Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 5

سورة النساء

وَ لَا تُؤۡتُوا السُّفَہَآءَ اَمۡوَالَکُمُ الَّتِیۡ جَعَلَ اللّٰہُ لَکُمۡ قِیٰمًا وَّ ارۡزُقُوۡہُمۡ فِیۡہَا وَ اکۡسُوۡہُمۡ وَ قُوۡلُوۡا لَہُمۡ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ﴿۵﴾

And do not give the weak-minded your property, which Allah has made a means of sustenance for you, but provide for them with it and clothe them and speak to them words of appropriate kindness.

بے عقل لوگوں کو اپنا مال نہ دے دو جس مال کو اللہ تعالٰی نے تمہاری گزران کے قائم رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے ، ہاں انہیں اس مال سے کھلاؤ پلاؤ پہناؤ اوڑھاؤ اور انہیں معقولیت سے نرم بات کہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُؤۡتُوا
تم دو
السُّفَہَآءَ
نا دا نوں کو
اَمۡوَالَکُمُ
مال اپنے
الَّتِیۡ
وہ جو
جَعَلَ
بنایا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
قِیٰمًا
قیام (کا ذریعہ)
وَّارۡزُقُوۡہُمۡ
اور رزق دو انہیں
فِیۡہَا
اس میں سے
وَاکۡسُوۡہُمۡ
اور پہناؤ انہیں
وَقُوۡلُوۡا
اور کہو
لَہُمۡ
انہیں
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی۔ اچھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُؤۡتُوا
تم دو
السُّفَہَآءَ
نا سمجھوں کو
اَمۡوَالَکُمُ
مال اپنے
الَّتِیۡ
وہ جو
جَعَلَ
بنایا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
قِیٰمًا
قائم رہنے کا ذریعہ
وَّارۡزُقُوۡہُمۡ
اور تم کھلاؤ انہیں
فِیۡہَا
اس میں
وَاکۡسُوۡہُمۡ
اور تم پہناؤ انہیں
وَقُوۡلُوۡا
اور تم کہو
لَہُمۡ
ان کے لیے
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی
Translated by

Juna Garhi

And do not give the weak-minded your property, which Allah has made a means of sustenance for you, but provide for them with it and clothe them and speak to them words of appropriate kindness.

بے عقل لوگوں کو اپنا مال نہ دے دو جس مال کو اللہ تعالٰی نے تمہاری گزران کے قائم رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے ، ہاں انہیں اس مال سے کھلاؤ پلاؤ پہناؤ اوڑھاؤ اور انہیں معقولیت سے نرم بات کہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نادانوں کو ان کے مال واپس نہ کرو۔ جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے سامان زیست کا ذریعہ بنایا ہے۔ ان کے مال سے انہیں کھلاؤ بھی اور پہناؤ بھی اور جب ان سے بات کرو تو اچھی (اور ان کے فائدے کی) بات کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ناسمجھوں کواپنے وہ مال نہ دوجسے اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے قائم رہنے کاذریعہ بنایاہے، اورتم انہیں کھلاؤاورپہناؤاوران سے بھلی بات کہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not give the feeble-minded your property which Allah has made a means of support for you, and do feed them out of it, and clothe them, and speak to them in fair words as due.

اور مت پکڑاؤ دبے عقلوں کو اپنے وہ مال جن کو بنایا ہے اللہ نے تمہارے گذران کا سبب اور ان کو اس میں سے کھلاتے اور پہناتے رہو اور کہ وان سے بات معقول،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت پکڑا دو ناسمجھوں کو اپنے وہ مال جن کو اللہ نے تمہارے گزران کا ذریعہ بنایا ہے ہاں انہیں اس میں سے کھلاتے اور پہناتے رہو اور ان سے بات کیا کرو اچھے انداز میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not entrust your properties - which Allah hasmade a means of support for you - to the weak of understanding, but maintain and clothe them out of it, and say to them a kind word of admonition.

اور اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہارے لیے قیامِ زندگی کا ذریعہ بنایا ہے ، نادان لوگوں کے حوالہ نہ کرو ، البتہ انہیں کھانے اور پہننے کے لیے دو اور انہیں نیک ہدایت کرو ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ناسمجھ ( یتیموں ) کو اپنے وہ مال حوالے نہ کرو جن کو اللہ نے تمہارے لیے زندگی کا سرمایہ بنایا ہے ، ہاں ان کو ان میں سے کھلاؤ اور پہناؤ اور ان سے مناسب انداز میں بات کرلو ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے مال جن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا سہارا بنایا ہے نے بیوقوفوں کے حوالے مت کرو اور ان کو کھلاؤ اور پہناؤ اس میں سے اور اچھی طرح نرمی سے ان سے بات کرو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ناسمجھوں کو اپنے وہ مال جسے اللہ نے تمہارے لئے معیشت کا سبب بنایا ہے مت دو اور ان کو اس میں سے کھلاؤ اور ان کو پہناؤ اور ان سے اچھی بات کہتے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اپنے ان مالوں کو جو تمہارے لئے قیام زندگی کا ذریعہ ہیں بےعقلوں کو نہ پکڑا دو ۔ البتہ ان مالوں میں سے ان کو کھلاؤ، پہناؤ اور ان سے قول معروف (یعنی قاعدے کی بات) کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بےعقلوں کو ان کا مال جسے خدا نے تم لوگوں کے لئے سبب معیشت بنایا ہے مت دو (ہاں) اس میں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہے اور ان سے معقول باتیں کہتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And give not unto the weak-witted the substance which Allah made a stay for you, but feed them there out, Sand clothe them, and say unto them a reputable saying.

اور کم عقلوں کو اپنا وہ مال نہ دے دو جس کو اللہ نے تمہارے لیے مایہ زندگی بنایا ہے اور اس مال میں سے انہیں کھلاتے اور پہناتے رہو اور ان سے بھلائی کی بات کہتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم وہ مال ، جس کو خدا نے تمہارے لئے قیام وبقا کا ذریعہ بنایا ہے ، نادان یتیموں کے حوالے نہ کرو ۔ ہاں! اس سے ان کو فراغت کے ساتھ کھلاؤ پہناؤ اور دستور کے موافق ان کی دلداری کرتے رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

ناسمجھ ( یتیموں ) کو اپنا وہ مال نہ دو جس کو اﷲ تعالیٰ نے تمہارے گزربسر کا سہارا بنایا ہے او ران مالوں میں سے انہیں کھلاتے اور پہناتے رہو اور انہیں بھلائی کیبات کہتے رہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بےسمجھوں کو اپنے مال نہ دو ، جو اللہ نے تمہارے قائم رہنے کا ذریعہ بنائے ہیں اور انھیں ان میں سے کھانے کے لیے دو اور انھیں پہننے کے لیے دو اور ان سے اچھی بات کہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم مت دیا کرو کم عقلوں (اور نادانوں) کو اپنے وہ مال جن کو اللہ نے تمہارے لئے گزران کا ذریعہ بنایا ہے، البتہ انہیں تم ان میں سے کھانے اور پہننے کو (حسب ضرورت) دے دیا کرو، اور (اس صورت میں ان کی دلجوئی کے لئے) تم ان سے بھلی بات کہہ دیا کرو

Translated by

Noor ul Amin

اور بے عقل لوگوں ( یعنی نا بالغ ) کواپنا مال نہ دے د و جسے اللہ نے تمہارے لئے ذریعہ معاش بنایا ہے ، ہاں ان کے مال سے انہیں کھلائوبھی اور پہنائو بھی اور جب ان سے بات کرو تو اچھی ( اوران کے فائدہ کی ) بات کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بےعقلوں کو ( ف۱۳ ) ان کے مال نہ دو جو تمہارے پاس ہیں جن کو اللہ نے تمہاری بسر اوقات کیا ہے اور انہیں اس میں سے کھلاؤ اور پہناؤ اور ان سے اچھی بات کہو ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم بے سمجھوں کو اپنے ( یا ان کے ) مال سپرد نہ کرو جنہیں اللہ نے تمہاری معیشت کی استواری کا سبب بنایا ہے ۔ ہاں انہیں اس میں سے کھلاتے رہو اور پہناتے رہو اور ان سے بھلائی کی بات کیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہاری زندگی کا سامان اور اسے قائم رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے ناسمجھ لوگوں کے حوالے نہ کرو ۔ ہاں البتہ ان کو ( کھانا و طعام ) کھلاؤ اور ( کپڑا ) پہناؤ اور ان سے اچھی گفتگو کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those weak of understanding Make not over your property, which Allah hath made a means of support for you, but feed and clothe them therewith, and speak to them words of kindness and justice.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not give to people weak of understanding your property for which God has made you to supervise. Feed and clothe such people and speak to them in a reasonable way.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And give not unto the unwise your wealth which Allah has made a means of support for you, but feed and clothe them therewith, and speak to them words of kindness and justice.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not give away your property which Allah has made for you a (means of) support to the weak of understanding, and maintain them out of (the profits of) it, and clothe them and speak to them words of honest advice.

Translated by

William Pickthall

Give not unto the foolish (what is in) your (keeping of their) wealth, which Allah hath given you to maintain; but feed and clothe them from it, and speak kindly unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नादानों को अपना वह माल न दो जिसको अल्लाह ने तुम्हारे लिए क़याम का ज़रिया बनाया है, और उस माल में से उनको खिलाओ और पहनाओ और उनसे भलाई की बात कहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم کم عقلوں کو اپنے وہ مال مت دو جن کو خدا تعالیٰ نے تمہارے لیے مایہٴ زندگانی بنایا ہے اور ان مالوں میں سے ان کو کھلاتے رہو پہناتے رہو اور ان سے معقول بات کہتے رہو۔ (5) (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نادانوں کو اپنا مال نہ دو جس مال کو اللہ تعالیٰ نے تمہاری گزر بسر کا ذریعہ بنایا ہے۔ انہیں اس مال سے کھلاؤ، پہناؤ اور انہیں اچھی بات کہتے رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہارے لئے قیام زندگی کا ذریعہ بنایا ہے ‘ نادان لوگوں کے حوالے نہ کرو البتہ انہیں کھانے اور پہننے کیلئے دو اور انہیں نیک ہدایات کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیوقوفوں کو اپنے مال مت دو جن کو اللہ نے تمہارے لیے زندگی گزارنے کا ذریعہ بنایا ہے اور ان مالوں سے ان کو کھانے پینے کے لیے دے دو اور ان کو کپڑے پہنا دو ، اور ان سے بھلی با ت کہہ دو ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت پکڑا دو بےعقلوں کو اپنے وہ مال جن کو بنایا ہے اللہ نے تمہارے گزران کا سبب اور ان کو اس میں سے کھلاتے اور پہناتے رہو اور کہو ان سے بات معقول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے سرپرستو تم اپنے وہ مال جن مالوں کو اللہ تعالیٰ نے تم سب لوگوں کے گزارے کا سبب بنایا ہے بیوقوف اور ناسمجھ یتیموں کے سپرد نہ کرو البتہ ان مالوں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہو اور ان سے معقول بات کہتے رہو