Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 8

سورة النساء

وَ اِذَا حَضَرَ الۡقِسۡمَۃَ اُولُوا الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنُ فَارۡزُقُوۡہُمۡ مِّنۡہُ وَ قُوۡلُوۡا لَہُمۡ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ﴿۸﴾

And when [other] relatives and orphans and the needy are present at the [time of] division, then provide for them [something] out of the estate and speak to them words of appropriate kindness.

اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
حَضَرَ
حاضر /موجود ہوں
الۡقِسۡمَۃَ
تقسیم کے وقت
اُولُواالۡقُرۡبٰی
قرابت دار
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیم
وَالۡمَسٰکِیۡنُ
اور مسکین
فَارۡزُقُوۡہُمۡ
تو تم دو انہیں
مِّنۡہُ
اس (مال)میں سے
وَقُوۡلُوۡا
اور کہو
لَہُمۡ
ان سے
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
حَضَرَ
آ جائیں
الۡقِسۡمَۃَ
تقسیم کے وقت
اُولُواالۡقُرۡبٰی
قرابت دار
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیم
وَالۡمَسٰکِیۡنُ
اور محتاج
فَارۡزُقُوۡہُمۡ
تو تم مال دو اُنہیں
مِّنۡہُ
اُس میں سے
وَقُوۡلُوۡا
اور تم کہو
لَہُمۡ
اُن کے لیے
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی
Translated by

Juna Garhi

And when [other] relatives and orphans and the needy are present at the [time of] division, then provide for them [something] out of the estate and speak to them words of appropriate kindness.

اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تقسیم ترکہ کے موقع پر اگر قرابت والے (غیر وارث) یتیم اور مسکین موجود ہوں تو انہیں بھی کچھ نہ کچھ دے دو اور ان سے اچھے طریقہ سے بات کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب تقسیم کے وقت قرابت داراور یتیم اورمحتاج آجائیں توانہیں بھی اس مال میں سے کچھ دواوران سے بھلی بات کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if the kins and the orphans and the needy are present at the time of distribution, give them some of it and speak to them in fair words.

اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت رشتہ دار اور یتیم اور محتاج تو ان کو کچھ کھلا دو اس میں سے اور کہہ دو ان کو بات معقول،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور محتاج تو انہیں بھی کچھ دے دلا دو اس میں سے اور ان سے معقول انداز میں بات کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If other near of kin orphans and needy are pre sent at the time of division of inheritance give them some thing of it and speak to them kindly.

اور جب تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور ان کے ساتھ بھلے مانسوں کی سی بات کرو ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ( میراث کی ) تقسیم کے وقت ( غیر وارث ) رشتہ دار ، یتیم اور مسکین لوگ آجائیں ، تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو ، اور ان سے مناسب انداز میں بات کرو ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ترکہ بٹ رہا ہو اور وہ ناطے والے جن کو حصہ نہیں پہنچتا اور یتیم اور محتاج آجائیں کچھ ملنے کی امید تو ان میں سے کچھ چٹادو یعنی ترکہ بانٹنے سے پہلے تھوڑا بہت اس کے ساتھ بھی سلوک کردو اور نرنی سے ان سے بات کرو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ترکہ تقسیم ہونے کے وقت (دور کے) رشتہ دار اور یتیم اور مساکین آموجود ہوں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو اور ان سے اچھی طرح سے بات کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب تقسیم کے موقع پر قرابت دار اور یتیم لڑکے لڑکیاں اور حاجت مند آجائیں تو انہیں بھی اس (چھوڑے ہوئے مال میں سے) کچھ دے دو اور ان کے ساتھ اچھی گفتگو کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب میراث کی تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار اور یتیم اور محتاج آجائیں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دیا کرو۔ اور شیریں کلامی سے پیش آیا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when those of kin are Present at the division and the orphans and the needy, provide for them thereout, and say unto them a reputable saying.

اور جب تقسیم کے وقت اعزہ اور یتیم اور مسکین موجود ہوں تو انہیں بھی اس میں سے (کچھ) دے دو اور ان سے ہمدردی کی بات کہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تقسیم کے وقت قرابت مند ، یتیم اور مسکین آ موجود ہوں تو اس میں سے ان کو بھی کچھ حصہ دو اور ان سے دستور کے مطابق بات کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ( ترکہ کی ) تقسیم کے وقت ( غیروارث ) رشتہ دار یتیم اور مساکین آجائیں تو انہیں بھی اس میں سے ( اخلاقاً کچھ نہ کچھ ) دیدیا کرو اور ان سے نرمی سے بات کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تقسیم کے موقعہ پر کنبہ کے لوگ یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کرو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تقسیم کے وقت آ جایا کریں رشتہ دار، اور یتیم، اور مسکین (و محتاج) تو تم انہیں بھی اس میں سے کچھ دے دیا کرو (انکی دلجوئی کیلئے) ان سے بھلی بات بھی کہہ دیا کرو

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتقسیم میراث کے وقت رشہ دار ، یتیم اور مسکین موجود ہوں تو انہیں بھی اس میں سے کچھ نہ کچھ دے دواوران سے اچھے طریقے سے بات کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر بانٹتے وقت اگر رشتہ دار اور یتیم اور مسکین ( ف۱۸ ) آجائیں تو اس میں سے انہیں بھی کچھ دو ( ف۱۹ ) اور ان سے اچھی بات کہو ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تقسیمِ ( وراثت ) کے موقع پر ( غیر وارث ) رشتہ دار اور یتیم اور محتاج موجود ہوں تو اس میں سے کچھ انہیں بھی دے دو اور ان سے نیک بات کہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تقسیم کے موقع پر رشتہ دار ، یتیم اور مسکین موجود ہوں تو انہیں بھی اس ( مال ) میں سے کچھ دے دو اور ان سے درست اور مناسب طریقہ سے بات کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if at the time of division other relatives, or orphans or poor, are present, feed them out of the (property), and speak to them words of kindness and justice.

Translated by

Muhammad Sarwar

If relatives, orphans or destitute people, are present at the distribution of the legacy, give them something and speak kindly to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the relatives, and the orphans, and the poor are present at the time of division, give them from the property, and speak to them words of kindness and justice.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when there are present at the division the relatives and the orphans and the needy, give them (something) out of it and speak to them kind words.

Translated by

William Pickthall

And when kinsfolk and orphans and the needy are present at the division (of the heritage), bestow on them therefrom and speak kindly unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर (मीरास की) तक़सीम के वक़्त रिश्तेदार और यतीम और मुहताज मौजूद हों तो उसमें से उनको भी कुछ दे दो और उनसे हमदर्दी की बात कहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب (وارثوں میں ترکہ کے) تقسیم ہونے کے وقت آموجود ہوں رشتہ دار (دور کے) اور یتیم اور غریب لوگ تو ان کو بھی اس (ترکہ) میں (جس قدر بالغوں کا ہے اس میں) سے کچھ دے دو اور ان کے ساتھ خوبی سے بات کرو۔ (2) (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو انہیں اس میں سے کھلاؤ اور ان سے نرم گفتگو کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب تقسیم کے موقعہ پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور ان کے ساتھ بھلے مانسوں کی سی بات کرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تقسیم کرنے کے موقعہ پر رشتہ دار اور یتیم اور مسکین حاضر ہوجائیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دے دو اور ان سے اچھے طریقہ پر بات کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت رشتہ دار اور یتیم اور محتاج تو ان کو کچھ کھلا دو اس میں سے اور کہہ دو ان کو بات معقول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ترکہ کی تقسیم کے موقع پر کچھ دور کے قرابت دار اور یتیم اور مساکین آحاضر ہوں تو ان کو بھی اس ترکہ میں سے کچھ استحاباً دیدیاکرو اور ان کے ساتھ شیریں کلامی سے بات کیا کرو