Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 41

سورة النساء

فَکَیۡفَ اِذَا جِئۡنَا مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍۭ بِشَہِیۡدٍ وَّ جِئۡنَا بِکَ عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ شَہِیۡدًا ﴿ؕ؃۴۱﴾

So how [will it be] when We bring from every nation a witness and we bring you, [O Muhammad] against these [people] as a witness?

پس کیا حال ہوگا جس وقت کہ ہر ا‘مّت میں سے ایک گواہ ہم لائیں گے اور آپ کو اُن لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَیۡفَ
پھر کیا حال ہوگا
اِذَا
جب
جِئۡنَا
لائیں گے ہم
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍۭ
ہر امت سے
بِشَہِیۡدٍ
ایک گواہ
وَّجِئۡنَا
اور لائیں گے ہم
بِکَ
آپ کو
عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
ان سب پر
شَہِیۡدًا
گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَیۡفَ
پھر کیا حال ہو گا
اِذَا
جب
جِئۡنَا
لائیں گے ہم
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍۭ
ہر امت میں سے
بِشَہِیۡدٍ
ایک گواہ
وَّجِئۡنَا
اور لائیں گے ہم
بِکَ
آپ کو
عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
اوپران کے
شَہِیۡدًا
گواہ
Translated by

Juna Garhi

So how [will it be] when We bring from every nation a witness and we bring you, [O Muhammad] against these [people] as a witness?

پس کیا حال ہوگا جس وقت کہ ہر ا‘مّت میں سے ایک گواہ ہم لائیں گے اور آپ کو اُن لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ذرا سوچو) اس وقت ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے، پھر ان گواہوں پر (اے نبی آپ کو گواہ بنادیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرکیاحال ہوگاجب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ لائیں گے اورآپ کوان پرگواہ لائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How would it, then, be when We shall bring a witness from every community and shall bring you over them as a witness.

پھر کیا حال ہوگا جب بلادیں گے ہم ہر امت میں سے احوال کہنے والا اور بلا دیں گے تجھ کو ان لوگوں پر احوال بتانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس دن کیا صورت حال ہوگی جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور (اے نبی) آپ کو لائیں گے ہم ان پر گواہ بناکر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Consider, then, when We shall bring forward witnesses from every community, and will bring you (O Muhammad!) as a witness against them all.

پھر سوچو کہ اس وقت یہ کیا کریں گے جب ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں ﴿یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو﴾ گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے ۔ 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( یہ لوگ سوچ رکھیں کہ ) اس وقت ( ان کا ) کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے اور ( اے پیغمبر ) ہم تم کو ان لوگوں کے خلاف گواہ کے طور پر پیش کریں گے؟ ( ٣١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت پر گواہی دینے کو اس کے پیغمبر کو ایک گواہ بناکر لائیں گے اور تھے کو ان لوگوں پر گواہ بناکر لائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو حاضر کریں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک جماعت میں سے ایک ایک کو حالات بتانے کے لئے بلائیں گے اور (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ان لوگوں پر یعنی آپ کی امت پر گواہ کے طور پر لائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا اس دن کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے احوال بتائے والے کو بلائیں گے اور تم کو ان لوگوں کا حال (بتانے کو) گواہ طلب کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How will it be then, when We shall bring, out of each community, a witness, and We shall bring thee against these as a witness?

سو اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک ایک گواہ حاضر کریں گے ۔ اور ان لوگوں پر آپ کو بہ طور گواہ پیش کریں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن ان کا کیا حال ہوگا ، جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور تم کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر کھڑا کریں گے!

Translated by

Mufti Naeem

پس اسوقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک ایک گواہ کو حاضر کریں گے اور ان سب پر آپ ( ﷺ ) کو بطور گواہ پیش کریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر سوچو کہ اس وقت کیا ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیا حال ہوگا (ان کا اس وقت) جب کہ ہم لائیں گے ہر امت سے ایک گواہ، اور آپ کو (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم ان سب پر گواہ بناکر لائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

بھلااس وقت کیا حال ہوگاجب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے پھران پر ( اے نبی ) آپکوگواہ بنا دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیسی ہوگی جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں ( ف۱۲۳ ) اور اے محبوب! تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بناکر لائیں ( ف۱۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس دن کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور ( اے حبیب! ) ہم آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How then if We brought from each people a witness, and We brought thee as a witness against these people!

Translated by

Muhammad Sarwar

How will it be when We call for a witness from every nation and have you, (Muhammad), testify against them all?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How (will it be) then, when We bring from each nation a witness and We bring you (O Muhammad) as a witness against these people

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How will it be, then, when We bring from every people a witness and bring you as a witness against these?

Translated by

William Pickthall

But how (will it be with them) when We bring of every people a witness, and We bring thee (O Muhammad) a witness against these?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस वक़्त क्या हाल होगा जब हम हर उम्मत में से एक गवाह लाएंगे और आपको उन लोगों के ऊपर गवाह बनाकर खड़ा करेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس وقت بھی کیا حال ہوگا جبکہ ہم ہر ہر امت میں سے ایک ایک گواہ کو حاضر کرینگے اور آپ کو بھی ان لوگوں پر گواہی دینے کے لیے حاضر کرینگے۔ (1) (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس کیا حال ہوگا جس وقت ہم ہر امت میں سے گواہ لائیں گے اور تمہیں ان لوگوں پر گواہ بنائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر سوچو کہ اس وقت یہ لوگ کیا کریں گے جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں (یعنی آپ کو اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان پر گواہ بنائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیا حال ہوگا جب بلاویں گے ہم ہر امت میں سے احوال کہنے والاف اور بلاویں گے تجھ کو ان لوگوں پر احوال بتانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا اس وقت ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک ایک احوال بتانیوالا طلب کریں گے اور اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ان لوگوں پر یعنی آپ کی امت پر بطور گواہ کے لائیں گے