت سے ، نکاح کرلو اور دستور کے مطابق ان کو ان کے مہر دو ، ان کو قید نکاح میں لاکر ، نہ کہ بدکاری کرنے والیاں اور آسنائی گانٹھنے والیاں ہوں ۔ پس جب وہ قید نکاح میں آجائیں تو اگر وہ بدکاری کی مرتکب ہوں تو آزاد عورتوں کیلئے جو سزا ہے ، اس کی نصف سزا ان پر ہے ۔ یہ اجازت تم میں سے ان کیلئے ہے ، جن کو گناہ میں پڑجانے کا اندیشہ ہو اور یہ کہ تم صبر کرو تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم میں سے جو شخص آئزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کی ( مالی ) طاقت نہیں رکھتا پس وہ ان مسلمان باندیوں سے نکاح کرے جو تمہاری ملک میں ہوں اور اﷲ تعالیٰ تمہارے ایمان ( کی حالت ) سے خوب واقف ہے تم سب آپس میں برابر ہو ۔ پس تم ان ( باندیوں ) سے ان کے مالکوںکی اجازت سے نکاح کرلو اور انہیں دستور کے موافق ان کے مہر دے دو ۔ یہ مفلوح باند یاں نکاح میں آجائیں اور پھر وہ کوئی بدکاری کر بیٹھیں تو ان کی سزا آزاد عورتوں کی سزا سے آدھی ہے ۔ ( باندیوں سے نکاح کی ) یہ اجازت تم میں سے اس ( تنگ دست ) شخص کے لئے ہے جو بدکاری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ رکھتا ہو ۔ اور تم صبر کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اور اﷲ تعالیٰ بڑے بخشنے والے نہایت رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص تم میں سے اتنی قدرت نہ رکھتا ہو کہ آزاد عورتوں سے نکاح کرسکے اسے چاہیے کہ تمہاری ان مومنہ لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کرے جو تمہارے قبضہ میں ہوں۔ اللہ تمہارے ایمانوں کا حال خوب جانتا ہے، تم سب ایک ہی گروہ کے لوگ ہو، لہٰذا ان کے سرپرستوں کی اجازت سے ان کے ساتھ نکاح کرلو اور معروف طریقہ سے ان کے مہر ادا کر دو تاکہ وہ حصار نکاح میں محفوظ ہو کر رہیں، آزاد شہوت رانی نہ کرتی پھریں اور نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں، پھر جب وہ حصار نکاح میں محفوظ ہوجائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر اس سزا کی بہ نسبت آدھی سزا ہے جو آزاد عورتوں کے لئے مقرر ہے۔ یہ سہولت تم میں سے ان لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے جن کو شادی نہ کرنے سے گناہ میں پڑجانے کا اندیشہ ہو۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم میں سے جس شخص کو اس کی طاقت (و گنجائش) نہ ہو کہ وہ نکاح کریں آزاد مسلمان عورتوں سے، تو اس کو چاہیے کہ وہ تمہاری آپس کی ان مسلمان باندیوں سے نکاح کرلے جو کہ تمہاری ملکیت میں ہوں، (ف ) اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے ایمان (کیفیت اور درجے) کو تم سب آپس میں ایک ہی ہو سو تم ان باندیوں سے نکاح کرلو، ان کے مالکوں کی اجازت سے اور ان کو ان کے مہر دے دو دستور کے مطابق، اس حال میں کہ وہ قید نکاح میں آنے والی ہو، نہ کہ مستی نکالتی اور خفیہ آشنا بناتی پھرتی ہوں پھر جب وہ قید نکاح میں آجائیں، تو اگر (اس کے بعد) وہ ارتکاب کریں کسی بےحیائی کا، تو ان پر سزا کی بنسبت آدھی سزا ہوگی، جو کہ آزاد عورتوں پر ہوتی ہے، یہ (اجازت) تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہیں جس کو اندیشہ ہو گناہ میں پڑنے کا، اور اگر تم صبر (وضبط سے) کام لو، تو یہ بہتر ہے خود تمہارے لئے، اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا، اور نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص کسی آزاد عورت کو نکاح میں لانے کی طاقت نہ رکھتاہووہ کسی مومنہ کنیز سے نکاح کرلےجو اس کے قبضے میں ہواوراللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کاحال خوب جانتا ہے وہ سب ایک ہی جنس سے ہیں لہٰذاان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرسکتے ہو اور دستورکے مطابق ان کے مہردوتاکہ وہ نکاح میں آجائیں نہ کہ شہوت رانی یاخفیہ آشنائی کرتی پھریں نکاح میں آنے کے بعد بھی بدکاری کی مرتکب ہوں توان کی سزاآزاد عورتوں سے نصف ہے یہ تم میں سے اس کے لئے ہےجو گناہ سے ڈر تا ہواوراگرتم صبرکروتوتمہارے لئے بہترہے اوراللہ بہت رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم میں بےمقدوری کے باعث جن کے نکاح میں آزاد عورتیں ایمان والیاں نہ ہوں تو ان سے نکاح کرے جو تمہارے ہاتھ کی مِلک ہیں ایمان والی کنیزیں ( ف۷۸ ) اور اللہ تمہارے ایمان کو خوب جانتا ہے ، تم میں ایک دوسرے سے ہے تو ان سے نکاح کرو ان کے مالکوں کی اجازت سے ( ف۸۰ ) اور حسب دستور ان کے مہر انہیں دو ( ف۸۱ ) قید میں آتیاں نہ مستی نکالتی اور نہ یار بناتی ( ف۸۲ ) جب وہ قید میں آجائیں ( ف۸۳ ) پھر برا کام کریں تو ان پر اس سزا کی آدھی ہے جو آزاد عورتوں پر ہے ( ف۸٤ ) یہ ( ف۸۵ ) اس کے لئے جسے تم میں سے زنا کا اندیشہ ہے ، اور صبر کرنا تمہارے لئے بہتر ہے ( ف۸٦ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو کوئی ( اتنی ) استطاعت نہ رکھتا ہو کہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کر سکے تو ان مسلمان کنیزوں سے نکاح کرلے جو ( شرعاً ) تمہاری ملکیت میں ہیں ، اور اللہ تمہارے ایمان ( کی کیفیت ) کو خوب جانتا ہے ، تم ( سب ) ایک دوسرے کی جنس میں سے ہی ہو ، پس ان ( کنیزوں ) سے ان کے مالکوں کی اجازت کے ساتھ نکاح کرو اور انہیں ان کے مَہر حسبِ دستور ادا کرو درآنحالیکہ وہ ( عفت قائم رکھتے ہوئے ) قیدِ نکاح میں آنے والی ہوں نہ بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ درپردہ آشنائی کرنے والی ہوں ، پس جب وہ نکاح کے حصار میں آجائیں پھر اگر بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان پر اس سزا کی آدھی سزا لازم ہے جو آزاد ( کنواری ) عورتوں کے لئے ( مقرر ) ہے ، یہ اجازت اس شخص کے لئے ہے جسے تم میں سے گناہ ( کے ارتکاب ) کا اندیشہ ہو ، اور اگر تم صبر کرو تو ( یہ ) تمہارے حق میں بہتر ہے ، اور اللہ بخشنے والا مہر بان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم میں سے جو شخص مالی حیثیت سے اس کی قدرت نہ رکھتا ہو کہ وہ ( خاندانی ) مسلمان آزاد عورتوں سے نکاح کر سکے ۔ تو وہ ان مسلمان لونڈیوں سے ( نکاح کرلے ) جو تمہاری ملکیت میں ہوں اور اللہ تمہارے ایمان کو خوب جانتا ہے تم ( اسلام کی حیثیت سے ) سب ایک دوسرے سے ہو ۔ پس ان ( لونڈیوں ) کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرو ۔ اور بھلائی کے ساتھ ان کے حق مہر ادا کرو ۔ تاکہ وہ ( قید نکاح میں آکر ) پاکدامن رہیں ۔ اور شہوت رانی نہ کرتی پھریں ۔ اور نہ ہی چوری چھپے آشنا بناتی پھریں ۔ سو جب وہ قید نکاح میں محفوظ ہو جائیں تو اگر اب بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کے لئے آزاد عورتوں کی نصف سزا ہوگی ۔ یہ رعایت ( کہ خاندانی مسلمان آزاد عورت سے نکاح کرنے کی قدرت نہ ہو تو کنیز سے نکاح کرنے کا جواز ) اس شخص کے لئے ہے جسے ( نکاح نہ کرنے سے ) بدکاری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو اور اگر ضبط سے کام لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any of you have not the means wherewith to wed free believing women, they may wed believing girls from among those whom your right hands possess: And Allah hath full knowledge about your faith. Ye are one from another: Wed them with the leave of their owners, and give them their dowers, according to what is reasonable: They should be chaste, not lustful, nor taking paramours: when they are taken in wedlock, if they fall into shame, their punishment is half that for free women. This (permission) is for those among you who fear sin; but it is better for you that ye practise self-restraint. And Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

If any of you do not have the means to marry a chaste believing woman, marry your believing slave-girls. God knows best about your faith. You have the same faith. Marry them with the permission of their masters and if they are chaste and have avoided fornication and amorous activities, give them their just dowries. If after marriage they commit adultery, they should receive half of the punishment of a free woman who has committed the same crime. This is for those who fear falling into evil. It is better for you to have self-control. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever of you have not the means wherewith to wed free believing women, they may wed believing girls from among those whom your right hands possess, and Allah has full knowledge about your faith, you are one from another. Wed them with the permission of their own folk (guardians) and give them their due in a good manner; they should be chaste, not fornicators, nor promiscuous. And after they have been taken in wedlock, if they commit Fahishah, their punishment is half that for free (unmarried) women. This is for him among you who is afraid of being harmed in his religion or in his body; but it is better for you that you practice self-restraint, and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever among you has not within his power ampleness of means to marry free believing women, then (he may marry) of those whom your right hands possess from among your believing maidens; and Allah knows best your faith: you are (sprung) the one from the other; so marry them with the permission of their masters, and give them their dowries justly, they being chaste, not fornicating, nor receiving paramours; and when they are taken in marriage, then if they are guilty of indecency, they shall suffer half the punishment which is (inflicted) upon free women. This is for him among you who fears falling into evil; and that you abstain is better for you, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And whoso is not able to afford to marry free, believing women, let them marry from the believing maids whom your right hands possess. Allah knoweth best (concerning) your faith. Ye (proceed) one from another; so wed them by permission of their folk, and give unto them their portions in kindness, they being honest, not debauched nor of loose conduct. And if when they are honourably married they commit lewdness they shall incur the half of the punishment (prescribed) for free women (in that case). This is for him among you who feareth to commit sin. But to have patience would be better for you. Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम में से जो शख़्स ताक़त न रखता हो कि (आज़ाद) मुसलमान औरतों से निकाह कर सके तो उसको चाहिए कि वह निकाह कर ले तुम्हारी उन बांदियों में से किसी के साथ जो तुम्हारे क़ब्ज़े में हों और मोमिना हों, अल्लाह तुम्हारे ईमान को ख़ूब जानता है, तुम आपस में एक हो, पस उनके मालिकों की इजाज़त से उनसे निकाह कर लो और मुनासिब तरीक़े पर उनके महर अदा कर दो, इस तरह कि उनसे निकाह किया जाए न कि बदकारी करें और न चोरी छुपे दोस्ती करें, फिर जब वे रिश्ता-ए-निकाह में आजाएं और उसके बाद वे कोई बदकारी करें तो आज़ाद औरतों के लिए जो सज़ा है उसकी आधी सज़ा उन पर है, यह उसके लिए है जो तुम में से बदकारी का अंदेशा रखता हो, और अगर तुम सब्र से काम लो तो यह तुम्हारे लिए ज़्यादा बेहतर है, और अल्लाह बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص تم میں پوری مقدرت ( اور گنجائش) نہ رکھتا ہوآزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی تو وہ اپنے آپس کی مسلمان لونڈیوں سے جو کہ تم لوگوں کی مملوکہ ہیں (نکاح کرے) اور تمہارے ایمان کی پوری حالت اللہ ہی کو معلوم ہے تم سب آپس میں ایک دوسرے کے برابر ہو۔ سو ان سے نکاح کرلیا کرو ان کے مالکوں کی اجازت سے اور ان کو ان کے مہرقاعدہ کے موافق دے دیا کرو اس طور پر کہ وہ منکوحہ بنائی جائیں نہ تو علانیہ بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ خفیہ آشنائی کرنے والی ہوں (5) پھر جب وہ لونڈیاں منکوحہ بنائی جائیں پھر اگر وہ بڑی بےحیائی کا کام (زنا) کریں تو ان پر اس سزا سے نصف سزا ہوگی کہ آزاد عورتوں پر ہوتی ہے (6) یہ اس شخص کے لیے ہے جو تم میں زنا کا اندیشہ رکھتا ہو۔ (7) اور تمہارا ضبط کرنا زیادہ بہتر ہے (بہ نسبت نکاح کنیز کے) اور اللہ تعالیٰ بڑے بخشنے والے ہیں بڑے رحمت والے ہیں۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو وہ مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو نکاح کرلے۔ اللہ تمہارے ایمان کو جاننے والا ہے تم سب آپس میں ایک ہی ہو اس لیے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرو اور دستور کے مطابق ان کے مہر ان کو دو وہ پاک دامن ہوں نہ کہ اعلانیہ بدکاری کرنے والیاں اور نہ خفیہ آشنائی کرنے والیاں۔ جب یہ لونڈیاں نکاح میں آجائیں۔ پھر اگر وہ بےحیائی کا ارتکاب کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے۔ لونڈیوں سے نکاح کا حکم تم میں سے ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں گناہ اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا صبر کرنا بہتر ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو شخص تم میں سے اتنی مقدرت نہ رکھتا ہو کہ خاندانی مسلمان عورتوں سے نکاح کرسکے ‘ اسے چاہیے کہ تمہاری ان لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کرے جو تمہارے قبضہ میں ہوں اور مومنہ ہوں ۔ اللہ تمہارے ایمان کا حال خوب جانتا ہے ‘ تم سب ایک ہی گروہ کے لوگ ہو ‘ لہذا ان کے سرپرستوں کی اجازت سے ان کے ساتھ نکاح کرلو اور معروف طریقے سے ان کے مہر ادا کر دو ‘ تاکہ وہ حصار نکاح میں محفوظ ہو کر رہیں ‘ نہ آزاد شہوت رانی کرتی پھریں اور نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں ، پھر جب وہ حصار نکاح میں محفوظ ہوجائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر اس سزا کی بہ نسبت آدھی سزا ہے جو ان عورتوں (محصنات) کے لئے مقرر ہے ۔ یہ سہولت تم میں سے ان لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے جن کو شادی نہ کرنے سے بند تقوی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو ۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم میں جس شخص کو اس کا مقدور نہ ہو کہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرے تو آپس کی ایمان والی باندیوں سے نکاح کرلے جو تمہاری مملوکہ ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے ایمان کو تم سب آپس میں ایک دوسرے کے برابر ہو، سو تم مذکورہ باندیوں سے ان کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرلو اور انہیں ان کے مہر بہتر طریقہ پر دیدو، یہ منکوحہ باندیاں نہ علانیہ بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ خفیہ طریقہ پر دوست بنانے والی ہوں پس جب وہ باندیاں نکاح میں آجائیں تو اگر کوئی بےحیائی کا کام کر بیٹھیں تو ان پر اس کی آدھی سزا ہے جو آزاد عورتوں پر ہے یہ اس کے لیے ہے جو تم میں سے زنا میں مبتلا ہونے کا اندیشہ رکھتا ہو اور یہ بات کہ تم صبر کرو بہتر ہے اور اللہ غفور ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی نہ رکھے تم میں مقدور اس کا کہ نکاح میں لائے بیبیاں مسلمان تو نکاح کرلے ان سے جو تمہارے ہاتھ کا مال ہیں جو تمہارے آپس کی لونڈیاں ہیں مسلمان اور اللہ کو خوب معلوم ہے تمہاری مسلمانی تم آپس میں ایک ہو   سو ان سے نکاح کرو ان کے مالکوں کی اجازت سے اور دو ان کے مہر موافق دستور کے قید میں آنے والیاں ہوں نہ مستی نکالنے والیاں اور نہ چھپی یاری کرنے والیاں پھر جب وہ قید نکاح میں آچکیں تو اگر کریں بےحیائی کا کام تو ان پر آدھی سزا ہے بیبیوں کی سزا سے یہ اس کے واسطے ہے جو کوئی تم میں ڈرے تکلیف میں پڑنے سے اور صبر کرو تو بہتر ہے تمہارے حق میں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم میں سے جس شخص کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی مقدرت نہ ہو تو وہ تمہاری ان مسلمان باندیوں سے نکاح کرلے جو تمہاری مملوکہ ہوں اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کی حالت کو خوب اچھی طرح جانتا ہے تم سب آپس میں ایک ہو لہٰذا ان باندیوں کے مالکوں کی اجازت سے ان کے ساتھ نکاں کرلیا کرو اور ان کے مہر دستور کے موافق ان کو دیدیا کرو مگر ہاں وہ باندیاں پاک دامن ہوں نہ علانیہ زنا کار ہوں اور نہ خفیہ آشنائی کرتی ہوں پھر جب وہ باندیاں حبالہ نکاح میں آجائیں اور اس کے بعد وہ زنا کا ارتکاب کریں تو ان پر اس سزا کی نصف سزا ہے جو غیر منکوحہ آزاد عورتوں کو دی جاتی ہے یہ باندی سے نکاح کی اجازت تم میں سے اس شخص کو ہے جو بدکاری سے ڈرتا ہو اور ضبط و صبر سے کام لینا تمہارے لئے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے