Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 75

سورة النساء

وَ مَا لَکُمۡ لَا تُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الۡوِلۡدَانِ الَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ الظَّالِمِ اَہۡلُہَا ۚ وَ اجۡعَلۡ لَّنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ وَلِیًّا ۚ ۙ وَّ اجۡعَلۡ لَّنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ نَصِیۡرًا ﴿ؕ۷۵﴾

And what is [the matter] with you that you fight not in the cause of Allah and [for] the oppressed among men, women, and children who say, "Our Lord, take us out of this city of oppressive people and appoint for us from Yourself a protector and appoint for us from Yourself a helper?"

بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان ناتواں مردوں عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کے چھٹکارے کے لئے جہاد نہ کرو؟ جو یُوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لئے خاص اپنے پاس سے حمایتی مُقّرر کر دے اور ہمارے لئے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
لَاتُقَاتِلُوۡنَ
نہیں تم جنگ کرتے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَالۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ
حالانکہ جو کمزور ہیں
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
وَالنِّسَآءِ
اور عورتوں
وَالۡوِلۡدَانِ
اور بچوں (میں سے)
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخۡرِجۡنَا
نکال ہمہیں
مِنۡ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ
اس بستی سے
الظَّالِمِ
ظالم ہیں
اَہۡلُہَا
رہنے والے اس کے
وَاجۡعَلۡ
اور بنا دے
لَّنَا
ہمارے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
وَلِیًّا
کوئی حمایتی
وَّاجۡعَلۡ
اور بنادے
لَّنَا
ہمارے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَاتُقَاتِلُوۡنَ
نہیں تم لڑتے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَالۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ
اور بے بس
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
وَالنِّسَآءِ
اور عورتوں
وَالۡوِلۡدَانِ
اور بچوں کے لیے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخۡرِجۡنَا
تو نکال ہمیں
مِنۡ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ
اس بستی سے
الظَّالِمِ
ظالم ہیں
اَہۡلُہَا
باشندے جس کے
وَاجۡعَلۡ
اور بنا دے
لَّنَا
ہمارے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
وَلِیًّا
کوئی حمایتی
وَّاجۡعَلۡ
اور بنا دے
لَّنَا
ہمارے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

And what is [the matter] with you that you fight not in the cause of Allah and [for] the oppressed among men, women, and children who say, "Our Lord, take us out of this city of oppressive people and appoint for us from Yourself a protector and appoint for us from Yourself a helper?"

بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان ناتواں مردوں عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کے چھٹکارے کے لئے جہاد نہ کرو؟ جو یُوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لئے خاص اپنے پاس سے حمایتی مُقّرر کر دے اور ہمارے لئے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو ! ) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں جہاد نہیں کرتے جبکہ کئی کمزور مرد، عورتیں اور بچے ایسے ہیں جو یہ فریاد کرتے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی جناب سے ہمارے لیے کوئی حامی اور مددگار پیدا فرما دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہیں کیاہے کہ تم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اوران بے بس مردوں اور عورتوں اوربچوں کے لیے نہیں لڑتے جو کہتے ہیں: ’’اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنادے اورہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی مددگاربنادے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

What has happened to you that you do not fight in the way of Allah and for the oppressed among men, women and children who say, |"Our Lord, take us out from this town whose people are cruel. And make for us from Your own a supporter, and make for us from Your own a helper.|"

اور تم کو کیا ہوا کہ نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اور ان کے واسطے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور بچے جو کہتے ہیں اے رب ہمارے نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں یہاں کے لوگ اور کردے ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی حمایتی اور کردے ہمارے واسطے اپنے پاس سے مددگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم قتال نہیں کرتے اللہ کی راہ میں اور ان بےبس مردوں عورتوں اور بچوں کی خاطر جو مغلوب بنا دیے گئے ہیں جو دعا کر رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں نکال اس بستی سے جس کے رہنے والے لوگ ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنا دے اور ہمارے لیے خاص اپنے فضل سے کوئی مددگار بھیج دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How is it that you do not fight in the way of Allah and in support of the helpless - men, women and children -who pray: 'Our Lord, bring us out of this land whose people are oppressors and appoint for us from Yourself, a protector, and appoint for us from Yourself a helper'?.

آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں ، عورتوں اور بچّوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں ، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر دے ۔ 104

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے مسلمانو ) تمہارے پاس کیا جواز ہے کہ اللہ کے راستے میں اور ان بے بس مردوں ، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو یہ دعا کر رہے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اس بستی سے نکال لایئے جس کے باشندے ظلم توڑ رہے ہیں ، اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی حامی پیدا کردیجیے ، اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مددگار کھڑا کردیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسلمانو تم کو کیا ہوگیا ہے تم اللہ کی راہ میں کافروں سے نہیں لڑتے اور بےبس مرد اور عورتوں اور بچوں کے چھڑانے کے لیے کافروں کی قید میں ہیں اور سختی اور تکلیف اٹھا رہے ہیں جو کہہ رہے ہیں تنگ آکر یہ دعا کر رہے ہیں مالک ہمارے ہم کو اس بستی سے نکال جہاں کے یہ لوگ ظالم ہیں یعنی کافر اور مشرک یا ہمارے اوپر ظلم کر ہے اور ہماری حمایت پر کسی کو اپنی طرف سے کھڑا کر اور ہماری مدد کے لیے کسی کو اپنی طرف سے مقرر کر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہیں کیا (عذر) ہے کہ تم اللہ کی راہ میں نہ لڑو اور ان کمزوروں کے لئے جن میں مرد ہیں اور عورتیں ہیں اور بچے ہیں وہ جو کہتے (دعا کرتے) ہیں اے ہمارے پروردگار ! ہم کو اس بستی سے نکالیے کہ اس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنائیے اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار بنائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آخر کیا سبب ہے کہ تم ان مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر قتال نہ کرو گے جو کمزور پڑ کر دب گئے ہیں۔ اور پکار رہے ہیں کہ اے ہمارے رب اس جگہ سے ہماری جان چھڑا جہاں کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارے لئے کوئی نجات دینے والا بھیج۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth you that ye fight not in the way of Allah and for the oppressed among men and women and Children who say: our Lord! take US forth from this town whereof the people are Wrong-doing, and appoint us from before Thee a patron, and appoint us from before Thee a helper!

اور تمہیں کیا (عذر) ہے کہ تم جنگ نہیں کرتے ہو اللہ کی راہ میں ۔ اور ان لوگوں کے لئے جو کمزور ہیں مردوں میں سے اور عورتوں اور لڑکوں (میں سے) ۔ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو اس بستی سے باہر نکال جس کے باشندے (سخت) ظالم ہیں ۔ اور ہمارے لئے اپنی قدرت سے کوئی دوست پیدا کردے اور ہمارے لئے اپنی قدرت سے کوئی حمایتی کھڑا کردے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں ، عورتوں اور بچوں کیلئے جنگ نہیں کرتے ، جو دعا کر رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اس ظالم باشندوں کی بستی سے نکال اور ہمارے لئے اپنے پاس سے ہمدرد پیدا کر اور ہمارے لئے اپنے پاس سے مددگار کھڑے کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہیں کیا عذر ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے راستے میں کمور اور مردوں ، عورتوں اور بچوں کے لئے لڑائی نہیں کرتے جو یہ دعائیں مانگتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں اس بستی سے نکال لے جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی دوست بنادے اور ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی مددگار بنادے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ کہ تم اللہ کی راہ میں ان بےبس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ اے اللہ ! ہم کو اس بستی سے نکال جسکے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کیا ہوگا تمہیں (اے مسلمانو ! ) کہ تم لڑتے نہیں اللہ کی راہ میں ؟ اور ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر ؟ جو (رہ رہ کر) کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار نکال دے ہمیں اس بستی سے ظالم ہیں جس کے (باسی و) باشندے، اور پیدا فرمادیں ہمارے لئے اپنے یہاں سے کوئی حمایتی، اور مقرر فرمادیں ہمارے لئے اپنے یہاں سے کوئی مددگار،

Translated by

Noor ul Amin

مسلمانو تمہیں کیا ہو گیا ہےکہ تم اللہ کی راہ میں جہاد نہیں کرتے جبکہ کئی کمزورمرد عورتیں اور بچے ایسے ہیں جو فریاد کرتے ہیں کہ:اے ہمارے رب!ہمیں اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اوراپنی جناب سے ہمارے لئے کوئی حامی مقررکردے اوراپنی جناب سے ہی کوئی مدد گاربھی پیدافرمادے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں کیا ہوا کہ نہ لڑو اللہ کی راہ میں ( ف۱۸۹ ) اور کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں کے واسطے یہ دعا کر رہے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اس بستی سے نکال جس کے لوگ ظالم ہیں اور ہمیں اپنے پاس سے کوئی حمایتی دے دے اور ہمیں اپنے پاس سے کوئی مددگار دے دے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( مسلمانو! ) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ( مظلوموں کی آزادی کے لئے ) جنگ نہیں کرتے حالاں کہ کم زور ، مظلوم اور مقہور مرد ، عورتیں اور بچے ( ظلم و ستم سے تنگ آ کر اپنی آزادی کے لئے ) پکارتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال لے جہاں کے ( وڈیرے ) لوگ ظالم ہیں ، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا کارساز مقرر فرما دے ، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا مددگار بنا دے

Translated by

Hussain Najfi

آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ تم جنگ نہیں کرتے راہ خدا میں اور ان کمزور مردوں ، عورتوں اور بچوں کی خاطر جو فریاد کر رہے ہیں ۔ پروردگار! ہمیں اس بستی سے نکال دے ۔ جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارے لئے کوئی سرپرست اور حامی و مددگار بنا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And why should ye not fight in the cause of Allah and of those who, being weak, are ill-treated (and oppressed)?- Men, women, and children, whose cry is: "Our Lord! Rescue us from this town, whose people are oppressors; and raise for us from Thee one who will protect; and raise for us from Thee one who will help!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Why do you not fight for the cause of God or save the helpless men, women, and children who cry out, "Lord, set us free from this town of wrong doers and send us a guardian and a helper?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what is wrong with you that you fight not in the cause of Allah, and for those weak, ill-treated and oppressed among men, women, and children, whose cry is: "Our Lord! Rescue us from this town whose people are oppressors; and raise for us from You one who will protect, and raise for us from You one who will help."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what reason have you that you should not fight in the way of Allah and of the weak among the men and the women and the children, (of) those who say: Our Lord! cause us to go forth from this town, whose people are oppressors, and give us from Thee a guardian and give us from Thee a helper.

Translated by

William Pickthall

How should ye not fight for the cause of Allah and of the feeble among men and of the women and the children who are crying: Our Lord! Bring us forth from out this town of which the people are oppressors! Oh, give us from thy presence some protecting friend! Oh, give us from Thy presence some defender!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम को क्या हो गया है कि तुम लड़ते नहीं अल्लाह की राह में और उन कमज़ोर मर्दों और औरतों और बच्चों के लिए जो कहते हैं कि ऐ हमारे रब! हमको उस बस्ती से निकालिए जिसके रहने वाले ज़ालिम हैं, और हमारे लिए अपने पास से कोई हिमायती पैदा कीजिए और हमारे लिए अपने पास से कोई मददगार ख़ड़ा कर दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے پاس کیا عذر ہے کہ تم جہاد نہ کرو اللہ کی راہ میں اور کمزوروں کی خاطر سے جن میں کچھ مرد ہیں اور کچھ عورتیں ہیں اور کچھ بچے ہیں جو دعا کررہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو اس بستی سے باہر نکال جس کے رہنے والے سخت ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے (غیب سے) کسی دوست کو کھڑا کیجئیے اور ہمارے لیے اپنے پاس سے (غیب سے) کسی حامی کو بھیجئے۔ (3) (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان ناتواں مردوں ‘ عورتوں اور بچوں کی نجات کے لیے جہاد نہیں کرتے جو دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لیے اپنی طرف سے ہمارا حمایتی کھڑا کر دے اور ہمارے لیے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بےبس مردوں ‘ عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پاکر دبا لئے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہیں کیا عذر ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ضعیفوں کی خاطر جن میں مرد اور عورتیں اور بچے ہیں جنگ نہ کرو جو یوں کہہ رہے ہیں کہ اے ہمارا رب نکال ہم کو اس بستی سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور بنا دے ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی حمایت کرنے والا اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی مددگار بنا دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم کو کیا ہوا کہ نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اور ان کے واسطے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور بچے جو کہتے ہیں اے رب ہمارے نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں یہاں کے لوگ اور کردے ہمارے واسطے اپنے پاس سے کوئی حمایتی اور کر دے ہمارے واسطے اپنے پاس سے مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مسلمانو ! آخر تم کو کیا عذر ہے کہ تم خدا کی راہ میں اور ان کمزور و بےبس لوگوں کی خاطر جنگ نہیں کرتے جن میں کچھ مرد ہیں اور کچھ عورتیں ہیں اور کچھ بچے ہیں یہ سب کے سب خد ا سے دعا کر رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارے لئے کوئی حمایتی پیدا کر اور اپنی طرف سے ہمارے لئے کوئی مدد گار مقرر فرما ۔