Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 80

سورة النساء

مَنۡ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰہَ ۚ وَ مَنۡ تَوَلّٰی فَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ عَلَیۡہِمۡ حَفِیۡظًا ﴿ؕ۸۰﴾

He who obeys the Messenger has obeyed Allah ; but those who turn away - We have not sent you over them as a guardian.

اس رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جو اطاعت کرے اسی نے اللہ تعالٰی کی فرمانبرداری کی اور جو منہ پھیر لے تو ہم نے آپ کو کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جس نے
یُّطِعِ
اطاعت کی
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَقَدۡ
پس تحقیق
اَطَاعَ
اس نے اطاعت کی
اللّٰہَ
اللہ کی
وَمَنۡ
اور جس نے
تَوَلّٰی
منہ موڑ ا
فَمَاۤ
تو نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
حَفِیۡظًا
نگران
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جس نے
یُّطِعِ
اطاعت کی
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَقَدۡ
تو حقیقتاً
اَطَاعَ
اس نے اطاعت کی
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَمَنۡ
اور جس نے
تَوَلّٰی
منہ موڑا
فَمَاۤ
تو نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
حَفِیۡظًا
نگہبان بنا کر
Translated by

Juna Garhi

He who obeys the Messenger has obeyed Allah ; but those who turn away - We have not sent you over them as a guardian.

اس رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جو اطاعت کرے اسی نے اللہ تعالٰی کی فرمانبرداری کی اور جو منہ پھیر لے تو ہم نے آپ کو کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس کسی نے رسول کی اطاعت کی تو اس نے اللہ کی اطاعت کی اور اگر کوئی منہ موڑتا ہے تو ہم نے آپ کو ان پر پاسبان بناکر نہیں بھیجا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس نے رسول کی اطاعت کی اس نے حقیقتاً اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کی اورجس نے منہ موڑا توہم نے ان پرآپ کو نگہبان بناکرنہیں بھیجاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever obeys the Messenger obeys Allah and whoever turns away, then, We did not send you to stand guard over them.

جس نے حکم مانا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس نے حکم مانا اللہ کا اور جو الٹا پھرا تو ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا ان پر نگہبان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس نے اطاعت کی رسول کی اس نے اطاعت کی اللہ کی اور جس نے روگردانی کی تو ہم نے آپ کو ان پر نگران بناکر نہیں بھیجا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who obeys the Messenger thereby obeys Allah; as for he who turns away, We have not sent you as a keeper over them!

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی ۔ اور جو منہ موڑ گیا ، تو بہرحال ہم نے تمہیں ان لوگوں پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے ۔ 110

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو رسول کی اطاعت کرے ، اس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جو ( اطاعت سے ) منہ پھیر لے تو ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجا ( کہ تمہیں ان کے عمل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو رسول کا کہا مانے اس نے اللہ کا کہا مانا اور جو کوئی نہ مانے تو ہم نے تجھ کو ان پر سزادل نہیں کیا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس نے پیغمبر کی اطاعت کی تو یقینا اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جو شخص روگردانی کرے تو ہم نے آپ کو ان پر نگران بنا کر بھیجا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم مانا اس نے اللہ کا حکم مانا۔ اور جو رخ موڑ گیا تو ہم نے آپ کو نگراں بنا کر نہیں بھیجا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے گا تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever obeyeth the apostle hath indeed obeyed Allah, and whosoever turnoth away -We have not sent thee over them as a keeper.

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ ہی کی اطاعت کی ۔ اور جو کوئی روگردانی کرلے سو ہم نے آپ کو ان پر نگران کرکے نہیں بھیجا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو رسول کی اطاعت کرتا ہے ، اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے روگردانی کی تو ہم نے اس پر تم کو نگران نہیں مقرر کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس نے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کی اس نے یقیناً اﷲ تعالیٰ ہی کی اطاعت کی اور جس نے گردانی کی سو ہم نے آپ کو ان پر نگراں بناکر نہیں بھیجا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل اللہ کی اطاعت کی اور جو منہ موڑ گیا تو بہرحال ہم نے آپ کو ان لوگوں پر پاسبان بناکر تو نہیں بھیجا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس نے رسول کی اطاعت کی تو اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور پھر گیا (راہ حق سے) تو ہم نے آپ کو (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان لوگوں پر کوئی پاسبان بناکر نہیں بھیجا،

Translated by

Noor ul Amin

جس نے رسول کی اطاعت کی تواس نے اللہ کی اطاعت کی اوراگرکوئی منہ موڑتا ہے توہم نے آپ کو ان پر پاسبان بنا کرنہیں بھیجا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا ( ف۲۰۸ ) اور جس نے منہ پھیرا ( ف۲۰۹ ) تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا

Translated by

Tahir ul Qadri

جس نے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ ( ہی ) کا حکم مانا ، اور جس نے روگردانی کی تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا

Translated by

Hussain Najfi

اور جس نے رسول کی اطاعت کی ، اس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جس نے روگردانی کی ، تو ہم نے آپ کو ان پر نگران و پاسبان بنا کر نہیں بھیجا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He who obeys the Messenger, obeys Allah: But if any turn away, We have not sent thee to watch over their (evil deeds).

Translated by

Muhammad Sarwar

One who obeys the Messenger has certainly obeyed God. You have not been sent to watch over those who turn away from you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He who obeys the Messenger, has indeed obeyed Allah, but he who turns away, then We have not sent you as a watcher over them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever obeys the Apostle, he indeed obeys Allah, and whoever turns back, so We have not sent you as a keeper over them.

Translated by

William Pickthall

Whoso obeyeth the messenger hath obeyed Allah, and whoso turneth away: We have not sent thee as a warder over them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिसने रसूल की इताअत की उसने अल्लाह की इताअत की, और जिसने मुँह मोड़ लिया तो हमने आपको उन पर निगराँ बना कर नहीं भेजा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس شخص نے رسول کی اطاعت کی اس نے خدا تعالیٰ کی اطاعت کی (4) اور جو شخص روگردانی کرے سو ہم نے آپ کو ان کا نگراں کرکے نہیں بھیجا۔ (80)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو اس رسول کی اطاعت کرے اس نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی اور جو منہ پھیر لے ہم نے تمہیں ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی ‘ اور جو منہ موڑ گیا ‘ تو بہرحال ہم نے تمہیں ان لوگوں پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص فرمانبر داری کرے رسول کی تو اس نے اللہ کی فرمانبر داری کی اور جس نے رو گردانی کی سو ہم نے آپ کو ان پر نگران بنا کر نہیں بھیجا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے حکم مانا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس نے حکم مانا اللہ کا اور جو الٹا پھرا تو ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا ان پر نگہبان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس شخص نے رسول کی اطاعت کی تو بلاشبہ اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے روگردانی کی تو بہرحال ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا