Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 26

سورة النساء

یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُبَیِّنَ لَکُمۡ وَ یَہۡدِیَکُمۡ سُنَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ یَتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۶﴾

Allah wants to make clear to you [the lawful from the unlawful] and guide you to the [good] practices of those before you and to accept your repentance. And Allah is Knowing and Wise.

اور اللہ تعالٰی چاہتا ہے کہ تمہارے واسطے خوب کھول کر بیان کرے اور تمہیں تم سے پہلے کے ( نیک ) لوگوں کی راہ پر چلائے اور تمہاری توبہ قبول کرے ، اور اللہ تعالٰی جاننے والا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیُبَیِّنَ
کہ واضح کردے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَیَہۡدِیَکُمۡ
اور وہ ہدایت دے تمہیں
سُنَنَ
طریقوں کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے تھے
وَیَتُوۡبَ
اور وہ مہربان ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
بہت علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیُبَیِّنَ
کہ وہ کھول کر بیان کرے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَیَہۡدِیَکُمۡ
اور وہ تمہیں ہدایت دے
سُنَنَ
طریقوں کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے تھے
وَیَتُوۡبَ
اوروہ مہربانی فرمائے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah wants to make clear to you [the lawful from the unlawful] and guide you to the [good] practices of those before you and to accept your repentance. And Allah is Knowing and Wise.

اور اللہ تعالٰی چاہتا ہے کہ تمہارے واسطے خوب کھول کر بیان کرے اور تمہیں تم سے پہلے کے ( نیک ) لوگوں کی راہ پر چلائے اور تمہاری توبہ قبول کرے ، اور اللہ تعالٰی جاننے والا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ یہ چاہتا ہے کہ سب کچھ واضح طور پر تمہیں بتلا دے اور ان لوگوں کے طریقوں پر تمہیں چلائے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور تم پر نظر رحمت سے متوجہ ہو اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ چاہتاہے کہ تمہارے لیے کھول کربیان کرے اوروہ تمہیں ان لوگوں کے طریقوں کی ہدایت دے جوتم سے پہلے تھے اوروہ تم پرمہربانی فرمائے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah intends to make clear to you and to guide you to the ways of those before you and to relent towards you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اللہ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے واسطے اور چلائے تم کو پہلوں کی راہ اور معاف کرے تم کو اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے اپنے احکام واضح کر دے اور تمہیں ہدایت بخشے ان راستوں کی جو تم سے پہلے کے لوگوں کے تھے اور تم پر نظر عنایت فرمائے اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah wants to make all this clear to you, and to guide you to the ways which the righteous have followed in the past. He will turn graciously towards you. Allah is All-Knowing, All-Wise.

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحاء کرتے تھے ۔ وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجّہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے ، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی ۔ 48

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے ( احکام کی ) وضاحت کردے ، اور جو ( نیک ) لوگ تم سے پہلے گذرے ہیں ، تم کو ان کے طور طریقوں پر لے آئے ، اور تم پر ( رحمت کے ساتھ ) توجہ فرمائے ، اور اللہ ہر بات کا جاننے والا بھی ہے ، حکمت والا بھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ چاہتا ہے اگلے نیک لوگوں کی راہ تم بیان کردے اور تم کو اس پر چلائے اور گناہ سے نیکی کی طرف پھرائے اور اللہ جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کو منظور ہے کہ تم سے کھول کر بیان فرمادیں اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی راہنمائی فرمائیں اور تم پر مہربانی کریں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے اوپر وہ راستہ واضح کردے اور تمہیں ان نیک لوگوں کے نقش قدم پر چلائے جو تم سے پہلے تھے اور تمہاری توبہ قبول فرمائے۔ اللہ تمام علم و حکمت کا مالک ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طریقے بتائے اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah intendeth to expound unto you and to guide you into the dispensations of those before you and relent toward you. And Allah is Knowing, Wise.

اللہ کو منظور ہے کہ تم سے (احکام) کھول کر بیان کردے اور تم کو تم سے قبل والوں کے حالات بتلادے اور تم پر توجہ فرمائے ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے اور بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ تم پر ( اپنی آیتین ) واضح کردے اور تمہیں ان لوگوں کے طریقوں کی ہدایت بخشے ، جو تم سے پہلے ہو گذرے ہیں اور تم پر رحمت کی نگاہ کرے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ تمہارے لئے ( احکام ) کھول کر بیان کرنا چاہتے ہیں اور تم سے پہلے گذرجانے والے لوگوں کے حالات تمہیں بتانا چاہتے ہیں اور تمہاری توبہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور اﷲ تعالی ٰ علم والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے (صلحا) کرتے تھے۔ وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجہ ہونا چاہتا ہے، وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

للہ چاہتا ہے کہ کھول کر بیان فرمائے تمہارے لئے (اپنے احکام) اور ڈال دے تم لوگوں کو ان (حضرات) کے طریقے پر جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، اور وہ چاہتا ہے کہ توجہ فرمائے تم پر (اپنی رحمت و عنایت سے) اور اللہ بڑا ہی علم والا، نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ چاہتا ہے کہ تمہیں واضح کردے اوران لوگوں کے طریقوں پر تمہیں چلائےجو تم سے پہلے ہیں اور تم پر نظر رحمت کرے اور اللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے اور تمہیں اگلوں کی روشیں بتادے ( ف۸۷ ) اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لئے ( اپنے احکام کی ) وضاحت فرما دے اور تمہیں ان ( نیک ) لوگوں کی راہوں پر چلائے جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں اور تمہارے اوپر رحمت کے ساتھ رجوع فرمائے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ چاہتا ہے کہ ( تم سے اپنے احکام ) کھول کر بیان کر دے اور تمہیں ان لوگوں کے طریقوں پر چلائے جو تم سے پہلے گزرے ہیں اور تمہاری توبہ قبول کرے اللہ بڑا جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth wish to make clear to you and to show you the ordinances of those before you; and (He doth wish to) turn to you (In Mercy): And Allah is All-knowing, All-wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

God wants to guide you, explain to you the customs of those who lived before you, and grant you forgiveness. He is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah wishes to make clear (what is lawful and what is unlawful) to you, and to show you the ways of those before you, and accept your repentance, and Allah is All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah desires to explain to you, and to guide you into the ways of those before you, and to turn to you (mercifully), and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

Allah would explain to you and guide you by the examples of those who were before you, and would turn to you in mercy. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह चाहता है कि तुम्हारे लिए बयान करे और तुम्हें उन लोगों के तरीक़ों की हिदायत दे जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं और तुम पर तवज्जोह करे, अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہے کہ تم سے بیان کردے اور تم سے پہلے لوگوں کے احوال تم کو بتادے اور تم پر توجہ فرمادے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے ہیں بڑے حکمت والے ہیں۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے کھول کر بیان کرے اور تمہیں پہلے لوگوں کی راہ دکھلائے اور تمہاری توبہ قبول کرے اور اللہ تعالیٰ جاننے والا، حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحاء کرتے تھے ۔ وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ چاہتا ہے کہ بیان فرمائے تمہارے لیے اور تم کو بتلا دے طریقے ان لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے اور یہ کہ وہ تمہاری توبہ قبول فرمائے اور اللہ علم والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے واسطے اور چلائے تم کو پہلوں کی راہ اور معاف کرے تم کو اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہے کہ وہ اپنے احکام تمہارے لئے صاف صاف بیان کردے اور یہ کہ جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے طریقوں پر تم کو چلائے اور یہ کہ تمہاری جانب توجہ فرمائے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والا اور بڑی حکمت والا ہے