Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 48

سورة النساء

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدِ افۡتَرٰۤی اِثۡمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾

Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly fabricated a tremendous sin.

یقیناً اللہ تعالٰی اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سِوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالٰی کے ساتھ شریک مُقّرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بُہتان باندھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَغۡفِرُ
نہیں بخشے گا
اَنۡ
کہ
یُّشۡرَکَ
شرک کیا جائے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیَغۡفِرُ
اور وہ بخش دے گا
مَا
جو
دُوۡنَ
علاوہ ہے
ذٰلِکَ
اس کے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّشۡرِکۡ
شرک کرے گا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
فَقَدِ
تو تحقیق
افۡتَرٰۤی
اس نے گھڑ لیا
اِثۡمًا
گناہ
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَغۡفِرُ
نہیں معاف کرے گا
اَنۡ
یہ کہ
یُّشۡرَکَ
شرک کیا جائے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیَغۡفِرُ
اوروہ بخش دے گا
مَا
جو
دُوۡنَ
علاوہ ہے
ذٰلِکَ
اس کے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَمَنۡ
اور جو
یُّشۡرِکۡ
شریک کرے گا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
فَقَدِ
تو یقیناً
افۡتَرٰۤی
اس نے گھڑ لیا
اِثۡمًا
گناہ
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly fabricated a tremendous sin.

یقیناً اللہ تعالٰی اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سِوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالٰی کے ساتھ شریک مُقّرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بُہتان باندھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے تو یہ گناہ وہ کبھی معاف نہ کرے گا اور اس کے علاوہ جو گناہ ہیں، وہ جسے چاہے معاف بھی کردیتا ہے اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا اس نے بہتان باندھا۔ اور بہت بڑے گناہ کا کام کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بے شک اﷲ تعالیٰ اس بات کو نہیں بخشے گاکہ اس کے ساتھ شرک کیاجائے اورجواس کے علاوہ ہے وہ جس کے لیے چاہے گابخش دے گا اور جواﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرے گاتویقینااس نے بہت بڑا گناہ گھڑلیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah does not forgive the ascribing of a partner to Him and forgives anything short of that for whomsoever He wills. And whoever ascribes a partner to Allah has tailored a great sin.

بیشک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے اور بخشتا ہے اس سے نیچے کے گناہ جس کے چاہے، اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا اس نے بڑا طوفان باندھا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ اس بات کو ہرگز نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اس سے کم تر جو کچھ ہے وہ جس کے لیے چاہے گا بخش دے گا اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس نے تو بہت بڑے گناہ کا افترا کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah does not forgive that a partner be ascribed to Him, although He forgives any other sins for whomever He wills. He who associates anyone with Allah in His divinity has indeed forged a mighty lie and committed an awesome sin.

اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا ، 79 اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے ۔ 80 اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے ، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کے لیے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے ۔ ( ٣٥ ) اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتا ہے جو بڑا زبردست گناہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کسی کے روکے روکنے والا نہیں بیشک اللہ شرک کو تو بخشنے والا نہیں اور شرک کے سوا جو گناہ ہیں جس کو چاہے بخژ دے اور جس کو چاہے نہ بخشے عذاب کرے 2 اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس بڑا گناہ باندھا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ اس (گناہ) کو نہیں بخشیں گے کہ (کسی کو) اس کے ساتھ شریک بنایا جائے اور اس کے سوا جس کو چاہیں بخش دیں گے اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو اس نے بہت بڑا جرم کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ تعالیٰ اس بات کو معاف نہیں کرے گا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے اس کے علاوہ جس چیز کو چاہے وہ معاف کرسکتا ہے۔ اور جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے گا اس نے ایک بہت بڑا بہتان باندھنے کا گناہ کیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah shall not Forgive that aught be associated with Him, and He will forgive all else unto whomsoever He listeth. And whosoever associateth aught with Allah, he hath of a surety fabricated a mighty sin.

اللہ اس کو تو بیشک نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے ۔ لیکن اس کے علاوہ جس کسی کو بھی چاہے گا بخش دے گا اور جو کوئی (کسی کو) اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے اس نے یقیناً ایک بڑا گناہ سمیٹا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے ۔ اس کے سوا جو کچھ ہے ، اس کو جس کیلئے چاہے گا بخش دے گا اور جو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے ، وہ ایک بہت بڑے گناہ کا افترا کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک اﷲ تعالیٰ اپنے ساتھ شرک کئے جانے کو معاف نہیں فرمائیں گے اور اس کے علاوہ جس کو چاہیں گے معاف فرمادیں گے ۔ اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتا ہے پس اس نے یقیناً بہت بڑا بہتان ( بڑا گناہ ) باندھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ بس شرک کو ہی معاف نہیں کرتا، اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھہرایا اس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ باندھا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ نہیں بخشتا اس (جرم) کو اس کے ساتھ شرک کیا جائے (کہ شرک بغاوت ہے) اور وہ بخش دے گا اسکے سوا دوسرے گناہوں کو جس کے لیے چاہے گا، اور جس نے شرک کیا اللہ کے ساتھ تو یقینا اس نے ارتکاب کیا بہت بڑے گناہ کا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کرے گااور اس کے علاوہ وہ جسے چاہے معاف کردیتا ہے اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایااس نے بہتان باندھا اور بہت بڑاگناہ کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے ( ف۱۵۱ ) اور جس نے خدا کا شریک ٹھہرایا اس نے بڑا گناہ کا طوفان باندھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ اِس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس سے کم تر ( جو گناہ بھی ہو ) جس کے لئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ، اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس نے واقعۃً زبردست گناہ کا بہتان باندھا

Translated by

Hussain Najfi

یقینا اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا ( ہر گناہ ) جس کے لئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرایا اس نے بہت بڑے گناہ کے ساتھ بہتان باندھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah forgiveth not that partners should be set up with Him; but He forgiveth anything else, to whom He pleaseth; to set up partners with Allah is to devise a sin Most heinous indeed.

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not forgive the sin of considering others equal to Him, but He may choose to forgive other sins. Whoever believes in other gods besides Him has indulged in a great sin.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah forgives not that partners should be set up with Him (in worship), but He forgives except that to whom He wills; and whoever sets up partners with Allah in worship, he has indeed invented a tremendous sin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah does not forgive that anything should be associated with Him, and forgives what is besides that to whomsoever He pleases; and whoever associates anything with Allah, he devises indeed a great sin.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah forgiveth not that a partner should be ascribed unto Him. He forgiveth (all) save that to whom He will. Whoso ascribeth partners to Allah, he hath indeed invented a tremendous sin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह उसको नहीं बख़्शेगा कि उसके साथ शिर्क किया जाए, लेकिन इसके अलावा जो कुछ है उसको जिसके लिए चाहेगा बख़्श देगा, और जिसने अल्लाह के साथ शिर्क ठहराया उसने बड़ा ज़बरदस्त गुनाह किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ اس بات کو نہ بخشیں گے کہ ان کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے اور اس کے سوائے اور جتنے گناہ ہیں جس کے لیے منظور ہوگا وہ گناہ بخش دیں گے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے وہ بڑے جرم کا مرتکب ہؤ ا۔ (1) (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کرنے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔ اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہتان باندھا اور بہت بڑا گناہ کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا ‘ اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے ‘ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھہرایا ‘ اس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک کیا جائے اور اس کے علاوہ جس گناہ کو چاہے بخش دے گا اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے تو اس نے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے اور بخشتا ہے اس سے نیچے کے گناہ جس کے چاہے اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا اس نے بڑا طوفان باندھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور شرک سے کم درجہ کی گناہوں کو جس کے چاہے بخشدیگا اور بات بھی یہ ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھیرایا تو اس نے بہت ہی برے جرم کا ارتکاب کیا۔