Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 44

سورة النساء

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یَشۡتَرُوۡنَ الضَّلٰلَۃَ وَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَضِلُّوا السَّبِیۡلَ ﴿ؕ۴۴﴾

Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, purchasing error [in exchange for it] and wishing you would lose the way?

کیا تم نے نہیں دیکھا؟ جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ دیا گیا ہے وہ گُمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ سے بھٹک جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کےجو
اُوۡتُوۡا
دیے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یَشۡتَرُوۡنَ
وہ خریدتے ہیں
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی کو
وَ یُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
تَضِلُّوا
تم بھٹک جاؤ
السَّبِیۡلَ
راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان لوگوں کے
اُوۡتُوۡا
وہ دئیے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یَشۡتَرُوۡنَ
وہ خریدتے ہیں
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی
وَ یُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
تَضِلُّوا
تم بھی گم کر دو
السَّبِیۡلَ
راستہ
Translated by

Juna Garhi

Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, purchasing error [in exchange for it] and wishing you would lose the way?

کیا تم نے نہیں دیکھا؟ جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ دیا گیا ہے وہ گُمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ سے بھٹک جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کی حالت پر بھی غور کیا جنہیں کتاب کا کچھ علم دیا گیا ہے جس سے وہ گمراہی ہی خریدتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ تم بھی راہ حق سے بہک جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جن کوکتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا وہ گمراہی خریدتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی راستہ گم کردو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen those who have been given a share from the Book? They buy misguidance and want that you (too) lose the way.

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب سے خرید کرتے ہیں گمراہی اور چاہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا وہ گمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی گمراہ ہوجاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen those to whom a portion of the Book was given? They purchased error for themselves, and wish that you too lose the right way?

تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جنہیں کتاب کے علم کا کچھ حصّہ دیا گیا ہے؟ 71 وہ خود ضلالت کے خریدار بنے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ گم کر دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو کتاب ( یعنی تورات کے علم ) میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا ، کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا کہ وہ ( کس طرح ) گمراہی مول لے رہے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راستے سے بھٹک جاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کیا تو نے ان لوگو کو نہیں دیکھا جن کتاب قوریت کا ایک حصہ دیا گیا تھا وہ ہدایت کو بدل گمراہی مول لیتے ہیں اور چاہاتے ہیں تم بھی گمراہ ہوجاؤ 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے ایک (بڑا) حصہ ملا ہے وہ گمراہی مول لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم راہ سے بھٹک جاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ نے ان لوگوں کے حالات پر غور کیا جن کو کتاب (توریت) کے علم سے ایک حصہ دیا گیا ہے مگر وہ لوگ گمراہی خرید رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی صحیح راہ سے بھٹک جاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا تھا کہ وہ گمراہی کو خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی رستے سے بھٹک جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observest thou not those unto whom was vouchsafed a portion of the book purchasing error, and desiring that ye would err as regards the way!

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ جنہیں کتاب سے حصہ ملا تھا وہ گمراہی کو مول لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم (بھی) گمراہ ہوجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ، جن کو کتابِ الہٰی کا ایک حصہ ملا ، وہ گمراہی کو ترجیح دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ کھو بیٹھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ( کچھ ) حصہ دیا گیا تھا انہوں نے گمراہی خریدلی اور چاہتے ہیں کہ آپ بھی راہ سے بھٹک جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ؟ جنہیں کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا وہ خود ضلالت کے خریدار بنے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راستے سے گمراہ ہو جاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جن کو دیا گیا ایک حصہ کتاب کا، وہ اپناتے ہیں گمراہی کو بدلے میں ہدایت کے، اور وہ (اپنی گمراہی کا ساتھ بھی) چاہتے ہیں کہ تم لوگ بھی بھٹک جاؤ سیدھی راہ سے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لوگوں پر غور کیا ہے جنہیں کتاب کا کچھ علم دیاگیا ہے جس سے وہ گمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ حق سے بہک جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن کو کتاب سے ایک حصہ ملا ( ف۱۳٤ ) گمراہی مول لیتے ہیں ( ف۱۳۵ ) اور چاہتے ہیں ( ف۱۳٦ ) کہ تم بھی راہ سے بہک جاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ( آسمانی ) کتاب کا ایک حصہ عطا کیا گیا وہ گمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم ( بھی ) سیدھے راستے سے بہک جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جن کو کتاب ( الٰہی ) کا کچھ حصہ دیا گیا کہ وہ گمراہی خرید رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی سیدھے راستے سے بہک جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned Thy vision to those who were given a portion of the Book? they traffic in error, and wish that ye should lose the right path.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you seen those who had received a portion of the Book trade misguidance and try to make you, too, go astray?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those (the Jews) who were given a portion of the Book, purchasing the wrong path, and wishing that you should go astray from the right path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered those to whom a portion of the Book has been given? They buy error and desire that you should go astray from the way.

Translated by

William Pickthall

Seest thou not those unto whom a portion of the Scripture hath been given, how they purchase error, and seek to make you (Muslims) err from the right way?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने उन लोगों को नहीं देखा जिनको किताब से एक हिस्सा मिला था, वे गुमराही को ख़रीद रहे हैं और चाहते हैं कि तुम भी सीधे रास्ते से भटक जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب کا ایک (بڑا) حصہ ملا ہے وہ لوگ گمراہی کو اختیار کر رہے ہیں اور یوں چاہتے ہیں کہ تم راہ سے بےراہ ہوجاؤ۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا ہے وہ گمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ سے بھٹک جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جنہیں کتاب کے علم کا کچھ حصہ دیا گیا ہے ؟ وہ خود ضلالت کے خریدار بنے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ گم کر دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا وہ گمراہی کو خریدتے ہیں اور یہ ارادہ کرتے ہیں کہ تم راہ سے بھٹک جاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب سے خرید کرتے ہیں گمراہی اور چاہتے ہیں کہ تم بھی بہک جاؤ راہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تو نے ان لوگوں کی حالت پر نظر نہیں کی جن کو توریت کے علم سے ایک کافی حصہ دیا گیا ہے مگر وہ لوگ گمراہی خرید رہے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی صحیح راہ سے بھٹک جائو۔