Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
طَالَ |
يَطُوْلُ |
طُلْ |
طَائِلْ |
مَطُوْل |
طُوْل |
اَلطُّوْلُ: یہ اسمائے اضافیہ سے ہے اور اس کے معنی دراز اور لمبا ہونا کے ہیں۔ یہ اَلْقِصَر کے مقابلہ میں آتا ہے اور اعیان و اعراض مثلاً زمانہ وغیرہ سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے قرآن پاک میں ہے: (فَطَالَ عَلَیۡہِمُ الۡاَمَدُ) (۵۷:۱۶) پھر ان پر لمبا عرصہ گزر گیا۔ (سَبۡحًا طَوِیۡلًا ) (۷۳:۷) بہت لمبے شغل (ہوتے ہیں) طَوِیْلٌ وَطُوَالٌ: جیسے عَرِیْضٌ وَعُرَاضٌ: دراز لمبا اس کی جمع طِوَالٌ آتی ہے۔ اور بعض نے طِیَالٌ بھی کہا ہے اور لمبا ہونے کی مناسبت سے جانور کی پچھاڑی کی رسی کو طِوَلَ کہا جاتا ہے طَوِّلْ فَرْسَکَ: اپنے گھوڑے کی پچھاڑی باندھ دے۔ طِوَال الدَّھْرش: عرصہ دراز۔ تَطَاوَل فُلَانٌ درازی یا وسعت کو ظاہر کرنا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَتَطَاوَلَ عَلَیۡہِمُ الۡعُمُرُ) (۲۸:۴۵) پھر ان پر لمبا عرصہ گزرگیا۔ اور طَوْلٌ کا لفظ خاص کر فضل و احسان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے قرآن پاک میں ہے: (شَدِیۡدِ الۡعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوۡلِ) (۴۰:۳) سخت عذاب دینے والا اور صاحب کرم ہے۔ اور آیت کریمہ: (اسۡتَاۡذَنَکَ اُولُوا الطَّوۡلِ مِنۡہُمۡ ) (۹:۸۶) تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہیں۔ میں اُولُوا الطَّوْلِ سے خوش حال طبقہ مراد ہے اور آیت کریمہ ہے: (وَ مَنۡ لَّمۡ یَسۡتَطِعۡ مِنۡکُمۡ طَوۡلًا ) (۴:۲۵) اور جو شخص تم میں سے … مقدور نہ رکھے۔ میں طَوًْا کنایہ ہے اس مال سے (جو عورت کو) مہر میں یا نان و نفقہ کے طور پر دینا پڑتا ہے۔ طَالُوتُ: یہ اسم عجمی ہے اور بنی اسرائیل کے ایک بااقبال بادشاہ کا نام تھا۔(1)
Surah:4Verse:25 |
قدرت ۔ وسعت۔ فراخی
afford
|
|
Surah:9Verse:86 |
وسعت
(of) wealth
|
|
Surah:40Verse:3 |
فضل (والا)
Owner (of) the abundance
|