Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 87

سورة النساء

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ وَ مَنۡ اَصۡدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیۡثًا ﴿٪۸۷﴾  8

Allah - there is no deity except Him. He will surely assemble you for [account on] the Day of Resurrection, about which there is no doubt. And who is more truthful than Allah in statement.

اللہ وہ ہے جس کے سِوا کوئی معبود ( برحق ) نہیں وہ تم سب کو یقیناً قیامت کے دن جمع کرے گا ، جس کے ( آنے ) میں کوئی شک نہیں ، اللہ تعالٰی سے زیادہ سچّی بات والا اور کون ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الہٰ ( برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ
البتہ وہ ضرور جمع کرے گا تمہیں
اِلٰی یَوۡمِ
طرف دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
لَا
نہیں
رَیۡبَ
کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
وَمَنۡ
اور کون
اَصۡدَقُ
زیادہ سچا ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے (بڑھ کر)
حَدِیۡثًا
بات میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ
البتہ وہ ضرور جمع کرے گا تم سب کو
اِلٰی یَوۡمِ
طرف دن کی
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
لَا رَیۡبَ
نہیں کوئی شبہ
فِیۡہِ
اس میں
وَمَنۡ
اور کون ہے
اَصۡدَقُ
زیادہ سچا
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
حَدِیۡثًا
بات میں
Translated by

Juna Garhi

Allah - there is no deity except Him. He will surely assemble you for [account on] the Day of Resurrection, about which there is no doubt. And who is more truthful than Allah in statement.

اللہ وہ ہے جس کے سِوا کوئی معبود ( برحق ) نہیں وہ تم سب کو یقیناً قیامت کے دن جمع کرے گا ، جس کے ( آنے ) میں کوئی شک نہیں ، اللہ تعالٰی سے زیادہ سچّی بات والا اور کون ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ یقینا تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں اور اللہ سے زیادہ سچی بات اور کس کی ہوسکتی ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ تم سب کوقیامت کے دن ضرور جمع کرے گاجس میں کوئی شبہ نہیں اور اﷲ تعالیٰ سے زیادہ بات میں سچااورکون ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah: There is no god but He. He shall, certainly, gather you towards the Day of Doom. There is no doubt about it. And who is more true, than Allah, in his word?

اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں بیشک تم کو جمع کرے گا قیامت کے دن اس میں کچھ شبہ نہیں اور اللہ سے سچی بات کس کی بات۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تمہیں لازماً جمع کرے گا قیامت کے دن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں اور اللہ سے بڑھ کر اپنی بات میں سچا کون ہوگا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no god but Allah. He will certainly gather you all together on the Day of Resurrection - the Day regarding which there can be no doubt. Whose word can be truer than Allah's?

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، وہ تم سب کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شبہہ نہیں ، اور اللہ کی بات سے بڑھ کر سچی بات اور کس کی ہو سکتی ہے ۔ 115 ؏١١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ، وہ تمہیں ضرور بالضرور قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ، اور کون ہے جو اللہ سے زیادہ بات کا سچا ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ تم کو ضرور قیامت کے دن اکٹھا کرے گا اس میں کچھ شک نہیں اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ہوسکتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہے ، کوئی اس کے سوا عبادت کے لائق نہیں وہ ضرور تم (سب) کو قیامت کے دن جمع کریں گے جس میں کوئی شبہ نہیں اور اللہ سے زیادہ بات میں سچا کون ہوسکتا ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ انہیں قیامت کے دن میں ضرور جمع کرے گا جس کے ہونے میں شک نہیں ہے اور اللہ سے بڑھ کر اور کس کی بات سچی ہوسکتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah! there is no god but he. Surely He shall gather you together on the Day of Resurrecticn, whereof there is no doubt; and who is more truthful than Allah in discourse?

اللہ وہ ہے کہ کوئی معبود نہیں بجز اس کے وہ ضرور تم (سب) کو قیامت کے دن جمع کرے گا اس میں کوئی شبہ نہیں اور کون اللہ سے بڑھ کر بات میں سچا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ( ہی معبود ہے ) ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ تم سب کو قیامت کے دن کی طرف لے جاکر رہے گا ، جس ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں اور اللہ سے بڑھ کر سچی بات کہنے والا کون ہوسکتا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ وہ ہیں جن کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ تم سب کو قیامت کے دن جمع فرمائیں گے جسمیں کوئی شک نہیں اور اﷲ تعالیٰ سے بڑھ کر بات میں سچا اور کون ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے، وہ تم سب کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں، اور اللہ کی بات سے بڑھ کر سچی بات اور کس کی ہوسکتی ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں، وہ ضرور جمع کر لائے گا تم سب لوگوں کو قیامت کے اس دن میں، جس میں کوئی شک نہیں، اور اللہ سے بڑھ کر سچی بات کس کی ہوسکتی ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سواکوئی معبودنہیں وہ یقیناتمہیں قیامت کے دن اکٹھاکرے گا جس ( کے آنے ) میں کوئی شبہ نہیں اوراللہ سے زیادہ سچی بات اور کس کی ہوسکتی ہے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور وہ ضرور تمہیں اکٹھا کرے گا قیامت کے دن جس میں کچھ شک نہیں اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ( ف۲۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ہے ( کہ ) اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں ۔ وہ تمہیں ضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ، اور اللہ سے بات میں زیادہ سچا کون ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا ۔ جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات میں سچا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah! There is no god but He: of a surety He will gather you together against the Day of Judgment, about which there is no doubt. And whose word can be truer than Allah's?

Translated by

Muhammad Sarwar

God exists. He is the only Lord. He will gather you all together on the Day of Judgment which will certainly come. Who is more truthful than God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah! None has the right to be worshipped but He. Surely, He will gather you together on the Day of Resurrection about which there is no doubt. And who is truer in statement than Allah

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah, there is no god but He-- He will most certainly gather you together on the resurrection day, there is no doubt in it; and who is more true in word than Allah?

Translated by

William Pickthall

Allah! There is no Allah save Him. He gathereth you all unto a Day of Resurrection whereof there is no doubt. Who is more true in statement than Allah?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह वह (माबूद) है जिसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़रूर तुम सबको क़यामत के दिन जमा करेगा जिसके आने में कोई शुब्हा नहीं, और अल्लाह की बात से बढ़ कर सच्ची बात और किस की हो सकती है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ایسے ہیں کہ ان کے سوا کوئی معبود ہونے کے قابل نہیں وہ ضرور تم سب کو جمع کریں گے قیامت کے دن میں اس میں کوئی شبہ نہیں اور خدا تعالیٰ سے زیادہ کس کی بات سچ ہوگی۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یقیناً تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات والا اور کون ہوسکتا ہے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے سوا کوئی اور حاکم نہیں ہے ۔ وہ تم کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں شک نہیں ہے اور اللہ سے سچی کس کی بات ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ ضرور بالضرور قیامت کے دن تمہیں جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک نہیں، اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں بیشک تم کو جمع کریگا قیامت کے دن اس میں کچھ شبہ نہیں اور اللہ سے سچی کس کی بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ وہ ہے کہ اس کے ہوا کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں وہ یقینا تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہوسکتا ہے۔