Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 56

سورة النساء

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا سَوۡفَ نُصۡلِیۡہِمۡ نَارًا ؕ کُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُہُمۡ بَدَّلۡنٰہُمۡ جُلُوۡدًا غَیۡرَہَا لِیَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۵۶﴾ الرّبع

Indeed, those who disbelieve in Our verses - We will drive them into a Fire. Every time their skins are roasted through We will replace them with other skins so they may taste the punishment. Indeed, Allah is ever Exalted in Might and Wise.

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کُفر کیا انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سِوا اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں یقیناً اللہ تعالٰی غالب حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ ہماری آیات کے
سَوۡفَ
عنقریب
نُصۡلِیۡہِمۡ
ہم جلائیں گے انہیں
نَارًا
آگ میں
کُلَّمَا
جب کبھی
نَضِجَتۡ
پک جائیں گی
جُلُوۡدُہُمۡ
کھالیں ان کی
بَدَّلۡنٰہُمۡ
بدل دیں گے ہم انہیں
جُلُوۡدًا
کھالیں
غَیۡرَہَا
علاوہ ان کے
لِیَذُوۡقُوا
تاکہ وہ چکھیں
الۡعَذَابَ
عذاب کو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
عَزِیۡزًا
بہت زبردست
حَکِیۡمًا
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ الَّذِیۡنَ
بلاشبہ جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
سَوۡفَ
بہت جلد
نُصۡلِیۡہِمۡ
ہم ڈالیں گے انہیں
نَارًا
آگ میں
کُلَّمَا
جب کبھی
نَضِجَتۡ
گل سڑ جائیں گی
جُلُوۡدُہُمۡ
کھالیں ان کی
بَدَّلۡنٰہُمۡ
بدل دیں گے ہم انہیں
جُلُوۡدًا
کھالیں
غَیۡرَہَا
اس کے علاوہ
لِیَذُوۡقُوا
تاکہ وہ چکھیں
الۡعَذَابَ
عذاب
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَزِیۡزًا
سب پر غالب
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve in Our verses - We will drive them into a Fire. Every time their skins are roasted through We will replace them with other skins so they may taste the punishment. Indeed, Allah is ever Exalted in Might and Wise.

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کُفر کیا انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سِوا اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں یقیناً اللہ تعالٰی غالب حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہم یقینا انہیں دوزخ میں جھونک دیں گے۔ جب بھی ان کے جسموں کی کھال گل جائے گی تو ہم دوسری کھال بدل دیں گے تاکہ عذاب کا مزا چکھتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ یقینا زبردست اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیات کاکفرکیابہت جلد ہم انہیں آگ میں ڈالیں گے،جب کبھی ان کی کھالیں گل سڑجائیں گی تو ہم انہیں اس کے علاوہ کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھیں۔یقینااﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی سب پر غالب ، کمال حکمت والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who have disbelieved in Our verses, We shall certainly make them enter a fire. Whenever their skins are burnt out, We shall give them other skins in their place, so that they may taste the punishment. Surely, Allah is All-Mighty, All-Wise.

بیشک جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے ان کو ہم ڈالیں گے آگ میں جس وقت جل جائے گی کھال ان کی تو ہم بدل دیویں گے ان کو اور کھال تاکہ چکھتے رہیں عذاب بیشک اللہ ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جو لوگ ہماری آیات کا کفر کریں گے ایک وقت آئے گا کہ ہم انہیں آگ میں جھونک دیں گے اور جب بھی ان کی کھالیں جل جائیں گی ہم ان کو دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزا چکھتے رہیں یقیناً اللہ زبردست ہے کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We shall cast those who reject Our signs into the Fire; and as often as their skins are burnt out, We shall give them other skins in exchange that they may fully taste the chastisement. Surely Allah is All-Mighty, All-Wise.

جن لوگوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کر دیا انہیں بایقین ہم آگ میں جھونکیں گے اور جب ان کے بدن کی کھال گل جائے گی تو اس کی جگہ دوسری کھال پیدا کر دیں گے تاکہ وہ خوب عذاب کا مزا چکھیں ، اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور اپنے فیصلوں کو عمل میں لانے کی حکمت خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا ہے ، ہم انہیں آگ میں داخل کریں گے ، جب بھی ان کی کھالیں جل جل کر پک جائیں گی ، تو ہم انہیں ان کے بدلے دوسری کھالیں دے دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھیں ۔ بیشک اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، صاحب حکمت بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا ان کو ہم آگ میں ڈالیں گے ہم بار جب ان کی کھا گل جانے گی تو ہم ان پر دوسری کھالیں چڑھائیں گے اس لیے کہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں بیشک اللہ تعالیٰ زبر دست ہے حکمت والاف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جن لوگوں نے ہماری آیات کے ساتھ کفر کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں ڈالیں گے جب ان کی کھالیں گل جائیں گی تو ہم ان کو دوسری کھالوں سے بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ) چکھتے رہیں یقینا اللہ غالب ہی حکمت والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا ہم عنقریب ان کو جہنم میں جھونک دیں گے۔ جب بھی ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم ان کھالوں کی جگہ دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں۔ بیشک اللہ تعالیٰ بڑی قوت والا اور بڑی حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve in Our revelations, presently We shall roast them into Fire. So oft as their skins are cooked We shall change them for other skins, so that they may keep on tasting the torment verily Allah is ever Mighty, Wise.

بیشک جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کے ساتھ کفر کیا ہم انہیں عنقریب (دوزخ کی) آگ میں جھونکیں گے جب کبھی انکی جلدی پک جائیں گی ہم ان کی جلدوں کو بدل کر دوسری کردیا کریں گے تاکہ وہ (برابر تازہ) عذاب چکھتے رہیں ۔ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ، ہم ان کو ایک سخت آگ میں جھونک دےں گے ۔ جب جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ، ہم ان کو دوسری کھالیں بدل دیں گے ، تاکہ یہ عذاب کا مزا خوب چکھیں ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے ہماری آ یتوں کیس اتھ انکار کیا ہم عنقریب انہیں آگ میں ڈال دیں گے ۔ جب کبھی بھی ان کی کھالی ں جل چکیں گی ہم ان کی جگہ دوسری کھال بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ زبردست حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کردیا انہیں ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور جب ان کے بدن کی کھال گل جائے گی تو ہم اس کی جگہ دوسری کھال پیدا کردیں گے تاکہ وہ خوب عذاب کا مزہ چکھیں یقینا اللہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہماری آیتوں سے، عنقریب ہی ہم ان کو جھونک دینگے ایک بڑی ہی ہولناک آگ میں، (جہاں ان کا حال یہ ہوگا کہ) جب بھی جل جائیں گی ان کھالیں تو ہم ان کی بدل دینگے اور کھالیں، تاکہ یہ مزہ چکتے رہیں عذاب کا، بیشک اللہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہم یقیناانہیں واصل جہنم کریں گے جب بھی ان کے جسموں کی کھا ل گل جائے گئی توہم دوسری کھال بدل دیں گے تاکہ عذاب کامزاچکھتے رہیں اللہ تعالیٰ یقینا زبردست اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جنہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے ، جب کبھی ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں انہیں بدل دیں گے کہ عذاب کا مزہ لیں ، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ہم عنقریب انہیں ( دوزخ کی ) آگ میں جھونک دیں گے ، جب ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم انہیں دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ ( مسلسل ) عذاب ( کا مزہ ) چکھتے رہیں ، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہم عنقریب انہیں ( دوزخ ) کی آگ میں جھونکیں گے ۔ جب ان کی ( پہلی ) کھا لیں پک ( جل ) جائیں گی تو ہم ان کی کھالیں اور کھالوں سے بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں بے شک اللہ زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject our Signs, We shall soon cast into the Fire: as often as their skins are roasted through, We shall change them for fresh skins, that they may taste the penalty: for Allah is Exalted in Power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

We will make the rejectors of Our revelations suffer in hell fire. As soon as the fire destroys their skins, We will give them new skins so that they may suffer more of the torment. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, those who disbelieved in Our Ayat, We shall burn them in Fire. As often as their skins are roasted through, We shall change them for other skins that they may taste the punishment. Truly, Allah is Ever Most Powerful, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who disbelieve in Our communications, We shall make them enter fire; so oft as their skins are thoroughly burned, We will change them for other skins, that they may taste the chastisement; surely Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

Lo! Those who disbelieve Our revelations, We shall expose them to the Fire. As often as their skins are consumed We shall exchange them for fresh skins that they may taste the torment. Lo! Allah is ever Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने हमारी निशानियों का इनकार किया उनको हम सख़्त आग में डालेंगे, जब उनके जिस्म की खाल जल जाएगी तो हम उनकी खाल को बदल कर दूसरी खाल लगा देंगे; ताकि वह अज़ाब चखते रहें, बेशक अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشک جو لوگ ہماری آیات کے منکر ہوئے ہم ان کو عنقریب ایک سخت آگ میں داخل کردیں گے جب ایک دفعہ ان کی کھال جل چکے گی تو ہم (اس پہلی کھال کی جگہ فورا) دوسری کھال پیدا کردیں گے تاکہ عذاب ہی بھگتتے رہیں (1) بلاشک اللہ تعالیٰ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔ (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے۔ جب ان کی کھالیں جل جائیں گی ہم ان کی جگہ دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں یقیناً اللہ تعالیٰ غالب ‘ حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کردیا ہے انہیں بالیقین ہم آگ میں جھونکیں گے اور جب ان کے بدن کی کھال گل جائے گی تو اس کی جگہ دوسری کھال پیدا کردیں گے تاکہ وہ خوب عذاب کا مزا چکھیں ‘ اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور اپنے فیصلوں کو عمل میں لانے کی حکمت خوب جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیات کے ساتھ کفر کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے جب بھی ان کی کھالیں پک جائیں گی تو ہم ان کی کھالوں کے علاوہ ان کی دوسری کھا لیں پلٹ دیں گے تاکہ عذاب چکھیں، بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے ان کو ہم ڈالیں گے آگ میں   جس وقت جل جائے گی کھال ان کی تو ہم بدل دیویں گے ان کو اور کھال تاکہ چکھتے رہیں عذاب بیشک اللہ ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا بالیقین ہم ان کو ایک تیز آگ میں داخل کریں گے جب کبھی بھی ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم ان کھالوں کی جگہ اور دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں بیشک اللہ تعالیٰ بڑی قوت اور بڑی حکمت والا ہے ۔