Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 88

سورة النساء

فَمَا لَکُمۡ فِی الۡمُنٰفِقِیۡنَ فِئَتَیۡنِ وَ اللّٰہُ اَرۡکَسَہُمۡ بِمَا کَسَبُوۡا ؕ اَتُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَہۡدُوۡا مَنۡ اَضَلَّ اللّٰہُ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ سَبِیۡلًا ﴿۸۸﴾

What is [the matter] with you [that you are] two groups concerning the hypocrites, while Allah has made them fall back [into error and disbelief] for what they earned. Do you wish to guide those whom Allah has sent astray? And he whom Allah sends astray - never will you find for him a way [of guidance].

تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو؟ انہیں تو ان کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے اوندھا کر دیا ہے ۔ اب کیا تم یہ منصوبے بنا رہے ہو کہ اللہ تعالٰی کے گمراہ کئے ہوؤں کو تم راہ راست پر لا کھڑا کرو جسے اللہ تعالٰی راہ بھُلا دے تُو ہرگز اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَا
تو کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
فِی الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں کے بارے میں
فِئَتَیۡنِ
دو گروہ (ہو گئےہو)
وَ اللّٰہُ
اور اللہ نے
اَرۡکَسَہُمۡ
الٹا پھیر دیا انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
اَتُرِیۡدُوۡنَ
کیا تم چاہتے ہو
اَنۡ
کہ
تَہۡدُوۡا
تم ہدایت دو
مَنۡ
اس کو جسے
اَضَلَّ
گمراہ کردیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کردے
اللّٰہُ
اللہ
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
تَجِدَ
تم پاؤ گے
لَہٗ
اس کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَا
پھر کیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِی الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں(کے بارے)میں
فِئَتَیۡنِ
دو گروہ ہو
وَ اللّٰہُ
حالانکہ اللہ تعالیٰ نے
اَرۡکَسَہُمۡ
اوندھا کر دیا ہے انہیں
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
اَتُرِیۡدُوۡنَ
کیا تم چاہتے ہو
اَنۡ
یہ کہ
تَہۡدُوۡا
تم ہدایت دو
مَنۡ
جنہیں
اَضَلَّ
گمراہ کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَمَنۡ
اور جس کو
یُّضۡلِلِ
گمراہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

What is [the matter] with you [that you are] two groups concerning the hypocrites, while Allah has made them fall back [into error and disbelief] for what they earned. Do you wish to guide those whom Allah has sent astray? And he whom Allah sends astray - never will you find for him a way [of guidance].

تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو؟ انہیں تو ان کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے اوندھا کر دیا ہے ۔ اب کیا تم یہ منصوبے بنا رہے ہو کہ اللہ تعالٰی کے گمراہ کئے ہوؤں کو تم راہ راست پر لا کھڑا کرو جسے اللہ تعالٰی راہ بھُلا دے تُو ہرگز اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو ! ) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ بن گئے۔ حالانکہ اللہ نے انہیں انکے اعمال کی بدولت اوندھا کردیا ہے۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جسے اللہ نے گمراہ کیا ہے، اسے راہ راست پر لے آؤ ؟ حالانکہ جسے اللہ گمراہ کردے آپ اس کے لیے کوئی راہ نہیں پاسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرتمہیں کیاہوگیاہے کہ منافقوں کے بارے میں دوگروہ بن رہے ہو؟حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے اس وجہ سے جوانہوں نے کمایاانہیں اوندھاکردیاہے۔کیاتم چاہتے ہو کہ تم انہیں ہدایت دو جنہیں اﷲ تعالیٰ نے گمراہ کیاہے؟اورجس کواﷲ تعالیٰ گمراہ کر دیں اس کے لیے آپ ہرگز کوئی راستہ نہیں پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, what is the matter with you that you have become two groups about the hypocrites, while Allah has upturned them because of what they did. Do you want to guide the one whom Allah has let go astray? And the one whom Allah lets go astray, for him you shall never find a way.

پھر تم کو کیا ہوا کہ منافقوں کے معاملہ میں دو فریق ہو رہے ہو اور اللہ نے ان کو الٹ دیا بسبب ان کے اعمال کے کیا تم چاہتے ہو کہ راہ پر لاؤ جسکو گمراہ کیا اللہ نے اور جس کو گمراہ کرے اللہ ہرگز نہ پاوے گا تو اس کے لئے کوئی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو ؟ اور اللہ نے تو ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب الٹ دیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ ان کو ہدایت دے دو جن کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے ؟ اور جس کو اللہ راستے سے ہٹا دے اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What has happened to you that you have two minds about the hypocrites even though Allah has reverted them, owing to the sins that they earned? Do you want to lead those to the right way whom Allah let go astray? And he whom Allah lets go astray, for him you can never find a way.

پھر یہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقین کے بارے میں تمہارے درمیان دو رائیں پائی جاتی ہیں ، 116 حالانکہ جو برائیاں انہوں نے کمائی ہیں ان کی بدولت اللہ انہیں الٹا پھیر چکا ہے ۔ 117 کیا تم چاہتے ہو کہ جسے اللہ نے ہدایت نہیں بخشی اسے تم ہدایت بخش دو ؟ حالانکہ جس کو اللہ نے راستہ سے ہٹا دیا اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر تمہیں کیا ہوگیا کہ منافقین کے بارے میں تم دو گروہ بن گئے؟ ( ٥٣ ) حالانکہ انہوں نے جیسے کام کیے ہیں ان کی بنا پر اللہ نے ان کو اوندھا کردیا ہے ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ ایسے شخص کو ہدایت پر لاؤ جسے اللہ ( اس کی خواہش کے مطابق ) گمراہی میں مبتلا کرچکا؟ اور جسے اللہ گمراہی میں مبتلا کردے ، اس کے لیے تم ہرگز کبھی کوئی بھلائی کا راستہ نہیں پاسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں تم کو کیا ہوگیا ہے تم منافقوں کے باب میں دو گروہ ہوگئے ہو اور ناحق آپس میں جھگڑتے ہو اور اللہ نے تو ان کو موں کو سزا میں الت دیا پھر ان کو کافر بنادیا یا ان کو تباہ کردیا کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جس کو خدا نے گمراہ کیا اور کو راہ پر لاؤ اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لیے تو ہرگز رہ نہیں نکال سکتا ہ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس تم کو کیا ہے کہ منافقین کے بارے دو گروہ ہوگئے ہو اور اللہ نے ان کو ان کے اعمال (بد) کی وجہ سے الٹا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ ان کو ہدایت کرو جن کو اللہ نے گمراہی میں ڈال دیا ہے اور جس کو اللہ گمراہی میں ڈال دیں تو تم اس کے لئے ہرگز کوئی سبیل نہ پاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے مسلمانو ! ) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقین کے بارے میں تمہارے اندر دو جماعتیں ہوگئی ہیں حالانکہ اللہ نے ان کو ان کے اعمال کے سبب الٹ دیا ہے۔ کیا تم چاہتے ہو کہ تم اس کو راہ پر لے آؤ جس کو اللہ نے راہ سے بھٹکا دیا ہے اور جس کو اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو تو اسے راہ ہدایت پر نہیں لاسکتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

What aileth you then, that ye are two parties regarding the hypocrites? whereas Allah hath reverted them because of that which they have earned. Would ye lead aright those whom Allah hath sent astray? And whomsoever Allah sendeth astray, for him thou shalt not find a way.

سو تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم منافقین کے باب میں دو گروہ ہوگئے ہو ۔ درآنحالیکہ اللہ نے ان کے کرتوتوں کے باعث انہیں الٹا پھیر دیا ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ انہیں راہ دکھاؤ جنہیں اللہ نے گمراہ کر رکھا ہے اور جسے اللہ گمراہ کردے ان کے لیے تو ہرگز راہ نہ پائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم منافقین کے باب میں دو گروہ ہورہے ہو؟ اللہ نے تو انہیں ، ان کے کیے کی پاداش میں ، پیچھے لوٹا دیا ہے ۔ کیا تم ان کو ہدایت دینا چاہتے ہو ، جن کو خدا نے گمراہ کردیا ہے؟ جن کو خدا گمراہ کردے ، تم ان کیلئے کوئی راہ نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقین کے بارے میں تم دو جماعتیں بن گئے ہو حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے ان کے اعمال کے سبب انہیں الٹا پھیر دیا ہے ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جنہیں اﷲ تعالیٰ نے گمراہ کردیا ہے انہیں ہدایت پر لے آو ۔ اور جسے اﷲ تعالیٰ گمراہ فرمادیں آپ اس کے لئے ہرگز ( ہدایت کا ) کوئی راستہ نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر یہ تمہیں کیا ہوگیا ؟ کہ منافقین کے بارے میں تمہارے دو گروہ بن گئے ہیں، حالانکہ جو برائیاں انہوں نے کمائی ہیں ان کی بدولت اللہ انہیں الٹا پھیر چکا ہے۔ کیا تم چاہتے ہو کہ جسے اللہ نے ہدایت نہیں بخشی اسے تم ہدایت بخش دو ؟ حالانکہ جسے اللہ نے راستہ سے ہٹا دیا، اس کے لیے آپ کوئی راستہ نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر تمہیں کیا ہوگیا (اے مسلمانوں ! ) کہ تم ان منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو ؟ حالانکہ اللہ نے ان کو اوندھا کردیا ان کے اپنے کرتوتوں کے باعث کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ تم ان کو ہدایت دو جن کو اللہ نے گمراہی میں ڈال دیا ہے ؟ اور (امر واقعہ یہ ہے کہ) جس کو اللہ گمراہ کردے اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاسکو گے،

Translated by

Noor ul Amin

پس تمہیں کیا ہو گیا ہے؟کہ تم منافقوں کے بارے میں دوگروہ ہو رہے ہوحالانکہ اللہ نے انہیں ان کے اعمال کی بدولت اوندھا کردیا ہے کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جسے اللہ نے گمراہ کیا ہے ، اسے راہِ راست پر لے آئو حالانکہ جسے اللہ گمراہ کر دے آپ اس کے لئے کوئی راہ نہیں پا سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تمہیں کیا ہوا کہ منافقوں کے بارے میں دو فریق ہوگئے ( ف۲۳۳ ) اور اللہ نے انہیں اوندھا کردیا ( ف۲۳٤ ) ان کے کوتکوں ( کرتوتوں ) کے سبب ( ف۲۳۵ ) کیا یہ چاہتے ہیں کہ اسے راہ دکھاؤ جسے اللہ نے گمراہ کیا اور جسے اللہ گمراہ کرے تو ہرگز اس کے لئے راہ نہ پائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں تم دو گروہ ہو گئے ہو حالانکہ اللہ نے ان کے اپنے کرتوتوں کے باعث ان ( کی عقل اور سوچ ) کو اوندھا کر دیا ہے ۔ کیا تم اس شخص کو راہِ راست پر لانا چاہتے ہو جسے اللہ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہے ، اور ( اے مخاطب! ) جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے ہرگز کوئی راہِ ( ہدایت ) نہیں پاسکتا

Translated by

Hussain Najfi

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم منافقین کے بارے میں دو گروہ ہوگئے ہو ۔ حالانکہ اللہ نے انہیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ( ان کے کفر کی طرف ) الٹا پھیر دیا ہے ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اسے ہدایت دو جس سے اس کی بدعملی کی وجہ سے خدا نے توفیق ہدایت سلب کر لی ہے ۔ اور جس سے اللہ توفیق ہدایت سلب کرے ، تم اس کے لیے ( ہدایت کا ) راستہ نہیں پاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why should ye be divided into two parties about the Hypocrites? Allah hath upset them for their (evil) deeds. Would ye guide those whom Allah hath thrown out of the Way? For those whom Allah hath thrown out of the Way, never shalt thou find the Way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why are you divided into two different parties concerning the hypocrites, when God Himself has turned them to disbelief because of their misdeeds. Do you want to guide those whom God has caused to go astray? You cannot find guidance for those whom God has made to err.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then what is the matter with you that you are divided into two parties about the hypocrites Allah has cast them back because of what they have earned. Do you want to guide him whom Allah has made to go astray And he whom Allah has made to go astray, you will never find for him a way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What is the matter with you, then, that you have become two parties about the hypocrites, while Allah has made them return (to unbelief) for what they have earned? Do you wish to guide him whom Allah has caused to err? And whomsoever Allah causes to err, you shall by no means find a way for him.

Translated by

William Pickthall

What aileth you that ye are become two parties regarding the hypocrites, when Allah cast them back (to disbelief) because of what they earned? Seek ye to guide him whom Allah hath sent astray? He whom Allah sendeth astray, for him thou (O MUhammad) canst not find a road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर तुमको क्या हुआ है कि तुम मुनाफ़िक़ों के मामले में दो गिरोह हो रहे हो; हालाँकि अल्लाह ने उनके आमाल की वजह से उनको उल्टा फेर दिया है, क्या तुम चाहते हो कि उनको राह पर लाओ जिनको अल्लाह ने गुमराह कर दिया है, और जिसको अल्लाह गुमराह कर दे तुम हरगिज़ उनके लिए कोई राह नहीं पा सकते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر تم کو کیا ہوا کہ ان منافقوں کے باب میں تم دو گروہ ہوگئے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو الٹا پھیر دیا انکے (بد) عمل کے سبب (5) کیا تم لوگ اس کا ارادہ رکھتے ہو کہ ایسے لوگوں کو ہدایت کرو جن کو اللہ تعالیٰ نے گمراہی میں ڈال رکھا ہے (6) اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ گمراہی میں ڈال دیں اس کے لیے کوئی سبیل نہ پاؤگے۔ (7) (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو انہیں تو ان کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے الٹا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے گمراہ کردہ لوگوں کو راہ راست پر لاکھڑا کرو ؟ جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے تم اس کے لیے کوئی راہ ہرگز نہیں پاسکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر تم کو کیا ہوا کہ منافقوں کے بارے میں دو فریق ہو رہے ہیں ‘ اور اللہ نے تو ان کو ان کے اعمال کے سبب الٹ دیا ہے ‘ کیا تم ان لوگوں کو راہ پر لانا چاہتے ہو جن کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے اور جس کو اللہ نے گمراہ کیا تم اس کے لئے کوئی راہ نہ پاؤ گے ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو منافقین کے بارے میں تم کو کیا ہوا کہ دو گردہ بن گئے اور اللہ نے ان کے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں الٹا پھیر دیا، کیا تم چاہتے ہو کہ اسے ہدایت پر لے آؤ جسے اللہ نے گمراہ کردیا اور جسے اللہ گمراہ کر دے سو تو اس کے لیے کوئی راستہ نہ پائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تم کو کیا ہوا کہ منافقوں کے معاملہ میں دو فریق ہو رہے ہو اور اللہ نے ان کو الٹ دیا بسبب ان کے اعمال کے کیا تم چاہتے ہو کہ راہ پر لاؤ جس کو گمراہ کیا اللہ نے اور جس کو گمراہ کرے اللہ ہرگز نہ پاویگا تو اس کے لئے کوئی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اے مسلمانو یہ تم کو کیا ہوگیا کہ تم منافقین کے بارے میں دو گروہ بن گئے حالانکہ ان منافقوں نے جو کام کئے ہیں ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کو الٹا پھیر چکا ہے کیا تم یہ ارادہ کرتے ہو کہ ان لوگوں کو راہ پر لے آئو جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے محروم کر رکھا ہے حالانکہ جس کو اللہ تعالیٰ نے راہ سے ہٹا دے تو اس کے لئے آپ کہیں کوئی راہ نہ پائیں گے۔