Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 48

سورة النساء

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدِ افۡتَرٰۤی اِثۡمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾

Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly fabricated a tremendous sin.

یقیناً اللہ تعالٰی اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سِوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالٰی کے ساتھ شریک مُقّرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بُہتان باندھا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ ... Verily, Allah forgives not that partners should be set up with Him (in worship), meaning, He does not forgive a servant if he meets Him while he is associating partners with Him. ... وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ ... but He forgives except that (of sins), ... لِمَن يَشَاء ... to whom He wills, of His servants. Imam Ahmad recorded that Abu Dharr said that the Messenger of Allah said, إِنَّ اللهَ يَقُولُ Allah said, يَا عَبْدِي مَا عَبَدْتَنِي وَرَجَوْتَنِي فَإِنِّي غَافِرٌ لَكَ عَلى مَا كَانَ فِيكَ "O My servant! As long as you worship and beg Me, I will forgive you, no matter your shortcomings. يَا عَبْدِي إِنَّكَ إِنْ لَقِيتَنِي بِقُرَابِ الاْاَرْضِ خَطِييَةً مَا لَمْ تُشْرِكْ بِي لَقِيتُكَ بِقُرَابِهَا مَغْفِرَة O My servant! If you meet Me with the earth's fill of sin, yet you do not associate any partners with Me, I will meet you with its fill of forgiveness." Only Ahmad recorded this Hadith with this chain of narration. Imam Ahmad recorded that Abu Dharr said, "I came to the Messenger of Allah and he said, مَا مِنْ عَبْدٍ قَالَ لاَا إِلهَ إِلاَّ اللهُ ثُمَّ مَاتَ عَلَى ذَلِكَ إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّة "No servant proclaims,`There is no deity worthy of worship except Allah,' and dies on that belief, but will enter Paradise." I said, "Even if he committed adultery and theft!" وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَق He said, "Even if he committed adultery and theft." I asked again, "Even if he committed adultery and theft!" وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ ثَلَإثًا He said, "Even if he committed adultery and theft." The fourth time, he said, عَلَى رَغْمِ أَنْفِ أَبِي ذَر "Even if Abu Dharr's nose was put in the dust." Abu Dharr departed while pulling his Izar and saying, "Even if Abu Dharr's nose was put in the dust." Ever since that happened, Abu Dharr used to narrate the Hadith and then comment, "Even if Abu Dharr's nose was put in dust." The Two Sahihs recorded this Hadith. Al-Bazzar recorded that Ibn Umar said, "We used to refrain from begging (Allah) for forgiveness for those who commit major sins until we heard our Prophet reciting, إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاء (Verily, Allah forgives not that partners should be set up with Him (in worship), but He forgives except that (anything else) to whom He wills;), and his saying, أَخَّرْتُ شَفَاعَتِي لاَِهْلِ الْكَبَايِرِ مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَة I have reserved my intercession on the Day of Resurrection for those among my Ummah who commit major sins." Allah's statement, ... وَمَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا and whoever sets up partners with Allah in worship, he has indeed invented a tremendous sin. is similar to His statement, إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ Verily, joining others in worship with Allah is a great Zulm (wrong) indeed. (31:13) In the Two Sahihs, it is recorded that Ibn Mas`ud said, "I said, `O Messenger of Allah! Which is the greatest sin?' He said, أَنْ تَجْعَلَ للهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَك To make a rival with Allah, while He Alone created you."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

48۔ 1 یعنی ایسے گناہ جن سے مومن توبہ کئے بغیر مرجائیں، اللہ تعالیٰ اگر کسی کے لئے چاہے گا، تو بغیر کسی قسم کی سزا دیئے معاف فرما دے گا اور بہت سوں کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت پر معاف فرما دے گا۔ لیکن شرک کسی صورت میں معاف نہیں ہوگا کیونکہ مشرک پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے۔ (2) دوسرے مقام پر فرمایا (اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ) 031:013" شرک ظلم عظیم ہے " حدیث میں اسے سب سے بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔ اکبر الکبائر الشرک باللہ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٠] شرک ناقابل معافی جرم :۔ یہاں شرک کا ذکر اس لیے آیا ہے کہ یہود و نصاریٰ دونوں ہی مشرک تھے۔ اگرچہ دعویٰ توحید کا کرتے تھے اور شرک ہی سب گناہوں سے بڑا گناہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حتمی طور پر وعید سنا دی ہے کہ یہ ناقابل معافی جرم ہے۔ اب شرک سے متعلق چند احادیث ملاحظہ فرمائیے : ١۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا & یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! سب سے بڑا گناہ کونسا ہے ؟ & آپ نے فرمایا & یہ کہ تم اللہ کا شریک بناؤ۔ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ & (بخاری، کتاب المحاربین۔ باب اثم الزناۃ۔۔ ، مسلم۔ کتاب الایمان۔ باب بیان کون الشرک اقبح الذنوب ٢۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا & میں اپنے حصہ داروں کی نسبت اپنا حصہ لینے سے بےنیاز ہوں۔ جس شخص نے ایسا عمل کیا جس میں میرے ساتھ غیر کو شریک بنایا تو میں اس صاحب عمل اور اس عمل دونوں کو چھوڑ دیتا ہوں (فرمان خداوندی & ) (بخاری، کتاب الزکوۃ، باب قول اللہ تعالیٰ (لَا يَسْــَٔـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا ٢٧٣؁ۧ) 2 ۔ البقرة :273) ۔۔ مسلم، کتاب الزہد۔ باب تحریم الربٰو) ٣۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے & جو شخص مجھ سے زمین بھر گناہوں کے ساتھ ملے جبکہ اس نے میرے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ بنایا ہو تو میں اتنی ہی بخشش کے ساتھ اسے ملوں گا۔ & (مسلم، کتاب الذکر، باب فضل الذ کر والدعائ) ٤۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سب سے کم عذاب والے دوزخی سے فرمائے گا۔ & اگر زمین بھر کی کل اشیاء تیری ملک ہوں تو کیا تو اس عذاب سے نجات کے بدلے میں دے دے گا ؟ & وہ کہے گا & ہاں &! اللہ تعالیٰ فرمائے گا & میں نے تو تجھ سے اس سے بہت آسان بات کا سوال کیا تھا اور تو اس وقت صلب آدم میں تھا کہ میرے ساتھ شرک نہ کرنا مگر تو شرک کیے بغیر نہ رہا۔ & (بخاری، کتاب بدء الخلق۔ باب (وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ 30؀) 2 ۔ البقرة :30) ۔۔ صفۃ القیامۃ، باب طلب الکافر الفدائ) اس آیت میں دراصل دو اعلان ہیں۔ ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ شرک کو کبھی معاف نہیں کرے گا جیسا کہ مذکورہ بالا احادیث سے بھی واضح ہے۔ اور دوسرا اعلان یہ ہے کہ شرک کے علاوہ باقی جتنے بھی گناہ ہیں وہ سب قابل معافی ہیں لہذا اے اہل کتاب ! اگر اب بھی تم شرک سے باز آجاؤ اور ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر اسلام قبول کرلو تو اللہ تمہارے سب گناہ معاف فرما دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ ۔۔ : یہود کو وعید اور ڈانٹ سنانے کے بعد اب اس آیت میں اشارہ فرمایا کہ یہ وعید ایمان نہ لانے اور کفر و شرک کی وجہ سے ہے، ورنہ دوسرے گناہ تو قابل معافی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کے تحت ہیں، جسے اللہ چاہے گا معاف فرما دے گا، جسے چاہے گا سزا دے کر چھوڑ دے گا، مگر شرک کی معافی نہیں، کیونکہ مشرک پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔ (دیکھیے مائدہ : ٧٢) یہود و نصاریٰ کی طرح نام کے مسلمان، جو ایسے شرک کا ارتکاب کرتے ہیں جس سے انسان ملت اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، جو مصیبت کے وقت غیر اللہ کو پکارتے، اٹھتے بیٹھتے ان کے نام کا وظیفہ کرتے ہیں، ان کے نام کا روزہ رکھتے، ان کی قبروں کو پوجتے ان کے نام پر جانور ذبح کرتے اور ان کی منتیں مانتے ہیں، وہ بھی اس وعید کے مصداق ہیں۔ مزید دیکھیے سورة حج (٣١) ، سورة لقمان (١٣) سورة انعام (٨٨) سورة زمر (٦٥) اور سورة نساء (١١٦) ۔ فَقَدِ افْتَرٰٓى اِثْمًا عَظِيْمًا : اس سے بڑا جھوٹ کیا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کا بھی کوئی شریک ہے، فرمایا : ( اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ ) [ لقمان : ١٣] ” بیشک شرک یقیناً بہت بڑا ظلم ہے۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The previous verse carried an admonition for those who refused to believe. But, from among those to whom this admonition has been addressed, some could finally be forgiven, which admits of the prob¬ability that all these other addressees may, perhaps, be also forgiven. Therefore, the text goes on to explain that this group of people will not be forgiven because of their kufr or disbelief. This also refutes the Jewish claim that they shall be forgiven. Commentary Shirk: A definition, and some forms The words of the Qur&anic text in إِنَّ اللَّـهَ لَا يَغْفِرُ‌ أَن يُشْرَ‌كَ بِهِ (Surely, Allah does not forgive the ascribing of a partner to Him) demonstrate that the set articles of faith relating to the Being and Attributes of Allah Almighty are the sine qua non of religion and holding any belief similar to these in favour of whoever and whatever He has created is shirk. Some of the forms it takes are as follows: Shirk in Knowledge: This is the ascribing of a partner to Allah in matters of knowledge ( ‘ilm), for example believing that a certain pious person or a spiritual master or the head of a mystical order knows about everything in this universe all the time. Other forms could be asking an astrologer or a fortune-teller or a diviner about things that are going to take place in a person&s life, things which belong to the unseen world, an exclusive domain of Allah; or, to take omen (fal) فال from the words written by a pious person and believing that it has got to happen; or, calling someone from a considerable distance and believing that the person has become all aware of the call; or, keeping a fast dedicated to someone other than Allah. Shirk in Power: This is ascribing to others the powers and rights which are the exclusive domain of Allah as for example, taking someone to have the power and authority to provide gain or inflict loss. It includes things like asking someone to grant wishes or to ask for sustenance, and children. Shirk in ` Ibidah: This means the ascribing of a partner to Allah in acts of worship (` Ibadah) which is the sole due of Allah. Some of the forms it could take are to go down in sajdah (prostration) for anyone, to release an animal dedicated in the name of somebody, making cere-monious offering for a person or thing, living or dead, to make a vow (mannat, nadhr) in someone&s name; to make tawaf (rounds, circumam¬bulation) of someone&s grave or house; to give preference to someone else&s word, or custom, as against God&s own command; to make bows before anyone in the manner of a ruku`, the bowing position peculiar to Muslim prayer; to slaughter an animal in the name of someone; to take the affairs of the mortal world as subservient to the effect and influence of stars; to regard some month as ill-omened, wretched; and things like that.

خلاصہ تفسیر بیشک اللہ تعالیٰ اس بات کو (سزا دے کر بھی) نہ بخشیں گے کہ ان کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے (بلکہ ہمیشہ دائمی سزا میں مبتلا رکھیں گے) اور اس کے سوا اور جتنے گناہ ہیں (خواہ صغیر ہوں یا کبیرہ) جس کے لئے منظور ہوگا (بلا سزا) وہ گناہ بخش دیں گے، (البتہ اگر وہ مشرک مسلمان ہوجائے تو پھر مشرک ہی نہ رہا اب وہ سزا دائمی بھی نہ رہے گی) اور (وجہ اس شرک کے نہ بخشنے کی یہ ہے کہ) جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ (کسی کو) شریک ٹھہراتا ہے وہ بڑے جرم کا مرتکب ہوا (جو اپنے عظیم ہونے کی وجہ سے قابل مغفرت نہیں۔ ) (اے مخاطب) کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا (یعنی تعجب کے قابل ہیں) جو اپنے کو مقدس بتلاتے ہیں (ان کے بتلانے سے کچھ نہیں ہوتا) بلکہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں مقدس بتلا دیں (یہ البتہ قابل اعتبار ہے اور اللہ تعالیٰ قرآن میں مومن کو مقدس بتلا چکے ہیں، جیسے سورة سبح اسم میں اشقی یعنی کافر کے مقابل ہمیں مومن کی نسبت فرمایا، قد افلح من تزکی پس وہی مقدس ہوگا نہ کہ کفر کرنے والے جیسے یہود ہیں) اور (ان یہود کو قیامت میں اس جھوٹے دعوے کا جس کا سبب کفر کو ایمان سمجھنا ہے، جو سزا ہوگی اس سزا میں) ان پر دھاگے کی برابر بھی ظلم نہ ہوگا (یعنی وہ سزا ان کے جرم سے زیادہ نہیں ہے، بلکہ ایسے جرم پر ایسی ہی سزا لائق ہے، ذرا) دیکھ لو (اس دعویٰ میں) یہ لوگ اللہ پر کیسی جھوٹی تہمت لگاتے ہیں (کیونکہ جب وہ باوجود کفر کے اللہ کے ہاں مقبول ہونے کے مدعی ہیں تو اس سے صاف لازم آتا ہے کہ کفر اللہ کے ہاں پسندیدہ ہے، حالانکہ یہ محض تہمت ہے، اس لئے کہ تمام شرائع میں اللہ تعالیٰ نے اس کی تصریح فرما دی ہے کہ کفر ہمارے نزدیک سخت ناپسند اور مردود ہے) اور یہی بات (کہ خدا پر تہمت لگائی جائے) صریح مجرم ہونے کے لئے کافی ہے (پھر کیا ایسی صریح بڑی بات پر ایسی سزا کچھ ظلم و زیادتی ہے۔ ) معارف ومسائل شرک کی تعریف اور اس کی چند صورتیں :۔ قولہ تعالیٰ ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے بارے میں جو عقائد ہیں اس طرح کا کوئی عقیدہ کسی مخلوق کے لئے رکھنا یہ شرک ہے، اس کی کچھ تفصیلات یہ ہیں : علم میں شریک ٹھہرانا :۔ یعنی کسی بزرگ یا پیر کے ساتھ یہ اعتقاد رکھنا کہ ہمارے سب حال کی اس کو ہر وقت خبر ہے، نجومی، پنڈت سے غیب کی خبریں دریافت کرنا یا کسی بزرگ کے کلام میں فال دیکھ کر اس کو یقینی سمجھنا یا کسی کو دور سے پکارنا اور یہ سمجھنا کہ اس کہ خبر ہوگئی یا کسی کے نام کا روزہ رکھنا۔ اشراک فی التصرف :۔ یعنی کسی کو نفع یا نقصان کا مختار سمجھنا کسی سے مرادیں مانگنا، روزی اور اولاد مانگنا۔ عبادت میں شریک ٹھہرانا : کسی کو سجدہ کرنا، کسی کے نام کا جانور چھوڑنا، چڑھاوا چڑھانا، کسی کے نام کی منت ماننا، کسی کی قرب یا مکان کا طواف کرنا، خدا کے حکم کے مقابلہ میں کسی دوسرے کے قول یا رسم کو ترجیح دینا کسی کے روبرو رکوع کی طرف جھکنا کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا، دنیا کے کاروبار کو ستاروں کی تاثیر سے سمجھنا اور کسی مہینہ کو منحوس سمجھنا وغیرہ

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّ اللہَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِہٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ۝ ٠ۚ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدِ افْتَرٰٓى اِثْمًا عَظِيْمًا۝ ٤٨ شرك وشِرْكُ الإنسان في الدّين ضربان : أحدهما : الشِّرْكُ العظیم، وهو : إثبات شريك لله تعالی. يقال : أَشْرَكَ فلان بالله، وذلک أعظم کفر . قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ [ النساء/ 48] ، والثاني : الشِّرْكُ الصّغير، وهو مراعاة غير اللہ معه في بعض الأمور، وهو الرّياء والنّفاق المشار إليه بقوله : جَعَلا لَهُ شُرَكاءَ فِيما آتاهُما فَتَعالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ [ الأعراف/ 190] ، ( ش ر ک ) الشرکۃ والمشارکۃ دین میں شریک دو قسم پر ہے ۔ شرک عظیم یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک ٹھہرانا اور اشراک فلان باللہ کے معنی اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانے کے ہیں اور یہ سب سے بڑا کفر ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّ اللَّهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ [ النساء/ 48] خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے ۔ دوم شرک صغیر کو کسی کام میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو بھی جوش کرنے کی کوشش کرنا اسی کا دوسرا نام ریا اور نفاق ہے جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : جَعَلا لَهُ شُرَكاءَ فِيما آتاهُما فَتَعالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ [ الأعراف/ 190] تو اس ( بچے ) میں جو وہ ان کو دیتا ہے اس کا شریک مقرر کرتے ہیں جو وہ شرک کرتے ہیں ۔ خدا کا ( رتبہ ) اس سے بلند ہے ۔ دون يقال للقاصر عن الشیء : دون، قال بعضهم : هو مقلوب من الدّنوّ ، والأدون : الدّنيء وقوله تعالی: لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] ، ( د و ن ) الدون جو کسی چیز سے قاصر اور کوتاہ ہودہ دون کہلاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ دنو کا مقلوب ہے ۔ اور الادون بمعنی دنی آتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] کے معنی یہ ہیں کہ ان لوگوں کو راز دار مت بناؤ جو دیانت میں تمہارے ہم مرتبہ ( یعنی مسلمان ) نہیں ہیں ۔ فری الفَرْيُ : قطع الجلد للخرز والإصلاح، والْإِفْرَاءُ للإفساد، والِافْتِرَاءُ فيهما، وفي الإفساد أكثر، وکذلک استعمل في القرآن في الکذب والشّرک والظّلم . نحو : وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرى إِثْماً عَظِيماً [ النساء/ 48] ، ( ف ری ) القری ( ن ) کے معنی چمڑے کو سینے اور درست کرنے کے لئے اسے کاٹنے کے ہیں اور افراء افعال ) کے معنی اسے خراب کرنے کے لئے کاٹنے کے ۔ افتراء ( افتعال کا لفظ صلاح اور فساد دونوں کے لئے آتا ہے اس کا زیادہ تر استعمال افسادی ہی کے معنوں میں ہوتا ہے اسی لئے قرآن پاک میں جھوٹ شرک اور ظلم کے موقعوں پر استعمال کیا گیا ہے چناچہ فرمایا : ۔ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرى إِثْماً عَظِيماً [ النساء/ 48] جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا ۔ إثم الإثم والأثام : اسم للأفعال المبطئة عن الثواب وجمعه آثام، ولتضمنه لمعنی البطء قال الشاعرجماليّةٍ تغتلي بالرّادفإذا کذّب الآثمات الهجير وقوله تعالی: فِيهِما إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنافِعُ لِلنَّاسِ [ البقرة/ 219] أي : في تناولهما إبطاء عن الخیرات . ( ا ث م ) الاثم والاثام ۔ وہ اعمال وافعال جو ثواب سے روکتے اور پیچھے رکھنے والے ہوں اس کی جمع آثام آتی ہے چونکہ اس لفظ میں تاخیر اور بطء ( دیرلگانا ) کا مفہوم پایا جاتا ہے اس لئے شاعر نے اونٹنی کے متعلق کہا ہے ۔ ( المتقارب ) (6) جمالیۃ تغتلی بالرادف اذا کذب الآثمات الھجیرا وہ اونٹ کی طرح مضبوط ہے جب سست رفتار اونٹنیاں دوپہر کے وقت چلنے سے عاجز ہوجاتی ہیں تو یہ ردیف کو لے کر تیز رفتاری کے ساتھ چلتی ہے اور آیت کریمہ { فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ } ( سورة البقرة 219) میں خمر اور میسر میں اثم کبیر کے یہ معنی ہیں کہ ان کا تناول ( اور ارتکاب ) انسان کو ہر قسم کے افعال خیر سے روک لیتا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٤٨) اگر تمہیں کفر پر موت آجائے تو تمہاری ہرگز مغفرت نہیں ہوگی، یہ آیت حضرت حمزہ (رض) رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا کے قاتل وحشی کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ شان : (آیت) ” ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ “۔ (الخ) ابن ابی حاتم (رح) اور طبرانی (رح) نے ابو ایوب انصاری (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ میرا بھتیجا حرام کاموں سے باز نہیں آتا آپ نے فرمایا اس کا دین کیا ہے اس شخص نے کہا کہ وہ توحید خداوندی کا قائل ہے اور نماز پڑھتا ہے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس سے اس کا دین مفت مانگو اور اگر مفت دینے سے انکار کرے تو اس سے خرید لو (مفت سے مراد یہ ہے کہ اگر دین اس کے نزدیک بےقدر بےوقعت ہو تو وہ دین بمنزلہ مفت ہے اور خریدنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ہاں دین کی قدر واہمیت پیسے کے مقابلے میں کتنی ہے) چناچہ اس شخص نے اپنے بھتیجے سے اس چیز کا مطالبہ کیا، اس نے انکار کردیا، اس شخص نے حضور سے آکر عرض کیا کہ میں نے اس کو دین پر پختہ پایا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی، یعنی اللہ تعالیٰ شرک کے علاوہ اور گناہ جس کو چاہیں گے معاف کردیں گے مشرک کو معاف نہیں کریں گے (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٨ (اِنَّ اللّٰہَ لاَ یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ ) (وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآءُ ج) گویا یہ بھی کھلا لائسنس نہیں ہے کہ آپ سمجھ لیں کہ باقی سب گناہ تو معاف ہو ہی جائیں گے۔ اس کی امید دلائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ باقی تمام گناہوں کو بغیر توبہ کے بھی معاف کرسکتا ہے ‘ لیکن شرک کے معاف ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ (وَمَنْ یُّشْرِکْ باللّٰہِ فَقَدِ افْتَرآی اِثْمًا عَظِیْمًا ) اللہ تعالیٰ تو واحد و یکتا ہے۔ اس کی ذات وصفات میں کسی اور کو شریک کرنا بہت بڑا جھوٹ ‘ افترا اور بہتان ہے ‘ اور عظیم ترین گناہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

79. Although the People of the Book claimed to follow the Prophets and the Divine Books they had, in fact, fallen a prey to polytheism. 80. The purpose of this verse is not to tell man that he may commit any sin as long as he does not associate others with God in His divinity. The object is rather to impress upon those who had begun to regard polytheism as a trivial matter that it constitutes the most serious offence in God's sight, an offence so serious that while other sins may be pardoned this will not. Jewish religious scholars were meticulous about questions of subsidiary importance, and devoted all their time to pondering over legal subtleties which their jurists had painstakingly elaborated by far-fetched deductions. Yet they treated polytheism so lightly that they neither abstained from it themselves nor tried to prevent their people from falling a prey to polytheistic ideas and practices nor found anything objectionable in establishing cordial relations with the polytheists nor in supporting them.

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :79 یہ اس لیے فرمایا کہ اہل کتاب اگرچہ انبیاء اور کتب آسمانی کی پیروی کے مدعی تھے مگر شرک میں مبتلا ہو گئے تھے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :80 اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آدمی بس شرک نہ کرے باقی دوسرے گناہ دل کھول کر کرتا رہے ۔ بلکہ دراصل اس سے یہ بات ذہن نشین کرانی مقصود ہے کہ شرک ، جس کو ان لوگوں نے بہت معمولی چیز سمجھ رکھا تھا ، تمام گناہوں سے بڑا گناہ ہے حتٰی کہ اور گناہوں کی معافی تو ممکن ہے مگر یہ ایسا گناہ ہے کہ معاف نہیں کیا جاسکتا ۔ علماء یہود شریعت کے چھوٹے چھوٹے احکام کا تو بڑا اہتمام کرتے تھے ، بلکہ ان کا سارا وقت ان جزئیات کی ناپ تول ہی میں گزرتا تھا جو ان کے فقیہوں سے استنباط در استنباط کر کے نکالے تھے ، مگر شرک ان کی نگاہ میں ایسا ہلکا فعل تھا کہ نہ خود اس سے بچنے کی فکر کرتے تھے ، نہ اپنی قوم کو مشرکانہ خیالات اور اعمال سے بچانے کی کوشش کرتے تھے ، اور نہ مشرکین کی دوستی اور حمایت ہی میں انہیں کوئی مضائقہ نظر آتا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

35: یعنی شرک سے کم کسی گناہ کو اللہ تعالیٰ جب چاہے توبہ کے بغیر بھی محض اپنے فضل سے معاف کرسکتا ہے ؛ لیکن شرک کی معافی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ مشرک اپنے شرک سے سچی توبہ کرکے موت سے پہلے پہلے اسلام قبول کرکے توحید پر ایمان لے آئے

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

طبرانی ١ اور ابن ابی حاتم نے ابو ایوب انصاری (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میرا ایک بھتیجا ہے وہ رات دن برے کاموں میں مصروف رہتا ہے آپ نے فرمایا اس کا دین کیا ہے اس شخص نے عرض کیا خدا کو ایک جانتا ہے۔ نماز پڑہتا ہے۔ آپ نے فرمایا پہلے اس کو اس کے دین سے مفت پھر کچھ لالچ دے کر ہٹانا چاہیے۔ تاکہ معلوم ہو کہ باوجود برے کام کرنے کے وہ دین پر کہاں تک پکا ہے۔ تھوڑے دنوں کے بعد اس شخص نے پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر بیان کیا کہ وہ اپنا دین کسی طرح نہیں چھوڑتا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ٢۔ حاصل معنی آیت کے وہی ہیں جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود بیان فرمائے ہیں چناچہ مسند ابو یعلی موصلی اور تفسیر ابن ابی حاتم میں حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے اس آیت کو پڑھ کر یہ معنی بیان فرمائے کہ جو شخص ایسی حالت میں مرا کہ ایک شرک تو اس میں نہیں ہے۔ لیکن سوا شرک کے اور طرح طرح کے گناہوں میں بلا توبہ کے مبتلا ہے تو ایسے شخص کے لئے مغفرت تو اللہ کی حلال ہوچکی اب یہ بات اللہ کے اختیار میں ہے کہ چاہے بلا کسی مؤاخذہ کے اس کو جنت نصیب کرے چاہے کسی قدر مواخذہ کے بعد اس کو جنت میں داخل کرے۔ یہ جابر (رض) کی روایت صحیح مسلم میں بھی ہے ٣۔ مگر مختصر طور پر بغیر ذکر آیت کے طبرانی میں حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ کو گناہوں کے بخشنے پر قادر جان کر مرے گا اور اس کے گناہوں میں شرک بلا توبہ نہ ہوگا تو اللہ کو اس کے بخشنے میں کچھ دریغ نہ ہوگا ٤۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اس آیت اور ان احادیث کے سبب سے جمہور سلف اور عام اہل سنت کا مذہب یہی ہے کہ خواہ قتل نفس کا گنہگار یا اور کسی کبیرہ کا گنہگار اگر وہ بلا توبہ کے مرجائے گا تو اس کی مغفرت اللہ کے اختیار میں ہے اور توبہ شرک اور ہر کبیرہ گاہ کی مقبول ہے۔ لیکن حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کا خلاف اس بات میں مشہور ہے کہ وہ آیت ومن یقتل مومنا متعمدا سے یہ حجت قائم کرتے ہیں کہ جو شخص مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر ڈالے تو اس کی توبہ قبول نہ ہوسکتی ہے۔ یہ مذہب حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کا ایسا ہے کہ اس میں سلف کو بھی بڑا تردد رہا ہے۔ چناچہ بخاری ١ وغیرہ کتب حدیث میں روایت ہے کہ سعید بن جبیر نے خاص طور پر جا کر حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) سے آیت ومن یقتل مومنا متعمدا اور آیت والذین لا یدعون مع اللہ الہا اخر ولا یقتلون النفس ( ٢٦۔ ٦٨) ان دونوں کو ملا کر مطلب پوچھا اس سے غرض سعید بن جبیر کی یہ تھی کہ جب آیت والذین لا یدعون میں قاتل کی توبہ قبول ہونے کا ذکر ہے تو پھر آپ یہ کیونکر فتویٰ دیتے ہیں کہ مسلمان کے قاتل کی نہ مغفرت ہے نہ اس کی توبہ قبول ہے لیکن حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) نے یہ جواب دیا کہ آیت والذین لا یدعون خاص اہل شرک کے قاتلین کے چھ مہینے بعد نازل ہوئی ہے۔ اس لئے سورة نساء کی آیت سے میں یہی کہتا ہوں کہ مسلمانوں کے قاتل مسلمان کی مغفرت ہے نہ توبہ ہے اور علماء نے حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کے جواب الجواب میں اس طرح دیا ہے کہ طبرانی کی روایت میں یہ صراحت آچکی ہے کہ جب آیت والذین لا یدعون نازل ہوئی تو صحابہ حاضرین مجلس نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تھا کہ یہ آیت اہل شرک کے لئے خاص ہے آپ نے فرمایا نہیں سب مسلمانوں کے لئے عام ہے۔ پھر یہ کیونکر صحیح ہوسکتا ہے کہ وہ آیت اہل شرک کے لئے خاص ہے ابو سعید خدری (رض) کی متفق علیہ حدیث میں جب یہ آچکا ہے کہ ایک شخص اسرائیل نے ننانوے ٩٩ خون کئے اور بنی اسرائیل کا جو عالم یہ کہتا گیا کہ تیری توبہ قبول نہیں اسی کو اس نے قتل کیا۔ آخر توبہ کی نیت سے جانے جاتے مرگیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے زمین کی ماپ کرائی اور جدہروہ شخص توبہ کی نیت سے جاتا تھا ادھر زمین کے ایک بالشت بھر قریب نکلنے سے باوجود ننانوے خون کے اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی مغفرت فرمائی اور اس کی توبہ قبول کی ٢۔ پھر یہ کیونکہ صحیح ہوسکتا ہے کہ مسلمانوں کے قاتل کی توبہ قبول نہیں۔ حافظ ابن کثیر (رح) نے حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کے قول کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ قتل کا جرم حق العباد میں سے ہے۔ اس لئے حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کا مقصود یہ ہے کہ قصاص یا معافی جرم سے جب تک صاحب حق کو حق کی کچھ تلافی نہ ہو اس وقت تک حقوق عباد میں فقط توبہ سے آدمی کی سبکدوشی نہیں ہوسکتی اس صورت میں حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) اور جمہور کے مذہب میں کوئی اختلاف باقی نہیں رہتا۔ کیونکہ حقوق عباد میں جمہور کا مذہب یہی ہے جو مطلب حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کے قول کا حافظ ابن کثیر (رح) نے بیان کیا ہے ٣۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:48) افتری۔ اس نے جھوٹ باندھا۔ اس نے بہتان تراشا۔ افتراء (افتعال) سے ماضی واحد مذکر غائب۔ یعنی اس نے گناہ عظیم کا ارتکاب کیا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 یہود کو تہدید وعید فرمانے کے بعد اس آیت میں اشارہ فرمایا کہ یہ تہدید شرک وکفر کی وجہ سے ہے ورنہ دوسرے گناہ تو قابل عفو و مغفرت ہی اور اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تحت ہیں جسے چاہے اللہ تعالیٰ معاف فرماسکتے ہیں (کبیر) یہود نصاریٰ کی طرح نام کے مسلمان جو شرک میں گرفتار ہیں اولیا اللہ کے نام کا روزہ رکھتے ہیں ان کی قبروں کو پو جتے ہیں ان کے نام پر جا نور کا ٹتے اور اسکی منتیں مانتے ہیں اٹھتے بیٹھتے ان کو پکار تے ہیں وہ بھی مشرکوں کے حکم میں آتے ہیں (وحیدٰ3 یعنی ناقابل عفو گناہ کا ارتکاب کیا۔ (مزید دیکھئے سورت لقمان 130)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیت نمبر 48 تا 50: ان اللہ لا یغفر ۔۔۔۔ وکفی بہ اثما مبینا۔ اللہ کریم اپنی ذات وصفات میں کسی کو شریک کرنے والے کو کبھی نہیں بخشتے اس کے لیے سزا پا کر بھی کبھی عذاب ختم نہ ہوگا کہ یہ بہت بڑا ظلم اور انتہائی بڑا جرم ہے علم میں کسی کو اللہ کی طرح غیب دان جاننا یا نفع و نقصان پہنچانے والا گمان کرنا یا اللہ کی طرح کسی اور کی عبادت کرنا یہ ایسے جرائم ہیں کہ اللہ کی بخشش سے ہمیشہ کیلئے محروم کردیتے ہیں بعض اوقات کیا اکثر اوقات ہم اللہ کی اطاعت چھوڑ کر بعض انسانوں کی اطاعت کرتے ہیں اس کے پیچھے یا ان کا خوف ہوتا ہے یا ان سے کسی نفع کی امید یہی شرک کی اصل ہے ہاں انبیاء اور صلحاء کی اطاعت اس لیے شرک نہیں کہ وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے اللہ تعالیٰ ہی کے احکام پہنچاتے ہیں سو وہ اطاعت بھی اللہ ہی کی ہے اگر کسی نے شرک سے توبہ نہ کی اور اسی حال میں موت نے آ لیا تو ہمیشہ کے لیے عذاب میں گرفتار ہوگیا ہاں کسی کو توبہ نصیب ہوگئی ایمان لے آیا تو مشرک نہ رہا اور حیرت ہے ایسے لوگوں پر جو اپنے آپ کو بہت اچھا اور نیک و پاک باز جانتے ہیں اور اس کو بیان بھی کرتے ہیں حالانکہ نیکی کا بنیادی تصور یہ ہے کہ اللہ کریم نے اسے نیکی قرار دیا ہو جس کی بنیاد ہی ایمان ہے اگر کسی کا عقیدہ ہی درست نہیں تو اسے نیکی کی توفیق نصیب نہیں ہوتی بظاہر بعض لوگوں کے کردار میں ہمیں نیکی نظر آتی ہے مگر اس کے پیچھے ان کا جو جذبہ بھی ہوتا ہے وہ کبھی اللہ کی رضا کے لیے نہیں ہوتا بلکہ ان کا کوئی نہ کوئی ذاتی مقصد ضرور ہوتا ہے تو وہ عمل نیکی نہیں بن سکتا۔ بالکل اسی طرح جب دعوی ایمان کے ساتھ ہم عملی زندگی میں اطاعت اختیار نہیں کرتے تو یہ ہمارے دعوے کو کمزور کردیتا ہے اس کے باوجود بھی اپنی بڑائی بیان کرنے سے کبر پیدا ہوتا ہے یا لوگوں کو ایک تقدس کا گمان ہونے لگتا ہے جیسے ہندومت میں دیوتا کا تصور حالانکہ انسان بہر حال انسان ہی ہوتا ہے اور نبی کے علاوہ کوئی بھی انسان معصوم نہیں ہوتا احتمالِ خطا موجود ہے سو اللہ سے مغفرت ہی طلب کرنا چاہئے اور اپنی کمزوریوں پہ نگاہ رکھنا ضروری ہے ہاں بعض اوقات تحدیث نعمت کے طور پر کہ اللہ نے مجھے اس بھلائی کی توفیق بخشی ہے اگر بیان کیا جائے تو یہ خود ستائی نہ ہوگی شاید اس طرح دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اس نعمت کو پانے کے لیے سرگرم عمل ہوجائیں۔ ورنہ تکبر اور خود ستائی میں مبتلا ہونا تو بہت بڑی ہلاکت کا پیش خیمہ ہے کہ انسان کو دو عالم میں رسوا کردتیا ہے اور فہم و فراست تک میں کجی آجاتی ہے برائی بھلی لگتی ہے نیکی اور اچھائی طبیعت کو نہیں بھاتی یا باطل کو حق اور حق کو باطل سمجھنے لگتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 48-50 لغات القرآن : لایغفر، معاف نہیں کرے گا۔ ان یشرک، یہ کہ شریک کیا جائے۔ مادون ذلک، اس کے علاوہ۔ افتری، اس نے گھڑ لیا۔ یذکون، وہ پاک باز بنتے ہیں۔ فتیلا، دھاگہ برابر۔ تشریح : یہاں شرک کی حقیقت کھول کر بیان کردی گئی ہے کہ شرک سب سے بڑا گناہ ہے بلکہ تمام گناہوں کی جڑ ہے۔ اس لئے بالکل صاف صاف بیان فرما دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسی ایک گناہ کو معاف نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ جس گناہ کو چاہے معاف کرسکتا ہے شرک کیا ہے ؟ اللہ کے علاوہ کسی اور کو معبود تسلیم کرلینا جب کہ وہ اللہ ایک ہے اس کی ذات اور صفات میں کسی کو شریک کرنا گناہ عظیم ہے۔ جس نے اس وحدت کو خراب کیا وہ مشرک ہے ۔ کافر اور مشرک میں فرق یہ ہے کہ کافر کھلم کھلا اللہ اور رسول کو نہیں مانتا۔ مشرک چالاکی سے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مانتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کسی اور جاندار یا بےجان ہستی کو بھی صاحب اختیار اور صاحب حکم مانتا ہے۔ اس نے الوہیت یا رسالت میں شریک پیدا کر لئے اپنے مفاد کو دیکھتے ہوئے جہاں پر جی چاہا اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم مان لیا اور جہاں پر جی چاہا اپنے خود ساختہ معبودوں کا سہارا لے لیا اس طرح بندہ کے ہاتھ میں اختیار آگیا کہ وہ کس اللہ کا یا کس نبی کا حکم مانے، کب مانے اور کس معاملے میں مانے۔ کفر اپنا کھیل صاف صاف کھلیتا ہے اور سامنے سے وار کرتا ہے لیکن شرک مار آستین بن کر چھپ کر وار کرتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ دوست نما دشمن سے بچنا زیادہ مشکل ہے۔ اسی لئے شرک کو سب سے بڑا اور ناقابل معافی جرم قرار دیا گیا ہے۔ اہل کتاب یہی شرک کا کھیل کھیلتے تھے اور ان کے مذہبی سردار اور علماء بظاہر بڑے مقدس بنتے تھے لیکن در حقیقت اپنی اپنی گدیوں سے شرک کا کاروبار چلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں پر واضح کردیا کہ ظاہری تقدس پاکیزگی اور اخلاق سے دھوکا نہ کھایا جائے۔ فرض کرلیا جائے کہ ان مذہبی ٹھیکہ داروں میں بہت سی خوبیان موجود ہیں پھر بھی ایک تنہا شرک کا گناہ ان کی سب خوبیوں کو لے ڈوبے گا اور ان کے جہنمی ہونے کے لئے یہی ایک گناہ کافی ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ قرآن و حدیث واجماع سے یہ مسئلہ ضروریات شرع سے ہے کہ شرک اور کفردونوں غیر مغفور ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : یہودی اخلاقی جرائم کے ساتھ شرک جیسے بدترین گناہ میں ملوث تھے اور ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے چہیتے ہیں اور اس نے ہمارے تمام گناہ معاف کردیے ہیں۔ اخلاقی جرائم کی سزا کا ذکر کرنے کے بعد شرک کے بارے میں واضح کیا ہے کہ جو شخص شرک کی حالت میں فوت ہوگا اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ تمام انبیاء کرام کے کلمے کے پہلے جز میں شرک کی نفی اور دوسرے جز میں توحید کا اثبات ہے۔ اس لیے ان کی دعوت کا آغاز یہاں سے ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات، صفات اور عبادات میں کسی قسم کا شرک نہ کیا جائے۔ شرک نام ہے اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ کسی کو ملانا یا اس کی صفات و عبادات میں دوسرے کو برابر یا حصہ دار تصور کرنا۔ یہودیوں نے حضرت عزیر (علیہ السلام) کو اس لیے اللہ کا بیٹا قرار دیا کہ وہ سو سال فوت ہونے کے بعد دوبارہ زندہ کیے گئے، عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی غیر معمولی ولادت، بےمثال معجزات اور ان کی والدہ کی کرامات دیکھ کر انہیں اللہ کا جزء قرار دیا۔ اسی بناء پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محبت و عقیدت میں مبالغہ کرنے سے منع کیا ہے۔ (عَنِ ابْنِ عَبَّاس (رض) سَمِعَ عُمَرَ (رض) یَقُوْلُ عَلَی الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُوْلُ لَاتُطْرُوْنِيْ کَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَی ابْنَ مَرْیَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ ) [ رواہ البخاری : کتاب أحادیث الأنبیاء، باب قول اللّٰہِ تعالیٰ واذکر فی الکتاب مریم ] ” عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر (رض) سے سنا کہ وہ منبر پر فرما رہے تھے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا کہ جس طرح عیسائیوں نے عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی شان میں غلو کیا تم میری شان میں اس طرح غلو نہ کرنا۔ میں تو اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ “ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ذات کے بارے میں فرمایا کہ مجھے حضرت یونس ( علیہ السلام) سے نہ بڑھایا جائے۔ [ رواہ البخاری : کتاب أحادیث الأنبیاء، باب قول اللّٰہِ تعالیٰ وھل اتاک حدیث موسٰی ] شرک تمام گناہوں اور جرائم کا منبع ہے جس وجہ سے حضرت نوح (علیہ السلام) سے لے کر آپ کی ذات اطہر تک تمام انبیاء اور صلحاء نے اس کی مذمت کی ہے خاص کر عیسیٰ (علیہ السلام) کی زبان سے یہ الفاظ ادا کروائے گئے۔ (إِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ باللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ ) [ المائدۃ : ٧٢] ” جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے یقینًا اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے۔ “ ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے کہ محشر میں میری سفارش مشرک کے سوا ہر کلمہ پڑھنے والے کو فائدہ دے گی۔ شرک کرنے والا نہ صرف اپنے خالق ومالک کے ساتھ غدّاری کا ارتکاب کرتا ہے بلکہ وہ اپنے عقیدے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا جھوٹ باندھتا ہے۔ وہ شرک کرتے ہوئے یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان بزرگوں سے خوش ہو کر انہیں کچھ اختیارات دے رکھے ہیں یا اللہ تعالیٰ ان پر اتنا مہربان ہے کہ وہ انہیں کسی صورت ناراض نہیں کرسکتا۔ اس عقیدے کی وجہ سے مشرک کو کذاب کہا گیا ہے۔ “ [ الزمر : ٣] (عَنْ أَبِی مُوسَی (رض) قَالَ قَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) أُعْطِیتُ خَمْساً بُعِثْتُ إِلَی الأَحْمَرِ وَالأَسْوَدِ وَجُعِلَتْ لِیَ الأَرْضُ طَہُوراً وَمَسْجِداً وَأُحِلَّتْ لِیَ الْمَغَانِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِمَنْ کَانَ قَبْلِی وَنُصِرْتُ بالرُّعْبِ شَہْراً وَأُعْطِیت الشَّفَاعَۃَ وَلَیْسَ مِنْ نَبِیٍّ إِلاَّ وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَۃً وَإِنِّی اخْتَبَأْتُ شَفَاعَتِی ثُمَّ جَعَلْتُہَا لِمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِی لَمْ یُشْرِکْ باللَّہِ شَیْئاً )[ مسند احمد ] ” حضرت ابی موسیٰ (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں مجھے ساری دنیا کے لیے نبی بنایا گیا ہے اور ساری زمین میرے لیے پاک ہے اور مسجد بنا دی گئی ہے اور میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں اور میری مدد کی گئی ہے ایک مہینے کی مسافت سے اور مجھے شفاعت کا حق دار قرار دیا گیا ہے اور کوئی بھی نبی ایسا نہیں مگر اس نے سفارش کا سوال کیا اور بیشک مجھے شفاعت کے لیے چن لیا گیا اور میں اپنی امت میں سے ہر اس شخص کی سفارش کروں گا جس نے شرک نہیں کیا ہوگا۔ “ مسائل ١۔ شرک کے علاوہ اللہ تعالیٰ جو اور جس کے چاہے گناہ معاف کردے گا۔ ٢۔ شرک بہت بڑا گناہ اور بہتان ہے۔ تفسیر بالقرآن شرک بدترین گناہ ہے : ١۔ شرک کی ممانعت۔ (البقرۃ : ٢٢) ٢۔ شرک بڑا ظلم ہے۔ (لقمان : ١٣) ٣۔ مشرک ناپاک ہے۔ (التوبۃ : ٢٨) ٤۔ مشرکوں کے اعمال برباد ہوجاتے ہیں۔ (الانعام : ٨٨) ٥۔ مشرکوں پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ (الفتح : ٦) ٦۔ مشرکوں پر جنت حرام ہے۔ (المائدۃ : ٧٢) ٧۔ شرک معاف نہیں ہوگا۔ (النساء : ٤٨) ٨۔ اٹھارہ جلیل القدر انبیاء ( علیہ السلام) کا تذکرہ کر کے فرمایا اگر یہ شرک کرتے تو ان کے اعمال برباد ہوجاتے۔ (الانعام : ٨٣ تا ٨٦) ٩۔ نبی آخری الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کہ شرک سے آپ کے اعمال بھی برباد ہوجائیں گے۔ (الزمر : ٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر : ٤٧ تا ٤٨۔ اہل کتاب کو ان کی صفت اہل کتاب سے پکارا گیا ‘ اس لئے کہ اس صفت کا تقاضا یہ تھا کہ وہ سب سے پہلے دعوت اسلامی کو قبول کرتے اور سب سے پہلے مسلمان بن جاتے ۔ (آیت) ” یایھا الذین اوتوالکتب امنوا بما نزلنا مصدقالما معکم “۔ (٤ : ٤٧) ” اے وہ لوگو جنہیں کتاب دی گئی تھی ‘ مان لو اس کتاب کو جو ہم نے اب نازل کی ہے اور جو اس کتاب کی تصدیق وتائید کرتی ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی “۔ چونکہ ان کو کتاب دی گئی ہے ‘ اس لئے انکے لئے ہدایت قبول کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے اس لئے کہ جس اللہ نے انہیں کتاب دی ہے وہی اب انہیں دعوت ایمان دے رہا ہے کہ اس کتاب پر بھی ایمان لاؤ جو تمہارے پاس موجود کتاب کی تصدیق کر رہی ہے ۔ یہ ان کے لئے تو کوئی انوکھی بات نہیں ‘ جبکہ یہ کتاب ان کی کتابوں کی مصدق بھی ہے ۔ اگر ایمان دلائل پر موقوف ہوتا ‘ یا ظاہری اسباب پر موقوف ہوتا تو یہودی سب سے پہلے مومنین میں سے ہوتے ۔ لیکن یہودی اپنے مخصوص مفادات اور مصلحتوں کا شکار ہوگئے ۔ نیز وہ کینہ اور عناد کی وجہ سے ایمان نہ لا سکے ۔ یہ لوگ اپنے مزاج کے اعتبار سے بھی نہ ماننے والے تھے ۔ مزاج میں اکڑ تھی ۔ تورات نے ان کے لئے ” اکڑی ہوئی گردن رکھنے والی قوم “ کے الفاظ استعمال کئے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ایمان نہ لائے ۔ اللہ کی طرف سے بھی ان کے حق میں سخت اور خوفناک تہدید آئی ۔ (آیت) ” من قبل ان نطمس وجوھا فنردھا علی ادبارھا اونلعنھم کما لعنا اصحب السبت وکان امر اللہ مفعولا “۔ (٤ : ٤٧) ” اس پر ایمان لے آؤ قبل اس کے کہ ہم چہرے بگاڑ کر پیچھے پھیر دیں یا ان کو اسی طرح لعنت زدہ کردیں جس طرح سبت والوں کے ساتھ ہم نے کیا تھا ‘ اور یاد رکھو کہ اللہ کا حکم نافذ ہو کر رہتا ہے ۔ طمس الوجوہ ‘ کا مفہوم یہ ہے کہ چہرے کے وہ خدوخال مٹا دیئے جائیں ‘ جن کی وجہ سے انسان انسان بنتا ہے اور چہروں کو بگاڑ کر پیچھے کی طرف موڑ دیا جانا ‘ اس طرح کہ وہ پیچھے کی طرف چلے ۔ اس سے مراد انہیں خوفناک عذاب سے ڈرانا ہے جس میں ان کے چہروں کو پیٹھ کی طرف موڑ کر پیچھے کی طرف چلنے پر مجبور کرنا شامل ہے ۔ اس عذاب میں وہ لعنت بھی شامل ہے جو اصحاب السبت پر وارد ہوئی ۔ (یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے سبت کے دن شکار کرنے کی کوشش کی حالانکہ ان کی شریعت کے مطابق ان پر یہ شکار حرام تھا) اس جرم پر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو عملا بندر اور خنزیر بنادیا تھا ۔ نیز اس سے یہ مراد بھی ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے تصورات اور دل و دماغ سے ہدایت اور بصیرت کے آثار مٹا دے اور ان کو دوبارہ کفر اور جاہلیت کی طرف لوٹا دے ۔ یعنی اس حالت کی طرف جب ان کے پاس کوئی کتاب ہدایت نہ تھی اور پھر یہ ایمان کے بعد کفر کی حالت میں چلے جائیں ۔ ایمان کے بعد دوبارہ کفر میں چلا جانا ‘ ہدایت کے بعد گمراہی میں چلا جانا ہی دراصل چہروں کا بگاڑ دینا ہے ۔ اور انسان کا الٹے پاؤں پھرنا ہر قسم کے ارتداد سے برا ہے۔ چاہے یہ مفہوم ہو یا وہ مفہوم ہو بہرحال یہ ایک خوفناک تہدید اور ڈراوا ہے جو یہودیوں کے کرخت اور متکبرانہ مزاج کے لئے مناسب سزا ہے ۔ اسی طرح ان کے برے اور خبیث اعمال کے لئے بھی یہی مناسب سزا ہے ۔ اس تہدید سے ڈر کر کعب الاحبار مسلمان ہوگئے تھے ۔ ابن ابی حاتم نے روایت نقل کی ہے اپنے والد ‘ ابن نفیل ‘ عمر ابن واقد ‘ یونس ابن جلیس ‘ ابو ادریس ‘ عائذ الخولانی کی سند سے ۔ انہوں نے کہا کہ ابو مسلم خلیلی کعب کے استاد تھے اور وہ انہیں رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملنے میں دیر کرنے پر ملامت کرتے تھے ۔ کہتے ہیں ابو مسلم نے کعب کو بھیجا کہ وہ حضور کو دیکھیں کہ آیا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی ہیں “ کعب کہتے ہیں میں نے سواری کی اور مدینہ پہنچ گیا ۔ اچانک میں نے ایک تلاوت کرنے والے کو یہ تلاوت کرتے سنا ۔ (آیت) ” یایھا الذین اوتوالکتب امنوا بما نزلنا مصدقالما معکم من قبل ان نطمس وجوھا فنردھا علی ادبارھا “۔ (٤ : ٤٧) ” اے وہ لوگو جنہیں کتاب دی گئی تھی ‘ مان لو اس کتاب کو جو ہم نے اب نازل کی ہے اور جو اس کتاب کی تصدیق وتائید کرتی ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی اس پر ایمان لے آؤ قبل اس کے کہ ہم چہرے بگاڑ کر پیچھے پھیر دیں “۔ میں بھاگا اور پانی سے غسل کیا اور میں نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر کر دیکھا کہ کہیں میرا چہرہ مسخ تو نہیں ہوگیا ہے ‘ اس کے بعد میں مسلمان ہوگیا ۔ اور اس تہدید پر آخری وعید (آیت) ” وکان امر اللہ مفعولا “۔ (اور یاد رکھو کہ اللہ کا حکم نافذ ہوکر رہتا ہے) ہے ۔ یہ مکرر تہدید اور ڈراوا ہے اور یہودیوں کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ اس کے بعد ایک اور تہدید آمیز اختتامیہ آتا ہے اور یہ آخرت کے متعلق ہے اور تنبیہ اور ڈراوا اس مقصد کے لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ شرک کے جرم کو کبھی معاف نہیں کرتا ‘ جبکہ اس کے سوا جس قدر اور جس قسم کے جرائم ہیں ان کی مغفرت کا دروازہ کھلا ہے ‘ بشرطیکہ اللہ کی مشیت ہو ، (آیت) ” ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ ویغفر ما دون ذلک لمن یشآء ومن یشرک باللہ فقد افتری اثما عظیما “۔ (٤٨) ” اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا ‘ اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے ‘ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھہرایا ‘ اس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی ۔ “ سیاق کلام سے یہ بات ضمنا ثابت ہوتی ہے کہ یہودی بھی شرک میں مبتلا تھے اس لئے ان کو بھی دعوت دی جاتی ہے ۔ کہ وہ توحید خالص کو اپنائیں اور شرک کا ارتکاب نہ کریں ۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے ان کے کسی شرکیہ قول یافعل کا ذکر نہیں کیا ۔ البتہ قرآن کریم کے دوسرے مواقع پر بعض تفصیلات موجود ہیں ۔ قرآن کریم نے ان کے اس عقیدے کا ذکر کیا ہے کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں جیسا کہ نصاری مسیح کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ وہ اللہ کے بیٹے ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ شرک ہے ۔ اسی طرح قرآن کریم نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں طبقے یہود ونصاری ” کہ انہوں نے اپنے احبار اور رہبان کو اللہ کے سوا رب بنا رکھا ہے “ یہ لوگ احبار اور رہبان کو قانون سازی کا حق دیتے تھے ۔ انکو حلال و حرام کے اختیارات بھی دیتے تھے ‘ حالانکہ یہ حقوق ایسے ہیں کہ یہ اللہ کے مخصوص حقوق ہیں اور یہ اللہ کی حاکمیت کا مخصوص ترین دائرہ ہے یہ وجہ ہے کہ اہل کتاب کو بھی قرآن نے مشرکین تصور کیا ۔ اس نقطہ نظر کو اسلامی تصور حیات میں بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ ایمان کی تعریف اور اس کی شرائط کی اس سے وضاحت ہوتی ہے جیسا کہ اس سورة میں اس کی تفصیلات آگے آرہی ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں جو یہودی جزیرۃ العرب میں رہتے تھے ‘ ان کے نظریات میں کئی پہلوؤں سے بت پرستی داخل ہوچکی تھی اور ان کے اعمال بت پرستی سے بھرے پڑے تھے ۔ یہ لوگ توحید سے منحرف ہوگئے تھے اس لئے یہاں ان کو سختی سے ڈرایا جاتا ہے کہ اللہ شرک کو ہر گز معاف نہیں کرتا اگرچہ شرک سے کم تردرجے کے ہر قسم کے گناہ وہ معاف کرتا ہے ۔ ایسے شخص کے لئے معافی کی کوئی صورت نہیں ہے جس نے دنیا میں شرک کیا ہو اور پھر توبہ کے بغیر مر گیا ہو ۔ شرک اس لئے جرم عظیم ہے کہ اس کی وجہ سے اللہ اور بندے کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے ۔ اور مشرک کو یہ امید نہیں ہوتی کہ اللہ اسے معاف کر دے گا ۔ اگر ایسے لوگ اس دنیا سے اس حال میں جائیں کہ وہ مشرک ہوں اور ان کا اللہ تعالیٰ کی ذات سے کوئی رابطہ نہ ہو ۔ ان کی مغفرت نہیں ہوسکتی ۔ جو شخص بھی شرک کرے اور اسی شرکیہ حالت میں دنیا سے چلا جائے ‘ جبکہ اس کے سامنے دلائل توحید مظاہر کائنات اور رسولوں کی تعلیمات میں موجود ہوں تو وہ جہنمی ہوگا ۔ اگر اس میں بھلائی کا ذرہ برابر عنصر بھی موجود ہوتا تو وہ ایسا ہر گز نہ کرتا ۔ اس جرم کی وہ فطرت سلیمہ تلف ہوچکی ہوتی ہے جو اللہ نے اسے دی تھی ۔ اور وہ شخص سب سے نچلے درجے میں چلا گیا ہے اور اس نے اپنے آپ کو گویا جہنم کی آگ کے لئے تیار کرلیا ہے ۔ رہے وہ جرائم جو اس واضح ‘ ظاہر ‘ عظیم ‘ گندے اور کھلے ظلم سے کم درجے کے ہیں تو یہ تمام گناہ اگرچہ وہ کبائر ہی کیوں نہ ہوں ان کی مغفرت کا دروازہ اللہ کے ہاں کھلا ہے بشرطیکہ اللہ کی مشیت ہو ۔ یہ جرائم حدود مغفرت کے اندر داخل ہیں۔ چاہے اس نے توبہ کی ہو اور اللہ معاف کر دے یا بغیر توبہ کے قیامت میں معاف ہوں ۔ جس طرح بعض روایات میں آیا ہے ‘ بشرطیکہ بندہ اللہ کے فضل کا شعور اپنے اندر پاتا ہو۔ وہ اللہ کی مغفرت کا امیدوار ہو اور اسے یقین ہو کہ اللہ مغفرت کرسکتا ہے اور یہ کہ اللہ کی مغفرت اس کے گناہوں سے بہت زیادہ ہے ۔ یہ ہے کہ امیدواری اللہ کی رحمت کے بارے میں ‘ جو ختم نہیں ہوتی اور نہ محدود ہوتی ہے ۔ وہ ایسی رحمت ہے جس کے آگے دروازے بند نہیں ہوتے اور نہ ہی ان دروازوں پر دربان ہوتے ہیں ۔ امام بخاری اور امام مسلم دونوں نے قتیبہ ‘ جریر ابن عبدالحمید ‘ عبدالعزیز ابن رفیع ‘ زید ابن وہب کی سند کے ذریعے حضرت ابوذر (رض) سے نقل کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں : میں ایک رات نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکیلے جارہے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی انسان نہیں ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے یہ سوچا کہ شاید حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ پسند نہیں کرتے کہ ان کے ساتھ کوئی جائے ۔ تاہم میں چاند کے سائے میں چلتا رہا ۔ آپ نے میری طرف مڑ کر دیکھا اور مجھے دیکھ لیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” کون ہو تم “ میں نے عرض کیا ” ابوذر۔ “ مجھے اللہ آپ پر فدا کرے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ابوذر آؤ ۔ “ کہتے ہیں میں آپ کے ساتھ کچھ دیر کے لئے دیا اور وہ اسے دائیں بائیں ‘ سامنے اور پیچھے پھیلاتے رہے اور اس میں اچھا تصرف کیا ۔ “ اس کے بعد مزید کچھ دیر میں ان کے ساتھ چلا ۔ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے کہا ! ادھر بیٹھ جاؤ ۔ “ مجھے اس کھلی جگہ بٹھایا جس کے اردگرد پتھر تھے ۔ مجھ سے کہا ” تم ادھر بیٹھ جاؤ یہاں تک کہ میں لوٹ آؤں ۔ “ اس کے بعد آپ وادی میں آگے چلے گئے یہاں تک کہ آپ مجھے نظر نہ آرہے تھے ۔ آپ کافی دیر تک نہ آئے یہاں تک کہ انتظار طویل ہوگیا ۔ اس کے بعد مجھے آپ کے آنے کی آواز آئی اور آپ یہ فرما رہے تھے ! ” اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو ۔ “ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آگئے تو میں پوچھے بغیر نہ رہ سکا : ” اے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اللہ آپ پر قربان کردے ‘ آپ اس وادی میں کس کے ساتھ باتیں کر رہے تھے ؟ “ میں نے تو کسی کو سنا کہ وہ آپ کے ساتھ بات کر رہا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! یہ جبریل تھے ‘ یہ وادی کی طرف مجھے ملے اور مجھ سے کہا ” آپ اپنی امت کو خوشخبری دے دیں کہ اس میں سے کوئی بھی اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر رہا ہو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ میں نے کہا کہ ” اے جبریل اگرچہ اس نے زنا کیا اور چوری کی ہو ۔ تو انہوں نے کہا (ہاں) میں نے پھر کہا کہ اگرچہ اس نے چوری کی ہو اور زنا کیا ہو ؟ “ تو انہوں نے کہا : ” اگرچہ اس نے چوری کی ہو ‘ زنا کیا ہو اور شراب پی ہو۔ “ ابن ابی حاتم نے اپنی سند کے ساتھ حضرت جابر ابن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے : حضور نے فرمایا : جو شخص بھی مر جائے اس حال میں کہ وہ اللہ کے ساتھ شریک نہ کر رہا ہو تو اس کے لئے مغفرت جائز ہوجائے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا تو اسے عذاب دے گا اور اگر اللہ نے چاہا تو اسے بخش دے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر ہرگز مغفرت نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے ۔ اس کے سوا جسے چاہے گا بخش دے گا ۔ ابن ابو حاتم (رح) نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے ۔ وہ کہتے ہیں : ” ہم اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زندہ جان کے قاتل ‘ یتیم کا مال کھانے والے ‘ بےگناہ عورتوں پر تہمت لگانے والے ‘ جھوٹی شہادت دینے والے میں شک نہ کرتے تھے (کہ وہ جہنمی ہیں) یہاں تکہ یہ آیت نازل ہوئی ۔ ” اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا وہ جس کی چاہے مغفرت کر دے گا “۔ اس کے بعد اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شہادت دینا چھوڑ دیا ۔ طبرانی نے اپنی سند کے ساتھ حضرت عکرمہ (رض) ‘ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے کہا ہے ‘ جو شخص یہ جانتا ہو کہ میں گناہوں کی مغفرت کرنے پر قادر ہوں تو میں اس کے گناہ معاف کر دوں گا ۔ اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا جب تک وہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کر دے ۔ “ اور اس آخری حدیث میں ہمارے لئے ایک بصیرت افروز لمحہ فکریہ ہے ۔ اصل اہمیت اس بات کو حاصل ہے کہ بھلائی ‘ امید ‘ خوف اور حیا کے پاس پردہ دل کے اندر اللہ کا حقیقی شعور ہونا چاہئے ۔ اگر انسان سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے اتو اس کا یہ شعور اور اس پر مبنی بھلائی کا جذبہ ‘ امید ‘ خوف اور حیاء انسان کے اندر خدا ترسی پیدا کرتے ہیں اور انسان مغفرت کا اہل ہوجاتا ہے ۔ اب قرآن مجید ذرا آگے بڑھتا ہے اور جماعت مسلمہ کو یہودیوں پر مزید آگے بڑھا کر حملہ آور کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان لوگوں کا ایک اور تعجب خیز پہلو سامنے لاتا ہے ۔ یہ کہ یہ یہودی لوگ اپنے آپ کو اب بھی اللہ کی برگزیدہ قوم سمجھتے ہیں ‘ اپنی تعریفیں کرتے ہیں اپنی پاکی واماں کی حکایتیں سناتے ہیں ‘ جبکہ ان کی حالت یہ ہے کہ وہ بات کو اپنے اصل مفہوم و مراد سے بدل دیتے ہیں اور اللہ اور رسول کے مقابلے میں گستاخی کرتے ہیں ‘ جبکہ وہ خود جبت (ہر قسم کے وہمیات) اور طاغوت پر ایمان لاتے ہیں جیسا کہ آگے آتا ہے اور اپنی پاکی بیان کرکے اور اپنے آپ کو اللہ کا مقرب کہہ کر اگرچہ وہ بدعمل ہوں ‘ اللہ پر افتراء باندھتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شرک بہت بڑا گناہ ہے اور مشرک کی بخشش نہیں ہو گی اس آیت میں اس بات کا واضح طور پر اعلان فرما دیا کہ شرک کرنے والا جو بغیر ایمان لائے مرجائے اس کی بخشش کبھی نہ ہوگی۔ اور شرک کے علاوہ دوسرے جو گناہ ہیں اللہ جن کو چاہے گا معاف فرما دے گا اور جس گناہ پر چاہے گا عذاب دے گا، شرک بہت ہی بڑا جرم ہے۔ پیدا کیا اللہ نے زندہ وہ رکھے کھانے پینے کو وہ دے حاجتیں وہ پوری کرے اور عبادت میں یا استعانت میں یا ایسی تعظیم میں جو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے زیبا ہے دوسروں کو شریک کرلیا جائے عقلی طور پر بھی یہ بہت بڑی حماقت ہے اور سفاہت ہے اور ناانصافی ہے قرآن مجید میں جگہ جگہ توحید کا حکم فرمایا صرف اللہ تعالیٰ کو خالق ومالک اور رب سمجھیں اور صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک نہ کریں، شرک کی جگہ جگہ مختلف عنوانات سے تردید فرمائی ہے اور مشرکین کی بےعقلی پر تنبیہ فرمائی۔ دنیا میں کوئی شخص کسی چیز کا مالک ہو اور دوسرے لوگ کسی شخص کے بارے میں کہنے لگیں کہ وہ بھی اس میں شریک ہے تو مالک کو کتنا ناگوار ہوتا ہے حالانکہ وہ صرف مالک مجازی ہے، نہ مالک حقیقی ہے نہ خالق ہے، پھر بھی اسے دوسرے کی شرکت کا تصور نا گوار ہوتا ہے جن کو مشرکین اللہ تعالیٰ کا شریک بناتے ہیں وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے، اور وہ خود اپنے وجود میں اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں، وہ اللہ کے پیدا کیے ہوئے ہیں ان کو موت بھی آتی ہے ٹوٹتے پھوٹتے بھی ہیں، کھاتے پیتے بھی ہیں۔ عاجز محض ہیں ان کو خدائی کا درجہ دینا نہایت ہی حماقت کی بات ہے اور خالق کائنات جل مجدہ کی ناراضگی کا باعث ہے جو بھی کوئی شخص حالت شرک میں مرے گا، ہمیشہ کے لیے دوزخ کے عذاب میں داخل ہوگا جو لوگ اللہ تعالیٰ کے لیے اولاد تجویز کرتے ہیں جیسے مشرکین مکہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں بتاتے تھے اور جیسے نصاریٰ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ کا بیٹا بتاتے ہیں اور جیسے یہودی حضرت عزیر (علیہ السلام) کے اللہ کا بیٹا ہونے کا اعتقاد رکھتے ہیں یہ سب شرک ہے۔ مشرکوں کے علاوہ دوسرے کافروں کو بھی بخشش نہ ہوگی : مشرک کے علاوہ اور جو کفر کی دوسری صورتیں ہیں جو شخص ان کا مرکتب ہوگا وہ بھی ہمیشہ کے لیے دوزخ کے عذاب میں داخل ہوگا، جس کی تصریح قرآن مجید کی دوسری آیات میں وارد ہوئی ہے۔ سورة احزاب میں فرمایا (اِنَّ اللّٰہَ لَعَنَ الْکٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَھُمْ سَعِیْرًاخٰلِدِیْنَ فِیْھَآ اَبَدًا لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا) (بےشک اللہ نے لعنت کی کافروں پر اور ان کے لیے تیار کی ہے دہکتی ہوئی آگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، نہیں پائیں گے کوئی دوست اور مدد گار) سورة نساء میں فرمایا (اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ ظَلَمُوْا لَمْ یَکُنِ اللّٰہُ لِیَغْفِرَ لَھُمْ وَ لَا لِیَھْدِیَھُمْ طَرِیْقًااِلَّا طَرِیْقَ جَھَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَآ اَبَدًا وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرًا) (جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کیا ہرگز اللہ ان کو بخشنے والا نہیں اور نہ دکھلائے گا ان کو کوئی راہ مگر دوزخ کی راہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ اللہ پر آسان ہے) ۔ خدا تعالیٰ شانہ کے وجود کے منکر دہریے اور اسلام کے منکرین اور خدا تعالیٰ پر اعتراض کرنے والے قرآن کے منکر اور ارکان اسلام کے منکر قرآن و سنت کا مذاق بنانے والے ختم نبوت کے منکر اور ہر اس بات کے منکر جو قطعی الثبوت ہو یہ سب کافر ہیں مشرک اور کافر بھی ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 3 بیشک اللہ تعالیٰ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے اور اس کے سوا جتنے گناہ خواہ وہ صغیرہ ہوں یا کبیرہ جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا اور بات بھی یہی ہے کہ جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا اور کسی کو اس کے ساتھ شریک قرار دیا تو اس نے بہت ہی بڑے جرم کا ارتکاب کیا اور یہی وجہ ہے کہ اس کو معاف نہیں کیا جائے گا اور وہ دائمی عذاب میں رہے گا۔ مطلب یہ ہے کہ شرک ایسا بڑا گناہ ہے کہ عذاب کرنے اور سزا دینے کے بعد بھی نہیں بخشا جاتا البتہ جو گناہ شرک کے علاوہ ہوں اور شرک سے کم درجے کے ہوں ان کی بخشش کی توقع ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے بغیر عذاب اور بدون سزا کے عاف کر دے اوپر لا تشرکوابہ شیئا فرمایا تھا اس لئے شرک کی وعید کا ذکر فرمایا نیز یہ کہ تمام یہود کافر تو تھے ہی اور بعض عقائد شرکیہ میں بھی مبتلا تھے اس لئے یہود کے بیان میں اس کا ذکر فرمانا زیادہ مناسب ہوا۔ بہرحال ! کفر اور شرک دونوں ہی غیر مغفور ہیں اس لئے یہود کی اپنی بخشش کی توقع نہ رکھنی چاہئے باوجود ان عقائد باطلہ کے یہود کے دعاویٰ یہ تھے کہ ان کے برابر خدا کی جناب میں کوئی مقبول نہیں وہ اللہ تعالیٰ کے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں چونکہ یہ ان کے دعاویٰ اور اپنی آپ صفائی اور پاکیزگی بیان کرنا ایک نامعقول فعل تھا اس لئے آگے اس کا رد فرمایا چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)