115.Whatever the unbelievers, polytheists and atheists may do does not impair God's godhead. That God is the One and Absolute Lord of all is a fact which none can alter. And a Day will come when He will gather together all human beings and will make them see the consequences of their deeds, and no one will be in a position to escape His retribution. God therefore does not require His good creature... s to maltreat, on His behalf, those who are lost in error. This is the link between the present verse and the one preceding it. The same verse also concludes the theme running through the last twenty verses or so (see verses 71 ff). The present verse outlines that a man can follow whichever course he deems fit, and expend his energy in any direction he likes, but ultimately all men will have to stand before the One True God for His judgement and will see the consequences of their deeds. Show more
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :115
یعنی کافر اور مشرک اور ملحد اور دہریے جو کچھ کر رہے ہیں اس سے خدا کی خدائی کا کچھ نہیں بگڑتا ۔ اس کا خدائے واحد اور خدائے مطلق ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جو کسی کے بدلے بدل نہیں سکتی ۔ پھر ایک دن وہ سب انسانوں کو جمع کرکے ہر ایک کو اس کے عمل کا نتیجہ دکھا دے گا ۔ اس کی... قدرت کے احاطہ سے بچ کر کوئی بھاگ بھی نہیں سکتا ۔ لہٰذا خدا ہرگز اس بات کا حاجت مند نہیں ہے کہ اس کی طرف سے کوئی اس کے باغیوں پر جلے دل کا بخار نکالتا پھرے اور کج خلقی و ترش کلامی کو زخم دل کا مرہم بنائے ۔
یہ تو اس آیت کا تعلق اوپر کی آیت سے ہے ۔ لیکن یہی آیت اس پورے سلسلہ کلام کا خاتمہ بھی ہے جو پچھلے دو تین رکوعوں سے چلا آرہا ہے ۔ اس حیثیت سے آیت کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں جو شخص جس طریقے پر چاہے چلتا رہے اور جس راہ میں اپنی کوشش اور محنتیں صرف کرنا چاہتا ہے کیے جائے ، آخر کار سب کو ایک دن اس خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، پھر ہر ایک اپنی سعی و عمل کے نتائج دیکھ لے گا ۔ Show more