Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 64

سورة النساء

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ جَآءُوۡکَ فَاسۡتَغۡفَرُوا اللّٰہَ وَ اسۡتَغۡفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللّٰہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۶۴﴾

And We did not send any messenger except to be obeyed by permission of Allah . And if, when they wronged themselves, they had come to you, [O Muhammad], and asked forgiveness of Allah and the Messenger had asked forgiveness for them, they would have found Allah Accepting of repentance and Merciful.

ہم نے ہر رسول کو صرف اس لئے بھیجا کہ اللہ تعالٰی کے حکم سے اس کی فرمانبرداری کی جائے اور اگر یہ لوگ جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تیرے پاس آ جاتے اور اللہ تعالٰی سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لئے استغفار کرتے ، تو یقیناً یہ لوگ اللہ تعالٰی کو معاف کرنے والا مہربان پاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
لِیُطَاعَ
تاکہ وہ اطاعت کیا جائے
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن ست
وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بےشک وہ
اِذۡ
جب
ظَّلَمُوۡۤا
انہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں پر
جَآءُوۡکَ
آجاتے آپ کے پاس
فَاسۡتَغۡفَرُوا
اور بخشش مانگتے
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاسۡتَغۡفَرَ
اور بخشش مانگتے
لَہُمُ
ان کے لیے
الرَّسُوۡلُ
رسول
لَوَجَدُوا
البتہ وہ پاتے
اللّٰہَ
اللہ کو
تَوَّابًا
بہت تو بہ قبول کرنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
لِیُطَاعَ
تاکہ اس کی اطاعت کی جائے
بِاِذۡنِ
حکم سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
اِذۡ
جب
ظَّلَمُوۡۤا
انہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
جَآءُوۡکَ
وہ آ جاتے آپ کے پاس
فَاسۡتَغۡفَرُوا
پھر وہ بخشش مانگتے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاسۡتَغۡفَرَ
اور بخشش مانگتا
لَہُمُ
اُن کے لیے
الرَّسُوۡلُ
رسول
لَوَجَدُوا
یقینا وہ پاتے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
تَوَّابًا
بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

And We did not send any messenger except to be obeyed by permission of Allah . And if, when they wronged themselves, they had come to you, [O Muhammad], and asked forgiveness of Allah and the Messenger had asked forgiveness for them, they would have found Allah Accepting of repentance and Merciful.

ہم نے ہر رسول کو صرف اس لئے بھیجا کہ اللہ تعالٰی کے حکم سے اس کی فرمانبرداری کی جائے اور اگر یہ لوگ جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تیرے پاس آ جاتے اور اللہ تعالٰی سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لئے استغفار کرتے ، تو یقیناً یہ لوگ اللہ تعالٰی کو معاف کرنے والا مہربان پاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (انہیں بتلائیے کہ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے، اس لیے بھیجا ہے کہ اللہ کے حکم کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے اور جب انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کرلیا تھا، تو اگر وہ اس وقت آپ کے پاس آجاتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لیے بخشش طلب کرتا تو یقینا اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا پاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے ہررسول کو محض اس لیے بھیجا کہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اوربلاشبہ اگر وہ آپ کے پاس آ جاتے جنہوں نے خود پر ظلم کیا تھا،پھروہ اﷲ تعالیٰ سے بخشش مانگتے اور رسول ان کے لیے بخشش مانگتاتووہ اﷲ تعالیٰ کویقینابہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا پاتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send any Messenger but to be obeyed by the leave of Allah. And had they, after having wronged themselves, come to you and sought forgive¬ness from Allah and the Messenger sought forgiveness for them, they would have certainly found Allah most-relenting, very-merciful.

اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے اور اگر وہ لوگ جس وقت انہوں نے اپنا برا کیا تھا آتے تیرے پاس پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کو بخشواتا تو اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے نہیں بھیجا کسی رسول کو مگر اس لیے کہ اس کی اطاعت کی جائے اللہ کے حکم سے اور اگر وہ جبکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاتے اور اللہ سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لیے استغفار کرتے تو وہ یقیناً اللہ کو بڑا توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا پاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(And tell them that) We never sent a Messenger but that he should be obeyed by the leave of Allah. If whenever they wronged themselves they had come to you praying to Allah for forgiveness, and had the Messenger prayed for their forgiveness, they would indeed have found Allah All-Forgiving, All-Compassionate.

﴿انہیں بتاؤ کہ﴾ ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے اسی لیے بھیجا ہے کہ اذنِ خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے ۔ 94 اگر انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوتا کہ جب یہ اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھے تھے تو تمہارے پاس آجاتے اور اللہ سے معافی مانگتے ، اور رسول بھی ان کے لیے معافی کی درخواست کرتا ، تو یقیناً اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کوئی رسول اس کے سوا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ۔ اور جب ان لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، اگر یہ اس وقت تمہارے پاس آکر اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے تو یہ اللہ کو بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان پاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے جو رسول بھیجا وہ اسی لیے کہ اللہ کے حکم سے اس کا کہا مانا جائے 5 اور اگر یہ لوگ جس وقت انہوں نے قصورو لیا تھا تیرے پاس آن کو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے اور پیغمبر بھی یعنی تو بھی ان کے لیے معافی چاہتا تو بیشک وہ اللہ تعالیٰ کو برا معاف کر نیوالا مہربان پاتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ہر رسول کو اسی واسطے مبعوث فرمایا ہے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر یہ لوگ جب اپنے اوپر ظلم کر بیٹھے تھے تو آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے پھر اللہ سے معافی چاہتے اور پیغمبر بھی ان کے لئے معافی چاہتے تو ضرور اللہ کو قبول کرنے والا رحمت کرنے والا پاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ہر ایک رسول کو اسی لئے بھیجا ہے کہ اللہ کے حکم سے اس کی پیروی کی جائے۔ اگر وہ لوگ اسی وقت جب کہ انہوں نے اپنے حق میں برا کیا تھا آپ کے پاس آتے، اللہ سے بخشش مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے تو یہ لوگ ضرور اللہ تعالیٰ کو بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا پاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لئے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not an apostle We have sent but to be obeyed by Allah's command. And if they, when they had wronged their souls, had come unto thee and begged forgiveness of Allah, and the apostle had begged forgiveness for them they would surely have found Allah Relentant, Merciful.

اور ہم نے جو بھی رسول بھیجا وہ اس غرض سے کہ اس کی اطاعت اللہ کے حکم سے کی جائے ۔ اور کاش کہ جس وقت یہ اپنی جانوں پر زیادتی کربیٹھے تھے آپ کے پاس آجاتے پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہتے اور رسول بھی ان حق میں مغفرت چاہتے تو یہ ضرور اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا تو اسی لئے بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر وہ ، جبکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھایا ، تمہاری خدمت میں حاضر ہوتے اور خدا سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کیلئے معافی چاہتا تو وہ خدا کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے تمام رسول اس غرض سے بھیجے کہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے اور کاش کہ جن انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اس وقت آپ کے پاس حاضر ہوجاتے پھر اﷲ تعالیٰ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے مغفرت مانگتے تو یہ ضرور اﷲ تعالیٰ کو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم فرمانے والا پاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہیں بتائیں کہ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے اسی لیے بھیجا ہے کہ اللہ کے حکم کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے۔ اگر انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوتا کہ جب یہ اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھے تھے تو آپ کے پاس آجاتے اور اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کے لیے معافی کی درخواست کرتا تو یقیناً اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے جو بھی کوئی رسول بھیجا اس لئے بھیجا کہ اس کی اطاعت (فرمانبرداری) کی جائے اللہ کی اذن سے، اور اگر یہ لوگ (جنہوں نے یہ حماقت کی تھی) جب ظلم کر بیٹھے تھے اپنی جانوں پر، تو سیدھے آجاتے آپ کے پاس، اور اللہ سے معافی مانگتے (اپنے جرم کی) اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کیلئے (اپنے رب کے حضور) معافی کی درخواست کرتا، تو یقینا یہ لوگ اللہ کو پاتے بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا، انتہائی مہربان

Translated by

Noor ul Amin

اور ( بتلائیے کہ ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے صرف اسلئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اوراگر انہوں نے اپنے اوپرظلم کیا تواس وقت آپ کے پاس آجاتے اوراللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتاتویقینااللہ کو توبہ قبول کرنے والا رحیم پاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ( ف۱۷۵ ) اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں ( ف۱۷٦ ) تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں ( ف۱۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ، اور ( اے حبیب! ) اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ان کے لئے مغفرت طلب کرتے تو وہ ( اس وسیلہ اور شفاعت کی بنا پر ) ضرور اللہ کو توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان پاتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے کاش جب یہ لوگ ( گناہ کرکے ) اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے اگر آپ کے پاس آجاتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے تو یقینا اللہ کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور بڑا مہربان پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent not a messenger, but to be obeyed, in accordance with the will of Allah. If they had only, when they were unjust to themselves, come unto thee and asked Allah's forgiveness, and the Messenger had asked forgiveness for them, they would have found Allah indeed Oft-returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not send any Messengers for any reason other than to be obeyed because of the will of God. If they ever do injustice to themselves and come to you (Muhammad) asking for God's forgiveness and if the Messenger also was to ask God to forgive them, they would certainly find God All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We sent no Messenger, but to be obeyed by Allah's leave. If they, when they were unjust to themselves, had come to you and begged Allah's forgiveness, and the Messenger had begged forgiveness for them, indeed, they would have found Allah All-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not send any apostle but that he should be obeyed by Allah's permission; and had they, when they were unjust to themselves, come to you and asked forgiveness of Allah and the Apostle had (also) asked forgiveness for them, they would have found Allah Oft-returning (to mercy), Merciful.

Translated by

William Pickthall

We sent no messenger save that he should be obeyed by Allah's leave. And if, when they had wronged themselves, they had but come unto thee and asked forgiveness of Allah, and asked forgiveness of the messenger, they would have found Allah Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने जो रसूल भेजा इसी लिए भेजा कि अल्लाह के हुक्म से उसकी इताअत की जाए, और अगर वे जबकि उन्होंने अपना बुरा किया था आपके पास आते और अल्लाह से मांगते और रसूल भी उनके लिए माफ़ी चाहते तो यक़ीनन वे अल्लाह को बख़्शने वाला, रहम करने वाला पाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تمام پیغمبروں کو خاص اسی واسطے معبوث فرمایا ہے کہ بحکم خداوندی ان کی اطاعت کیجاوے اور اگر جس وقت اپنانقصان کر بیٹھتے تھے اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاتے پھر اللہ تعالیٰ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے معافی چاہتے اور ضرور اللہ تعالیٰ کو تو بہ قبول کرنے والا اور رحمت کرنے والا پاتے۔ (2) (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ہر رسول کو صرف اسی لیے بھیجا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے رسول کی فرمانبرداری کی جائے اور جب ان لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تو تمہاری خدمت میں حاضر ہوتے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے اور آپ بھی ان کے لیے استغفار کرتے تو یقیناً یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو معاف کرنے والا مہربان پاتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(انہیں بتاؤ کہ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے اسی لئے بھیجا ہے کہ اذن خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے ۔ اگر انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوتا کہ جب وہ اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھے تھے تو تمہارے پاس آجاتے اور اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے معافی کی درخواست کرتا ‘ تویقینا اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے پیغمبر نہیں بھیجے مگر اسی لیے کہ بحکم خداوندی ان کی فرمانبر داری کی جائے اور جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا آپ کے پاس آتے پھر اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول ان کے لیے استغفار کرتا تو ضرور اللہ کو توبہ قبول کرنے والے اور مہربانی فرمانے والے پاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے کوئی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے اور اگر وہ لوگ جس وقت انہوں نے اپنا برا کیا تھا آتے تیرے پاس پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کو بخشواتا تو البتہ اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہر ایک رسول کو اسی واسطے بھیجا ہے کہ بحکم خداوندی اس کی اطاعت کی جائے اور اگر یہ لوگ اسی وقت جبکہ انہوں نے خود اپنے حق میں برائی کی تھی آپ کے پاس آجاتے اور حاضر ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے معافی طلب کرتا تو یہ لوگ ضرور اللہ تعالیٰ کو توبہ قبول کرنیوالا رحم کرنیوالا پاتے