Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 27

سورة النساء

وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ۟ وَ یُرِیۡدُ الَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الشَّہَوٰتِ اَنۡ تَمِیۡلُوۡا مَیۡلًا عَظِیۡمًا ﴿۲۷﴾

Allah wants to accept your repentance, but those who follow [their] passions want you to digress [into] a great deviation.

اور اللہ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور جو لوگ خواہشات کے پیرو ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اس سے بہت دُور ہٹ جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اَنۡ
کہ
یَّتُوۡبَ
وہ مہربان ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَیُرِیۡدُ
اور وہ چاہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَتَّبِعُوۡنَ
پیروی کرتے ہیں
الشَّہَوٰتِ
خواہشات کی
اَنۡ
یہ کہ
تَمِیۡلُوۡا
تم جھک جاؤ
مَیۡلًا
جھک جانا
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّتُوۡبَ
وہ مہربانی فرمائے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَیُرِیۡدُ
اورارادہ رکھتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَتَّبِعُوۡنَ
پیروی کرتے ہیں
الشَّہَوٰتِ
خواہشات کی
اَنۡ
یہ کہ
تَمِیۡلُوۡا
تم ہٹ جاؤ
مَیۡلًا
ہٹ جانا
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Allah wants to accept your repentance, but those who follow [their] passions want you to digress [into] a great deviation.

اور اللہ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور جو لوگ خواہشات کے پیرو ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اس سے بہت دُور ہٹ جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم پر نظر رحمت سے متوجہ ہو مگر جو لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور تک چلے جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ چاہتاہے کہ تم پر مہربانی فرمائے اورجولوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ تم راہِ راست سے ہٹ جاؤ،بہت بڑاہٹ جانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah intends to relent towards you while those who follow the desires want you to deviate a great deviation.

اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر متوجہ ہو وے اور چاہتے ہیں وہ لوگ جو لگے ہوئے ہیں اپنے مزوں کے پیچھے کہ تم پھر جاؤ راہ سے بہت دور

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے اور وہ لوگ جو شہوات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ حق سے بھٹک کر دور نکل جاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Allah indeed wants to turn graciously towards you; but those who follow their lusts would want you to drift far away from the right way.

ہاں ، اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجّہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشاتِ نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ ۔ 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تو چاہتا ہے کہ تمہاری طرف توجہ کرے ، اور جو لوگ نفسانی خواہشات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر بہت دور جا پڑو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تو تم کو گناہ سے پھرانا اور نیکی پر لگانا چاہتا ہے 1 اور جو لوگ مزوں پر لگے ہیں ہو چاہتے ہیں کہ تم ایک طرف خوب جھک پڑو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ چاہتے ہیں کہ تم پر مہربانی کریں اور جو لوگ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم بھٹک کر دور جاپڑو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ تو تمہاری توبہ قبول کرنا چاہتا ہے مگر وہ لوگ جو اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں کہ تم راہ ہدایت سے بھٹک کر دور نکل جاؤ

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا تو چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی کرے اور جو لوگ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھے راستے سے بھٹک کر دور جا پڑو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah intendeth to relent toward you, and those that follow lusts intend that ye shall incline a mighty inclining.

اور اللہ کو منظور ہے کہ تمہارے حال پر توجہ فرمائے ۔ اور جو لوگ خواہشوں کے بندے ہیں ۔ انہیں یہ منظور ہے کہ تم بڑی بھاری کجی میں پڑجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم پر رحمت کی نگاہ کرے اور وہ لوگ جو اپنی شہوات کی پیروی کررہے ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ حق سے بالکل ہی بھٹک کر رہ جاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ تعالئٰ تمہاری تو بہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور جو خواہشات کے پیچھے چلنے والے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم ( سیدھی راہ سے ) گمراہی کی طرف بہت زیادہ پھر جاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں، اللہ تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ہاں) اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ توجہ فرمائے تم لوگوں پر (اپنی رحمت و عنایت سے) مگر جو لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں اپنی (بطن وفرج کی) خواہشات کے، وہ چاہتے ہیں کہ تم لوگ سیدھی راہ سے ہٹ کر بہت دور جاپڑو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی کرے مگرجواپنی خواہشات کے تابع ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے بھٹک کردورچلے جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے ، اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ ( ف۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ تم پر مہربانی فرمانا چاہتا ہے ، اور جو لوگ خواہشاتِ ( نفسانی ) کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے بھٹک کر بہت دور جا پڑو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ تو چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے مگر وہ لوگ جو خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم ( راہ راست سے بھٹک کر ) بہت دور نکل جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth wish to Turn to you, but the wish of those who follow their lusts is that ye should turn away (from Him),- far, far away.

Translated by

Muhammad Sarwar

God wants to be merciful to you but those who follow their evil desires seek to lead you astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah wishes to accept your repentance, but those who follow their lusts, wish that you (believers) should deviate tremendously away (from the right path)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah desires that He should turn to you (mercifully), and those who follow (their) lusts desire that you should deviate (with) a great deviation.

Translated by

William Pickthall

And Allah would turn to you in mercy; but those who follow vain desires would have you go tremendously astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह चाहता है कि तुम्हारे ऊपर तवज्जोह करे, और जो लोग अपनी ख़्वाहिशात की पैरवी कर रहे हैं वे चाहते हैं कि तुम सीधे रास्ते से बहुत दूर निकल जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کو تو تمہارے حال پر توجہ فرمانا منظور ہے اور جو لوگ کہ شہوت پرست ہیں (1) وہ یوں چاہتے ہیں کہ تم بڑی بھاری کجی میں پڑجاؤ۔ (2) (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور جو لوگ خواہشات کے پیچھے لگتے ہیں وہ چاہتے کہ تم اس سے بہت دور ہٹ جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں ‘ اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول فرمائے اور جو لوگ خواہشات نفسانیہ کے پیچھے چلتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم بڑی بھاری کجی میں پڑجاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر متوجہ ہوے اور چاہتے ہیں وہ لوگ جو لگے ہوئے ہیں اپنے مزوں کے پیچھے کہ تم پھر جاؤ راہ سے بہت دور

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے اور وہ لوگ جو اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے ہٹ کر بہت بڑی کج روی میں جاپڑو