Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 77

سورة النساء

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ قِیۡلَ لَہُمۡ کُفُّوۡۤا اَیۡدِیَکُمۡ وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ ۚ فَلَمَّا کُتِبَ عَلَیۡہِمُ الۡقِتَالُ اِذَا فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ یَخۡشَوۡنَ النَّاسَ کَخَشۡیَۃِ اللّٰہِ اَوۡ اَشَدَّ خَشۡیَۃً ۚ وَ قَالُوۡا رَبَّنَا لِمَ کَتَبۡتَ عَلَیۡنَا الۡقِتَالَ ۚ لَوۡ لَاۤ اَخَّرۡتَنَاۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ ؕ قُلۡ مَتَاعُ الدُّنۡیَا قَلِیۡلٌ ۚ وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لِّمَنِ اتَّقٰی ۟ وَ لَا تُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۷۷﴾

Have you not seen those who were told, "Restrain your hands [from fighting] and establish prayer and give zakah"? But then when fighting was ordained for them, at once a party of them feared men as they fear Allah or with [even] greater fear. They said, "Our Lord, why have You decreed upon us fighting? If only You had postponed [it for] us for a short time." Say, The enjoyment of this world is little, and the Hereafter is better for he who fears Allah . And injustice will not be done to you, [even] as much as a thread [inside a date seed]."

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں حکم کیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نمازیں پڑھتے رہو اور زکوۃ ادا کرتے رہو ۔ پھر جب انہیں جہاد کا حکم دیا گیا تو اسی وقت ان کی ایک جماعت لوگوں سے اس قدر ڈرنے لگی جیسے اللہ تعالٰی کا ڈر ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور کہنے لگے اے ہمارے رب! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کر دیا ؟کیوں ہمیں تھوڑی سی زندگی اور نہ جینے دی ؟ آپ کہہ دیجئے کہ دنیا کی سود مندی تو بہت ہی کم ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی سِتَم روانہ رکھا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے
قِیۡلَ
کہا گیا
لَہُمۡ
جنہیں
کُفُّوۡۤا
روکے رکھو
اَیۡدِیَکُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور اد کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
فَلَمَّا
تو جب
کُتِبَ
فرض کیا گیا
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقِتَالُ
جنگ کرنا
اِذَا
تب
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ (کے لوگ)
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یَخۡشَوۡنَ
وہ ڈر رہے تھے
النَّاسَ
لوگوں سے
کَخَشۡیَۃِ
جیسا ڈرنا
اللّٰہِ
اللہ سے
اَوۡ
یا
اَشَدَّ
زیادہ شدید
خَشۡیَۃً
ڈرنا
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِمَ
کیوں
کَتَبۡتَ
فرض کیا تو نے
عَلَیۡنَا
ہم پر
الۡقِتَالَ
جنگ کرنا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اَخَّرۡتَنَاۤ
تو نے مہلت دی ہمیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک مدت تک
قَرِیۡبٍ
قریب کی
قُلۡ
کہہ دیجیے
مَتَاعُ
فائدہ
الدُّنۡیَا
دنیا کا
قَلِیۡلٌ
بہت تھوڑا ہے
وَالۡاٰخِرَۃُ
اور آخرت
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّمَنِ
اس کے لیے جو
اتَّقٰی
تقوی کرے
وَلَا
اور نہ
تُظۡلَمُوۡنَ
تم ظلم کیے جاؤ گے
فَتِیۡلًا
دھاگے برابر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف اُن لوگوں کی
قِیۡلَ
کہا گیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
کُفُّوۡۤا
تم روکے رکھو
اَیۡدِیَکُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
فَلَمَّا
پھر جب
کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقِتَالُ
قتال
اِذَا
تب
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یَخۡشَوۡنَ
وہ ڈرنے لگے
النَّاسَ
لوگوں سے
کَخَشۡیَۃِ
جیسے ڈرنا ہو
اللّٰہِ
اللہ تعالی ٰسے
اَوۡ
یا
اَشَدَّ
اس سے بھی زیادہ
خَشۡیَۃً
ڈرنا
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِمَ
کیوں
کَتَبۡتَ
تو نےلکھ دیا
عَلَیۡنَا
ہم پر
الۡقِتَالَ
قتال
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اَخَّرۡتَنَاۤ
مہلت دی ہمیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
وقت تک
قَرِیۡبٍ
قریب کے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَتَاعُ
سامان دنیا کا
الدُّنۡیَا
بہت ہی کم ہے
قَلِیۡلٌ
اور
وَالۡاٰخِرَۃُ
آخرت
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّمَنِ
اس کے لیے جو
اتَّقٰی
متقی بنے
وَلَا
اور نہیں
تُظۡلَمُوۡنَ
تم پر ظلم کیا جائے گا
فَتِیۡلًا
ایک دھاگے برابر بھی
Translated by

Juna Garhi

Have you not seen those who were told, "Restrain your hands [from fighting] and establish prayer and give zakah"? But then when fighting was ordained for them, at once a party of them feared men as they fear Allah or with [even] greater fear. They said, "Our Lord, why have You decreed upon us fighting? If only You had postponed [it for] us for a short time." Say, The enjoyment of this world is little, and the Hereafter is better for he who fears Allah . And injustice will not be done to you, [even] as much as a thread [inside a date seed]."

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں حکم کیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نمازیں پڑھتے رہو اور زکوۃ ادا کرتے رہو ۔ پھر جب انہیں جہاد کا حکم دیا گیا تو اسی وقت ان کی ایک جماعت لوگوں سے اس قدر ڈرنے لگی جیسے اللہ تعالٰی کا ڈر ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور کہنے لگے اے ہمارے رب! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کر دیا ؟کیوں ہمیں تھوڑی سی زندگی اور نہ جینے دی ؟ آپ کہہ دیجئے کہ دنیا کی سود مندی تو بہت ہی کم ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی سِتَم روانہ رکھا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کے حال پر غور نہیں کیا جنہیں کہا گیا تھا کہ (ابھی جنگ سے) ہاتھ روکے رکھو اور (ابھی صرف) نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو۔ پھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا تو ان میں سے کچھ لوگ، لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے اللہ سے ڈرنا چاہئے۔ یا اس سے بھی زیادہ۔ اور کہنے لگے : اے ہمارے رب ! تو نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی، ہمیں مزید کچھ عرصہ کے لیے کیوں مہلت نہ دی ؟ آپ ان سے کہئے کہ : دنیا کا آرام تو چند روزہ ہے اور ایک پرہیزگار کے لیے آخرت ہی بہتر ہے اور ان پر ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے ان لوگوں کونہیں دیکھاجن سے کہا گیا تھاکہ اپنے تم ہاتھوں کوروکے رکھواورنمازقائم کرو اور زکوٰۃ اداکرو،پھر جب اُن پر قتال لکھ دیاگیاتب اُن میں سے ایک گروہ انسانوں سے ایسے ڈرنے لگا جیسے اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہو یا اس سے بھی زیادہ ڈرنااورانہوں نے کہا: ’’اے ہمارے رب! تونے ہم پرقتال کیوں لکھ دیا؟ کیوں نہیں ہمیں قریب کے وقت تک مہلت دی؟‘‘ آپ کہہ دیں کہ دنیاکاسامان بہت ہی کم ہے اورآخرت اس کے لیے بہت ہی بہتر ہے جومتقی بنے اور تم پرایک دھاگے کے برابربھی ظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen those to whom it was said, &Mold your hands (from fighting) and be steadfast in Salah and pay Zakah.|" However, when fighting is enjoined upon them, surprisingly, a group from them, starts fearing people as one would fear Allah, or fearing even more. And they say, |"Our Lord, why have you enjoined fighting upon us? Would you have not spared us for a little more time?|" Say, &The enjoyment of the world is but a little, and the Hereafter is far better for the one who fears Allah. And you shall not be wronged even to the measure of a fibre.

کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو حکم ہوا تھا کہ اپنے ہاتھ تھامے رکھو اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة پھر جب حکم ہوا ان پر لڑائی کا اسی وقت ان میں ایک جماعت ڈرنے لگی لوگوں سے جیسا ڈر ہو اللہ کا یا اس سے بھی زیادہ ڈر اور کہنے لگے اے رب ہمارے کیوں فرض کی ہم پر لڑائی کیوں نہ چھوڑے رکھا ہم کو تھوڑی مدث تک کہہ دے کہ فائدہ دنیا کا تھوڑا ہے اور آخرت بہتر ہے پرہیزگار کو اور تمہارا حق نہ رہے گا ایک تاگے برابر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو ؟ اور وہ کہتے ہیں پروردگار ! تو نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی ؟ کیوں نہ ابھی ہمیں کچھ اور مہلت دی ؟ (اے نبی ! ) کہہ دیجیے دنیا کا ساز و سامان بہت تھوڑا ہے اور آخرت بہت بہتر ہے اس کے لیے جو تقویٰ کی روش اختیار کرے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen those who were told: 'Restrain you hands, and establish the Prayer, and pay the Zakah'? But when fighting was enjoined upon them some of them feared men as one should fear Allah, or even more, and said: 'Our Lord, why have You ordained fighting for us? Why did You not grant us a little more respite?' Say to them: 'There is little enjoyment in this world. The World to Come is much better for the God-fearing. And you shall not be wronged even to the extent of the husk of a date-stone.

تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوٰة دو؟ اب جو انہیں لڑائی کا حکم دیا گیا تو ان میں سے ایک فریق کا حال یہ ہے کہ لوگوں سے ایسا ڈر رہے ہیں جیسا خدا سے ڈرنا چاہیے یا کچھ اس سے بھی بڑھ کر ۔ 107 کہتے ہیں خدایا! یہ ہم پر لڑائی کا حکم کیوں لکھ دیا ؟ کیوں نہ ہمیں ابھی کچھ اور مہلت دی؟ ان سے کہو ، دنیا کا سرمایہ زندگی تھوڑا ہے ، اور آخرت ایک خدا ترس انسان کے لیے زیادہ بہتر ہے ، اور تم پر ظلم ایک ذرہ برابر بھی نہ کیا جائے گا ۔ 108

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے ( مکی زندگی میں ) کہا جاتا تھا کہ اپنے ہاتھ روک کر رکھو ، اور نماز قائم کیے جاؤ اور زکوٰۃ دیتے رہو ۔ پھر جب ان پر جنگ فرض کی گئی تو ان میں سے ایک جماعت ( دشمن ) لوگوں سے ایسی ڈرنے لگی جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے ، یا اس سے بھی زیادہ ڈرنے لگی ، اور ایسے لوگ کہنے لگے کہ : اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی ، تھوڑی مدت تک ہمیں مہلت کیوں نہیں دی؟ کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ تو تھوڑا سا ہے اور جو شخص تقوی اختیار کرے اس کے لیے آخرت کہیں زیادہ بہتر ہے ، ( ٤٧ ) اور تم پر ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کے حکم ہوا اپنے ہاتھ رولے رہو یعنی لڑائی نہ کرو اور نماز ادا کرتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض ہوا تو ایک فرقہ ان میں کا لوگوں سے ایسا ڈرنے لگا یعنی کافروں سے جیسے وہ خدا سے ڈرتا تھا یا اس سے بھی زیادہ ڈرنے لگا اور کہنے لگا پروردگار تو نے جہاد کیوں ہم پر فرض کیا ہم کو انپی موت سے مرنے دیا ہوتا جو نزدیک ہے 2 اے پیمبر کہہ دے مزہ چند روزہ ہے ور پرہیز گار خدا ترس کے لیے آخرت بہتر ہے وہ کبھی فنا نہیں ہوتی اور کھجور کٹھلی تاگے برابر بھی تم پر ظلم نہ ہوگا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نے ان لوگوں نہیں دیکھا جن کو (پہلے) حکم دیا گیا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو پھر جب ان پر جہاد (قتال) فرض کردیا گیا تو ان میں کچھ (لوگ) لوگوں سے اس طرح ڈرنے لگے جیسا اللہ سے ڈرنا چاہیے یا اس سے بھی بڑھ کر ڈرنا اور کہنے لگے اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہم پر جہاد (جلدی) کیوں فرض کردیا ہمیں کچھ عرصہ تک مہلت کیوں نہ دی ؟ آپ فرما دیجئے کہ دنیا کا فائدہ (بہت) تھوڑا ہے اور جو پرہیزگار ہو اس کے لئے آخرت بہت بہتر ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کیا آپ نے ان لوگوں کو دیکھا جنہیں حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روک لو نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو۔ پھر جب انہیں قتال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے تو ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے اس طرح ڈرتا ہے جس طرح اللہ سے ڈرنا چاہیے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ یہ لوگ پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم پر قتال کو کیوں فرض کردیا ہے۔ ابھی اور ذرا مہلت دی ہوتی۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان کو سمجھا دیجئے کہ دنیا کا فائدہ برائے نام ہے۔ اور اہل تقویٰ کے لئے آخرت کے فائدے زیادہ بہتر ہیں۔ اور ہاں (انعامات کی بخشش میں) تم پر اک ذرہ برابر ناانصافی نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو بعض لوگ ان میں سے لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے خدا سے ڈرا کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کیوں فرض کردیا تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی (اے پیغمبر ان س) ے کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hast thou not observed those unto whom it was said;. withhold your hands, and establish prayer and give the poor-rate; but when thereafter fighting was prescribed unto them, lo! there is a party of them dreading men as with the dread of Allah, or with greater dread; and they say: our Lord! why hast Thou prescribed unto us fighting! Wouldst that Thou hadst let us tarry a term nearby! Say thou: the enjoyment of the world is little, and the Hereafter is better for him who feareth God; and ye shall not be wronged a whit.

کیا تو نے ان لوگوں کے حال پر نظر نہیں کی جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رہو اور نماز کی پابندی کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو ۔ پھر جب ان پر قتال فرض کردیا گیا تو تو ان میں سے ایک گروہ انسانوں سے ایسا ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرنا (ہوتا) ہے یا اس سے بھی بڑھ کر ڈرنا ۔ اور وہ لوگ بولے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہم پر قتال کیوں فرض کردیا کاش تھوڑی مدت تو اور ہم کو (جینے کی) مہلت دے دیتا ۔ آپ کہہ دیجئے کہ دنیا کا سامان (بہت ہی) تھوڑا ہے اور آخرت اس کے لئے کہیں بہتر ہے جو تقوی (اختیار) کرے ۔ اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ، جن سے کہا جاتا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو؟ تو جب ان پر جنگ فرض کردی ھئی تو ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے اس طرح ڈرتا ہے ، جس طرح اللہ سے ڈرایا جاتا ہے ، یا اس سے زیادہ اور وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تو نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی ، کچھ اور مہلت کیوں نہ دی؟ کہہ دو: اس دنیا کی متاع بہت قلیل ہے اور جو لوگ تقویٰ اختیار کریں گے ، ان کیلئے آخرت اس سے کہیں بڑھ کر ہے اور تمہارے ساتھ ذرا بھی حق تلفی نہ ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کہا گیا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نماز قائم کرتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو ۔ پھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا تو انمیں سے ایک جماعت لوگوں سے اس طرح ڈرنے لگی جیسے کہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرا جاتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ڈرنے لگی اور کہنے لگی اے ہمارے رب کیوں آپ نے ہم پر جہاد فرض فرمایا کاش ہمیں تھوڑی مدت اور مہلت دیدیتے آپ ﷺ فرمادیجئے کہ دنیا کا نفع بہت تھوڑا ہے اور آخرت پرہیزگاروں کے لئے بہتر ہے اور تم پر کھجور کی گھٹلی کے ریشے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جن کو کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو نماز قائم کرو اور زکٰوۃ دو ۔ اب جو انہیں لڑائی کا حکم دیا گیا تو ان میں سے ایک فریق کا یہ حال ہے کہ لوگوں سے ایسے ڈر رہے ہیں جیسا اللہ سے ڈرنا چاہیے یا کچھ اس سے بھی بڑھ کر۔ کہتے ہیں اے رب ہمارے یہ ہم پر لڑائی کا حکم کیوں لکھ دیا ؟ کیوں نہ ہمیں کچھ اور مہلت دی ؟ ان سے کہو، دنیا کا سرمایہ زندگی تھوڑا ہے اور آخرت ایک متقی انسان کے لیے زیادہ بہتر ہے اور تم پر ایک ذرہ برابر بھی ظلم نہ کیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ؟ جن سے (ان کے مطالبہ جہاد کے جواب میں) کہا گیا تھا کہ (ابھی) تم روکے رکھو اپنے ہاتھوں کو، قائم رکھو نماز، اور ادا کرتے رہو زکوٰۃ، مگر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو (ان کا حال یہ ہے کہ) ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے ایسا ڈر نے لگا جیسا کہ خدا سے ڈرنا چاہیے، بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ، اور یوں کہنے لگے کہ خدایا، تو نے کیوں فرض کردیا ہم پر جہاد، اور ہمیں اور تھوڑی مدت تک مہلت کیوں نہ دی کہو کہ دنیا کا سامان تو ہے ہی تھوڑا اور آخرت ہی بہتر ہے، ہر اس شخص کے لئے جو ڈرتا ہو، (اپنے رب سے) اور تم پر ذرہ برابر بھی کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لوگوں کے حال پر غور نہیں کیا جنہیں کہاگیا تھاکہ ( ابھی جنگ سے ) ہاتھ روکے رکھواور ( ابھی صرف ) نماز قائم کرو اور زکوٰۃاداکرتے رہوپھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا توان میں سے کچھ لوگ ، لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے اللہ سے ڈرنا چاہیےیا اس سے بھی زیادہ ، اور کہنے لگے اے ہمارے رب !تونے ہمارے پر جنگ کیوں فرض کی ، ہمیں مزید کچھ عرصے کے لئے مہلت کیوں نہ دی؟آپ ان سے کہیے کہ دنیاکاآرام توچند روزہ ہے اور ایک پرہیزگار کے لئے آخرت ہی بہترہے اوران پر ذرہ بھربھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن سے کہا گیا اپنے ہاتھ روک لو ( ف۱۹۳ ) اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو پھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا ( ف۱۹٤ ) تو ان میں بعضے لوگوں سے ایسا ڈرنے لگے جیسے اللہ سے ڈرے یا اس سے بھی زائد ( ف۱۹۵ ) اور بولے اے رب ہمارے! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کردیا ( ف۱۹٦ ) تھوڑی مدت تک ہمیں اور جینے دیا ہوتا ، تم فرما دو کہ دنیا کا برتنا تھوڑا ہے ( ف۱۹۷ ) اور ڈر والوں کے لئے آخرت اچھی اور تم پر تاگے برابر ظلم نہ ہوگا ( ف۱۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کا حال نہیں دیکھا جنہیں ( ابتداءً کچھ عرصہ کے لئے ) یہ کہا گیا کہ اپنے ہاتھ ( قتال سے ) روکے رکھو اور نماز قائم کئے رہواور زکوٰۃ دیتے رہو ( تو وہ اس پر خوش تھے ) ، پھر جب ان پر جہاد ( یعنی کفر اور ظلم سے ٹکرانا ) فرض کر دیا گیا تو ان میں سے ایک گروہ ( مخالف ) لوگوں سے ( یوں ) ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر ۔ اور کہنے لگے: اے ہمارے رب! تو نے ہم پر ( اس قدر جلدی ) جہاد کیوں فرض کر دیا؟ تو نے ہمیں مزید تھوڑی مدت تک مہلت کیوں نہ دی؟ آپ ( انہیں ) فرما دیجئے کہ دنیا کا مفاد بہت تھوڑا ( یعنی معمولی شے ) ہے ، اور آخرت بہت اچھی ( نعمت ) ہے اس کے لئے جو پرہیزگار بن جائے ، وہاں ایک دھاگے کے برابر بھی تمہاری حق تلفی نہیں کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رہو اور نماز پڑھو اور زکوٰۃ ادا کرو ۔ پھر جب ان پر جدال و قتال فرض کر دیا گیا ۔ تو ان میں سے ایک گروہ انسانوں سے اس طرح ڈرنے لگا ، جیسے اللہ سے ڈرنا چاہیے یا اس سے بھی زیادہ ۔ اور کہنے لگا پروردگار! تو نے کیوں ( اتنا جلدی ) ہم پر جہاد فرض کر دیا ۔ اور تھوڑی مدت تک ہمیں مہلت کیوں نہ دی؟ ( اے نبی ) کہہ دیجیے کہ دنیا کا سامان بہت تھوڑا ہے اور جو متقی و پرہیزگار ہے اس کے لئے آخرت بہت بہتر ہے اور تم پر کھجور کی گھٹلی کے ریشہ برابر ( ذرہ بھی ) ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned Thy vision to those who were told to hold back their hands (from fight) but establish regular prayers and spend in regular charity? When (at length) the order for fighting was issued to them, behold! a section of them feared men as - or even more than - they should have feared Allah: They said: "Our Lord! Why hast Thou ordered us to fight? Wouldst Thou not Grant us respite to our (natural) term, near (enough)?" Say: "Short is the enjoyment of this world: the Hereafter is the best for those who do right: Never will ye be dealt with unjustly in the very least!

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen those who were told to stop fighting, to say their prayers, and pay the religious tax? When they were ordered to fight, some of them feared other men as much as or more than they feared God and so they said, "Lord, why have you ordered us to fight? If only you would give us a little time." (Muhammad), tell them, "The pleasures of the worldly life are trivial. The life hereafter is best for the pious ones. You will not be treated the slightest bit unjustly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who were told to hold back their hands (from fighting) and perform Salah and give Zakah, but when the fighting was ordained for them, behold! a section of them fear men as they fear Allah or even more. They say: "Our Lord! Why have You ordained for us fighting Would that You granted us respite for a short period" Say: "Short is the enjoyment of this world. The Hereafter is (far) better for him who fears Allah, and you shall not be dealt with unjustly even equal to the Fatil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not seen those to whom it was said: Withhold your hands, and keep up prayer and pay the poor-rate; but when fighting is prescribed for them, lo! a party of them fear men as they ought to have feared Allah, or (even) with a greater fear, and say: Our Lord! why hast Thou ordained fighting for us? Wherefore didst Thou not grant us a delay to a near end? Say: The provision of this world is short, and the hereafter is better for him who guards (against evil); and you shall not be wronged the husk of a date stone.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen those unto whom it was said: Withhold your hands, establish worship and pay the poordue, but when fighting was prescribed for them behold! a party of them fear mankind even as their fear of Allah or with greater fear, and say: Our Lord! Why hast Thou ordained fighting for us? If only Thou wouldst give us respite yet a while! Say (unto them, O Muhammad): The comfort of this world is scant; the Hereafter will be better for him who wardeth off (evil); and ye will not be wronged the down upon a date-stone.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने उन लोगें को नहीं देखा जिन से कहा गया था कि अपने हाथ रोके रखो और नमाज़ क़ायम करो और ज़कात दो, फिर जब उनको लड़ाई का हुक्म दिया गया तो उन में से एक गिरोह इंसानों से ऐसे डरने लगा जैसे अल्लाह से डरना चाहिए या उससे भी ज़्यादा, वे कहते हैं कि ऐ हमारे रब! तूने हम पर लड़ाई क्यों फ़र्ज़ कर दी, क्यों न छोड़े रखा हमको थोड़ी मुद्दत तक, (ऐ नबी) आप कह दीजिए कि दुनिया का फ़ायदा थोड़ा है और आख़िरत बेहतर है उसके लिए जो परहेज़गारी करे, और तुम्हारे साथ ज़रा भी ज़ुल्म न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا کہ ان کو یہ کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو تھامے رہو اور نمازوں کی پابندی رکھو اور زکوة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد کرنا فرض کردیا گیا تو قصہ کیا ہوا کہ ان میں سے بعض بعض آدمی لوگوں سے ایسا ڈرنے لگے جیسا کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ ڈرنا اور یوں کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار آپ نے ہم پر جہاد کیوں فرض فرمادیا ہم کو اور تھوڑی مدت مہلت دیدی ہوتی (5) آپ فرمادیجئیے کے دنیا کا تمتع محض چند روز ہے اور آخرت ہر طرح سے بہتر ہے اس شخص کے لیے جو اللہ تعالیٰ کی مخالفت سے بچے اور تم پر تاگے برابر بھی ظلم نہ کیا جائے گا۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نماز پڑھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو پھر جب انہیں جہاد کا حکم دیا گیا تو ان کی ایک جماعت لوگوں سے اس طرح ڈرنے لگی جیسے اللہ تعالیٰ کا ڈر ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور کہنے لگے اے ہمارے رب ! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کردیا۔ کیوں نہ ہمیں تھوڑی سی اور مہلت دی تم کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت ہی کم ہے اور پرہیزگاروں کے لیے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی زیادتی نہیں کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو ؟ اب جو انہیں لڑائی کا حکم دیا گیا تو ان میں سے ایک فریق کا حال یہ ہے کہ لوگوں سے ایسا ڈر رہے ہیں جیسا خدا سے ڈرنا چاہئے یا کچھ اس سے بھی بڑھ کر ‘ کہتے ہیں خدایا ‘ یہ ہم پر لڑائی کا حکم کیوں لکھ دیا ؟ کیوں نہ ہمیں ابھی کچھ اور مہلت دی ؟ ان سے کہو ‘ دنیا کا سرمایہ زندگی تھوڑا ہے ‘ اور آخرت ایک خدا ترس انسان کے لئے زیادہ بہتر ہے ‘ اور تم پر ظلم ایک شمہ برابر بھی نہ کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو، پھر جب ان پر جنگ کرنا فرض کیا گیا تو اس وقت ان میں سے ایک فریق لوگوں سے اس طرح ڈرنے لگا جیسا اللہ سے ڈرتے ہوں بلکہ اس سے بھی زیادہ ڈرنے لگے اور کہنے لگے کہ اے رب ! آپ نے ہم پر جنگ کیوں فرض کی ہم کو تھوڑی مدت کے لیے مہلت کیوں نہ دی۔ آپ فرما دیجیے کہ دنیا کا نفع تھوڑا سا ہے اور آخرت بہتر ہے اس کے لیے جو پرہیزگاری اختیار کرے اور تم لوگوں پر کھجور کی گٹھلی کے تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو حکم ہوا تھا کہ اپنے ہاتھ تھامے رکھو اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ پھر جب حکم ہوا ان پر لڑائی کا اسی وقت ان میں ایک جماعت ڈرنے لگی لوگوں سے جیسا ڈر ہو اللہ کا یا اس سے بھی زیادہ ڈر اور کہنے لگے اے رب ہمارے کیوں فرض کی ہم پر لڑائی کیوں نہ چھوڑے رکھا ہم کو تھوڑی مدت تک کہہ دے کہ فائدہ دنیا کا تھوڑا ہے اور آخرت بہتر ہے پرہیزگار کو اور تمہارا حق نہ رہے گا ایک تاگے برابر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ تم ابھی اپنے ہاتھوں کو روکے رہو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو پھر جب ان جہاد کا تقاضا کرنیوالوں پر جہاد فرض کیا گیا تو یکایک انہی میں سے کچھ لوگ کافروں سے ایسا ڈرنے لگے جیسے کوئی خدا سے ڈرتا ہو یا خدا کے ڈر سے بھی زیادہ اور یہ ڈرپوک لوگ یوں کہنے لگے اے ہمارے پروردگار تو نے ابھی ہم پر کیوں جہاد فرض کردیا اور تھوڑی مدت کے لئے تو نے ہم کو مہلت کیوں نہ دے دی آپ کہہ دیجیے دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور آخرت اس شخص کے لئے ہر طرح بہتر ہے جو خدا سے ڈرے اور ایک تاگے کے برابر بھی تمہاری حق تلفی نہیں کی جائیگی۔