Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 76

سورة النساء

اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۚ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ الطَّاغُوۡتِ فَقَاتِلُوۡۤا اَوۡلِیَآءَ الشَّیۡطٰنِ ۚ اِنَّ کَیۡدَ الشَّیۡطٰنِ کَانَ ضَعِیۡفًا ﴿٪۷۶﴾  7

Those who believe fight in the cause of Allah , and those who disbelieve fight in the cause of Taghut. So fight against the allies of Satan. Indeed, the plot of Satan has ever been weak.

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیاہے ، وہ اللہ تعالٰی کے سوا اوروں کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو ، یقین مانو کہ شیطانی حیلہ ( بالکل بُودا اور ) سخت کمزور ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ جنگ کرتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَ الَّذِیۡنَ
او وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ جنگ کرتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ الطَّاغُوۡتِ
طاغوت کے راستے میں
فَقَاتِلُوۡۤا
پس جنگ کرو
اَوۡلِیَآءَ
دوستوں سے
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّ
بےشک
کَیۡدَ
چال
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی
کَانَ
ہے
ضَعِیۡفًا
بہت کمزور
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ لڑتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَ الَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ لڑتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ الطَّاغُوۡتِ
غیر اللہ کی راہ میں
فَقَاتِلُوۡۤا
چنانچہ تم لڑو
اَوۡلِیَآءَ
ساتھیوں سے
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّ
بلاشبہ
کَیۡدَ
چال
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
ضَعِیۡفًا
بہت ہی کمزور
Translated by

Juna Garhi

Those who believe fight in the cause of Allah , and those who disbelieve fight in the cause of Taghut. So fight against the allies of Satan. Indeed, the plot of Satan has ever been weak.

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیاہے ، وہ اللہ تعالٰی کے سوا اوروں کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو ، یقین مانو کہ شیطانی حیلہ ( بالکل بُودا اور ) سخت کمزور ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں، سو ان شیطان کے دوستوں سے خوب جنگ کرو۔ یقینا شیطان کی چال کمزور ہوتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ ایمان والے ہیں وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہیں اورجن لوگوں نے کفرکیا وہ غیر اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں،چنانچہ تم شیطان کے ساتھیوں سے لڑو،بلاشبہ شیطان کی چال ہمیشہ سے بہت ہی کمزوررہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who believe fight in the way of Allah and those who disbelieve fight in the way of Taghut1 So, fight the friends of Satan. No doubt, the guile of Satan is feeble. [ 76)

جو لوگ ایمان والے ہیں سو لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں اور جو کافر ہیں سو لڑتے ہیں شیطان کی راہ میں سو لڑو تم شیطان کے حمایتیوں سے بیشک فریب شیطان کا سست ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب لوگ ایمان والے ہیں وہ قتال کرتے ہیں اللہ کی راہ میں اور جو لوگ کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں قتال کر رہے ہیں تو تم جنگ کرو شیطان کے ساتھیوں سے یقیناً شیطان کی چال بڑی کمزور ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who have faith fight in the way of Allah, while those who disbelieve fight in the way of taghut (Satan). Fight, then, against the fellows of Satan. Surely Satan's strategy is weak.

جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ، 105 پس شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں ۔ 106 ؏١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہوئے ہیں وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ طاغوت کے راستے میں لڑتے ہیں ۔ لہذا ( اے مسلمانو ) تم شیطان کے دوستوں سے لڑو ۔ ( یاد رکھو کہ ) شیطان کی چالیں درحقیقت کمزور ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایماندار ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی روہ میں لڑتے ہیں تو شیطان کے دوستوں سے لڑو بیشک شیطان کا مکر و فریب بودا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو لوگ کافر ہیں وہ بتوں (شیطان) کی خاطر لڑتے ہیں پس شیطان کے دوستوں سے لڑو واقعی شیطان کی تدبیر بودی ہوتی ہے (یا شیطان کا مکربودا ہوتا ہے)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جو ایمان والے ہیں وہ یقیناً اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں۔ اے مومنو ! شیطان کے طرف داروں سے قتال کرو۔ اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں بہت کمزور ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو مومن ہیں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These who believe fight in the way of Allah and those who disbelieve fight in the way of the devil. Fight then against the friends of Satan; verily the craft of Satan is ever feeble.

جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ اور جو کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ سو تم لڑو شیطان کے ساتھیوں سے اور شیطان کی چال تو لچر ہی ہوتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ تو تم شیطان کے حامیوں سے لڑو ۔ شیطان کی چال تو بالکل بودی ہوتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو ایمان والے ہیں وہ تو اﷲ تعالیٰ کے راستے میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں سو تم شیطان کے ساتھیوں سے لڑو بیشک شیطان کی چال نہایت کمزور ہوتی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے، وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں، پس شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں، وہ تو (صدق دل سے) لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں، اور جو کافر ہیں وہ لڑتے ہیں شیطان کی راہ میں، پس تم لوگ لڑو (اے مسلمانو ! ) شیطان کے دوستوں سے بیشک شیطان کی چال بہت کمزور ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے وہ تواللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اورجو کافرہیں وہ شیطان کی راہ میں ، سو ان شیطان کے دوستوں سے خوب جنگ کرو یقینا شیطان کی چال کمزورہوتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایمان والے اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ( ف۱۹۰ ) اور کفار شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں تو شیطان کے دوستوں سے ( ف۱۹۱ ) لڑو بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ کی راہ میں ( نیک مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں اورجنہوں نے کفر کیا وہ شیطان کی راہ میں ( طاغوتی مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں ، پس ( اے مؤمنو! ) تم شیطان کے دوستوں ( یعنی شیطانی مشن کے مددگاروں ) سے لڑو ، بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی راہ میں جنگ کرتے ہیں ۔ پس تم شیطان کے حوالی ، موالی ( حامیوں ) سے جنگ کرو ۔ یقینا شیطان کا مکر و فریب نہایت کمزور ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe fight in the cause of Allah, and those who reject Faith Fight in the cause of Evil: So fight ye against the friends of Satan: feeble indeed is the cunning of Satan.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers fight for the cause of God. The unbelievers fight for the cause of the Satan. So fight against the friends of Satan for the evil plans of Satan are certainly weak.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe, fight in the cause of Allah, and those who disbelieve, fight in the cause of the Taghut. So fight against the friends of Shaytan; ever feeble indeed is the plot of Shaytan.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who believe fight in the way of Allah, and those who disbelieve fight in the way of the Shaitan. Fight therefore against the friends of the Shaitan; surely the strategy of the Shaitan is weak.

Translated by

William Pickthall

Those who believe do battle for the cause of Allah; and those who disbelieve do battle for the cause of idols. So fight the minions of the devil. Lo! the devil's strategy is ever weak.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान वाले हैं वे अल्लाह की राह में लड़ते हैं, और जो मुनकिर हैं वे शैतान की राह में लड़ते हैं, पस तुम शैतान के साथियों से लड़ो, बेशक शैतान की चाल बहुत कमज़ोर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ پکے ایمان دار ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جو لوگ کافر ہیں شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں تو تم شیطان کے ساتھیوں سے جہاد کرو واقع میں شیطانی تدبیر لچر ہوتی سے۔ (4) (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں کی راہ میں لڑتے ہیں۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو۔ بلاشبہ شیطان کا حربہ نہایت کمزور ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے ‘ وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے وہ طاغوت کی راہ لڑتے ہیں ‘ پس شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں، سو تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو بلاشبہ شیطان کی تدبیر ضعیف ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ایمان والے ہیں سو لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں اور جو کافر ہیں سو لڑتے ہیں شیطان کی راہ میں سو لڑو تم شیطان کے حمایتیوں سے بیشک فریب شیطان کا سست ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جنہوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے وہ شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں سوائے خدا کے دوستو تم شیطان کے حمایتیوں سے جہاد کرو یقین رکھو کہ شیطان کا دائو اوچھا ہوتا ہے