Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 51

سورة النساء

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡجِبۡتِ وَ الطَّاغُوۡتِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہٰۤؤُلَآءِ اَہۡدٰی مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا سَبِیۡلًا ﴿۵۱﴾

Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, who believe in superstition and false objects of worship and say about the disbelievers, "These are better guided than the believers as to the way"?

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ مِلا ہے؟ جو بُت کا اور باطل معبود کا اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ راہ راست پر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جو
اُوۡتُوۡا
دیے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِالۡجِبۡتِ
ساتھ جبت (جادو)
وَ الطَّاغُوۡتِ
اور طاغوت (شیطان کے)
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ ہیں
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
سَبِیۡلًا
راستے کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرف جو
اُوۡتُوۡا
وہ دئیے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے ہیں
بِالۡجِبۡتِ
بتوں پر
وَ الطَّاغُوۡتِ
اور باطل معبود پر
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت پر ہیں
مِنَ الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
سَبِیۡلًا
راستے کے لحاظ سے
Translated by

Juna Garhi

Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, who believe in superstition and false objects of worship and say about the disbelievers, "These are better guided than the believers as to the way"?

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ مِلا ہے؟ جو بُت کا اور باطل معبود کا اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ راہ راست پر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کی حالت پر بھی غور کیا جنہیں کتاب کا کچھ علم دیا گیا ہے۔ وہ جبت اور طاغوت پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ان ایمان والوں سے تو یہی لوگ زیادہ ہدایت یافتہ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے نہیں دیکھا اُن لوگوں کی طرف جوکتاب میں سے ایک حصہ دیے گئے؟ وہ بتوں پر اور باطل معبودپرایمان رکھتے ہیں اوران لوگوں کے لیے کہتے ہیں جنہوں نے کفر کیایہ ان لوگوں سے زیادہ ہدایت کے راستے پرہیں جوایمان لائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen those who have been given a share from the Book? They believe in Jibt1 and Taghut2 and say concerning those who disbelieve, &They are better guided in their way than those who believe.|"

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا جو مانتے ہیں بتوں کو اور شیطان کو اور کہتے ہیں کافروں کو کہ یہ لوگ زیادہ راہ راست پر ہیں مسلمانوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا وہ ایمان لاتے ہیں بتوں پر اور شیطان پر اور کہتے ہیں ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے کفر کیا (یعنی مشرکین) کہ ان اہل ایمان سے زیادہ ہدایت پر تو یہ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen those to whom a portion of the Book was given? They believe in baseless superstitions and taghut (false deities), and say about the unbelievers that they are better guided than those who believe.

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کے عِلم میں سے کچھ حصّہ دیا گیا ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ جِبْت 81 اور طاغوت 82 کو مانتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں سے تو یہی زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔ 83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو کتاب ( یعنی تورات کے علم ) میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا ، کیا تم نے انکو نہیں دیکھا کہ وہ ( کس طرح ) بتوں اور شیطان کی تصدیق کر رہے ہیں اور کافروں ( یعنی بت پرستوں ) کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ مومنوں سے زیادہ سیدھے راستے پر ہیں ۔ ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کیا تو نے ان لوگوں کو نئیں دیکھا کعب بن اشرف اور اس کے ساتھی یہودی جن کو اللہ تعالیٰ کی کتاب کا ایک حصہ ملا وہ بت اور شیطان کو ماننے لگے 5 اور کافروں مکہ کے مشرکوں کو کہتے ہیں کہ مسلمانوں سے تو یہ زیادہ ٹھیک راہ پر ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب میں سے ایک (بڑا) حصہ دیا گیا کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں کی نسبت سیدھے راستے پر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا آپ نے ان لوگوں کو دیکھا جنہیں آسمانی کتاب سے ایک حصہ دیا گیا تھا یہ لوگ اس کے باوجود بتوں پر اور شیطانوں پر ایمان لاتے ہیں اور یہ کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ کفار مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ سیدھے راستے پر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا ہے کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ مومنوں کی نسبت سیدھے رستے پر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hast thou not observed those unto whom is vouchsafed a portion of the Book testifying to idols and devils, and saying of those who have disbelieved: these are better guided as regards the way than the believers?

کیا تو نے ان لوگوں پر نظر نہیں کی جنہیں کتاب سے بہرہ ور کیا گیا تھا ۔ (اس پر بھی) یہ بت اور شیطان کو مانے ہوئے ہیں ۔ اور کفر کرنے والوں کی بابت کہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں سے تو یہی لوگ زیادہ ہدایت یاب ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ذرا ان کو دیکھو تو جنہیں کتابِ الہٰی کا ایک حصہ ملا ۔ یہ جبت اور طاغوت پر عقیدہ رکھتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان والوں سے زیادہ ہدایت پر تو یہ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو بت اور شیطان پر اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ؟ جنہیں کتاب کے علم میں سے کچھ حصہ دیا گیا ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ جِبْتِ (بےفائدہ چیز) اور طاغوت کو مانتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ مومنوں سے تو یہی زیادہ ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو دیا گیا ایک حصہ (علم) کتاب کا، (مگر اس کے باوجود) وہ ایمان رکھتے ہیں بتوں اور شیطانوں پر، اور وہ کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں کے مقابلے میں زیادہ صحیح راستے پر ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لوگوں پر غور کیا جنہیں کتاب کاکچھ علم دیاگیا ہے ، کہ وہ بتوں اور شیطانوں پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہی لوگ ایمان والوں سے زیادہ راہ راست پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے ، وہ نہ دیکھے جنہیں کتاب کا ایک حصہ ملا ایمان لاتے ہیں بت اور شیطان پر اور کافروں کو کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں سے زیادہ راہ پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ( آسمانی ) کتاب کا حصہ دیا گیا ہے ( پھر بھی ) وہ بتوں اور شیطان پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی نسبت یہ ( کافر ) زیادہ سیدھی راہ پر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب ( الٰہی ) سے کچھ حصہ دیا گیا ہے وہ جبت ( بت ) اور طاغوت ( شیطان ) پر ایمان رکھتے ہیں ( انہیں مانتے ہیں ) اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایمان لانے والوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned Thy vision to those who were given a portion of the Book? they believe in sorcery and Evil, and say to the Unbelievers that they are better guided in the (right) way Than the believers!

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you seen how those who had been given a share of the Book believe in idols and Satan and who say, "The disbelievers are better guided than the believers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who were given a portion of the Scripture They believe in Jibt and Taghut and say to those who disbelieve, "These people are better guided on the way, " than the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not seen those to whom a portion of the Book has been given? They believe in idols and false deities and say of those who disbelieve: These are better guided in the path than those who believe.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen those unto whom a portion of the Scripture hath been given, how they believe in idols and false deities, and how they say of those (idolaters) who disbelieve: "These are more rightly guided than those who believe"?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने उन लोगों को नहीं देखा जिन्हें किताब (यानी तौरात के इल्म) का एक हिस्सा दिया गया था कि वे (किस तरह) बुतों और शैतान की तस्दीक़ कर रहे हैं और काफ़िरों के बारे में कहते हैं कि ईमान वालों के मुक़ाबले ये ज़्यादा रास्ते पर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب کا ایک حصہ ملا ہے (پھر باوجود اس کے) وہ بت اور شیطان کو مانتے ہیں (2) اور وہ لوگ کفار کی نسبت کہتے ہیں کہ یہ لوگ بہ نسبت مسلمانوں کے زیادہ راہ راست پر ہیں۔ (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے انہیں دیکھا ؟ جنہیں کتاب کا کچھ حصہ ملا ہے جو بتوں اور طاغوت پر اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کے علم میں سے کچھ حصہ دیا گیا ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ جبت اور طاغوت کو مانتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں سے تو یہی زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا، وہ مانتے ہیں بتوں کو اور شیطان کو، اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ جو لوگ ایمان لائے ان کے بنسبت یہ کافر زیادہ راہ راست پر ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا جو مانتے ہیں بتوں کو اور شیطان کو اور کہتے ہیں کافروں کو کہ یہ لوگ زیادہ راہ راست پر ہیں مسلمانوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! کیا آپ نے ان لوگوں کو ملاحظہ نہیں کیا جن کو کتاب آسمانی سے ایک کافی حصہ دیا گیا ہے یہ لوگ اس کے باوجود بتوں پر اور شیطان پر ایمان لاتے ہیں اور یہ لوگوں کافروں کی نسبت یوں کہتے ہیں کہ یہ کفار مسلمانوں کی بہ نسبت زیادہ سیدھی راہ پر ہیں