Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 62

سورة النساء

فَکَیۡفَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ثُمَّ جَآءُوۡکَ یَحۡلِفُوۡنَ ٭ۖ بِاللّٰہِ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡسَانًا وَّ تَوۡفِیۡقًا ﴿۶۲﴾

So how [will it be] when disaster strikes them because of what their hands have put forth and then they come to you swearing by Allah , "We intended nothing but good conduct and accommodation."

پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتُوت کے باعث کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آ کر اللہ تعالٰی کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَیۡفَ
تو کیا ہوتا ہے
اِذَاۤ
جب
اَصَابَتۡہُمۡ
پہنچتی ہے انہیں
مُّصِیۡبَۃٌۢ
کوئی مصیبت
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
ثُمَّ
پھر
جَآءُوۡکَ
وہ آجاتے ہیں آپ کے پاس
یَحۡلِفُوۡنَ
قسمیں کھاتے ہوئے
بِاللّٰہِ
اللہ کی
اِنۡ
نہیں
اَرَدۡنَاۤ
ارادہ کیا ہم نے
اِلَّاۤ
مگر
اِحۡسَانًا
احسان
وَّتَوۡفِیۡقًا
اور موافقت کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَیۡفَ
پھر کیسے ہوتا ہے
اِذَاۤ
جب
اَصَابَتۡہُمۡ
پہنچتی ہے ان کو
مُّصِیۡبَۃٌۢ
کوئی مصیبت
بِمَا
اس وجہ سے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا ہے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
ثُمَّ
پھر
جَآءُوۡکَ
وہ آتے ہیں آپ کے پاس
یَحۡلِفُوۡنَ
وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اِنۡ
نہیں
اَرَدۡنَاۤ
چاہا تھا ہم نے
اِلَّاۤ
محض
اِحۡسَانًا
بھلائی کے
وَّتَوۡفِیۡقًا
اور آپس میں ملانے کا
Translated by

Juna Garhi

So how [will it be] when disaster strikes them because of what their hands have put forth and then they come to you swearing by Allah , "We intended nothing but good conduct and accommodation."

پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتُوت کے باعث کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آ کر اللہ تعالٰی کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوتا ہے جب ان کے اپنے کرتوتوں کی بدولت ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے ؟ وہ آپ کے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی اور باہمی موافقت کے سوا کچھ نہ تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر کیا حال ہوتا ہے جب ان کواس وجہ سے مصیبت پہنچتی ہے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا؟پھر وہ آپ کے پاس اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہم نے تو محض بھلائی اورآپس میں ملانے کے سواکچھ نہیں چاہا تھا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But, how will it be when they will come to suffer a calamity because of the acts of their own hands, then they will come to you swearing by Allah, |"We meant nothing but to promote good and bring about harmony.|"

پھر کیا ہو جبکہ ان کو پہنچے مصیبت اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے سے پھر آویں تیرے پاس قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی کہ ہم کو غرض نہ تھی مگر بھلائی اور ملاپ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس وقت کیا ہوا جب ان پر کوئی مصیبت آگئی ان کے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کی وجہ سے پھر وہ آپ کے پاس آئے اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے کہ ہم تو صرف بھلائی اور موافقت چاہتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But what happens when some misfortune visits them because of their own misdeeds? Then, they come to you swearing by Allah, saying: 'We wanted nothing but to do good and to bring about conciliation (between the two parties)'.

پھر اس وقت کیا ہوتا ہے جب ان کے اپنے ہاتھوں کی لائی ہوئی مصیبت ان پر آ پڑتی ہے؟ اس وقت یہ تمہارے پاس قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں93 اور کہتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم تو صرف بَھلائی چاہتے تھے اور ہماری نیت تو یہ تھی کہ فریقین میں کسی طرح موافقت ہوجائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اس وقت ان کا کیا حال بنتا ہے جب خود اپنے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے؟ اس وقت یہ آپ کے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا مقصد بھلائی کرنے اور ملاپ کرادینے کے سوا کچھ نہ تھا ۔ ( ٤٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوگا کیسے ذلیل اور خوار ہوں گے جب انہی کے کاموں کی سزا میں ان پر کوئی مصیبت آن پڑے گی اور اللہ کی قسم کھاتے ہوئے تیرے پاس آئیں گے کہ ہم جو دوسروں کو پاس پاس اپنا مقدمہ لے گئے تھے تو صرف سلوک اور میل جول چاہتے ہیں تھے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر کیا حالت ہوتی ہے جب ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ان پر مصیبت پڑتی ہے پھر آپ کے پاس دوڑے آتے ہیں (اور) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے تو بھلائی اور موافقت کرنا چاہی تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوتا ہے کہ جب ان پر ان کے ہاتھوں کئے ہوئے کاموں کی وجہ سے کوئی مصیبت پڑتی ہے تو پھر وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد تو صرف بھلائی اور باہمی میل ملاپ تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو کیسی (ندامت کی) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کی شامت سے) ان پر کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائی اور موافقت تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How then, when some ill befalleth them because of that which their hands have sent forth and then they come to thee swearing by Allah: we meant naught save kindness and concord.

پھر کیسی گزرتی ہے جب ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے اپنے ہی ہاتھوں ۔ پھر آپ کے پاس آتے ہیں اللہ کی قسم کھاتے ہوئے کہ ہمارا مقصد تو محض بھلائی اور مصالحت تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس وقت کیا ہوگا جب ان کے اعمال کی پاداش میں ان کو کوئی مصیبت پہنچے گی ، پھر یہ تمہارے پاس قسمیں کھاتے ہوئے آئیں گے کہ خدا کی قسم! ہم نے تو صرف بہتری اور سازگاری چاہی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کچھ وہ کرچکے ہیں اس کی وجہ سے ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کیسی ان کی جان پر بنتی ہے پھر اﷲ تعالیٰ کی قسم کھاتے ہوئے آپ کے پاس آتے ہیں کہ ہم نے صرف بھلائی اور مصالحت کا ارادہ کیا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس وقت کیا ہوتا ہے ؟ جب ان کے اپنے ہاتھوں کی لائی ہوئی مصیبت ان پر آپڑتی ہے، اس وقت یہ آپ کے پاس قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! ہم تو بھلائی چاہتے تھے۔ ہماری نیت تو یہ تھی کہ کسی طرح آپس میں صلح ہوجائے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیا حل ہوتا ہے ان کو (اس وقت) جب کہ آپہنچی ان پر کوئی مصیبت ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کی بناء پر پھر یہ آتے ہیں آپ کے پاس قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی، کہ ہم نے تو محض بھلائی اور آپس میں میل کرانے ہی کا ارادہ کیا تھا

Translated by

Noor ul Amin

پھران کا کیا حال ہوتا ہے جب ان کے کرتوتوں کی بدولت ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے؟وہ آپ کے پاس قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ واللہ ہمارا ارادہ تو بھلائی اور باہمی موافقت کے سواکچھ نہ تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیسی ہوگی جب ان پر کوئی افتاد پڑے ( ف۱۷۱ ) بدلہ اسکا جو انکے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۱۷۲ ) پھر اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں ، اللہ کی قسم کھاتے کہ ہمارا مقصود تو بھلائی اور میل ہی تھا ( ف۱۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( اس وقت ) ان کی حالت کیا ہوگی جب اپنی کارستانیوں کے باعث ان پر کوئی مصیبت آن پڑے تو اللہ کی قَسمیں کھاتے ہوئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں ( اور یہ کہیں ) کہ ہم نے تو صرف بھلائی اور باہمی موافقت کا ہی ارادہ کیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

پھر کیسی گزرتی ہے جب ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے اپنے ہاتھوں کی لائی ہوئی ( ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ) تو آپ کی خدمت میں اللہ کے نام کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد تو بھلائی اور ( فریقین میں ) مصالحت کرانا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How then, when they are seized by misfortune, because of the deeds which they hands have sent forth? Then their come to thee, swearing by Allah: "We meant no more than good-will and conciliation!"

Translated by

Muhammad Sarwar

What would happen if they were to be afflicted by a disaster brought about by their own hands? They would then come to you swearing by God, "We only wanted to bring about friendship and reconciliation."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How then, when a catastrophe befalls them because of what their hands have sent forth, they come to you swearing by Allah, "We meant no more than goodwill and conciliation!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But how will it be when misfortune befalls them on account of what their hands have sent before? Then they will come to you swearing by Allah: We did not desire (anything) but good and concord.

Translated by

William Pickthall

How would it be if a misfortune smote them because of that which their own hands have sent before (them)? Then would they come unto thee, swearing by Allah that they were seeking naught but harmony and kindness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस वक़्त क्या होगा जब उनके अपने हाथों की लाई हुई मुसीबत उनपर पहुँचेगी, उस वक़्त ये आपके पास क़स्में खाते हुए आएंगे अल्लाह की क़सम! हमने तो सिर्फ़ भलाई और मिलाप ही का सोचा था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر کیسی (جان کو بنتی) ہے جب ان پر کوئی مصیبت پڑتی ہے ان کی ( اس حرکت کی) بدولت جو کچھ وہ پہلے کرچکے تھے پھر آپ کے پاس آتے ہیں خدا کی قسمیں کھاتے ہوئے کہ ہمارا اور کچھ مقصود نہ تھا سوائے اس کے کہ کوئی بھلائی نکل آوے اور باہم موافقت ہوجاوے۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کردار کی وجہ سے کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ تمہارے پاس آکر اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ کا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اس وقت کیا ہوتا ہے جب ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوئی مصیبت ان پر آپڑتی ہے ؟ اس وقت یہ تمہارے پاس قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم تو صرف بھلائی چاہتے تھے اور ہماری نیت تو یہ تھی کہ فریقین میں کسی طرح موافقت ہو جائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس کیا حال ہوگا جب ان کو کوئی مصیبت پہنچے ان کے ہاتھوں کے کیے ہوئے کرتوتوں کی وجہ سے پھر وہ آئیں آپ کے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا مقصد اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ بھلائی کی صورت نکل آئے اور آپس میں موافقت ہوجائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیا ہو کہ جب ان کو پہنچے مصیبت اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے سے پھر آویں تیرے پاس قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی ہم کو غرض نہ تھی مگر بھلائی اور ملاپ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوتا ہے کہ جب ان پر ان کے ہاتھوں کے سابقہ اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس خدا کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا مقصد تو سوائے بھلائی اور باہمی میل ملاپ کے اور کچھ نہیں تھا