Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 79

سورة النساء

مَاۤ اَصَابَکَ مِنۡ حَسَنَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ ۫ وَ مَاۤ اَصَابَکَ مِنۡ سَیِّئَۃٍ فَمِنۡ نَّفۡسِکَ ؕ وَ اَرۡسَلۡنٰکَ لِلنَّاسِ رَسُوۡلًا ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًا ﴿۷۹﴾

What comes to you of good is from Allah , but what comes to you of evil, [O man], is from yourself. And We have sent you, [O Muhammad], to the people as a messenger, and sufficient is Allah as Witness.

تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے ، ہم نے تجھے تمام لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالٰی گواہ کافی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
جو بھی
اَصَابَکَ
پہنچتی ہے تجھ کو
مِنۡ حَسَنَۃٍ
کوئی بھلائی
فَمِنَ اللّٰہِ
تو اللہ کی طرف سے ہے
وَمَاۤ
اور جو بھی
اَصَابَکَ
پہنچتی ہے تجھ کو
مِنۡ سَیِّئَۃٍ
کوئی برائی
فَمِنۡ نَّفۡسِکَ
تو تمہارے نفس کی طرف سے ہے
وَاَرۡسَلۡنٰکَ
اور بھیجا ہم نے آپ کو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
رَسُوۡلًا
رسول بنا کر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
شَہِیۡدًا
گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤ
جو
اَصَابَکَ
پہنچے تجھے
مِنۡ حَسَنَۃٍ
کوئی بھلائی
فَمِنَ اللّٰہِ
سو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے
وَمَاۤ
اور جو
اَصَابَکَ
پہنچے تجھے
مِنۡ سَیِّئَۃٍ
کوئی برائی
فَمِنۡ نَّفۡسِکَ
تو تمہاری اپنی طرف سے ہے
وَاَرۡسَلۡنٰکَ
اور بھیجا ہے ہم نے آپ کو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
رَسُوۡلًا
رسول بنا کر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدًا
گواہ
Translated by

Juna Garhi

What comes to you of good is from Allah , but what comes to you of evil, [O man], is from yourself. And We have sent you, [O Muhammad], to the people as a messenger, and sufficient is Allah as Witness.

تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے ، ہم نے تجھے تمام لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالٰی گواہ کافی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچے تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور کوئی مصیبت آئے تو وہ تیرے اپنے اعمال کی بدولت ہوتی ہے اور ہم نے آپ کو سب لوگوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس بات پر اللہ کی گواہی ہی کافی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو بھی بھلائی تجھے پہنچے سو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اورجوکوئی برائی تجھے پہنچے تووہ تمہاری اپنی طرف سے ہے اورہم نے آپ کو لوگوں کے لیے رسول بناکربھیجاہے اور اﷲ تعالیٰ ہی گواہ کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whatever good comes to you, it is from Allah and whatever evil visits you it comes from your own selves. And We have sent you to be a Messenger for the people. And Allah is enough to be a witness.

جو پہنچے تجھ کو کوئی بھلائی سو اللہ کی طرف سے ہے، اور جو تجھ کو برائی پہنچے سو تیرے نفس کی طرف سے ہے اور ہم نے تجھ کو بھیجا پیغام پہنچانے والا لوگوں کو اور اللہ کافی ہے سامنے دیکھنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمان ! ) تجھے جو بھلائی بھی پہنچتی ہے وہ اللہ کی طرف سے پہنچتی ہے اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ خود تیرے نفس کی طرف سے ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے آپ کو تو لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ کافی ہے گواہ کے طو رپر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever good happens to you is from Allah; and whatever misfortune smites you is because of your own action. We have sent you to mankind (O Muhammad!) as a Messenger, and Allah is sufficient as a witness.

اے انسان ! تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے ، اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب و عمل کی بدولت ہے ۔ اے محمد ! ہم نے تم کو لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہیں جو کوئی اچھائی پہنچتی ہے تو وہ محض اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور جو کوئی برائی پہنچتی ہے ، وہ تو تمہارے اپنے سبب سے ہوتی ہے ، اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں لوگوں کے پاس رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور اللہ ( اس بات کی ) گواہی دینے کے لیے کافی ہے ۔ ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے بندے تجھ کو کو پہچنے وہ تو اللہ کی طرف سے ہے اور جو برائی تجھ کو پہچنے وہ بھی اللہ کی طرف سے لیکن تیرے گناہوں کی شامت سے 8 اور اسے پیغمبر ہم نے تجھ کو اللہ کا پیغام لوگوں کو پہنچانے والا بناکر بھیجا اور اللہ کی گواہی تیری پیغمبری پر بس کرتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) تم کو جو بھلائی پیش آتی ہے تو وہ محض اللہ کی طرف سے ہے اور جو برائی (مصیبت) پیش آتی ہے تو وہ تیری اپنی طرف سے (شامت اعمال) ہے اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تمام لوگوں کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور اللہ گواہ کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہہ دیجئے جو بھلائی تمہیں پہنچتی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے ۔ اور اگر نقصان پہنچتا ہے تو وہ تمہارے نفس کی وجہ سے ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ کو صرف اس لئے بھیجا ہے کہ آپ پیغام پہنچا دیں ۔ اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے (آدم زاد) تجھ کو جو فائدہ پہنچے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تیری ہی (شامت اعمال) کی وجہ سے ہے اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہی گواہ کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whatsoever of good betideth thee is from Allah, and whatsoever of ill betideth thee is because of thy self. And We have sent thee unto the mankind as an apostle; and sufficieth Allah as a Witness.

تجھے جو بھی سکھ پیش آتا ہے وہ بس اللہ ہی کی طرف سے ہے اور جو دکھ پہنچتا ہے وہ تیرے اپنے ہی سبب سے ہے ۔ اور ہم نے آپ کو انسانوں کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تہیں جو سکھ بھی پہنچتا ہے ، خدا کی طرف سے پہنچتا ہے اور جو دکھ پہنچتا ہے ، وہ تمہارے اپنے نفس کی طرف سے پہنچتا ہے ۔ اور اے رسول! ہم نے تم کو لوگوں کیلئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے انسان ) جو بھلائی تجھے پہنچتی ے وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو برائی تجھے پہنچتی ہے تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے ۔ ( اے رسول ﷺ ) ہم نے آپ ( ﷺ ) کو تمام لوگوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اور اﷲ تعالیٰ کی گواہی ( آپ کی رسالت پر ) کافی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ کو جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور جو مصیبت آپ پر آتی ہے وہ آپ کے اپنے نفس کی طرف سے ہے۔ ہم نے آپ کو تمام لوگوں تک پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ گواہ کافی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بھی کوئی بھلائی پہنچتی ہے تجھے (اے انسان ! ) تو وہ اللہ ہی کی طرف سے (اور اسی کے فضل سے) ہوتی ہے اور جو بھی کوئی بدحالی پیش آتی ہے تجھے تو وہ تیری اپنی ہی وجہ سے ہوتی ہے اور ہم نے (بہر حال اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کو بھیجا ہے سب لوگوں کے لیے رسول بناکر، اور کافی ہے اللہ گواہی دینے کو،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتمہیں کوئی فائدہ پہنچے تووہ اللہ کی طرف سے ہے اور کوئی مصیبت پہنچے تووہ تمہارے اپنے اعمال کی بدولت ہے اور ہم نے آپ کو سب لوگوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اوراللہ کی گواہی ہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے سننے والے تجھے جو بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے ( ف۲۰٤ ) اور جو برائی پہنچے وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( ف۲۰۵ ) اور اے محبوب ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لئے رسول بھیجا ( ف۲۰٦ ) اور اللہ کافی ہے گواہ ( ف۲۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! اپنی تربیت یوں کر کہ ) جب تجھے کوئی بھلائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ اللہ کی طرف سے ہے ( اسے اپنے حسنِ تدبیر کی طرف منسوب نہ کر ) ، اور جب تجھے کوئی برائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( یعنی اسے اپنی خرابئ نفس کی طرف منسوب کر ) ، اور ( اے محبوب! ) ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور ( آپ کی رسالت پر ) اللہ گواہی میں کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کو جو بھلائی پہنچتی ہے ۔ وہ تو اللہ کی طرف سے ہے اور آپ کو جو تکلیف پہنچتی ہے ۔ وہ تمہاری وجہ سے ہے اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے اور گواہی کے لیے اللہ کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever good, (O man!) happens to thee, is from Allah; but whatever evil happens to thee, is from thy (own) soul. and We have sent thee as a messenger to (instruct) mankind. And enough is Allah for a witness.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever good you may receive is certainly from God and whatever you suffer is from yourselves. We have sent you, (Muhammad), as a Messenger to people. God is a Sufficient witness to your truthfulness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whatever of good reaches you, is from Allah, but whatever of evil befalls you, is from yourself. And We have sent you as a Messenger to mankind, and Allah is sufficient as a Witness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whatever benefit comes to you (O man!), it is from Allah, and whatever misfortune befalls you, it is from yourself, and We have sent you (O Prophet!), to mankind as an apostle; and Allah is sufficient as a witness.

Translated by

William Pickthall

Whatever of good befalleth thee (O man) it is from Allah, and whatever of ill befalleth thee it is from thyself. We have sent thee (Muhammad) as a messenger unto mankind and Allah is sufficient as Witness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुमको जो भी भलाई पहुँचती है अल्लाह की तरफ़ से पहुँचती है, और तुमको जो बुराई पहुँचती है वह तुम्हारी अपनी ही वजह से है, और हमने आपको इंसानों की तरफ़ पैग़म्बर बना कर भेजा है, और अल्लाह की गवाही काफ़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے انسان) تجھ کو جو کوئی خوشحالی پیش آتی ہے وہ محض اللہ کی جانب سے ہے اور جو کوئی بدحالی پیش آوے وہ تیرے ہی سبب سے ہے اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ گواہ کافی ہیں۔ (3) (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو برائی پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے نفس کی بدولت ہے۔ ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لیے پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ گواہ کافی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اے انسان تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے ‘ اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب وعمل کی بدولت ہے ‘ ۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے تم کو لوگوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تجھے جو کوئی اچھی حالت پہنچ جائے سو وہ اللہ کی طرف سے ہے اور تجھے جو کوئی بری حالت پہنچ جائے سو وہ تیری طرف سے ہے اور ہم نے آپ کو لوگوں کے لیے پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کافی ہے گواہی دینے والا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو پہنچے تجھ کو کوئی بھلائی سو اللہ کی طرف سے ہے اور جو پہنچے تجھ کو کوئی برائی سو تیرے نفس کی طرف سے ہے   اور ہم نے تجھ کو بھیجا پیغام پہنچانے والا لوگوں کو اور اللہ کافی ہے سامنے دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے انسان تجھ کو جو بھلائی پیش آتی ہے تو وہ اللہ تعالین کی جانب یعنی اس کے فضل سے ہوتی ہے اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ خود تیری بدولت یعنی تیرے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہے اور اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے سب لوگوں کے لئے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس بات پر اللہ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے