Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 55

سورة النساء

فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ بِہٖ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ صَدَّ عَنۡہُ ؕ وَ کَفٰی بِجَہَنَّمَ سَعِیۡرًا ﴿۵۵﴾

And some among them believed in it, and some among them were averse to it. And sufficient is Hell as a blaze.

پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رُک گئے ، اور جہنّم کا جلانا کافی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِہٖ
اس پر
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
صَدَّ
رک گیا
عَنۡہُ
اس سے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِجَہَنَّمَ
جہنم
سَعِیۡرًا
بھڑکتی ہوئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمِنۡہُمۡ
پھر ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
صَدَّ عَنۡہُ
منہ موڑ گیا اس سے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِجَہَنَّمَ
جہنم
سَعِیۡرًا
جلانے کو
Translated by

Juna Garhi

And some among them believed in it, and some among them were averse to it. And sufficient is Hell as a blaze.

پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رُک گئے ، اور جہنّم کا جلانا کافی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان میں سے کوئی تو ایمان لے آیا اور کوئی اس سے رکا رہا۔ ایسے باز رہنے والوں کو بھڑکتی ہوئی جہنم ہی کافی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراُن میں سے کوئی ہے جواس پرایمان لایااوران میں سے کوئی ہے جواس سے منہ موڑگیا اور جلانے کو جہنم ہی کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, there were some among them who believed in it and there were others among them who turned away from it. And enough (for the latter) is Jahannam, a fire ablaze!

پھر ان میں سے کسی نے اس کو مانا اور کوئی اس سے ہٹارہا اور کافی ہے دوزخ کی بھڑکتی آگ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس ان میں سے وہ بھی ہیں جو اس پر ایمان لے آئے ہیں اور وہ بھی ہیں جو اس سے رک گئے ہیں اور ایسے لوگوں کے لیے تو جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

whereupon some of them believed, and others turned away. (Those who turn away), Hell suffices for a blaze.

مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا ، 87 اور منہ موڑنے والوں کے لیے تو بس جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ان میں سے کچھ ان پر ایمان لائے اور کچھ نے ان سے منہ موڑ لیا ۔ اور جہنم ایک بھڑکتی آگ کی شکل میں ( ان کافروں کی خبر لینے کے لیے ) کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان میں سے یعنی یہود میں سے یا ابراہیم کی اوالاد میں سے کوئی تو اس پر ایمان لایا اور کوئی رک ریا اس سے ایما لانے سے یا لوگوں کو اس نے روک دیا ایمان لانے سے اس کو دوزخ کی دہکتی آگ بس کرتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان میں سے کچھ لوگوں نے تو اس کو مانا اور کچھ لوگ اس سے باز رہے اور دوزخ کی جلتی ہوئی آگی کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر لوگوں میں سے کچھ تو اس پر ایمان لے آئے اور کچھ لوگوں نے اس سے منہ پھیرلیا۔ اور جہنم کی دھکتی آگ ان کے لئے کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر لوگوں میں سے کسی نے تو اس کتاب کو مانا اور کوئی اس سے رکا (اور ہٹا) رہا تو نہ ماننے والوں (کے جلانے) کو دوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then of them were some who believed therein, and of them were some who turned aside therefrom, and Hell -will suffice as a Flame.

اور ان میں سے کوئی کوئی تو اس پر ایمان لائے اور کوئی کوئی اس سے رکے رہے اور دہکتا ہوا جہنم ہی کافی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان میں سے ایسے بھی ہیں جو اس پر ایمان لائے اور ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے منہ موڑا اور ایسوں کیلئے جہنم کی بھڑکتی آگ ہی کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انمیں سے بعض تو اس پر ایمان لے لئے اور بعض نے منہ پھیر لیا اور دہکتی ہوئی جہنم ان کے لئے کافی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا اور (منہ موڑنے والوں کے لیے تو بس) جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان میں کچھ تو اس پر ایمان لے آئے اور کچھ ہٹے ہی رہیں، اور کافی ہے (ایسوں کے لئے) دہکتی جہنم،

Translated by

Noor ul Amin

پھر ان میں سے کوئی تواس پر ایمان لے آیا اور بعض نے اس کا انکارکردیا ایسے انکار کرنے والوں کو بھڑکتی ہوئی جہنم ہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا ( ف۱٦۰ ) اور کسی نے اس سے منہ پھیرا ( ف۱٦۱ ) اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ ( ف۱٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ان میں سے کوئی تو اس پر ایمان لے آیا اور ان میں سے کسی نے اس سے روگردانی کی ، اور ( روگردانی کرنے والے کے لئے ) دوزخ کی بھڑکتی آگ کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ان میں کچھ تو اس پر ایمان لائے اور کچھ روگردان ہوگئے اور ( ایسوں کے لئے ) دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Some of them believed, and some of them averted their faces from him: And enough is Hell for a burning fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some have believed, others have disbelieved and tried to prevent people from believing. For these people, only the intense fire of hell is a sufficient punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Of them were (some) who believed in it, and of them were (some) who rejected it; and enough is Hell for burning (them).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So of them is he who believes in him, and of them is he who turns away from him, and hell is sufficient to burn.

Translated by

William Pickthall

And of them were (some) who believed therein and of them were (some) who turned away from it. Hell is sufficient for (their) burning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनमें से किसी ने इसको माना और कोई इससे रुका रहा, और ऐसे लोगों के लिए जहन्नम की भड़कती हुई आग काफ़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان میں سے بعضے تو اس پر ایمان لائے اور بعضے تو ایسے تھے کہ اس سے روگرداں ہی رہے اور دوزخ آتش سوزاں ہی کافی ہے۔ (4) (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ان میں سے کوئی تو اس کتاب پر ایمان لایا اور کوئی اس سے رہا اور جہنم کا جلانا کافی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا ‘ اور منہ موڑنے والوں کے لئے تو بس جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان میں سے بعض اس پر ایمان لائے اور بعض نے اس سے رو گردانی کی اور کافی ہے دوزخ کا دہکتی ہوئی آگ ہونا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ان میں سے کسی نے اس کو مانا اور کوئی اس سے ہٹا رہا اور کافی ہے دوزخ کی بھڑکتی آگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر عام لوگوں میں سے کچھ تو اس پر ایمان لائے اور کچھ لوگوں نے اس سے اعتراض کیا اور دوزخ کی دہکتی ہوئی آگ کافی ہے۔