Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 30

سورة النساء

وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ عُدۡوَانًا وَّ ظُلۡمًا فَسَوۡفَ نُصۡلِیۡہِ نَارًا ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا ﴿۳۰﴾

And whoever does that in aggression and injustice - then We will drive him into a Fire. And that, for Allah , is [always] easy.

اور جو شخص یہ ( نافرمانیاں ) سرکشی اور ظلم سے کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے ۔ اور یہ اللہ پر آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
یہ
عُدۡوَانًا
زیادتی
وَّظُلۡمًا
اور ظلم سے
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
نُصۡلِیۡہِ
ہم جلائے گے اسے
نَارًا
آگ میں
وَکَانَ
اور ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرًا
نہایت آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
عُدۡوَانًا
زیادتی سے
وَّظُلۡمًا
اورظلم سے
فَسَوۡفَ
تو بہت ہی جلد
نُصۡلِیۡہِ
ہم داخل کریں گے اس کو
نَارًا
آگ میں
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے) ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
یَسِیۡرًا
نہایت آسان
Translated by

Juna Garhi

And whoever does that in aggression and injustice - then We will drive him into a Fire. And that, for Allah , is [always] easy.

اور جو شخص یہ ( نافرمانیاں ) سرکشی اور ظلم سے کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے ۔ اور یہ اللہ پر آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص ازراہ ظلم و زیادتی ایسے کام کرے گا ہم جلد ہی اسے دوزخ میں ڈال دیں گے اور اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوشخص زیادتی اورظلم سے ایساکرے گا توبہت ہی جلداُسے ہم آگ میں داخل کریں گے اوریہ اﷲ تعالیٰ پرہمیشہ سے نہایت آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever does that out of aggression and injustice, We shall cast him into fire. And this is an easy thing for Allah.

اور جو کوئی یہ کام کرے تعدی سے اور ظلم سے تو ہم اس کو ڈالیں گے آگ میں اور یہ اللہ پر آسان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا تعدی اور ظلم کے ساتھ تو ہم جلد اس کو جھونک دیں گے آگ میں اور یہ چیز اللہ پر بہت آسان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And whoever does this by way of transgression and injustice him shall We surely cast into the Fire; that indeed is quite easy for Allah.

جو شخص ظلم و زیادتی کے ساتھ ایسا کرے گا اس کو ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص زیادتی اور ظلم کے طور پر ایسا کرے گا ، تو ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے ، اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہاری ہلاکت وہ نہیں چاہتا اور جو کوئی ظلم زور سے ایسا کر یعنی خون کرے یا کسی کا مال ناحق اڑالے تو ہم ضرور اس کو قیامت کے دن دوزخ میں ڈالیں گے اور اللہ پر یہ دوزخ میں ڈالنا آسان ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص حد سے گزر کر اور ظلم کرتے ہوئے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں ڈالیں گے اور یہ (کام) اللہ کے لئے آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص ظلم اور زیادتی میں حد سے گزر جائے گا تو اس کو ہم ضرور دوزخ میں جھونک دیں گے۔ اور ایسا کرنا اللہ کے لئے آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا ہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever doth that in transgression- and wrong, presently We shall roast him in Fire; and with Allah that is ever easy.

اور جو کوئی ایسا کرے گا سرکشی اور ظلم کی راہ سے تو ہم عنقریب اس کو آگ میں ڈالیں گے اور یہ اللہ کے لئے آسان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ تعدی اور ظلم کی راہ سے ایسا کریں گے ، ہم ان کو جلد ایک سخت آگ میں جھونک دیں گے اور یہ اللہ کیلئے بہت ہی آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص سرکشی اور ظلم کے ساتھ یہ ( نافرمانیاں ) کرے پس ہم عنقریب اسے آگ میں ڈال دیں گے اور یہ اﷲ تعالیٰ کے لئے ( بہت ) آسان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص ظلم و زیادتی کے ساتھ ایسا کرے گا اس کو ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور یہ اللہ پر (نہایت) آسان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی ایسا کرے گا زیادتی اور ظلم کے ساتھ، تو ہم اس کو جھونک دیں گے ایک بڑی ہی ہولناک آگ میں، اور ایسا کرنا اللہ کے لئے کچھ مشکل نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص ظلم کے طور پر ایساکام کرے گاہم جلد ہی اسے جہنم میں ڈال دینگے اوراللہ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو ظلم و زیادتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا تو ہم عنقریب اسے ( دوزخ کی ) آگ میں ڈال دیں گے ، اور یہ اللہ پر بالکل آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو شخص ظلم و تعدی سے ایسا کرے گا ۔ تو ہم عنقریب اسے آتش ( دوزخ ) میں ڈالیں گے ۔ اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any do that in rancour and injustice,- soon shall We cast them into the Fire: And easy it is for Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever commits murder out of animosity and injustice will be burnt in hell fire. This is a very easy thing for God to do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever commits that through aggression and injustice, We shall cast him into the Fire, and that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever does this aggressively and unjustly, We will soon cast him into fire; and this is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Whoso doeth that through aggression and injustice, we shall cast him into Fire, and that is ever easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स नाफ़रमानी और जु़ल्म से ऐसा करेगा उसको हम ज़रूर आग में डालेंगे, और यह अल्लाह के लिए आसान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص ایسا فعل کرے گا اس طور پر کہ حد سے گزر جاوے اور اس طور پر کہ ظلم کرے (3) تو ہم عنقریب (4) اس کو آگ میں داخل کریں گے اور یہ (امر) خدا تعالیٰ کو آسان ہے۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو شخص یہ سرکشی اور ظلم کرے گا عنقریب ہم اسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ کے لیے یہ آسان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو شخص ظلم و زیادتی کے ساتھ ایسا کرے گا اس کو ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور یہ اللہ کے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص زیادتی اور ظلم اختیار کرے گا سو عنقریب ہم اسے دوزخ میں داخل کردیں گے اور یہ اللہ پر آسان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی یہ کام کرے تعدی اور ظلم سے تو ہم اس کو ڈالیں گے آگ میں اور یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص بطور زیادتی اور ظلم ان افعال ممنوعہ کا ارتکاب کرے گا تو عنقریب اس کو آگ میں داخل کریں گے اور ایسا کرنا اللہ تعالیٰ پر بہت آسان ہے