49. This refers to the hypocrites, the ultra-conservatives and the Jews who lived on the outskirts of Madina. Both the hypocrites and the conservatives were incensed at the reforms introduced by Islam, as these were diametrically opposed to the age-old customs and traditions of their society and culture. The reforms were numerous: a share of the inheritance was assigned to daughters; widows were liberated from bondage to the will of their husbands' families and were granted the freedom to marry whomever they wished after the expiry of the waiting-period ('iddah); marriage with one's step-mother and with two sisters together was prohibited; adopted sons were disinherited; and a foster-father's marriage with either the divorced or widowed wife of his adopted son was declared lawful. These and other such reforms were so totally opposed to the customary laws of the Arabs that it was impossible for the elders and the blind devotees of the ways of their forefathers not to protest against them vehemently. They long continued to grumble against these injunctions. Mischievous people pointed to these innovations and exploited them by provoking people against the Prophet's movement of reform. For instance, they would meet those born as a result of the marriage which had been prohibited by Islam and try to infuriate them by saying that according to the new-fangled teachings of Muhammad (peace be on him) the relationship between their parents was unlawful.
The Jews, on the other hand, had woven a complex network of laws and regulations for themselves. The result was that they had forbidden a great number of things which were, in fact, lawful. Additionally, they had introduced a number of superstitions into God's Law. It was argued that the simple and straightforward law of the Qur'an was out of tune with the tastes and temperaments of both the religious leaders and the ordinary people. The Qur'anic injunctions simply infuriated them and as soon as they came to know of any Qur'anic law, they vehemently denounced it. They expected the Qur'an to endorse and validate all the legal deductions and all the superstitions and myths of their forefathers, and to treat them as an integral part of the law of God. If the Qur'an would not do so then they would refrain from recognizing it as the Book of God.
Let us take the following as an example. According to Jewish usage, a woman was considered completely unclean during her menstrual period. Hence, they neither ate the food she cooked, drank from the cup of water she offered nor even sat with her. It was even considered unwholesome to be touched by her. Thus for a few days every month a woman virtually became an untouchable in her own house. Owing to the influence of the Jews the same custom had found its way into the Arab families of Madina. When the Prophet (peace be on him) arrived in Madina, he was asked about this matter. In response to this query verse 222 of Surah al-Baqarah was revealed. In the light of the principle embodied in the verse the Prophet (peace be on him) made it clear that it was unlawful to have sexual intercourse with a woman during her menstrual period; but it was only that relationship, and no other, that was unlawful. (See Bukhari, 'Hayd', 2, 3; Nasa'i, 'Hayd', 9, 13, 16, 19, and 'Ahkam', 13 - Ed.) This caused uproar among the Jews. They claimed that Muhammad (peace be on him) was bent upon reversing all their legal injunctions to the extent that he wanted to legalize whatever they held as prohibited and prohibit whatever they held as lawful.
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :49
یہ اشارہ ہے منافقین اور قدامت پرست جہلاء اور نواحی مدینہ کے یہودیوں کی طرف ۔ منافقین اور قدامت پرستوں کو تو وہ اصلاحات سخت ناگوار تھیں جو تمدن و معاشرت میں صدیوں کے جمے اور رچے ہوئے تعصبات اور رسم و رواج کے خلاف کی جارہی تھیں ۔ میراث میں لڑکیوں کا حصہ ۔ بیوہ عورت کا سسرال کی بندشوں سے رہائی پانا اور عدت کے بعد اس کا ہر شخص سے نکاح کے لیے آزاد ہو جانا ۔ سوتیلی ماں سے نکاح حرام ہونا ۔ دو بہنوں کے ایک ساتھ نکاح میں جمع کیے جانے کو ناجائز قرار دینا ۔ متبنّٰی کو وراثت سے محروم کرنا اور منہ بولے باپ کے لیے متبنّٰی کی بیوہ اور مطلقہ کا حلال ہونا ۔ یہ اور اس طرح کی دوسری اصلاحات میں سے ایک ایک چیز ایسی تھی جس پر بڑے بوڑھے اور آبائی رسوم کے پرستار چیخ چیخ اٹھتے تھے ۔ مدتوں ان احکام پر چہ میگوئیاں ہوتی رہتی تھیں ۔ شرارت پسند لوگ ان باتوں کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت اصلاح کے خلاف لوگوں کو بھڑکاتے پھرتے تھے ۔ مثلاً جو شخص کسی ایسے نکاح سے پیدا ہوا تھا جسے اب اسلامی شریعت حرام قرار دے رہی تھی ، اس کو یہ کہہ کہہ کر اشتعال دلایا جاتا تھا کہ لیجیے ، آج جو نئے احکام وہاں آئے ہیں ان کی رو سے آپ کی ماں اور آپ کے باپ کا تعلق ناجائز ٹھیرا دیا گیا ہے ۔ اس طرح یہ نادان لوگ اس اصلاح کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے جو اس وقت احکام الہٰی کے تحت انجام دیا جا رہا تھا ۔
دوسری طرف یہودی تھے جنہوں نے صدیوں کی موشگافیوں سے اصل خدائی شریعت پر اپنے خود ساختہ احکام و قوانین کا ایک بھاری خول چڑھا رکھا تھا ۔ بے شمار پابندیاں اور باریکیاں اور سختیاں تھیں جو انہوں نے شریعت میں بڑھالی تھیں ۔ بکثرت حلال چیزیں ایسی تھیں جنہیں وہ حرام کر بیٹھے تھے ۔ بہت سے اوہام تھے جن کو انہوں نے قانون خداوندی میں داخل کر لیا تھا ۔ اب یہ بات ان کے علماء اور عوام دونوں کی ذہنیت اور مذاق کے بالکل خلاف تھی کہ وہ اس سیدھی سادھی شریعت کی قدر پہچان سکتے جو قرآن پیش کر رہا تھا ۔ وہ قرآن کے احکام کو سن کر بے تاب ہو جاتے تھے ۔ ایک ایک چیز پر سو سو اعتراضات کرتے تھے ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یا تو قرآن ان کے فقہاء کے تمام اجتہادات اور ان کے اسلاف کے سارے اوہام و خرافات کو شریعت الہٰی قرار دے ، ورنہ یہ ہرگز کتاب الہٰی نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر یہودیوں کے ہاں دستور تھا کہ ایام ماہواری میں عورت کو بالکل پلید سمجھا جاتا تھا ۔ نہ اس کا پکایا ہوا کھانا کھاتے ۔ نہ اس کے ہاتھ کا پانی پیتے نہ اس کے ساتھ فرش پر بیٹھتے ۔ بلکہ اس کے ہاتھ سے ہاتھ چھو جانے کو بھی مکروہ سمجھتے تھے ۔ ان چند دنوں میں عورت خود اپنے گھر میں اچھوت بن کر رہ جاتی تھی ۔ یہی رواج یہودیوں کے اثر سے مدینہ کے انصار میں بھی چل پڑا تھا ۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ سے اس کے متعلق سوال کیا گیا ۔ جواب میں یہ آیت آئی جو سورہ بقرہ رکوع ۲۸ کے آغاز میں درج ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی رو سے حکم دیا کہ ایام ماہواری میں صرف مباشرت ناجائز ہے ۔ باقی تمام تعلقات عورتوں کے ساتھ اسی طرح رکھے جائیں جس طرح دوسرے دنوں میں ہوتے ہیں ۔ اس پر یہودیوں میں شور مچ گیا ۔ وہ کہنے لگے کہ یہ شخص تو قسم کھا کر بیٹھا ہے کہ جو جو کچھ ہمارے ہاں حرام ہے اسے حلال کر کے رہےگا اور جس جس چیز کو ہم ناپاک کہتے ہیں اسے پاک قرار دے گا ۔