Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 35

سورة النساء

وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَیۡنِہِمَا فَابۡعَثُوۡا حَکَمًا مِّنۡ اَہۡلِہٖ وَ حَکَمًا مِّنۡ اَہۡلِہَا ۚ اِنۡ یُّرِیۡدَاۤ اِصۡلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰہُ بَیۡنَہُمَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا خَبِیۡرًا ﴿۳۵﴾

And if you fear dissension between the two, send an arbitrator from his people and an arbitrator from her people. If they both desire reconciliation, Allah will cause it between them. Indeed, Allah is ever Knowing and Acquainted [with all things].

اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان آپس کی ان بن کا خوف ہو تو ایک مُنصِف مرد والوں میں اور ایک عورت کے گھر والوں میں سے مُقّرر کرو ، اگر یہ دونوں صُلح کرانا چاہیں گے تو اللہ دونوں میں ملاپ کرا دے گا ، یقیناً اللہ تعالیٰ پورے علم والا اور پوری خبر والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
خِفۡتُمۡ
ڈرو تم
شِقَاقَ
اختلاف سے
بَیۡنِہِمَا
ان دونوں کے درمیان
فَابۡعَثُوۡا
تو مقرر کرو
حَکَمًا
ایک منصف
مِّنۡ اَہۡلِہٖ
اس مرد کے گھروالوں میں سے
وَ حَکَمًا
اور ایک منصف
مِّنۡ اَہۡلِہَا
اس (عورت )کے گھروالوں میں سے
اِنۡ
اگر
یُّرِیۡدَاۤ
وہ دونوں چاہیں گے
اِصۡلَاحًا
اصلاح کرنا
یُّوَفِّقِ
موافقت پیدا کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
عَلِیۡمًا
خوب علم والا
خَبِیۡرًا
خوب خبر رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
خِفۡتُمۡ
ڈرو تم
شِقَاقَ
مخا لفت سے
بَیۡنِہِمَا
درمیان ان دونوں کے
فَابۡعَثُوۡا
تو تم مقرر کرو
حَکَمًا
ایک منصف
مِّنۡ اَہۡلِہٖ
اس (شوہر) کے رشتہ داروں میں سے
وَ حَکَمًا
اورایک منصف
مِّنۡ اَہۡلِہَا
اس (بیوی) کے رشتہ داروں میں سے
اِنۡ
اگر
یُّرِیۡدَاۤ
وہ دونوں ارادہ رکھیں گے
اِصۡلَاحًا
اصلاح کا
یُّوَفِّقِ
موافقت پیدا کر دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان کے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
خَبِیۡرًا
ہر چیز کی خبر رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And if you fear dissension between the two, send an arbitrator from his people and an arbitrator from her people. If they both desire reconciliation, Allah will cause it between them. Indeed, Allah is ever Knowing and Acquainted [with all things].

اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان آپس کی ان بن کا خوف ہو تو ایک مُنصِف مرد والوں میں اور ایک عورت کے گھر والوں میں سے مُقّرر کرو ، اگر یہ دونوں صُلح کرانا چاہیں گے تو اللہ دونوں میں ملاپ کرا دے گا ، یقیناً اللہ تعالیٰ پورے علم والا اور پوری خبر والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تمہیں زوجین کے باہمی تعلقات بگڑ جانے کا خدشہ ہو تو ایک ثالث مرد کے خاندان سے اور ایک عورت کے خاندان سے مقرر کرلو۔ اگر وہ دونوں صلح چاہتے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان میں موافقت پیدا کردے گا۔ اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرتم ان دونوں کے درمیان مخالفت سے ڈروتوایک منصف شوہرکے رشتہ داروں میں سے اور ایک منصف بیوی کے رشتے داروں میں سے مقررکردو،اگردونوں اصلاح کاارادہ رکھیں گے تو اﷲ تعالیٰ ان کے درمیان موافقت پیدا کردے گابلاشبہ ا ﷲتعالیٰ ہمیشہ سے ہی سب کچھ جاننے والا،ہرچیزکی خبررکھنے واالا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you fear a split between them, send one arbi¬trator from his people and one from her people. If they desire to set things right, Allah shall bring about harmony between them. Surely, Allah is All-Knowing, All-Aware.

اور اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑا کرو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک منصف عورت والوں میں سے، اگر یہ دونوں چاہیں گے کہ صلح کرادیں تو اللہ موافقت کردے گا ان دونوں میں، بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم کو میاں بیوی کے درمیان افتراق کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے خاندان سے مقرر کرو اور ایک حَکَم عورت کے خاندان سے اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان موافقت پیدا کر دے گا یقیناً اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے اور باخب رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you fear a breach between the two, appoint an arbitrator from his people and an arbitrator from her people. If they both want to set things right, Allah will bring about reconciliation between them. Allah knows all, is well aware of everything.

اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلّقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو ، وہ دونوں60 اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان موافقت کی صورت نکال دے گا ، اللہ سب کچھ جانتا ہے اور باخبر ہے ۔ 61

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہیں میاں بیوی کے د رمیان پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہو تو ( ان کے د رمیان فیصلہ کرانے کے لیے ) ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے بھیج دو ۔ اگر وہ دونوں اصلاح کرانا چاہیں گے تو اللہ دونوں کے درمیان اتفاق پیدا فرما دے گا ۔ بیشک اللہ کو ہر بات کا علم اور ہر بات کی خبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو تم ڈرو کہ میاں بی بی میں کھٹ پٹ ہویگ تو ایک پنج خاوند کے کہنے میں سے اور ایک پنج عورت کے کہنے میں سے مقرر 7 کرو اگر یہ دونوں میاں بی بی کو ملا دینا چاہیں گے تو اللہ ملادے گا ان کو 8 نے شک اللہ تعالیٰ جانتا ہے خبر دار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم کو ان دونوں میں ان بن کا اندیشہ ہو تو ایک منصف مرد کے خاندان سے اور ایک منصف عورت کے خاندان سے مقرر کرو اگر وہ صلح کرا دینا چاہیں گے تو اللہ ان میں موافقت پیدا کردیں گے۔ بیشک اللہ جاننے والے خبر رکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم خائف ہو کہ ازدواجی اختلافات کہیں بڑھ نہ جائیں تو ایک قابل تسلیم نمائندہ مقرر کرلو۔ شوہر کی طرف سے اور ایک قابل تسلیم نمائندہ بیوی کی طرف سے۔ اگر یہ دونوں صورت حال کو بہتر کرنا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ شوہر اور بیوی کے دل جوڑ دے گا۔ بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم کو معلوم ہو کہ میاں بیوی میں ان بن ہے تو ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے مقرر کرو وہ اگر صلح کرا دینی چاہیں گے تو خدا ان میں موافقت پیدا کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا سب کچھ جانتا اور سب باتوں سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye fear a divergence between the twain, set up an arbiter from his household and an arbiter from her household; then if the twain desire rectification Allah shall bring harmony between the twain; verily Allah is ever Knowing, Aware.

اور اگر تمہیں دونوں کے درمیاں کشمکش کا علم ہو ۔ تو تم ایک حکم مرد کے خاندان سے اور ایک حکم عورت کے خاندان سے مقرر کردو ۔ اگر دونوں کی نیت اصلاح حال کی ہوگی تو اللہ دونوں کے درمیان موافقت پیدا کردے گا ۔ بیشک اللہ بڑا علم رکھنے والا ہے ہر طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان افتراق کا اندیشہ ہو تو ایک پنچ مرد کے لوگوں میں سے مقرر کرو اور ایک پنچ عورت کے لوگوں میں سے ۔ اگر دونوں اصلاح کے طالب ہوئے تو اللہ ان کے درمیان سازگاری پیدا کردے گا ۔ بیشک اللہ علم والا اور باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تمہیں م یاں بیوی کے درمیان ناچاقی کا اندیشہ ہو تو تم مرد کے خاندان میں سے ایک فیصلہ کرنے والا اور عورت کے خاندان میں سے دوسرا فیصلہ کرنے والا بھیجو ۔ اگر ان دونوں کا ارادہ اصلاح کا ہوگا تو اﷲ تعالیٰ م یاں بیوی کے درمیان موافقت فرمادیگا ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم لوگوں کو میاں بیوی کے تعلقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک انصاف کرنے والا مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو، اگر وہ دونوں اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان صلح کی صورت نکال دے گا، اللہ سب کچھ جانتا ہے اور خبر رکھنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو (اے ذمہ دارو) میاں بیوی کے درمیان ناچاقی (اور بگاڑ) کا تو تم مقرر کرو ایک منصف مرد کے خاندان سے، اور ایک عورت کے خاندان سے، اور اگر وہ دونوں اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ پیدا فرمادے گا ان دونوں کے درمیان موافقت کی کوئی صورت بیشک اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی باخبر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگر تمہیں میاں بیوی کے باہمی تعلقات بگڑجانے کاخدشہ ہوتوایک ثالث مرد کے خاندان سے اورایک عورت کے خاندان سے مقررکرلواگروہ صلح چاہتے ہوں تواللہ ان میں موافقت پیدا کر دے گا اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم کو میاں بی بی کے جھگڑے کا خوف ہو ( ف۱۰٦ ) تو ایک پنچ مرد والوں کی طرف سے بھیجو اور ایک پنچ عورت والوں کی طرف سے ( ف۱۰۷ ) یہ دونوں اگر صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ ان میں میل کردے گا ، بیشک اللہ جاننے والا خبردار ہے ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تمہیں ان دونوں کے درمیان مخالفت کا اندیشہ ہو تو تم ایک مُنصِف مرد کے خاندان سے اور ایک مُنصِف عورت کے خاندان سے مقرر کر لو ، اگر وہ دونوں ( مُنصِف ) صلح کرانے کا اِرادہ رکھیں تو اللہ ان دونوں کے درمیان موافقت پیدا فرما دے گا ، بیشک اللہ خوب جاننے والا خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تمہیں دونوں ( میاں بیوی ) کی ناچاقی کا خوف دامنگیر ہو تو ایک ثالث مرد کے کنبے سے اور ایک ثالث عورت کے کنبے سے مقرر کرو ۔ اگر دونوں اصلاح کا ارادہ کریں گے تو خدا ان دونوں میں موافقت پیدا کر دے گا ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye fear a breach between them twain, appoint (two) arbiters, one from his family, and the other from hers; if they wish for peace, Allah will cause their reconciliation: For Allah hath full knowledge, and is acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

If there appears to be discord between a wife and her husband and if they desire reconciliation choose arbiters from the families of both sides. God will bring them together; God is All-knowing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you fear a breach between the two, appoint (two) arbitrators, one from his family and the other from her's; if they both wish for peace, Allah will cause their reconciliation. Indeed Allah is Ever All-Knower, Well-Acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you fear a breach between the two, then appoint judge from his people and a judge from her people; if they both desire agreement, Allah will effect harmony between them, surely Allah is Knowing, Aware.

Translated by

William Pickthall

And if ye fear a breach between them twain (the man and wife), appoint an arbiter from his folk and an arbiter from her folk. If they desire amendment Allah will make them of one mind. Lo! Allah is ever Knower, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम्हें मियाँ-बीवी के दरमियान तअल्लुक़ात के बिगड़ने का अंदेशा हो तो एक फ़ैसला करने वाला मर्द के रिश्तेदारों में से खड़ा करो और एक फ़ैसला करने वाला औरत के रिश्तेदारों में से, अगर दोनों मुआमलात दुरुस्त करना चाहेंगे तो अल्लाह उनके दरमियान मुवाफ़िक़त पैदा कर देगा, बेशक अल्लाह सब कुछ जानने वाला, बाख़बर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم (اوپر والوں) کو ان دونوں (میاں بیوی) میں کشاکش کا اندیشہ ہو تو تم لوگ ایک آدمی جو تصفیہ کرنے کی لیاقت رکھتا ہو مرد کے خاندان سے اور ایک آدمی جو تصفیہ کرنے کی لیاقت رکھتا ہو عورت کے خاندان سے بھیجو اگر ان دونوں آدمیوں کو اصلاح منظور ہوگی تو اللہ تعالیٰ ان (میاں بی بی) میں اتفاق فرماویں گے بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے علم اور بڑے خبر والے ہیں۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان تعلقات بگڑنے کا خوف ہو تو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک عورت کے گھر والوں میں سے مقرر کرو اگر یہ دونوں صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ دونوں میں موافقت کرادے گا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ علم والا خبر رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلقات صاف ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حکم مرد کے رشتے داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو ‘ وہ دونوں اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان موافقت کی صورت نکال دے گا اللہ سب کچھ جانتا ہے اور باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم کو شوہر اور بیوی کے آپس کے اختلاف کا ڈر ہو تو بھیج دو ایک آدمی فیصلہ کرنے والا مرد کے خاندان سے اور ایک آدمی فیصلہ کرنے والا عورت کے خاندان میں سے، اگر دونوں اصلاح چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کے درمیان موافقت پیدا فرما دے گا، بیشک اللہ تعالیٰ جاننے والا خبر رکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑا کرو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک منصف عورت والوں میں سے اگر یہ دونوں چاہیں گے کہ صلح کرادیں تو اللہ موافقت کردے گا ان دونوں میں بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم لوگوں کو میاں بیوی میں باہمی کشمکش کے بڑھ جانے کا خوف ہو تو ایک منصف شخص مرد کے خاندان سے اور ایک منصف شخص عورت کے خاندان منتخب کر کے بھیجو اگر یہ دونں شخص اصلاح کا ارادہ کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں میاں بیوی کے مابین موافقت کی راہ پیدا کر دے گا بیشک اللہ تعالیٰ سب کو جانتا اور ہر معاملہ باخبر ہے۔