Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 65

سورة النساء

فَلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمۡ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَ یُسَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا ﴿۶۵﴾

But no, by your Lord, they will not [truly] believe until they make you, [O Muhammad], judge concerning that over which they dispute among themselves and then find within themselves no discomfort from what you have judged and submit in [full, willing] submission.

سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے ، جب تک کہ تمام آپس کے اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں پھر جو فیصلے آپ ان میں کر دیں ان سے اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کرلیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
پس نہیں
وَ
قسم ہے
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ مومن ہوسکتے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُحَکِّمُوۡکَ
وہ منصف بنائیں آپ کو
فِیۡمَا
اس معاملہ میں جو
شَجَرَ
اختلاف ہوا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
ثُمَّ
پھر
لَایَجِدُوۡا
نہ وہ پائیں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں میں
حَرَجًا
کوئی تنگی
مِّمَّا
اس سے جو
قَضَیۡتَ
فیصلہ کرٰیں آپ
وَیُسَلِّمُوۡا
اور وہ تسلیم کرلیں
تَسۡلِیۡمًا
پوری طرح تسلیم کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا
پس
وَرَبِّکَ
قسم ہے تیرے رب کی
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ مومن ہو سکتے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُحَکِّمُوۡکَ
وہ فیصلہ کرنے والامان لیں آپ کو
فِیۡمَا
اس معاملے میں جو
شَجَرَ
جھگڑا پڑ جائے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
ثُمَّ
پھر
لَایَجِدُوۡا
نہ وہ پائیں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے دلوں میں
حَرَجًا
کوئی تنگی
مِّمَّا
اس میں سے جو
قَضَیۡتَ
فیصلہ کریں آپ
وَیُسَلِّمُوۡا
اور وہ تسلیم کر لیں
تَسۡلِیۡمًا
تسلیم کرنا
Translated by

Juna Garhi

But no, by your Lord, they will not [truly] believe until they make you, [O Muhammad], judge concerning that over which they dispute among themselves and then find within themselves no discomfort from what you have judged and submit in [full, willing] submission.

سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے ، جب تک کہ تمام آپس کے اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں پھر جو فیصلے آپ ان میں کر دیں ان سے اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کرلیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) تمہارے پروردگار کی قسم ! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے تنازعات میں آپ کو حکم (فیصلہ کرنے والا) تسلیم نہ کرلیں پھر آپ جو فیصلہ کریں اس کے متعلق اپنے دلوں میں گھٹن بھی محسوس نہ کریں اور اس فیصلہ پر پوری طرح سر تسلیم خم کردیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس !تیرے رب کی قسم!وہ مومن نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ وہ آپ کو اس معاملے میں فیصلہ کرنے والامان لیں،جوان کے درمیان جھگڑاپڑجائے پھر آپ جو فیصلہ کر دیں اس پروہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اوروہ اسے تسلیم کر لیں، پوری طرح تسلیم کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So never, by your Lord, never shall they become believers unless they make you the judge in the disputes which arise between them, then find no discomfort in their hearts against what you have decided and surrender to it in total submission.

سوقسم ہے تیرے رب کی وہ مومن نہ ہوں گے یہاں تک کہ تجھ کو ہی منصف جانیں اس جھگڑے میں جو ان میں اٹھے پھر نہ پاویں اپنے جی میں تنگی تیرے فیصلہ سے اور قبول کریں خوشی سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس نہیں آپ کے رب کی قسم ! یہ ہرگز مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک کہ یہ آپ کو حکم نہ مانیں ان تمام معاملات میں جو ان کے مابین پیدا ہوجائیں پھر جو کچھ آپ فیصلہ کردیں اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی محسوس نہ کریں اور سرتسلیم خم کریں جیسے کہ سرتسلیم خم کرنے کا حق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But no, by your Lord, they cannot become true be-lievers until they seek your arbitration in all matters on which they disagree among themselves, and then find not the least vexation in their hearts over what you have decided, and accept it in willing submission.

نہیں ، اے محمد ! تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اِختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں ، پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں ، بلکہ سر بسر تسلیم کرلیں ۔ 95

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہیں ، ( اے پیغمبر ) تمہارے پروردگار کی قسم ! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک یہ اپنے باہمی جھگڑوں میں تمہیں فیصل نہ بنائیں ، پھر تم جو کچھ فیصلہ کرو اس کے بارے میں اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں ، اور اس کے آگے مکمل طور پر سر تسلیم خم کردیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر تیرے پروردگار کی قسم اللہ تعالیٰ خود ہی اپنی قسم کھا تا ہے وہ مومن نہ ہوں گے جب تک اپنے جھگڑوں کا فیصلہ تھے سے نہ کرائیں پھر تیرے فیصلے سے ان کے دلوں میں کچھ اداسی نہ ہو اور خوشی خوشی مال کر منظور کرلیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس آپ کے پروردگار کی قسم جب تک یہ لوگ اپنے جھگڑوں میں آپ کو منصف نہ بنائیں پھر آپ کا فیصلہ پر ان کے دل تنگ نہ ہوں اور آپ کے حکم کو خوشی خوشی نہ مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(پھر اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قسم ہے آپ کے پروردگار کی یہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک یہ اپنے تمام آپس کے جھگڑوں میں آپ ہی کو فیصلہ کرنے والا نہ بنالیں اور پھر جو کچھ آپ فیصلہ فرما دیں اس پر اپنے دلوں میں کوئی بوجھ اور گرانی محسوس نہ کریں اور آپ کے فیصلے کو پوری طرح مان لیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! by thy Lord, they shall not believe until they have made thee judge of that which is disputed among them, and then find no vexation in their hearts with that which thou hast decreed, and they submit with full submission.

سو آپ کے پروردگار کی قسم ہے کہ یہ لوگ ایمان دار نہ ہوں گے ۔ جب تک یہ لوگ اس جھگڑے میں جو انکے آپس میں ہو آپ کو حکم نہ بنالیں اور پھر جو فیصلہ آپ کردیں اس سے اپنے دلوں میں تنگی نہ پائیں اور اس کو پورا پورا تسلیم کرلیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس نہیں ، تیرے رب کی قسم! یہ لوگ مؤمن نہیں ہیں جب تک اپنی نزاعات میں تمہی کو حکم نہ مانیں اور جو کچھ تم فیصلہ کردو اس پر ، اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس کیے بغیر ، اس کے آگے سر تسلیم خم نہ کردیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو آپ کے رب کی قسم یہ لوگ ایماندار نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اپنے درمیان ہونے والے جھگڑوں میں آپ کو فیصلہ کرنے والے مان لیں پھر جو فیصلہ آپ فرمادیں اس سے اپنے دلوں میں کوئی تنگی بھی محسوس نہ کریں اور اسے بغیر کسی پس وپیش کے تسلیم کرلیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہیں اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ آپ کو اپنا فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں، پھر جو کچھ آپ فیصلہ کریں اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی محسوس نہ کریں، بلکہ خوشی سے مان لیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس نہیں، قسم ہے آپ کے رب کی (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے، جب تک کہ یہ آپس کے جھگڑوں میں آپ کو (برضا ورغبت) اپنا منصف نہ مان لیں، پھر آپ کا جو بھی فیصلہ ہو اس سے یہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ محسوس کریں، اور اسے دل وجان سے تسلیم کرلیں،

Translated by

Noor ul Amin

تمہارے رب کی قسم!یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک اپنے تنازعات میں آپ کاحکم تسلیم نہ کریں پھرآپ جو فیصلہ کریں اس کے متعلق اپنے دلوں میں گھٹن بھی محسوس نہ کریں اوراس فیصلہ پر پوری طرح سرتسلیم خم نہ کردیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اے محبوب! تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائئیں پھر جو کچھ تم حکم فرما دو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں ( ف۱۷۸

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ( اے حبیب! ) آپ کے رب کی قسم یہ لوگ مسلمان نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ وہ اپنے درمیان واقع ہونے والے ہر اختلاف میں آپ کو حاکم بنالیں پھر اس فیصلہ سے جو آپ صادر فرما دیں اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور ( آپ کے حکم کو ) بخوشی پوری فرمانبرداری کے ساتھ قبول کر لیں

Translated by

Hussain Najfi

نہیں ۔ آپ کے پروردگار کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے ۔ جب تک اپنے تمام باہمی جھگڑوں میں آپ کو حَکَم نہ مانیں ۔ اور پھر آپ جو فیصلہ کریں ( زبان سے اعتراض کرنا تو کجا ) اپنے دلوں میں بھی تنگی محسوس نہ کریں اور اس طرح تسلیم کریں جس طرح تسلیم کرنے کا حق ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But no, by the Lord, they can have no (real) Faith, until they make thee judge in all disputes between them, and find in their souls no resistance against Thy decisions, but accept them with the fullest conviction.

Translated by

Muhammad Sarwar

I swear by your Lord that they will not be considered believers until they let you judge their disputes and then they will find nothing in their souls to prevent them from accepting your judgment, thus, submitting themselves to the will of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But no, by your Lord, they can have no faith, until they make you judge in all disputes between them, and find in themselves no resistance against your decisions, and accept (them) with full submission.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But no! by your Lord! they do not believe (in reality) until they make you a judge of that which has become a matter of disagreement among them, and then do not find any straitness in their hearts as to what you have decided and submit with entire submission.

Translated by

William Pickthall

But nay, by thy Lord, they will not believe (in truth) until they make thee judge of what is in dispute between them and find within themselves no dislike of that which thou decidest, and submit with full submission.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आपके रब की क़सम! वे लोग कभी ईमान लाने वाले नहीं हो सकते जब तक वे अपने आपस के झगड़े में आपको फ़ैसला करने वाला न मान लें, फिर जो फ़ैसला आप करें उस पर अपने दिलों में कोई तंगी न पाएं और उसको ख़ुशी से क़बूल कर लें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر قسم ہے آپ کے رب کی یہ لوگ ایمان دار نہ ہونگے جبتک یہ بات نہ ہو کہ ان کے آپس میں جو جھگڑا واقع ہو اس میں یہ لوگ آپ سے تصفیہ کروایں (3) پھر اس آپ کے تصفیہ سے اپنے دلوں میں تنگی نہ پاویں اور پورا پورا تسلیم کرلیں۔ (4) (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے رب کی قسم ! یہ مومن نہیں ہوسکتے جب تک آپس کے تمام اختلاف میں تمہیں حکم نہ مان لیں۔ پھر آپ کے فیصلہ کے بارے میں اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی نہ پائیں اور اسے دل و جان سے تسلیم کرلیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہیں اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ محسوس کریں ‘ بلکہ سربسر تسلیم کرلیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو قسم ہے آپ کے رب کی وہ مومن نہ ہوں گے جب تک یہ بات نہ ہو کہ جو ان کے آپس کے جھگڑے ہوں ان میں آپ کو فیصلہ کرنے والا بنا کر آپ کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں کسی بھی طرح کی تنگی محسوس نہ کریں اور پورا پورا تسلیم کرلیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو قسم ہے تیرے رب کی وہ مومن نہ ہو نگے یہاں تک کہ تجھ کو ہی منصف جانیں اس جھگڑے میں جو ان میں اٹھے پھر نہ پاویں اپنے جی میں تنگی تیرے فیصلہ سے اور قبول کریں خوشی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو قسم ہے آپ کے رب کی یہ شیطان کو حکم بنانے والے اس وقت تک مومن نہیں ہوں گے جب تک یہ اپنے تمام باہمی جھگڑوں میں آپ ہی کو منصف نہ بنائیں پھر جو فیصلہ آپ کردیں اس پر اپنے دلوں میں کوئی گرانی نہ محسوس کریں اور پوری طرح آپ کے فیصلے کو تسلیم کریں