Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 32

سورة النساء

وَ لَا تَتَمَنَّوۡا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہٖ بَعۡضَکُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ؕ لِلرِّجَالِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا اکۡتَسَبُوۡا ؕ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا اکۡتَسَبۡنَ ؕ وَ سۡئَلُوا اللّٰہَ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۳۲﴾

And do not wish for that by which Allah has made some of you exceed others. For men is a share of what they have earned, and for women is a share of what they have earned. And ask Allah of his bounty. Indeed Allah is ever, of all things, Knowing.

اور اس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعث اللہ تعالٰی نے تم میں سے بعض کو بعض پر بُزرگی دی ہے ۔ مردوں کا اس میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا ، اور اللہ تعالٰی سے اس کا فضل مانگو ، یقیناً اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَتَمَنَّوۡا
تم تمنا کرو
مَا
اس کی جو
فَضَّلَ
فضیلت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
بَعۡضَکُمۡ
تمہارے بغض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
لِلرِّجَالِ
مردوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ
مِّمَّا
اس میں سے جو
اکۡتَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
وَ لِلنِّسَآءِ
اور عورتوں کے لیے ہے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ
مِّمَّا
اس میں سے جو
اکۡتَسَبۡنَ
انہوں نے کمایا
وَسۡئَلُوا
اور سوال کرو
اللّٰہَ
اللہ سے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَتَمَنَّوۡا
اور نہ تم تمنا کرو
مَا
اس کی جو
فَضَّلَ
فضیلت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
بَعۡضَکُمۡ
تم میں سے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
لِلرِّجَالِ
مَردوں کےلیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اس میں سے جو
اکۡتَسَبُوۡا
انہوں نے محنت سے کمایا
وَ لِلنِّسَآءِ
اور عورتوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اس میں سے جو
اکۡتَسَبۡنَ
انہوں نے محنت سے کمایا
وَسۡئَلُوا
اور تم سوال کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل کا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ساتھ ہر چیز کے
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

And do not wish for that by which Allah has made some of you exceed others. For men is a share of what they have earned, and for women is a share of what they have earned. And ask Allah of his bounty. Indeed Allah is ever, of all things, Knowing.

اور اس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعث اللہ تعالٰی نے تم میں سے بعض کو بعض پر بُزرگی دی ہے ۔ مردوں کا اس میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا ، اور اللہ تعالٰی سے اس کا فضل مانگو ، یقیناً اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ نے تم میں سے کسی ایک کو دوسرے پر کچھ فضیلت دے رکھی ہے تو اسکی ہوس نہ کرو۔ جو کچھ مردوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ (ثواب) ہے اور جو عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا بھی حصہ ہے۔ ہاں اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہا کرو یقینا اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اس چیزکی تمنانہ کرو جواﷲ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کوبعض پرفضیلت دی ہے، مردوں کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہے جوانہوں نے محنت سے کمایااورعورتوں کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہے جوانہوں نے محنت سے کمایا اور اﷲ تعالیٰ سے اُس کے فضل کاسوال کرو،یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہرچیزکوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not covet something by which Allah has made some of you excel some others. For men there is a share of what they earned and for women, a share of what they earned. And pray to Allah for His grace. Surely, Allah is All-Knowing in respect of everything.

اور ہوس مت کرو جس چیز میں بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور مانگو اللہ سے اس کا فضل بیشک اللہ کو ہر چیز معلوم ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمنا نہ کیا کرو اس شے کی جس کے ذریعے سے اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دے دی ہے مردوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو وہ کمائیں گے اور عورتوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو وہ کمائیں گی اور اللہ سے اس کا فضل طلب کرو یقیناً اللہ تعالیٰ ہر شے کا علم رکھتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not covet what Allah has conferred more abundantly on some of you than others. Men shall have a share according to what they have earned, and women shall have a share according to what they have earned. Do ask of Allah His bounty. Allah has full knowledge of everything.

اور جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ دیا ہے اس کی تمنّا نہ کرو ۔ جو کچھ مَردوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصّہ ہے اور جو کچھ عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصّہ ۔ ہاں اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہو ، یقیناً اللہ ہر چیز کا عِلم رکھتا ہے ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن چیزوں میں ہم نے تم کو ایک دوسرے پر فوقیت دی ہے ، ان کی تمنا نہ کرو ، مرد جو کچھ کمائی کریں گے ان کو اس میں سے حصہ ملے گا ، اور عورتیں جو کچھ کمائی کریں گی ان کو اس میں سے حصہ ملے گا ۔ ( ٢٧ ) اور اللہ سے اس کا فضل مانگا کرو ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ نے جو تم میں سے کسی کو دوسرے سے زیادہ دیا ہے اس کی ہوس نہ کرو 12 مرد اپنی کمائی کا ثواب پائیں گے اور عورتیں اپنی کمائی کا ثواب پائیں گے 13 اور اللہ سے اس کا فضل مانگوں 14 بیشک اللہ ہر چیز جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کسی ایسی چیز کی آرزو نہ کرو جس سے اللہ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی مردوں کے لئے حصہ (ثواب) ہے ان کے اعمال کا اور عورتوں کے لئے ان کے اعمال کا حصہ (ثواب) ہے اور اللہ سے اس کی مہربانی طلب کرو بیشک اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس شئے کی تمنا نہ کرو جو اللہ نے اپنے فضل سے کسی کو کسی سے زیادہ دی ہے۔ مرد اس کے مالک ہیں جو وہ کمائیں۔ عورتیں اس کی مالک ہیں جو وہ کمائیں ۔ سوال کرو تو اللہ ہی سے اس کے فضل کا سوال کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس چیز میں خدا نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اس کی ہوس مت کرو مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And long not for that wherewith Allah hath preferred one of you above anot her Unto men shall be the portion of that which they earn, and unto women shall be the portion of that which they earn. And ask Allah for some of His grace, verily Allah is of everything Knower.

اور تم ایسے امر کی تمنا نہ کیا کرو جس میں اللہ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر بڑائی دی ہے ۔ مردوں کے لیے ان کے اعمال کا حصہ (ثابت) ہے اور عورتوں کے لئے انکے اعمال کا حصہ (ثابت) ہے ۔ اور اللہ سے اس کے فضل کی طلب کرو ۔ بیشک اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس چیز میں اللہ نے تمہیں ایک کو دوسرے پر ترجیح دی ہے ، اس کی تمنا نہ کرو ۔ مردوں کو حصہ ملے گا اس میں سے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کو حصہ ملے گا اس میں سے جو انہوں نے کمایا اور اللہ سے اس کے فضل میں سے حصہ مانگو ۔ بیشک اللہ ہر چیز سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ تعالیٰ نے تم میں سے ایک دوسرے پر جو فضیلت عطاء فرمائی ہے تم اس میں سے کسی چیز کی تمنا نہ کرو ۔ مردوں کے لئے ان کے اعمال میں سے حصہ ہے اور عورتوں کے لئے ان کے اعمال میں سے حصہ ہے اور اﷲ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو بیشک اﷲ تعالیٰ ہرچیز کو خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ دیا ہے اس کی تمنا نہ کرو جو کچھ مردوں نے کمایا ہے اسکے مطابق ان کا حصہ ہے اور جو کچھ عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ ہے۔ ہاں، اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہو، یقیناً اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ہوس مت رکھا کرو ان (وہبی) چیزوں کی، جن کے ذریعے اللہ نے فضیلت (وبزرگی) بخشی ہو تم میں سے بعض کو بعض پر، (کہ مدار نجات ان چیزوں پر نہیں، اپنے کسب وعمل پر ہے، سو) مردوں کے لیے حصہ ہے ان کی اپنی کمائی کا، اور عورتوں کے لئے حصہ ہے ان کی کمائی کا اور تم لوگ مانگا کرو اللہ سے، اس کے فضل سے، بیشک اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض کے اوپرجوبرتری دی ہے اس کی تمنانہ کرو ، مردوں کے لئے ان کی کمائی کے مطابق حصہ ہے اور عورتوں کے لئے ان کی کمائی کے مطابق حصہ ہے ہاں اللہ سے اس کے فضل کے مطابق دعامانگتے رہاکرویقیناً اللہ ہرچیزکوخوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی آرزو نہ کرو جس سے اللہ نے تم میں ایک کو دوسرے پر بڑائی دی ( ف۹٦ ) مردوں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ ہے ، اور عورتوں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ ( ف۹۷ ) اور اللہ سے اس کا فضل مانگو ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اس چیز کی تمنا نہ کیا کرو جس میں اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، مردوں کے لئے اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا ، اور عورتوں کے لئے اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا ، اور اللہ سے اس کا فضل مانگا کرو ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے تم سے بعض کو دوسرے بعض پر جو زیادتی ( بڑائی ) عطا کی ہے ۔ تم اس کی تمنا نہ کرو ۔ مردوں کا حصہ ہے ( مال و اعمال وغیرہ سے ) جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کا حصہ ہے جو کچھ انہوں نے کمایا ۔ اور اللہ سے اس کے فضل ( مال اور اعمال وغیرہ کا ) سوال کرو بے شک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in no wise covet those things in which Allah Hath bestowed His gifts More freely on some of you than on others: To men is allotted what they earn, and to women what they earn: But ask Allah of His bounty. For Allah hath full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not envy the favors which God has granted to some of you. Men and women will both be rewarded according to their deeds, rather pray to God for His favors. God knows all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And wish not for the things in which Allah has made some of you to excel others. For men there is reward for what they have earned, (and likewise) for women there is reward for what they have earned, and ask Allah of His bounty. Surely, Allah is Ever All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not covet that by which Allah has made some of you excel others; men shall have the benefit of what they earn and women shall have the benefit of what they earn; and ask Allah of His grace; surely Allah knows all things.

Translated by

William Pickthall

And covet not the thing in which Allah hath made some of you excel others. Unto men a fortune from that which they have earned, and unto women a fortune from that which they have earned. (Envy not one another) but ask Allah of His bounty. Lo! Allah is ever Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम उस चीज़ की तमन्ना न करो जिसमें अल्लाह ने तुम में से एक को दूसरे पर बड़ाई दी है, मर्दों के लिए एक हिस्सा है अपनी कमाई का और औरतों के लिए एक हिस्सा है अपनी कमाई का, और अल्लाह से उसका फ़ज़्ल माँगो, बेशक अल्लाह हर चीज़ का इल्म रखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ایسے کسی امر کی تمنا مت کیا کرو جس میں اللہ تعالیٰ نے بعضوں کو بعضوں پر فوقیت بخشی ہے (6) مردوں کے لیے ان کے اعمال کا حصہ ( ثابت) ہے اور عورتوں کے لیے ان کے اعمال کا حصہ (ثابت) ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کی درخواست کیا کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعث اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک دوسرے پر فضیلت دی ہے۔ مردوں کا اس میں حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لیے اس میں حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگتے رہو یقیناً اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ دیا ہے اس کی نسبت تمنا نہ کرو ‘ جو کچھ مردوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ ہے ‘ اور جو کچھ عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ ہے ہاں اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہو ‘ یقینا اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم کسی ایسی چیز کی تمنا نہ کرو جس کے ذریعہ اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، مردوں نے جو اعمال کیے ان کے لیے ان کے اعمال کا حصہ ہے، اور عورتوں نے جو اعمال کیے ان کے لیے ان کے اعمال کا حصہ ہے اور اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، بلاشبہ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہوس مت کرو جس چیز میں بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور مانگو اللہ سے اس کا فضل بیشک اللہ کو ہر چیز معلوم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن چیزوں میں ہم نے تم کو آپس میں ایک دوسرے پر فوقیت اور برتری عطا کی ہے ان چیزوں کی ہوس اور تمنا نہ کیا کرو مردوں کا ان کی استعداد کے موافق حصہ ہے اور عورتوں کا ان کی استعداد کے موافق حصہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگا کرو بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے