Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 85

سورة النساء

مَنۡ یَّشۡفَعۡ شَفَاعَۃً حَسَنَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ نَصِیۡبٌ مِّنۡہَا ۚ وَ مَنۡ یَّشۡفَعۡ شَفَاعَۃً سَیِّئَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ کِفۡلٌ مِّنۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ مُّقِیۡتًا ﴿۸۵﴾

Whoever intercedes for a good cause will have a reward therefrom; and whoever intercedes for an evil cause will have a burden therefrom. And ever is Allah , over all things, a Keeper.

جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے ، اسے بھی اس کا کچھ حصّہ ملے گا اور جو بُرائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لئے بھی اس میں سے ایک حصّہ ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ... Whosoever intercedes for a good cause, will have the reward thereof; meaning, whoever intercedes in a matter that produces good results, will acquire a share in that good. ... وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّيَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ... And whosoever intercedes for an evil cause, will have a share in its burden. meaning, he will carry a burden due to what resulted from his intercession and intention. For instance, it is recorded in the Sahih that the Prophet said, اشْفَعُوا تُوْجَرُوا وَيَقْضِي اللهُ عَلى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا شَاء Intercede and you will gain a reward of it. Yet, Allah shall decide whatever He wills by the words of His Prophet. Mujahid bin Jabr said, "This Ayah was revealed about the intercession of people on behalf of each other." Allah then said, ... وَكَانَ اللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا And Allah is Ever Muqit over everything. Ibn Abbas, Ata, Atiyah, Qatadah and Matar Al-Warraq said that, مُّقِيتًا (Muqit) means, "Watcher." Mujahid said that; Muqit means, `Witness', and in another narration, `Able to do.' Returning the Salam, With a Better Salam Allah said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١١٨] یہاں ربط مضمون کے لحاظ سے اچھی سفارش سے مراد یہ ہے کہ جو شخص مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دے گا اس کے جہاد میں اس کا بھی حصہ ہوگا اور جو منافق حوصلہ شکنی کرتے ہیں تو اس صورت میں ان کا بھی حصہ ہے تاہم اس کا حکم عام ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ظاہر ہے : خ سفارش کرنے والے کا اجر :۔ سیدنا ابو موسیٰ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم کے پاس جب کوئی سائل آتا یا آپ سے کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپ صحابہ سے فرماتے && تم سفارش کرو اس کا تمہیں ثواب ملے گا اور اللہ جو چاہتا ہے اسے نبی کی زبان سے جاری کرا دیتا ہے یا فیصلہ کرا دیتا ہے۔ && (بخاری، کتاب الزکوٰۃ، باب التحریض علی الصدقۃ و الشفاعۃ فیہا۔۔۔ مسلم، کتاب البر والصلۃ والادب۔ باب استحباب الشفاعہ فیما لیس بحرام) اسی طرح اگر کوئی شخص چور کی سفارش کر کے اسے چھڑاتا ہے جو پھر چوریاں کرتا ہے تو سفارش کرنے والے کو بھی اس کے گناہ سے حصہ ملتا رہے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً ۔۔ : اوپر کی آیت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ مومنوں کو جہاد کی ترغیب دو ، جو اعمال حسنہ میں سے ہے، یہاں بتایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر اجر عظیم ملے گا۔ پس یہاں شفاعت حسنہ سے ترغیب جہاد مراد ہے اور شفاعتِ سیۂ سے مراد اس کارخیر سے روکنا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم سفارش کرو تمہیں اجر دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبان پر جو چاہے گا فیصلہ فرمائے گا۔ “ [ بخاری، الزکاۃ، باب التحریض علی الصدقۃ : ١٤٣٢، عن ابی موسیٰ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The Reality of Recommendation and its rules and kinds Verse 85 beginning with مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً points out to the act of شَفَاعَۃ &shafah& (recommendation) under two heads, the good and the bad, a division which helps clarify its nature. The added message here is that no recommendation is universally good or bad. What has to be realized is that one who makes a good recommendation shall have a share in the reward it brings and whoever makes a bad recommendation shall have a share in the punishment it brings. It will be noted that the word: نَصِيبٌ &nasibun& (share) has been used with &shafa` atan hasanatan& (good recommendation) while the word: كِفْلٌ &kiflun& (share) has been used with شَفَاعَةً حَسَنَةً &shafatan sayyiatan& (bad recommendation). Lexically, both words carry the some meaning, that is, a share of something. But, in common usage, &nasib& refers to a good share while the word &kifl& is, more than often, used to identify a bad share, although there are occasions when &kif l& is also used for a good share as well, like |" کِفلَین مِن رَّحمَتِہ |" (two shares from His mercy) in the Holy Qur&an. The literal meaning of &shafa` ah& is to meet, to join; or, cause to meet or join. This is why the word &shaf& means an even number, a pair or couple in Arabic, the antonym of which is referred to as &witr& or odd. So, speaking literally, &shafa` ah& means the coupling of one&s strength with that of a weak seeker of justice and thus making it stronger in appeal. Or, in other words, joining in with some helpless solitary person and thus giving him the strength of a pair. From here we find out that for recommendation to be fair and permissible the condition is that the claim of the person being recom¬mended be true and permissible. Then, in the second place, it may be that a person cannot carry his claim all by himself to those in authority because of his weakness or lack of resource, something which you may do for him. Thus, we can clearly see that making a recommendation for what is not true and rightful, or forcibly influ¬encing others to accept it, is included under bad recommendation. Consequently, we also know that pressure or authority exerted through the channels of one&s connections and influence is also not permissible because it is an act of injustice. Therefore, this too will be counted as &bad recommendation&. To sum up the meaning of the verse, it can be said that one who makes a recommendation following the permissible way for someone&s permissible claim or job, will have a share in its reward. Similarly, one who makes a recommendation for something impermissible or uses an impermissible method to do so, will have a share in its punishment. Having a share means that, should the person to whom the recom¬mendation has been made do the needful for the one oppressed or deprived, the person making the recommendation will be rewarded very much like the official who has listened to the recommendation and removed the injustice or deprivation cited therein. Similarly, one who makes a recommendation for something impermissible will obvi¬ously become a sinner - we already know that the reward or punish¬ment of the maker of a recommendation does not depend on his recom¬mendation becoming effective and fruitful; he will get his share in any case. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: اَلدَّالُ عَلَی الخیر کَفَاعِلِہِ that is, a person who brings someone around to do a good deed gets a reward similar to that received by the doer of the good deed. In another hadith from Sayyidna Abu Hurairah (رض) عنہ appearing in Ibn Majah, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، UI has been reported to have said: مَن اعان علی قتل مؤمن بشطر کلمۃ اللہ لقی اللہ مکتوب بین عینیہ ، اَیٔس من رحمۃ اللہ Whoever helps in the killing of a Muslim even by part of a word will face Allah with a sign written (on his forehead) in between his eyes: (This man is) |"deprived from the mercy of Allah) |". From here we find out that prompting someone to do a good deed is a good deed in its own right and carries an identical reward for having done it and, by the same token, prompting someone to do an evil deed or to indulge in an act of sin is also a sin of equal gravity. Towards the end of verse 85, it was said: وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا ﴿٨٥﴾ which has been translated as: And Allah is powerful over everything&. Lexi¬cally, the word, مُّقِيت is &muqit& means powerful as well as the observer and the dispenser of sustenance. All these three meanings can be deduced from this statement. In the first sense, the meaning would be that Allah is powerful over everything. For Him the rewarding and punishing of the one who makes a recommendation and the one who executes it is not difficult. Taken in the second sense, the meaning would be that Allah is ever-present observing everything. He knows best who is making a recommendation with what intention, such as, is it being done sincerely to help out some brother-in-faith just for the sake of Allah and His pleasure, or the purpose is to make him a target of self-interest and get some advantage out of him as a bribe. Taken in the third sense, the meaning would be that Allah Almighty is Himself responsible for the dispensation of sustenance; whatever He has written for someone has got to reach him. A recommendation by someone is not going to leave Him, choiceless. In fact, He will bestow on whomsoever He wills as much of sustenance as He wills. However, the maker of a good recommendation gets a reward for free because he has extended a helping hand to the helpless. The Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم has said: کَانَ اللہ فی عون عبدہ ما دام فی عون اخیہ Allah keeps helping His servant as long as he keeps helping his brother. It is on this basis that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said as reported in a hadith of Sahih al-Bukhari: اشفعوا فلتوجروا و یقضی اللہ علی لسان نبیّہ ماشاءَ Recommend and be rewarded and then be pleased with whatever Allah decides through His prophet. While this hadith declares recommendation as a source of Divine reward, it also defines the limit of such recommendation. If a weak person cannot carry his problem onward to a higher authority, or is incapable of explaining correctly what he needs, then, you do it for him. Further from that what happens is none of your business. The recommendation may be accepted or it may be rejected. at a person needs to be done may be done, or it may remain undone. These are possibilities and you should not interfere in the process of decision-making in any manner whatsoever. Should the final outcome turn out to be against the recommendation made, you should never end up being displeased or disgusted. The last sentence of the hadith quoted above: یقضی اللہ علی لسان نبیّہ ماشاءَ means just this. Also, due to this reason, the words of the Holy Qur&an carry a hint in this direction, that is, the reward or punishment on the making of a recommendation does not depend on a successful recommendation. Such reward or punishment relates to the initial act of making a recommendation in the absolute sense. If you make a good recommendation, you become deserving of a reward and if you make a bad recommendation, you become liable to punishment - the approval or rejection of your recommendation does not matter. The commentators of Tafsir al-Bahr al-Muhit and Bayan al-Qur&an and several others take the word مِنھَا &minha in verse 85 as indicative of cause and see a hint in this direction. Al-Tafsir a1-Mazhari reports from the great exegete Mujahid that one who makes a recommenda¬tion will get a reward for having made it, even though the recommen¬dation may not have been accepted. Then, this approach is not specially related to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in person. Any recommendation made to any other human being should be bound by this principle - make the recommendation and be done with it. Moving any further to compel the addressee of the recommendation to accept it is not right and fair. This is illustrated by an incident in the blessed life of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . He made a recommendation to Sayyidah Barirah; a bondwoman freed by Sayyidah ` A&ishah (رض) that her husband Mughith from whom she had dissolved her marriage was really disturbed emotionally because he loved her, so she may think of remarrying him. Sayyidah Barirah (رض) said: &Ya Rasulallah, if this is your command, I am all for it; but, if this is a recommendation, then, I just do not feel like accepting it at all.& The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: &Yes, this is a recommendation and not a command.& Sayyidah Barirah may Allah be pleased with her, knew that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) will not feel bad about what is against the set rule. Therefore, in all frankness, she said: &Then I do not accept this recommendation.& He took it very gracefully and let her stay the way she was. This was the whole reality behind the act of recommendation, something which brought merit and reward under the legal code of Islam. But, in our day, people have so mutilated the whole thing that no &shafa` ah& or recommendation remains what it was intended to be. What we witness now is a pushy exercise of cashing on the basis of connections, acquaintance and VIP influence for which relentless pres¬sure is exerted. This is why people become angry when their recom¬mendation is not accepted. Some would even stoop down to open hostility, although pressurizing a person to a limit where he is compelled to do something against his conscience and good discretion is included under compulsion and coercion and is a grave sin. This is just like someone forcibly usurping the claim, right or property belonging to the other person. Wasn&t that person free and indepen¬dent as established by the law of Islam? Here comes someone who deprives him of his freedom of action by pressing him to do something against his free will and conscience. This would be like stealing from someone and giving it to a destitute in order to fulfill his need. Receiving Payment against a Recommendation is Bribe and is Absolutely Forbidden A recommendation against which anything is taken in return becomes a bribe. The hadith declares it to be an ill-gotten property which is haram (forbidden). This includes all kinds of bribe whether money-oriented or job-related, for instance, harnessing someone to do a personal chore in return for having done something for him. According to Tafsir al-Kashshaf, a good recommendation is that which aims at fulfilling the right of a Muslim, or to bring some permis¬sible benefit to him, or to shield him from harm or loss. Furthermore, this act of recommendation should not be for any worldly expediency. It should be aimed at helping a weak person exclusively for seeking the pleasure of Allah. Then no bribe, financial or physical, should be taken against this recommendation and that this recommendation should also not be about things not permissible. In addition to all that, the purpose of this recommendation should not be to seek pardon for a proven crime the punishment for which stands fixed in the Holy Qur&an. It appears in Tafsir Al-Bahr Al-Muhit and al-Mazhari that praying to Allah that the need of some Muslim be fulfilled is also included under &good recommendation&, the reward for which reaches the maker of the prayer as well. According to a hadith, when someone prays for the good of his brother-in-faith, the angel says: و لک بمثل which means - may Allah fulfill your need as well.&

خلاصہ تفسیر جو شخص اچھی سفارش کرے (یعنی جس کا طریق مقصود دونوں مشروع ہوں) اس کی اس (سفارش) کی وجہ سے (ثواب کا) حصہ ملے گا اور جو شخص بری سفارش کرے (یعنی جس کا طریق و غرض غیر مشروع ہو) اس کو اس (سفارش) کی وجہ سے (گناہ کا) حصہ ملے گا، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ( وہ اپنی قدرت سے نیکی پر ثواب اور بدی پر عذاب دے سکتے ہیں) اور جب تم کو کوئی (مشروع طور پر) سلام کرے تو تم اس (سلام) سے اچھے الفاظ میں سلام کرو، (یعنی جواب دو ) یا (جواب میں) ایسے ہی الفاظ کہہ دو (تم کو دونوں اختیار دیئے جاتے ہیں) بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر (یعنی ہر عمل پر حساب لیں گے (یعنی ان کا قانون یہی ہے اور یوں اپنے فضل سے معاف کردیں وہ اور بات ہے) اللہ ایسے ہیں کہ ان کے سوا کوئی معبود ہونے کے قابل نہیں، وہ ضرور تم سب کو جمع کریں گے قیامت کے دن، اس میں کوئی شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کس کی بات سچی ہوگی (جب وہ خبر دے رہے ہیں تو بالکل ٹھیک ہی ہے۔ ) معارف مسائل سفارش کی حقیقت اس کے احکام اور اقسام :۔ من یشفع شفاعة حسنة الخ اس آیت میں شفاعت یعنی سفارش کو اچھی اور بری دو قسموں میں تقسیم فرما کر اس کی حقیقت کو بھی واضح کردیا اور یہ بھی بتلا دیا کہ نہ ہر سفارش بری ہے اور نہ ہر سفارش اچھی، ساتھ ہی یہ بھی بتلا دیا کہ اچھی سفارش کرنے والے کو ثواب کا حصہ ملے گا اور بری سفارش کرنیوالے کو عذاب کا، آیت میں اچھی سفارش کے ساتھ نصیب کا لفظ آیا ہے، اور بری سفارش کے ساتھ کفل کا اور لغت میں دونوں کے معنی ایک ہی ہیں یعنی کسی چیز کا ایک حصہ لیکن عرف عام میں لفظ نصیب اچھے حصہ کے لئے بولا جاتا ہے اور لفظ کفل اکثر برے حصہ کے لئے استعمال کرتے ہیں، اگرچہ کہیں کہیں اچھے حصہ کے لئے بھی لفظ کفل استعمال ہوا ہے، جیسے قرآن کریم میں کفلین من رحمتہ ارشاد ہے۔ شفاعت کے لفظی معنے ملنے یا ملانے کے ہیں اسی وجہ سے لفظ شفعہ عربی زبان میں جوڑے کے معنی میں آتا ہے اور اس کے بالمقابل لفظ وتر بمعنے طاق استعمال کیا جاتا ہے اس لئے شفاعت کے لفظی معنی یہ ہوئے کہ کسی کمزور طالب حق کے ساتھ اپنی قوت ملا کر اس کو قوی کردیا جائے، یا بیکس اکیلے شخص کے ساتھ خو دمل کر اس کو جوڑا بنادیا جائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جائز شفاعت سفارش کے لئے ایک تو یہ شرط ہے کہ جس کی سفارش کی جائے اس کا مطالبہ حق اور جائز ہو، دوسرے یہ کہ وہ اپنے مطالبہ کو بوجہ کمزوری خود بڑے لوگوں تک نہیں پہنچا سکتا، آپ پہنچا دیں، اس سے معلوم ہوا کہ خلاف حق سفارش کرنا یا دوسروں کو اس کے قبول پر مجبور کرنا شفاعت سیہ یعنی بری سفارش ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ سفارش میں اپنے تعلق یا وجاہت سے طریقہ دباؤ اور اجبار کا استعمال کیا جائے تو وہ بھی ظلم ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اسیلئے وہ بھی شفاعت سیہ میں داخل ہے۔ اب خلاصہ مضمون آیت مذکورہ کا یہ ہوگیا کہ جو شخص کسی شخص کے جائز حق اور جائز کام کے لئے جائز طریقہ پر سفارش کرے تو اس کو ثواب کا حصہ ملے گا اور اسی طرح جو کسی ناجائز کام کے لئے یا ناجائز طریقہ پر سفارش کرے گا اس کو عذاب کا حصہ ملے گا۔ حصہ ملنے کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص سے سفارش کی گئی ہے وہ جب اس مظلوم یا محروم کا کام کر دے تو جس طرح اس کام کرنے والے افسر کو ثواب ملے گا، اسی طرح سفارش کرنے والے کو بھی ثواب ملے گا۔ اسی طرح کسی ناجائز کام کی سفارش کرنے والا بھی گنہگار ہوگا اور یہ پہلے معلوم ہوچکا ہے کہ سفارش کرنے والے کا ثواب یا عذاب اس پر موقوف نہیں کہ اس کی سفارش مؤ ثر اور کامیاب بھی ہو بلکہ اس کو بہرحال اپنا حصہ ملے گا۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے الدال علے الخیر کفاعلہ (رواہ البزار عن ابن مسعود والطبرانی عنہ وعن سہل بن سعد بحوالہ مظہری) ” یعنی جو شخص کسی نیکی پر کسی کو آمادہ کر دے اس کو بھی ایسا ہی ثواب ملتا ہے جیسا اس نیک عمل کرنے والے کو “ اسی طرح ابن ماجہ کی ایک حدیث میں حضرت ابوہریرہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ” یعنی جس شخص نے کسی مسلمان کے قتل میں ایک کلمہ سے بھی مدد کی تو وہ قیامت میں حق تعالیٰ کی پیشی میں اس طرح لایا جائے گا کہ اس کی پیشانی پر یہ لکھا ہوگا کہ یہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم و مایوس ہے۔ “ اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح نیکی پر کسی کو آمادہ کرنا نیک عمل اور برابر کا ثواب رکھتا ہے اسی طرح بدی اور گناہ پر کسی کو آمادہ کرنا یا سہارا دینا بھی برابر کا گناہ ہے۔ آخر آیت میں ارشاد فرمایا : وکان اللہ علی کلی شی مقیتاً لفظ ” مقیت “ کے معنی لغت کے اعتبار سے قادر مقتدر کے بھی ہیں اور حاضر و نگراں کے بھی اور روزی تقسیم کرنے والے کے بھی اور اس جملہ میں تینوں معنی مراد ہو سکتے ہیں، پہلے معنی کے اعتبار سے تو مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے، عمل کرنے والے اور سفارش کرنیوالے کی جزاء یا سزا اس کے لئے دشوار نہیں۔ اور دوسرے معنی کے اعتبار سے مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگران و حاضر ہے اس کو سب معلوم ہے کہ کون کس نیت سے سفارش کر رہا ہے، محض بوجہ اللہ کسی بھائی کی امداد کرنا مقصود ہے یا کوئی اپنی غرض بطور رشوت کے اس سے حاصل کرنا ہے۔ اور تیسرے معنی کے اعتبار سے مطلب یہ ہوگا کہ رزق و روزی کی تقسیم کا تو اللہ تعالیٰ طور متکفل ہے، جتنا کسی کے لئے لکھ دیا ہے وہ اس کو مل کر رہے گا کسی کی سفارش کرنے سے وہ مجبور نہیں ہوجائے گا بلکہ جس کو جتنی چاہے روزی عطا فرمائے گا، البتہ سفارش کرنے والے کو مفت میں ثواب مل جاتا ہے کہ وہ ایک کمزور کی اعانت ہے۔ حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : ” یعنی اللہ تعالیٰ اس وقت تک اپنے بندہ کی امداد میں لگا رہتا ہے جب تک وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کی امداد میں لگا رہے۔ “ اسی بناء پر صحیح بخاری کی ایک حدیث میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : ’ یعنی تم سفارش کیا کرو تمہیں ثواب ملے گا، پھر اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے ذریعہ جو فیصلہ فرمائیں اس پر راضی رہو۔ “ اس حدیث میں جہاں سفارش کا موجب ثواب ہونا بیان فرمایا ہے وہیں یہ بھی بتلایا کہ سفارش کی حد یہی ہے کہ کمزور آدمی جو خود اپنی بات کسی بڑے تک پہونچانے اور اپنی حاجت صحیح طور پر بیان کرنے پر قادر نہ ہو تم اس کی بات وہاں تک پہنچا دو ، آگے وہ سفارش مانی جائے یا نہ مانی جائے اور اس شخص کا مطلوبہ کام پورا ہو یا نہ ہو، اس میں آپ کا کوئی دخل نہ ہونا چاہئے اور اس کے خلاف ہونے کی صورت میں آپ پر کوئی ناگواری نہ ہونی چاہئے، حدیث کے آخری جملہ میں ویقضی اللہ علی لسان نبیہ ماشاء کا یہی مطلب ہے اور یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ میں اس طرف اشارہ موجود ہے کہ سفارش کا ثواب یا عذاب اس پر موقوف نہیں کہ وہ سفارش کامیاب ہو، بلکہ اس ثواب و عذاب کا تعلق مطلق سفارش کردینے سے ہے، آپ نے شفاعت حسنہ کردی تو ثواب کے مستحق ہوگئے اور شفاعت سیسہ کردی تو عذاب کے مستوجب بن گئے، خواہ آپ کی سفارش پر عمل ہو یا نہ ہو۔ تفسیر بحر محیط اور بیان القرآن وغیرہ میں من یشفع میں لفظ منھا کو سببیہ قرار دے کر اس کی طرف اشارہ بتلایا ہے اور تفسیر مظہری میں امام تفسیر مجاہد کا قول نقل کیا ہے کہ سفارش کرنے والے کو سفارش کا ثواب ملے گا، اگرچہ اس کی سفارش قبول نہ کی گئی ہو، اور یہ بات صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخصوص نہیں، کسی دوسرے انسان کے پاس جو سفارش کی جائے، اس کا بھی یہی اصول ہونا چاہئے کہ سفارش کر کے آدمی فارغ ہوجائے اس کے قبول کرنے پر مجبور نہ کرے، جیسا کہ خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ صدیقہ کی آزاد کردہ کنیز سے یہ سفارش فرمائی کہ اس نے جو اپنے شوہر مغیث سے طلاق حاصل کرلی اور وہ اس کی محبت میں پریشان پھرتے ہیں دوبارہ انہی سے نکاح کرلے۔ بریرہ (رض) نے عرض کیا، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر یہ آپ کا حکم ہے تو سر آنکھوں پر اور اگر سفارش ہے تو میری طبیعت اس پر بالکل آمادہ نہیں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حکم نہیں سفارش ہی ہے، بریرہ جانتی تھیں کہ رسالت مآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خلاف اصول کوئی ناگواری نہ ہوگی، اسلئے صاف عرض کردیا کہ تو پھر میں یہ سفارش قبول نہیں کرتی، آپ نے خوش دلی کے ساتھ ان کو ان کے حال پر رہنے دیا۔ یہ تھی حقیقت سفارش کی جو شرعاً باعث اجر وثواب تھی، آج کل لوگوں نے جو اس کا حلیہ بگاڑا ہے وہ درحقیقت سفارش نہیں ہوتی، بلکہ تعلقات یا وجاہت کا اثر اور دباؤ ڈالنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر ان کی سفارش نہ مانی جائے تو ناراض ہوتے ہیں بلکہ دشمنی پر آمادہ ہوجاتے ہیں حالانکہ کسی ایسے شخص پر ایسا دباو ڈالنا کہ وہ ضمیر اور مرضی کے خلاف کرنے پر مجبور ہوجائے اکراہ و اجبار میں داخل اور سخت گناہ ہے اور ایسا ہی ہے جیسے کوئی کسی کے مال یا کسی کے حق پر زبردستی قبضہ کرلے، وہ شخص شرعاً اور قانوناً آزاد خود مختار تھا، آپ نے اس کو مجبور کر کے اس کی آزادی سلب کرلی اس کی مثال تو ایسی ہوگی کہ کسی محتاج کی حاجت پوری کرنے کے لئے کسی دوسرے کا مال چرا کر اس کو دے دیا جائے۔ سفارش پر کچھ معاوضہ لینا رشوت ہے اور حرام ہے :۔ جس سفارش پر کوئی معاوضہ لیا جائے وہ رشوت ہے، حدیث میں اس کو سخت حرام فرمایا ہے، اس میں ہر طرح کی رشوت داخل ہے، خواہ وہ مالی ہو یا یہ کہ اس کا کام کرنے کے عوض اپنا کوئی کام اس سے لیا جائے۔ تفسیر کشاف وغیرہ میں ہے کہ شفاعت حسنہ وہ ہے جس کا منشاء کسی مسلمان کے حق کو پورا کرنا ہو، یا اس کو کوئی جائز نفع پہونچانا یا مضرت اور نقصان سے بچانا ہو اور یہ سفارش کا کام بھی کسی دنیی جوڑ توڑ کے لئے نہ ہو، بلکہ محض اللہ کے لئے کمزور کی رعایت مقصود ہو اور اس سفارش پر کوئی رشوت مالی یا جانی نہ لی جائے اور یہ سفارش کسی ناجائز کام میں بھی نہ ہو، نیز یہ سفارش کسی ایسے ثابت شدہ جرم کی معافی کے لئے نہ ہو جن کی سزا قرآن میں معین و مقرر ہے۔ تفسیر بحر محیط اور مظہری میں ہے کہ کسی مسلمان کی حاجت روائی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا بھی شفاعت حسنہ میں داخل ہے اور دعا کرنے والے کو بھی اجر ملتا ہے، ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی مسلمان کے لئے کوئی دعاء خیر کرتا ہے، فرشتہ کہتا ہے ” ولک بمثل “ یعنی اللہ تعالیٰ تیری بھی حاجت پوری فرمائیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

مَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَـنَۃً يَّكُنْ لَّہٗ نَصِيْبٌ مِّنْھَا۝ ٠ۚ وَمَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَيِّئَۃً يَّكُنْ لَّہٗ كِفْلٌ مِّنْھَا۝ ٠ۭ وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيْتًا۝ ٨٥ شَّفَاعَةُ : الانضمام إلى آخر ناصرا له وسائلا عنه، وأكثر ما يستعمل في انضمام من هو أعلی حرمة ومرتبة إلى من هو أدنی. ومنه : الشَّفَاعَةُ في القیامة . قال تعالی: لا يَمْلِكُونَ الشَّفاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمنِ عَهْداً [ مریم/ 87] ومنه قوله عليه السلام : «القرآن شَافِعٌ مُشَفَّعٌ» الشفاعۃ کے معنی دوسرے کے ساتھ اس کی مدد یا شفارش کرتے ہوئے مل جانے کے ہیں ۔ عام طور پر کسی بڑے با عزت آدمی کا اپنے سے کم تر کے ساتھ اسکی مدد کے لئے شامل ہوجانے پر بولا جاتا ہے ۔ اور قیامت کے روز شفاعت بھی اسی قبیل سے ہوگی ۔ قرآن میں ہے َلا يَمْلِكُونَ الشَّفاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمنِ عَهْداً [ مریم/ 87]( تو لوگ) کسی کی شفارش کا اختیار رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو ۔ اور اسی کا فرمان ہے «القرآن شَافِعٌ مُشَفَّعٌ» کہ قرآن شافع اور مشفع ہوگا یعنی قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی حسنة والحسنةُ يعبّر عنها عن کلّ ما يسرّ من نعمة تنال الإنسان في نفسه وبدنه وأحواله، والسيئة تضادّها . وهما من الألفاظ المشترکة، کالحیوان، الواقع علی أنواع مختلفة کالفرس والإنسان وغیرهما، فقوله تعالی: وَإِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا : هذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ [ النساء/ 78] ، أي : خصب وسعة وظفر، وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ أي : جدب وضیق وخیبة «1» ، يَقُولُوا : هذِهِ مِنْ عِنْدِكَ قُلْ : كُلٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ [ النساء/ 78] والفرق بين الحسن والحسنة والحسنی أنّ الحَسَنَ يقال في الأعيان والأحداث، وکذلک الحَسَنَة إذا کانت وصفا، وإذا کانت اسما فمتعارف في الأحداث، والحُسْنَى لا يقال إلا في الأحداث دون الأعيان، والحسن أكثر ما يقال في تعارف العامة في المستحسن بالبصر، يقال : رجل حَسَنٌ وحُسَّان، وامرأة حَسْنَاء وحُسَّانَة، وأكثر ما جاء في القرآن من الحسن فللمستحسن من جهة البصیرة، وقوله تعالی: الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ [ الزمر/ 18] ، أي : الأ بعد عن الشبهة، ( ح س ن ) الحسن الحسنتہ ہر وہ نعمت جو انسان کو اس کے نفس یا بدن یا اس کی کسی حالت میں حاصل ہو کر اس کے لئے مسرت کا سبب بنے حسنتہ کہلاتی ہے اس کی ضد سیئتہ ہے اور یہ دونوں الفاظ مشترکہ کے قبیل سے ہیں اور لفظ حیوان کی طرح مختلف الواع کو شامل ہیں چناچہ آیت کریمہ ۔ وَإِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا : هذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ [ النساء/ 78] اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے ۔ میں حسنتہ سے مراد فراخ سالی وسعت اور نا کامی مراد ہے الحسن والحسنتہ اور الحسنی یہ تین لفظ ہیں ۔ اور ان میں فرق یہ ہے کہ حسن اعیان واغراض دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اسی طرح حسنتہ جب بطور صفت استعمال ہو تو دونوں پر بولا جاتا ہے اور اسم ہوکر استعمال ہو تو زیادہ تر احدث ( احوال ) میں استعمال ہوتا ہے اور حسنی کا لفظ صرف احداث کے متعلق بو لاجاتا ہے ۔ اعیان کے لئے استعمال نہیں ہوتا ۔ اور الحسن کا لفظ عرف عام میں اس چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو بظاہر دیکھنے میں بھلی معلوم ہو جیسے کہا جاتا ہے رجل حسن حسان وامرءۃ حسنتہ وحسانتہ لیکن قرآن میں حسن کا لفظ زیادہ تر اس چیز کے متعلق استعمال ہوا ہے جو عقل وبصیرت کی رو سے اچھی ہو اور آیت کریمہ : الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ [ الزمر/ 18] جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں ۔ نَّصِيبُ : الحَظُّ المَنْصُوبُ. أي : المُعَيَّنُ. قال تعالی: أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْكِ [ النساء/ 53] ( ن ص ب ) نصیب و النصیب کے معنی معین حصہ کے ہیں چناچہ قرآن میں ہے : ۔ أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْكِ [ النساء/ 53] کیا ان کے پاس بادشاہی کا کچھ حصہ ہے ۔ سَّيِّئَةُ : الفعلة القبیحة، وهي ضدّ الحسنة، قال : ثُمَّ كانَ عاقِبَةَ الَّذِينَ أَساؤُا السُّوای[ الروم/ 10]: بَلى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً [ البقرة/ 81] سَّيِّئَةُ : اور ہر وہ چیز جو قبیح ہو اسے سَّيِّئَةُ :، ، سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اسی لئے یہ لفظ ، ، الحسنیٰ ، ، کے مقابلہ میں آتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ثُمَّ كانَ عاقِبَةَ الَّذِينَ أَساؤُا السُّوای[ الروم/ 10] پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا ۔ چناچہ قرآن میں ہے اور سیئۃ کے معنی برائی کے ہیں اور یہ حسنۃ کی ضد ہے قرآن میں ہے : بَلى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً [ البقرة/ 81] جو برے کام کرے كفل الْكَفَالَةُ : الضّمان، تقول : تَكَفَّلَتْ بکذا، وكَفَّلْتُهُ فلانا، وقرئ : وَكَفَّلَها زَكَرِيَّا [ آل عمران/ 37] «3» أي : كفّلها اللہ تعالی، ومن خفّف «4» جعل الفعل لزکريّا، المعنی: تضمّنها . قال تعالی: وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا[ النحل/ 91] ، والْكَفِيلُ : الحظّ الذي فيه الکفاية، كأنّه تَكَفَّلَ بأمره . نحو قوله تعالی: فَقالَ أَكْفِلْنِيها[ ص/ 23] أي : اجعلني کفلا لها، والکِفْلُ : الكفيل، قال : يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ [ الحدید/ 28] أي : كفيلين من نعمته في الدّنيا والآخرة، وهما المرغوب إلى اللہ تعالیٰ فيهما بقوله : رَبَّنا آتِنا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً [ البقرة/ 201] ( ک ف ل ) الکفالۃ ضمانت کو کہتے ہیں اور تکفلت بکذا کے معنی کسی چیز کا ضامن بننے کے ہیں ۔ اور کفلتہ فلانا کے معنی ہیں میں نے اسے فلاں کی کفالت میں دے دیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَكَفَّلَها زَكَرِيَّا[ آل عمران/ 37] اور زکریا کو اس کا متکفل بنایا ۔ بعض نے کفل تخفیف فاء کے ساتھ پڑھا ہے اس صورت میں اس کا فاعل زکریا (علیہ السلام) ہوں گے یعنی حضرت زکریا (علیہ السلام) نے ان کو پانی کفالت میں لے لیا ۔ اکفلھا زیدا اسے زید کی کفالت میں دیدیا ) قرآن میں ہے : ۔ أَكْفِلْنِيها[ ص/ 23] یہ بھی میری کفالت مٰن دے دو میرے سپرد کر دو الکفیل اصل میں بقدر ضرورت حصہ کو کہتے ہیں ۔ گویا وہ انسان کی ضرورت کا ضامن ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا[ النحل/ 91] اور تم خدا کو اپنا کفیل بنا چکے ہو ۔ اور الکفل کے معنی بھی الکفیل یعنی حصہ کے آتے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ [ الحدید/ 28] وہ تمہیں اپنی رحمت سے اجر کے دو حصے عطا فرمائیگا ۔ یعنی دنیا اور عقبیی دونون جہانوں میں تمہیں اپنے انعامات سے نوزے گا ۔ اور یہی دوقسم کی نعمیتں ہیں جن کے لئے آیت رَبَّنا آتِنا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً [ البقرة/ 201 مقت المَقْتُ : البغض الشدید لمن تراه تعاطی القبیح . يقال : مَقَتَ مَقاتَةً فهو مَقِيتٌ ، ومقّته فهو مَقِيتٌ ومَمْقُوتٌ. قال تعالی: إِنَّهُ كانَ فاحِشَةً وَمَقْتاً وَساءَ سَبِيلًا [ النساء/ 22] وکان يسمّى تزوّج الرّجل امرأة أبيه نکاح المقت، وأما المقیت فمفعل من القوت، وقد تقدّم ( م ق ت ) المقت کے معنی کسی شخص کو فعل قبیح کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھ کر اس سے بہت بغض رکھتے کے ہیں ۔ یہ مقت مقاتۃ فھو مقیت ومقتہ فھو مقیت وممقوت سے اسم سے ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّهُ كانَ فاحِشَةً وَمَقْتاً وَساءَ سَبِيلًا یہ نہایت بےحیائی اور ( خدا کی ) ناخوشی کی بات تھی اور بہت برا دستور تھا ۔ جاہلیت میں اپنے باپ کی بیوہ سے شادی کرنے کو نکاح المقیت کہا جاتا تھا ۔ المقیت کی اصل قوۃ ہے جس کی تشریح پہلے گزر چکی ہے ۔ مقیتا الْقُوتُ : ما يمسک الرّمق، وجمعه : أَقْوَاتٌ. قال تعالی: وَقَدَّرَ فِيها أَقْواتَها [ فصلت/ 10] وقَاتَهُ يَقُوتُهُ قُوتاً : أطعمه قوته، وأَقَاتَهُ يُقِيتُهُ : جعل له ما يَقُوتُهُ ، وفي الحدیث : «إنّ أكبر الکبائر أن يضيّع الرّجل من يقوت» ، ويروی: «من يقيت» . قال تعالی: وَكانَ اللَّهُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ مُقِيتاً [ النساء/ 85] قيل : مقتدرا . وقیل : حافظا . وقیل : شاهدا، وحقیقته : قائما عليه يحفظه ويقيته . ويقال : ما له قُوتُ ليلة، وقِيتُ ليلة، وقِيتَةُ ليلة، نحو الطعم والطّعمة، قال الشاعر في صفة نار : فقلت له ارفعها إليك وأحيها ... بروحک واقْتَتْهُ لها قِيتَةً قدرا ( ق و ت ) القوت غذا جس سے سدرحق ہوسکے اس کی جمع اقوات ہے ۔ قرآن پاک میں ہے :۔ وَقَدَّرَ فِيها أَقْواتَها [ فصلت/ 10] اور اس میں سب سامان معشیت مقرر کیا ۔ قاتہ یقوتہ قوتاکے معنی غذا کھلانے کے ہیں اوراقاتہ یقیتہ کے معنی ایسی چیز دینے کے ہیں جس سے قوت حاصل کرسکے ، حدیث میں ہے ۔ ان اکبر الکبائر ایضیع الرجل من یقوت ) کہ جس کی قوت انسان کے ذمہ ہوا اسے ضائعکرنا سب سے بڑا گناہ ہے ایک روایت میں من یقیت ( افعال ) بھی ہے قرآن پاک میں ہے وَكانَ اللَّهُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ مُقِيتاً [ النساء/ 85] اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ بعض نے اس کے معنی مقتدر لینی قدرت رکھنے والا کئے ہیں اور بعض نے محافظ اور بعض نے شاہد یعنی حاضر رہنے والا ۔ لیکن اس کے اصل معنی یہ ہیں کہ ہر چیز کی حفاظت کرتا ہے اور اسے روزی دیتا ہے ۔ اور اس میں قوت قیت وقیتہ تین لغات ہیں جیسے طعموطعم وطعمۃ چناچہ محاورہ ہے ۔ مالہ قوت لیلۃ وقیت لیلۃ وقیتۃ لیلۃ : اس کے پاس ایک رات کا بھی کھانا نہیں ہے ، شاعر نے آگ کی صفت میں کہا ہے کہ ( الطویل ) ( 323 ) فقلت لہ ارفعھا الیک واحیھا بروحک اقتتہ لھا قدرا میں نے اسے کہا کہ اسے اپنی طرف اٹھاؤ اور اس پر تھوڑا تھوڑا ایندھن لگا نرم بھونک سے اسے سلگاؤ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٥) چناچہ جو شخص توحید کا قائل ہو اور خیر خواہی وعدل کے ساتھ دو آدمیوں میں صلح کرائے تو اسے اس نیکی کا ثواب ملے گا اور جو شرک کرے اور اس کا مقصد بھی غلط ہو اسے اس کا گناہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ ہر ایک نیکی و برائی کا بدلہ دینے پر یا یہ کہ ہر ایک چیز کو روزی دینے پر قادر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

منافقین سے خطاب کے بعد اب پھر کچھ تمدنی آداب کا ذکر ہو رہا ہے۔ منافقین سے خطاب میں دو باتوں کو نمایاں کیا گیا۔ ایک اطاعت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو ان پر بہت شاق گزرتی تھی اور ایک قتال فی سبیل اللہ جو ان کے لیے بہت بڑا امتحان بن جاتا تھا۔ اب پھر اہل ایمان سے خطاب آ رہا ہے ۔ آیت ٨٥ (مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَنَۃً یَّکُنْ لَّہٗ نَصِیْبٌ مِّنْہَا ج) ۔ انسانی معاشرے کے اندر کسی کے لیے سفارش کرنا بھی بعض اوقات ضروری ہوجاتا ہے۔ کوئی شخص ہے ‘ اس کی کوئی احتیاج ہے ‘ آپ جانتے ہیں کہ صحیح آدمی ہے ‘ بہروپیا نہیں ہے۔ دوسرے شخص کو آپ جانتے ہیں کہ وہ اس کی مدد کرسکتا ہے تو آپ کو دوسرے شخص کے پاس جا کر اس کے حق میں سفارش کرنی چاہیے کہ میں اس کو جانتا ہوں ‘ یہ واقعتا ضرورت مند ہے۔ اس طرح اس کی ضرورت پوری ہوجائے گی اور اس نیکی کے ثواب میں آپ بھی حصہ دار ہوں گے۔ اسی طرح کسی پر کوئی مقدمہ قائم ہوگیا ہے اور آپ کے علم میں اس کی بےگناہی کے بارے میں حقائق اور شواہد ہیں تو آپ کو عدالت میں پیش ہو کر یہ حقائق اور شواہد پیش کرنے چاہئیں ‘ تاکہ اس کی گلوخلاصی ہو سکے۔ اس آیت کی رو سے نیکی ‘ بھلائی ‘ خیر اور عدل و انصاف کی خاطر اگر کسی کی سفارش کی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کا اجرو ثواب عطا فرمائے گا۔ (وَمَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَیِّءَۃً یَّکُنْ لَّہٗ کِفْلٌ مِّنْہَا ط) ۔ کسی نے کسی کی جھوٹی اور غلط سفارش کی ‘ حقائق کو توڑا مروڑا تو وہ بھی اس کے جرم میں شریک ہوگیا اور وہ اس جرم کی سزا میں بھی حصہ دار ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

113. It is all a matter of choice and luck. One has the opportunity to struggle for the cause of God, and to urge others to strive for it in order to raise the banner of the Truth and be rewarded by God for so doing. Likewise, one also has the opportunity to expend one's energy trying to create misunderstanding among God's creatures and to demoralize people in their struggle for His cause thus incurring His chastisement.

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :113 یعنی یہ اپنی اپنی پسند اور اپنا اپنا نصیب ہے کہ کوئی خدا کی راہ میں کوشش کرنے اور حق کو سربلند کرنے کے لیے لوگوں کو ابھارے اور اس کا اجر پائے ، اور کوئی خدا کے بندوں کو غلط فہمیوں میں ڈالنے اور ان کی ہمتیں پست کرنے اور انہیں اعلائے کلمۃ اللہ کی سعی و جہد سے باز رکھنے میں اپنی قوت صرف کرے ، اور اس کی سزا کا مستحق بنے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

51: پچھی آیت میں آنحضرتﷺ کو جو حکم دیا گیا تھا کہ آپ مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دیں، اس کے بعد یہ آیت لاکر اِشارہ کردیا گیا کہ آپ کی ترغیب کے نتیجے میں جو لوگ جہاد کریں گے، ان کے ثواب میں آپ بھی شریک ہوں گے۔ کیونکہ جب کوئی شخص اچھی سفارش کے نتیجے میں کوئی نیک کام کرے توجوثواب کام کرنے والے کو ملتا ہے، اس میں سفارش کرنے والے کو بھی حصہ ملتا ہے۔ اسی طرح اگر بُری سفارش کے نتیجے میں کوئی غلط کام ہوجائے توجتنا گناہ غلط کام کرنے والے کو ملے گا، بُری سفارش کرنے والا بھی اس کے گناہ میں شریک ہوگا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

یشفع۔ مضارع مجزوم واحد مذکر غائب۔ جزم فعل بوجہ عمل من ہے۔ جو سفارش کرتا ہے جو معاونت کرتا ہے۔ کفل۔ حصہ۔ پورا پورا حصہ۔ مقیتا۔ اسم فاعل واحد مذکر۔ اقوات مصدر۔ قوت۔ مادہ۔ قادر۔ نگران۔ محافظ۔ روزی دینے والا۔ بعض نے اس کا معنی شاہد بھی لیا ہے۔ یعنی اللہ ہر بات پر نظر رکھنے والا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 اللہ تعالیٰ کی طرف سے عسیٰ کا لفظ یقین کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ پس آیت میں وعدہ کیا جارہا ہے کہ عنقریب کفا رکا زور ٹوٹ جائے گا اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب ہوگا۔۔8 اوپر کی آیت میں آنحضرت کو حکم دی کہ مومنوں کو جہاد کی ترغیب دیں جو اعمال حسنہ میں میں سے یہاں تبایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر اجر عظیم ملے گا پس یہاں سفاعت حسنہ سے ترغیب جہاد مراد ہے اور شفاعت سیئہ سے اس کا کار خیر سے رکنا ہے۔ صحیح حدیث میں ہے اشفعر اتوجروا کہ نیک سفارش کرواجر پاو گے۔ (رازی۔ ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 85-86 لغات القرآن : یشفع، سفارش کرتا ہے۔ شفاعۃ حسنۃ، اچھی سفارش، شفاعۃ سیئۃ، بری سفارش۔ کفل، حصہ۔ مقیت، نگہبان، حییتم، تمہیں دعا دی گئی ، سلام کیا۔ حیوا، تم دعا دو ، سلام کرو۔ تشریح : یہاں شفاعت کے کم از کم دو معنی ہیں۔ اول تبلیغ و ترغیب۔ دوسرے حکام بالا تک کسی کی سفارش کرنا۔ ایک معنی اور بھی ہوتے ہیں کسی بےقصور کی وکالت کرنا۔ اب یہ اپنی اپنی توفیق ہے کوئی اسلام کی تبلیغ کرتا ہے کوئی کفر کی۔ کوئی لوگوں کو راہ ہدایت پر لانے کی کوشش کرت ا ہے تو کوئی راہ شیطنت پر لانے کی۔ دونوں کو جزا ملے گا۔ ایک کو ثواب کی دوسرے کو عذاب کی۔ سفارش کے یہ معنی بھی ہیں کہ صاحب حکم و اختیار کے پاس کسی کے خلاف یا کسی کے حق میں دلیل ، بیان واقعہ یا اپنی دوستی اور تعلقات کے اثر کو استعمال کرنا۔ بشرطیکہ جائز کام کے لئے ہو۔ کسی کو ناجائز حق دلانے کے لئے نہیں یا کسی کا جائز حق مارنے کے لئے نہیں۔ اگر یہ کسی ایسے شخص کی بات اوپر پہنچانے کے لئے ہو جو خود اپنی بات پہنچا نہیں سکتا تو اللہ کے ہاں اس کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ اس سفارش میں دعا بھی شامل ہے۔ اگر یہ سفارش کسی کا جائز حق مارنے کیلئے ہے یا ناجائز حق دلانے کے لئے ہے۔ اگر اس سفارش کے پیچھے حق و صداقت نہ ہو بلکہ دنیا کی غرض یا رشوت یا اقربا پروری یا قوم پروری ہو۔ یا محض جذبہ دوستی یا جذبہ دشمنی ہو تو اس کا عذاب ہو کر رہے گا۔ آیت 85 سے ظاہر ہے کہ سفارش میں ثواب یا عذاب پانے کیلئے کامیابی کی شرط نہیں۔ محض سفارش کردینا کافی ہے۔ بات مانی جائے یا نہ مانی جائے۔ سفارش میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عدالت میں بھی بات پہنچانا شامل ہے۔ صحیح سفارش بھی یا غلط سفارش بھی۔ اللہ کے ہاں اپنے اپنے نتیجے کے ساتھ سامنے آجائے گا۔ آیت 86 میں بتایا گیا ہے کہ جب وہ مسلمان آپس میں ملیں تو انہیں کس طرح سلام کرنا چاہئے۔ نہ صرف یہ ادب وتمیز کا ایک طریقہ ہے بلکہ تعلقات عامہ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ یہ سلامتی کی دعا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اس سے اجنبی بلکہ دشمن سے بھی ربط ضبط بڑھتا ہے۔ اور مسلمانوں میں باہمی تعلقات زیادہ گہرے اور محبت والے ہوجاتے ہیں ۔ یہ اسلام کی خاص پہچان ہے۔ حکم ہے کہ نہ صرف تم سلام کرنے میں پہل کرو بلکہ اگر کوئی محبت اور عزت سے تمہیں سلام کرے تو بہتر طریقہ سے جواب دو ۔ یعنی السلام علیکم کا جواب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہونا چاہئے۔ سلام کرنا اور جواب دینا یہ معنی بھی رکھتا ہے کہ میں تمہارا دشمن نہیں ہوں اور تمہاری بھلائی کا خوستگار ہوں۔ یہاں بھی اور وہاں بھی۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد ہے کہ اے مومنو ! تم آپس میں سلام کرنے کے طریقے کو پھیلاؤ۔ سلام کا جواب بہتر طریقہ پر دینے کے لئے صرف الفاظ ہی نہیں بلکہ انداز بھی مخلصانہ ہونا چاہئے اگر ایک شخص منہ پھلا کر بےرخی ہے ” وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ “ کہتا ہے لیکن انداز دوسرے کو ذلیل کرنے کا ہے تو اس کو بہتر جواب نہیں کہا جائے گا۔ سلام کا بہترین جواب الفاظ اور اپنے مخلصانہ انداز سے ہی ممکن ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ یعنی جس کا طریق و مقصود دونوں مشروع ہوں۔ 3۔ یعنی جس کا طریق یاغرض غیر مشروع ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جہاد کے لیے مسلمانوں کو ابھارنا اور دین کی نشرو اشاعت کی تبلیغ کرنا بھی جہاد ہے۔ جہاد کے دوران پیدا ہونے والے ضمنی مسائل میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے جہاد کی ترغیب اور دین کی تبلیغ کو اچھی سفارش اور اس کوشش کو جہاد کا حصہ شمار کیا ہے۔ کیونکہ ترغیب دلائے بغیر کوئی آدمی لڑنے مرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ ترغیب اور تبلیغ کو قرآن مجید نے سورة الفرقان آیت ٥٢ میں جہاد کبیر قرار دیا ہے۔ اسی کی وضاحت کرتے ہوئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ افضل ترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔ [ رواہ ابو داؤد : کتاب الملاحم، باب الأمر والنھی ] اسے یہاں سفارش کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور نیکی کی سفارش کرنے والے ہر شخص کو تسلی اور مسلسل ملنے والی جزائے خیر کی خوش خبری دی گئی ہے بشرطیکہ وہ خود بھی حتی المقدور اس پر عمل کرنے والا ہو۔ سفارش کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں۔ نیکی اور خیر کے کام کے لیے کسی کو آمادہ اور تیار کرنا ‘ اس کے مقابلے میں برائی کی سفارش اور اس کی ترغیب دینا۔ نیکی کی سفارش اور تبلیغ پر مسلسل اور برابر ثواب ملتا رہتا ہے جبکہ برائی پر آمادہ کرنا یا اس کی سفارش اور ترغیب دینے والا اس کے گناہ میں حصہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اور تنبیہ کے طور پر فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی پر نگران ہے۔ سفارش کے مطابق ہر شخص جزاء و سزا پائے گا لہٰذا سفارش سمجھ سوچ کر کرنی چاہیے۔ غلط سفارش مجرم کی رہائی کے لیے ہو یا کسی نااہل کو منصب دلانے کی خاطر ہو جائز نہیں کیونکہ مجرم کی سفارش کرنے سے جرائم کی حوصلہ افزائی اور مظلوم پر مزید ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ جس قوم میں یہ سلسلہ عام ہوجائے اس کا تباہی کے گھاٹ اترنا یقینی ہوجاتا ہے۔ جہاں تک کسی نااہل آدمی کو نوکری اور منصب دلانے کا معاملہ ہے اس سے حقدار کا حق تلف ہونے کے ساتھ آہستہ آہستہ پورا نظام ہی بگاڑ اور کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے۔ نااہل اور کرپٹ شخص جتنے بڑے منصب پر ہوگا اتنا ہی ملک و ملت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس قسم کی سفارش قبول کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ ایسی سفارش کرنے سے منع کیا ہے۔ (عَنْ أَبِیْ ذَرٍّ قَالَ قُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! أَلَا تَسْتَعْمِلُنِیْ قَالَ فَضَرَبَ بِیَدِہٖ عَلیٰ مَنْکِبِیْ ثُمَّ قَالَ یَا أَبَا ذَرٍّ ! إِنَّکَ ضَعِیْفٌ وَإِنَّھَآ أَمَانَۃٌ وَإِنَّھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ خِزْیٌ وَّنَدَامَۃٌ إِلَّا مَنْ أَخَذَھَا بِحَقِّھَا وَأَدَّی الَّذِیْ عَلَیْہِ فِیْھَا) [ رواہ مسلم : کتاب الإمارۃ، باب کراھۃ الإمارۃ بغیر ضرورۃ ] ” حضرت ابوذر (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول ! کیا آپ مجھے عامل یا عہدیدار نہیں بنائیں گے ؟ آپ نے میرے کندھے پر تھپکی دیتے ہوئے فرمایا ابو ذر ! آپ کمزور ہیں اور یہ عہدہ امانت ہے جو روز قیامت باعث ذلّت اور ندامت ہوگا۔ بچے گا وہی جس نے اس کا حق ادا کیا اور اس کو فرض سمجھا۔ “ عَنْ أَبِیْ مُوْسیٰ (رض) قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) أَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ بَنِیْ عَمِیْقٍ فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَیْنِ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ أَمِّرْنَا عَلٰی بَعْضِ مَاوَلَّاک اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَ ذٰلِکَ فَقَالَ إِنَّا لَا نُوَلِّیْ عَلٰی ھٰذَا الْعَمَلِ أَحَدًا سَأَلَہٗ وَلَا أَحَدًا حَرَصَ عَلَیْہِ ) [ رواہ مسلم : کتاب الإمارۃ، باب النھی عن طلب الإمارۃ والحرص علیھا ] ” حضرت ابو موسیٰ (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں اور بنو عمیق کے دو آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے ان میں سے ایک نے کہا اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ تعالیٰ نے جو علاقے آپ کے سپرد کیے ہیں ان پر ہمیں بھی والی بنائیں دوسرے نے بھی عہدے کا مطالبہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم یہ عہدے کسی مطالبہ کرنے اور اس کا لالچ رکھنے والے کو نہیں سونپتے۔ “ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیْرٍ فَلَہٗ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِہٖ ) [ رواہ مسلم : کتاب الإمارۃ، باب فضل إعانۃ الغازی ....] ” جس نے کسی نیکی کے کام کی رہنمائی کی اس کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر وثواب ملے گا۔ “ مسائل ١۔ نیکی کی سفارش اور تبلیغ کرنے والے کو مسلسل اور برابر حصہ ملتا رہتا ہے۔ ٢۔ برائی کی سفارش اور اشاعت کرنے والا برائی میں برابر کا ذمہ دار ہوگا۔ تفسیر بالقرآن نیکی اور برائی کی سفارش کا صلہ : ١۔ نیکی کی سفارش پر اجر۔ (النساء : ٨٥) ٢۔ برائی کی سفارش پر سزا۔ (النساء : ٨٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ٨٥۔ اب جو شخص لوگوں کو قتال پر ابھارتا ہے ‘ اس مقصد کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور دعوت جہاد دیتا ہے ‘ اسے اس دعوت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کام کا پورا پورا اجر ملے گا ۔ اور جو شخص پہلو تہی کرتا ہے اور پیچھے رہتا ہے اور اس کے اگر برے نتائج نکلتے ہیں تو یہ شخص بھی ذمہ دار ہے ۔ ” کف “ کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیچھے رہنے والا نتائج بد کا ذمہ دار ہوگا ۔ اسی اصول کا اطلاق ہر اچھی سفارش پر ہوگا اور بری سفارش پر بھی یہی اصول منطبق ہوگا ۔ اگرچہ یہ اصول خاص حالات کے اندر ذکر ہوا ہے لیکن یہ قرآن کریم کا انداز بیان ہے کہ وہ ایک مخصوص واقعہ کے ضمن میں ایک کلی قاعدہ بیان کردیتا ہے اور اس جزئی واقعہ کو بھی اس قاعدہ کلیہ کے ایک جزو کے طور پر پیش کرتا ہے اور پھر تمام امور کو ذات باری سے مربوط کردیتا ہے جو ہر چیز کا نگہبان اور رازق ہے ۔ جو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور لفظ (مقیت) میں یہ مفاہیم داخل ہیں ۔ (آیت) ” وکان اللہ علی کل شییء مقیتا “۔ (٤ : ٨٥) (اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے) اچھے کاموں کی سفارش کے بعد یہ کہا جاتا ہے اگر کوئی تمہیں سلام کرے تو یا تو اس سلام جیسا جواب دو یا اس سے اچھا جواب دو ۔ کسی بھی معاشرے میں سلام ایک ایسا فعل ہے جس سے زندگی کی گاڑی نہایت ہی سکون اور سہولت کے ساتھ چلتی ہے اگر آداب سلام کو اچھی طرح ملحوظ رکھا جائے ، سلام اور اچھائی کی سفارش کے درمیان گہرا ربط پایا جاتا ہے ۔ اگر کسی معاشرے میں دو فرد ایک دوسرے کو سلام نہیں کرتے تو وہ ایک دوسرے کو مزید کیا ہدایت دیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اچھی سفارش کا ثواب اور بری سفارش کا گناہ اس آیت شریفہ میں شفاعت یعنی سفارش کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ سفارش اچھی ہو۔ اور سفارش کرنے پر وعید بھی بتائی ہے جبکہ سفارش بری ہو۔ جبکہ کسی کا مطلوب اچھا ہو تو اس کی سفارش کردینا ثواب کا کام ہے سفارش سے صاحب ضرورت کا کام بن جائے گا اور سفارش کرنے والے کو ثواب مل جائے گا۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی بات پوری نہیں پہنچا سکتے اور بات کو صحیح طریقے پر نہیں کہہ سکتے اور بہت سے لوگ اپنے علم و فہم اور لسان وبیان کے اعتبار سے اپنا مقصد ادا کرنے پر قادر تو ہوتے ہیں لیکن جن لوگوں سے کام ہے ان لوگوں تک پہنچ نہیں پاتے دونوں قسم کے لوگوں کے لیے سفارش کردی جائے تو یہ بہت مبارک ہے اور ثواب کا کام ہے، ضروری نہیں کہ جس کی سفارش کی جائے اس کا کام ہو ہی جائے البتہ سفارش کرنے والے کو سفارش کا ثواب ضرور مل جائے گا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے اِشْفَعُوْا فَلْتُوْ جَرُوْا وَ یَقْضِی اللّٰہُ عَلٰی لِسَانِ رَسُوْلِہٖ مَاشَاءَ ۔ (رواہ البخاری صفحہ ٨٩١: ج ٢) یعنی تم سفارش کردیا کرو تم کو ثواب دیا جائے گا اور اللہ اپنے رسول کی زبانی جو چاہے فیصلہ فرمائے گا، مطلب یہ ہے کہ تم سفارش کر کے ثواب لے لو جس کی سفارش میرے پاس لاؤ گے اس کا پورا ہونا نہ ہونا یہ دوسری بات ہے، اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوگی تو میرے ذریعہ سے کام ہوجائے گا اگر اس کا کام نہ ہوا تب بھی تمہارا ثواب تو کہیں نہیں گیا۔ شمائل ترمذی میں ہے کہ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وَ اَبْلِغُوْنِیْ حَاجَۃَ مَنْ لاَّ یَسْتَطِیْعُ اِبْلاَ غَھَا فَاِنَّہٗ مَنْ اَبْلَغَ سُلْطَانًا حَاجَۃَ مَنْ لاَّ یَسْتَطِیْعُ اِبْلاَغَھَا ثَبَّتَ اللّٰہُ قَدَمَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یعنی تم اس شخص کی حاجت مجھ تک پہنچا دیا کرو جو خود اپنی حاجت نہیں پہنچا سکتا کیونکہ جو شخص کسی صاحب اقتدار کو کسی ایسے شخص کی حاجت پہنچا دے جو خود اپنی حاجت نہیں پہنچا سکتا تو اللہ تعالیٰ شانہٗ قیامت کے دن اس کو ثابت قدم رکھے گا۔ جس طرح اچھی سفارش کرنے پر ثواب ہے اسی طرح بری سفارش کرنے پر گرفت ہے اور بری سفارش کرنا گناہ ہے کوئی شخض کسی گناہ کے کام میں لگنا چاہتا ہے کسی ایسے محکمہ میں ملازمت چاہتا ہے جو شرعاً حرام ہے سود یا قمار کا کاروبار کرنا چاہتا ہے حرام چیزیں بیچنے کے لیے دکان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو ایسے شخص کے لیے سفارش کرنا حرام ہے اور یہ شفاعت سیۂ یعنی بری سفارش ہے۔ بہت سے لوگ یہ دیکھ لیتے ہیں کہ یہ ہمارا عزیز قریب ہے یا کسی دوست کا لڑکا ہے اس کے لیے سفارش کردیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ کس مقصد اور کس عمل کے لیے سفارش کررہا ہوں یہ عمل اور یہ مقصد حرام ہے یا حلال گناہ ہے یا ثواب ؟ گناہ کی سفارش کرکے گناہ میں شریک ہوجاتے ہیں جس کے لیے سفارش کی ہے وہ جب تک گناہ کا کام کرتا رہے گا اور اس کے زیر اثر جو لوگ گناہ کریں گے ان سب کے گناہ میں سفارش کرنے والے کی شرکت رہے گی۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے بارے میں جس کسی کی شفاعت حائل ہوگئی تو اس نے اللہ کا مقابلہ کیا اور جس کے بارے میں جھگڑا کیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ باطل ہے تو وہ برابر اللہ کی ناراضگی میں رہے گا جب تک کہ باز آجائے اور جس کسی نے کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہی جو اس میں نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دوزخیوں کے جسموں سے نکلنے والے خون پیپ میں ٹھہرا دے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل جائے۔ (رواہ احمد و ابوداؤد کمافی المشکوٰۃ صفحہ ٣١٥) مسئلہ : اللہ تعالیٰ نے جرائم کی جو حدود مقرر فرمائی ہیں ان کے رکوانے کے لیے سفارش کرنا حرام ہے، بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کرلی تھی قریش نے چاہا کہ اس کا ہاتھ نہ کٹے انہوں نے حضرت اسامہ بن زید (رض) کو سفارش کے لیے آمادہ کیا جب وہ سفارش کرنے لگے تو آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اتشفع فی حدمن حدود اللہ (کیا تم اللہ کی مقرر فرمودہ حد کے بارے میں سفارش کرتے ہو) پھر آپ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا جس میں فرمایا کہ تم سے پہلے لوگ اسی لیے ہلاک ہوئے کہ کوئی اونچے خاندان کا شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے تھے اور کمزور آدمی چوری کرتا تو اس پر حد قائم کردیتے تھے۔ اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی (اعاذہا اللہ تعالیٰ ) تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ (رواہ البخاری صفحہ ١٠٠٣: ج ٢) جس طرح گناہ کے کاموں کے لیے سفارش حرام ہے اسی طرح سے نااہل کے لیے بھی سفارش نہ کرے، کیونکہ جس شخص کو جو کوئی چھوٹا بڑا منصب یا عہدہ یا ملازمت دلائی جائے اگر وہ اس کا اہل نہ ہو تو اس میں حکومت کی اور عوام کی خیانت ہے اور نااہل کے لیے سفارش کردینا غدر ہے اور فریب ہے، سفارش کرنے میں صرف اپنے اور پرائے ہی کو نہ دیکھے بلکہ حلال و حرام کو بھی دیکھے اور اہل اور نااہل کو بھی دیکھ لیا کرے۔ فائدہ : سفارش کی حقیقت اتنی سی ہے کہ جس شخص سے کام بن سکتا ہو اس سے کہہ دیا جائے کہ فلاں شخص کا کام کردے یہ اچھا آدمی ہے صاحب ضرورت ہے لیکن جس سے سفارش کی جائے اس پر واجب نہیں ہوجاتا ہے جس کام کی سفارش کی گئی اسے کر ہی دے، سفارش کرکے ثواب لے لیں لیکن اگر وہ شخص کام نہ کرے تو کس کی طرف سے رنجیدہ ہونا صحیح نہیں۔ اور اسی سے یہ بات بھی ظاہر ہوگئی کہ کسی طرح کا زور ڈال کر سفارش کرنا صحیح نہیں۔ جس شخص پر کوئی کام کرنا واجب نہیں وہ کرے یا نہ کرے خوشی کا سودا ہے، دباؤ ڈال کر کام کروانا سفارش کے اصول کے خلاف ہے۔ مسئلہ : کسی بھی طرح کی سفارش پر کسی طرح کی کوئی رقم یا ہدیہ لینا حلال نہیں اگر کچھ لے لیا تو وہ رشوت کے حکم میں ہوگا اور حرام ہوگا۔ اخیر میں فرمایا (وَ کَان اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ مُّقِیْتًا) (اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے) اسے ہر چیز پر قدرت ہے وہ نیکی پر ثواب دے اور برائی پر عذاب دے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ لفظ مقیتا کے بارے میں امام راغب مفردات میں لکھتے ہیں : قیل مقتدراً و قیل حافظا وقیل شاھداً یعنی مقیت کا ترجمہ تینوں طرح کیا گیا، قدرت رکھنے والا، محافظت کرنے والا اور ہر چیز کی اطلاع رکھنے والا، مفردات القرآن میں تو اتنا ہی لکھا ہے لیکن معالم التنزیل میں اس کا ایک معنی یہ بھی لکھا ہے کہ یوصل القوت الی کل حیوان یعنی وہ ہر حیوان کی طرف اس کی خوراک کو پہنچاتا ہے۔ اگر یہ معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ روزی تقسیم فرمانا اللہ تعالیٰ کا کام ہے اگر کسی کی سفارش نہ مانی گئی تو جس کے لیے سفارش ہے اس کی روزی میں کچھ فرق نہ پڑے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو روزی جس کے لیے تقسیم فرما دی ہے وہ اسے ملنی ضرور ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 4 جو شخص کوئی اچھی سفارش کرے گا یعنی ایسی سفارش جو شرعاً صحیح ہو تو اس سفارش کرنے والے کو بھی اس سفارش کی وجہ سے ثواب کا ایک حصہ ملے گا اور جو شخص کوئی بری سفارش کرے گا یعنی جو شرعاً ممنوع ہو اس بری سفارش کرنے والے کو بھی اس سفارش کی وجہ سے گناہ کا ایک حصہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ (تیسیر) حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں مثلاً کوئی محتاج کی سفارش کر کے دولت مند ہے کچھ دلوا دے یہ بھی شریک ہوا ثواب خیرات میں اور جو کافر یا مفسد کو سفارش کر کے چھڑا دے یہ بھی شریک ہے اس فساد میں (موضح القرآن) آیت کا مطلب یہ ہے کہ سفارش بھی اچھے کام کی ہو اور سفارش کا طریقہ بھی صحیح ہو یہ نہ ہو کہ رشوت دی جائے یا سفارش کی اجرت وصول کی جائے اسی طرح وہ سفارش کسی ناجائز کام کی نہ ہو مثلاً کسی شر پر کو سزا سے بچانے کی سفارش یا جہاد میں شریک نہ ہونے کی سفارش یا صلح کے خلاف کسی کو بھڑکانا وغیرہ مختلف حضرات نے مختلف تفسیریں کی ہیں اور اس میں شک نہیں کہ آیت اپنے عموم کے اعتبار سے ہر جائز و ناجائز کام کی سفارش اور ترغیب کو شامل ہے۔ منھا کا یہ مطلب ہے کہ نیکی کی سفارش سے جو نیکی ہوگی اور برائی کی سفارش سے جو برائی ہوگی اس میں یہ بھی حقدار ہوگا یعنی نیکی والے کا کوئی ثواب اور بدی والے کا کوئی عذاب کم نہ ہوگا اور سفارش کرنے والے کو بھی ثواب یا عذاب ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ منھا سبب کے قائم مقام ہو اور مطلب یہ ہے کہ اس سفارش کی وجہ سے اس کو ثواب یا عذاب کا حصہ ملے گا۔ ہم نے ترجمہ اور تیسیر میں دونوں باتوں کی رعایت رکھی ہے اگر کسی شخص نے ایک جائز کام کی سفارش کی اور جس سے سفارش کی تھی اس نے قبول نہیں کی تب بھی حسنہ کی سفارش کرنے والے کو اجر ملے گا۔ حدیث مرفوع میں ہے کہ سفارش کر کے اجر حاصل کرلیا کرو اور اللہ تعالیٰ جو فیصلہ چاہتا ہے اپنے نبی کی زبان پر اس کو جاری کرا دیتا ہے اور اگر سفارش کی وجہ سے کسی نے وہ نیک کام کرلیا تو اس کو بھی سفارش کے اجر کے علاوہ اس نیکی کا بھی ثواب ملے گا اگرچہ اصل نیکی کرنے والے کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی۔ اسی طرح بری سفارش اور برائی کی ترغیب کو سمجھ لینا چاہئے۔ مقیت کے معنی کسی نے حقانیت کرنے والا کسی نے کہا شہید کسی نے کہا حسیب سعد بن جبیر کا قول ہے قدیر ضحاک نے کہا رزاق ہم نے ایک معنی اختیار کر لئے ہیں اگرچہ گنجائش سب کی ہے ۔ جہاد کے فرماتے ہیں اور جس طرح سفارش آپس میں ایک دوسرے کو خوش کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے اسی طرح سلام کرنا اور اس کا جواب دینا بھی قلب کی خوشنودی کا سبب ہوتا ہے اور ان ہی احکام کے سلسلے میں اپنی توحید اور قیامت کا ذکر فرمایا تاکہ احکام کی پابندی میں زیادہ قوت اور زور ہو اور ہر شخص یہ سمجھ لے کر قیامت کے دن معبود حقیقی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ اس لئے کوتاہی سے اجتناب کریں چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)