Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 69

سورة النساء

وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیۡقِیۡنَ وَ الشُّہَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیۡنَ ۚ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا ﴿ؕ۶۹﴾

And whoever obeys Allah and the Messenger - those will be with the ones upon whom Allah has bestowed favor of the prophets, the steadfast affirmers of truth, the martyrs and the righteous. And excellent are those as companions.

اور جو بھی اللہ تعالٰی کی اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالٰی نے انعام کیاہے ، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ یہ بہترین رفیق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّطِعِ
اطاعت کرے گا
اللّٰہَ
اللہ کی
وَالرَّسُوۡلَ
اور رسول کی
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
مَعَ
ساتھ ہوں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
اَنۡعَمَ
انعام کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
مِّنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں میں سے
وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ
اور صدیقین
وَالشُّہَدَآءِ
اور شہیداء
وَالصّٰلِحِیۡنَ
اور صالحین میں سے
وَحَسُنَ
اور کتنے اچھے ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
رَفِیۡقًا
بطور ساتھی کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یُّطِعِ
اطاعت کرے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَالرَّسُوۡلَ
اور رسول کی
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
مَعَ
ساتھ ہوں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
اَنۡعَمَ
انعام کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں میں سے
وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ
اور صدیقوں
وَالشُّہَدَآءِ
اور شہیدوں
وَالصّٰلِحِیۡنَ
اور صالحین میں سے
وَحَسُنَ
اور بہترین ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
رَفِیۡقًا
ساتھی کے طور پر
Translated by

Juna Garhi

And whoever obeys Allah and the Messenger - those will be with the ones upon whom Allah has bestowed favor of the prophets, the steadfast affirmers of truth, the martyrs and the righteous. And excellent are those as companions.

اور جو بھی اللہ تعالٰی کی اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالٰی نے انعام کیاہے ، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ یہ بہترین رفیق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اللہ اور رسول کی اطاعت کرتا ہے تو ایسے لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی انبیائ، صدیقین، شہیدوں اور صالحین کے ساتھ اور رفیق ہونے کے لحاظ سے یہ لوگ کتنے اچھے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرے گا تووہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام کیا،نبیوں اورصدیقوں اورشہیدوں اورصالحین میں سے! اور یہی بہترین ساتھی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who obey Allah and the Messenger are with those whom Allah has blessed, namely, the prophets, the Siddiqin1, the Shuhada&2, and the righteous - and what a good company they are.

اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سو وہ ان کے ساتھ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا کہ وہ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت ہیں اور اچھی ہے ان کی رفاقت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی اطاعت کرے گا اللہ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہیں معیت حاصل ہوگی ان کی جن پر اللہ کا انعام ہوا یعنی انبیاء کرام صدیقین شہداء اور صالحین اور کیا ہی اچھے ہیں یہ لوگ رفاقت کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدّیقین اور شہداء اور صالحین ۔ 99 کیسے اچّھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسّر آئیں ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے ، یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین ۔ اور وہ کتنے اچھے ساتھی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور رسول کا کہا مانیں جنت میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ نے سرافراز کیا یعنی پیغمبر اور صدیق اور شہید اونیکوں کار کے ساتھ اور ان لوگوں کا ساتھ اچھا ساتھ ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اللہ اور پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں تو وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (بڑا) انعام فرمایا ہے (جیسے) نبیوں کے ساتھ اور صدیقین اور شہداء اور صالحین کے ساتھ اور یہ بہت اچھے رفیق ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و پیروی کرے گا تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام و اکرام کیا ہے جیسے انبیاء کرام ، صدیقین ، شہداء اور صالحین اور یہ لوگ بڑے اچھے ساتھی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever obeyeth Allah and the apostle, then those shall be with them whom Allah hath blessed --from among the prophets, the saints, the martyrs, and the righteous. Excellent are these as a company!

اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (اپنا خاص) انعام کیا ہے (یعنی) پیغمبر اور اولیاء اور شہید اور صالحین اور یہ کیسے اچھے رفیق ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے ، وہی ہیں جو انبیاء ، صدیقین اور شہداء وصالحین کے اس گروہ کے ساتھ ہوں گی ، جن پر اللہ نے اپنا فضل فرمایا اور کیا ہی اچھے ہیں یہ رفیق!

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کرے گا تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء ، صدیقوں ، شہدا اور صالحین اور یہ کیسے اچھے ساتھی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ کیسے اچھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسر آئیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی اطاعت کرے گا اللہ کی، اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی، تو ایسے لوگ ان (خاصان خدا) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء، اور صالحین، اور کیا ہی خوب ہوگی رفاقت (وسنگت) ان حضرات کی،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے توایسے لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا یعنی انبیا ء ، صدیقین ، شہیدوں اور صالحین کے ساتھ اور رفیق ہونے کے لحاظ سے یہ لوگ کتنے اچھے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے تو اسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء ( ف۱۸۱ ) اور صدیق ( ف۱۸۲ ) اور شہید ( ف۱۸۳ ) اور نیک لوگ ( ف۱۸٤ ) یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ ( روزِ قیامت ) ان ( ہستیوں ) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے ( خاص ) انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء ، صدیقین ، شہداءاور صالحین ہیں ، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو اللہ اور رسول ( ص ) کی اطاعت کرے گا ۔ تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے خاص انعام کیا ہے ۔ یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین اور یہ بہت اچھے رفیق ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

All who obey Allah and the messenger are in the company of those on whom is the Grace of Allah,- of the prophets (who teach), the sincere (lovers of Truth), the witnesses (who testify), and the Righteous (who do good): Ah! what a beautiful fellowship!

Translated by

Muhammad Sarwar

One who obeys God and the Messenger is the friend of the Prophets, saints, martyrs, and the righteous ones to whom God has granted His favors. They are the best friends that one can have.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever obeys Allah and the Messenger, then they will be in the company of those on whom Allah has bestowed His grace, of the Prophets, the Siddiqin, the martyrs, and the righteous. And how excellent these companions are!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever obeys Allah and the Apostle, these are with those upon whom Allah has bestowed favors from among the prophets and the truthful and the martyrs and the good, and a goodly company are they!

Translated by

William Pickthall

Whoso obeyeth Allah and the messenger, they are with those unto whom Allah hath shown favour, of the prophets and the saints and the martyrs and the righteous. The best of company are they!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो अल्लाह और रसूल की इताअत करेगा वह उन लोगों के साथ होगा जिन पर अल्लाह ने ईनाम किया है, यानी पैग़म्बरों और सच्चों और शहीदों और नेक लोगों के साथ, और कितना ही अच्छा है उनके साथ रहना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اللہ اور رسول کا کہنامان لے گا تو ایسے اشخاص بھی ان حضرات کے ساتھ ہونگے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صلحاء اور یہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو بھی اللہ تعالیٰ اور رسول کی فرمانبرداری کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے۔ یعنی انبیاء ‘ صدیقین ‘ شہداء اور نیک لوگ یہ بہترین ساتھی ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور اچھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسر آئیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اللہ کی اور رسول کی فرمانبر داری کریں سو یہ ان اشخاص کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ حضرات اچھے رفیق ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سو وہ ان کے ساتھ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا کہ وہ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت ہیں اور اچھی ہے ان کی رفاقت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا تو یہ لوگ ان حضرات کے ہمراہ ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا ہے یہ حضرات ابنیاء ہیں اور صدیق ہیں اور شھداء ہیں اور صلحا ہیں اور یہ حضرات بڑے اچھے رفیق ہیں