Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 39

سورة النساء

وَ مَاذَا عَلَیۡہِمۡ لَوۡ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِہِمۡ عَلِیۡمًا ﴿۳۹﴾

And what [harm would come] upon them if they believed in Allah and the Last Day and spent out of what Allah provided for them? And Allah is ever, about them, Knowing.

بھلا ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے اور اللہ تعالٰی نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ، اللہ تعالٰی انہیں خوب جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاذَا
اور کیا (آفت آتی)
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
لَوۡ
اگر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لے آتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَاَنۡفَقُوۡا
اور خرچ کرتے ہیں
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَہُمُ
رزق دیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِہِمۡ
انہیں
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاذَا
اور کیا
عَلَیۡہِمۡ
بگڑ جاتا ان کا
لَوۡ
اگر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لاتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن پر
وَاَنۡفَقُوۡا
اوروہ خرچ کرتے
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَہُمُ
رزق دیا ہےانہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِہِمۡ
انہیں
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

And what [harm would come] upon them if they believed in Allah and the Last Day and spent out of what Allah provided for them? And Allah is ever, about them, Knowing.

بھلا ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے اور اللہ تعالٰی نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ، اللہ تعالٰی انہیں خوب جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کا کیا بگڑتا تھا اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو اللہ نے انہیں مال و دولت دیا تھا اس سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے۔ اور اللہ انہیں خوب جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کا کیا بگڑ جاتااگر وہ اﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان لاتے اورجواﷲ تعالیٰ نے انہیں رزق دیاہے اس میں سے خرچ کرتے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے اُنہیں خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

What harm was there for them if they had believed in -r-nAllah and the Last Day and spent out of what Allah had given them. And Allah knows all about them.

اور کیا نقصان تھا ان کا اگر ایمان لاتے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور خرچ کرتے اللہ کے دیئے ہوئے میں سے اور اللہ کو ان کی خوب خبر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور یوم آخر پر (صدقِ دل سے) ایمان لے آتے اور خرچ کرتے (کھلے دل کے ساتھ) اس میں سے جو اللہ نے انہیں دیا ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اچھی طرح واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What harm would have befallen them if they had believed in Allah and the Last Day, and spent on charity what Allah had bestowed upon them as sustenance? For Allah indeed has full knowledge of them.

آخر ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ۔ اگر یہ ایسا کرتے تو اللہ سے ان کی نیکی کا حال چھپا نہ رہ جاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا ان کا کیا بگڑ جاتا اگر یہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لے آتے اور اللہ نے ان کو جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ( نیک کاموں میں ) خرچ کردیتے؟ اور اللہ کو ان کا حال خوب معلوم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کا کیا بگڑتا اگر وہ اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے اللہ نے جو ان کو دیا اس میں سے خرچ کرتے اس کی راہ میں اور اللہ خبر رہے ان کے حال سے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو کیا (مصیبت) ہے اگر اللہ کے ساتھ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان لائیں اور جو مال اللہ نے ان کو دیا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرتے رہا کریں اور اللہ ان کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کیا ہوجاتا اگر وہ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے۔ اور اللہ ایسے لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا تھا اس میں سے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what would befall them were they to believe in Allah and the Last Day and expend out of that wherewith Allah hath provided them? And of them Allah is ever the Knower.

اور انہیں کیا خرابی لاحق ہوجاتی اگر یہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہتے ۔ اور اللہ ان سے خوب واقف ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لاتے اور اللہ نے ان کو جو کچھ بخش رکھا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے! اور اللہ تو ان سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کا کی ا نقصان ہوتا اگر وہ اﷲ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے رہتے اور اﷲ تعالیٰ ان کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے اور اللہ تعالیٰ انہیں خوب جاننے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کیا ہوجاتا ان (لوگوں) کو ؟ اگر یہ (سچے دل سے) ایمان لے آتے اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، اور خرچ کرتے (اللہ کی راہ میں) اس میں سے جو کہ اللہ ہی نے بخشا ہے ان کو (اپنے کرم سے) اور اللہ خوب جاننے والا ہے ان سب کو،

Translated by

Noor ul Amin

اوران کا کیا بگڑتاتھااگراللہ اورآخرت کے دن پر ایمان لاتے اور جو اللہ نے انہیں مال ودولت دیاتھااس میں سے خرچ کرتے اور اللہ انہیں خوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللہ اور قیامت پر اور اللہ کے دیے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے ( ف۱۲۲ ) اور اللہ ان کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کا کیا نقصان تھا اگر وہ اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں دیا تھا اس میں سے ( اس کی راہ میں ) خرچ کرتے ، اور اللہ ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کا کیا نقصان ہوتا اگر وہ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لاتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے اور اللہ ان سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And what burden Were it on them if they had faith in Allah and in the Last Day, and they spent out of what Allah hath given them for sustenance? For Allah hath full knowledge of them.

Translated by

Muhammad Sarwar

How could it have harmed them if they had believed in God and the Last Day and spent their property for the cause of God? God knows them very well

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what loss have they if they had believed in Allah and in the Last Day, and they spend out of what Allah has given them for sustenamce And Allah is Ever All-Knower of them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what (harm) would it have done them if they had believed in Allah and the last day and spent (benevolently) of what Allah had given them? And Allah knows them.

Translated by

William Pickthall

What have they (to fear) if they believe in Allah and the Last Day and spend (aright) of that which Allah hath bestowed upon them, when Allah is ever Aware of them (and all they do)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनका क्या नुक़सान था अगर वे अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान लाते और अल्लाह ने जो कुछ उन्हें दे रखा है उसमें से ख़र्च करते, और अल्लाह उनसे अच्छी तरह बाख़बर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان پر کیا (مصیبت نازل) ہوجاوے گی اگر وہ لوگ اللہ تعالیٰ پر اور آخری دن پر ایمان لے آویں اور اللہ نے جو ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ خرچ کرتے رہا کرے (5) اور اللہ تعالیٰ ان کو خوب جانتے ہیں۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بھلا انہیں کیا ہوتا اگر یہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے اللہ ان کو جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر وہ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے اور اگر یہ ایسا کرتے تو اللہ سے ان کی نیکی کا حال چھپا نہ رہ جاتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کیا نقصان ہے ان کا اگر وہ ایمان لائیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور خرچ کریں اس میں سے جو اللہ نے انہیں دیا ہے، اور اللہ ان کو خوب جانتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا نقصان تھا ان کا اگر ایمان لاتے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور خرچ کرتے اللہ کے دئیے ہوئے میں سے اور اللہ کو ان کی خوب خبر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں پر کونسی آفت نازل ہوجاتی اگر یہ لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ خیرات کیا کرتے اور اللہ تعالیٰ ان سے خوب واقف ہے