Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 89

سورة النساء

وَدُّوۡا لَوۡ تَکۡفُرُوۡنَ کَمَا کَفَرُوۡا فَتَکُوۡنُوۡنَ سَوَآءً فَلَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡہُمۡ اَوۡلِیَآءَ حَتّٰی یُہَاجِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَخُذُوۡہُمۡ وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ وَجَدۡتُّمُوۡہُمۡ ۪ وَ لَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡہُمۡ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿ۙ۸۹﴾

They wish you would disbelieve as they disbelieved so you would be alike. So do not take from among them allies until they emigrate for the cause of Allah . But if they turn away, then seize them and kill them wherever you find them and take not from among them any ally or helper.

ان کی تو چاہت ہے کہ جس طرح کے کافر وہ ہیں تم بھی ان کی طرح کُفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ پس جب تک یہ اسلام کی خاطر وطن نہ چھوڑیں ان میں سے کسی کو حقیقی دوست نہ بناؤ پھر اگر یہ مُنہ پھیر لیں تو انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں ، خبردار !ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ سمجھ بیٹھنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَدُّوۡا
وہ دل سے چاہتےہیں
لَوۡ
کہ کاش
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرو
کَمَا
جیسا کہ
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
فَتَکُوۡنُوۡنَ
تو تم ہو جاؤ
سَوَآءً
برابر
فَلَا
تو نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَوۡلِیَآءَ
دوست
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُہَاجِرُوۡا
وہ ہجرت کرجائیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَخُذُوۡہُمۡ
تو پکڑو انہیں
وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور قتل کرو انہیں
حَیۡثُ
جہاں کہیں
وَجَدۡتُّمُوۡہُمۡ
پاؤ تم انہیں
وَلَا
اور نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَلِیًّا
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَدُّوۡا
وہ چاہتے ہیں
لَوۡ
کاش
تَکۡفُرُوۡنَ
تم بھی کفر کرو
کَمَا
جیسا کہ
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
فَتَکُوۡنُوۡنَ
کہ تم سب ہو جاؤ
سَوَآءً
برابر
فَلَا
چنانچہ نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَوۡلِیَآءَ
دوست
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُہَاجِرُوۡا
وہ ہجرت کر لیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
فَاِنۡ
پس اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ پھیر لیں
فَخُذُوۡہُمۡ
تو تم پکڑو ان کو
وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور تم قتل کرو ان کو
حَیۡثُ
جہاں کہیں
وَجَدۡتُّمُوۡہُمۡ
تم پاؤ ان کو
وَلَا
اور نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَلِیًّا
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

They wish you would disbelieve as they disbelieved so you would be alike. So do not take from among them allies until they emigrate for the cause of Allah . But if they turn away, then seize them and kill them wherever you find them and take not from among them any ally or helper.

ان کی تو چاہت ہے کہ جس طرح کے کافر وہ ہیں تم بھی ان کی طرح کُفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ پس جب تک یہ اسلام کی خاطر وطن نہ چھوڑیں ان میں سے کسی کو حقیقی دوست نہ بناؤ پھر اگر یہ مُنہ پھیر لیں تو انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں ، خبردار !ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ سمجھ بیٹھنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی ویسے ہی کافر ہوجاؤ جیسے وہ خود ہوئے ہیں تاکہ سب برابر ہوجائیں۔ لہذا ان میں سے کسی کو آپ دوست نہ بناؤ تاآنکہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرکے نہ آجائیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو جہاں انہیں پاؤ انہیں پکڑو اور قتل کرو۔ اور ان میں سے کسی کو بھی آپ نا دوست یا مددگار نہ بناؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے کفرکیاہے کاش تم بھی کفرکرو کہ تم سب برابرہوجاؤ،چنانچہ ان میں سے تم کسی کو دوست نہ بناؤ جب تک وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت نہ کریں۔ پس اگر وہ منہ پھیرلیں توجہاں بھی تم ان کوپاؤ، انہیں پکڑواورقتل کرواوران میں سے کوئی دوست اورنہ کوئی مددگاربناؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They wish that you should disbelieve, as they have disbelieved, and thus you become all alike. So, do not take friends from among them unless they migrate in the way of Allah. Then, if they turn away, sieze them, and kill them wherever you find them, and do not take from among them a friend or a helper.

چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہوجاؤ جیسے وہ کافر ہوئے تو پھر تم سب برابر ہوجاؤ سو تم ان میں سے کسی کو دوست مت بناؤ یہاں تک کہ وطن چھوڑ آویں اللہ کی راہ میں پھر اگر اس کو قبول نہ کریں تو ان کو پکڑو اور مار ڈالو جہاں پاؤ، اور نہ بناؤ ان میں سے کسی کو دوست اور نہ مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تو چاہتے ہیں کہ تم بھی کفر کرو جس طرح انہوں نے کفر کیا ہے تاکہ تم سب برابر ہوجاؤ تو اب ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اللہ کی راہ میں اور اگر وہ پیٹھ موڑ لیں (ہجرت نہ کریں) تو ان کو پکڑو اور قتل کرو جہاں کہیں بھی پاؤ اور ان میں سے کسی کو بھی اپنا ساتھی اور مددگار مت بناؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They wish that you should disbelieve just as they disbelieved so that you may all be alike. Do not, therefore, take from them allies until they emigrate in the way of Allah, but if they turn their backs (on emigration), seize them and slay them wherever you come upon them. Take none of them for your ally or helper, This is the verdict on those hypocritical confessors of faith who belong to a belligerent, non-Muslim nation and actually participate in acts of hostility against the Islamic state.

وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہو جاؤ تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہو جائیں ۔ لہٰذا ان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کر کے نہ آجائیں ، اور اگر وہ ہجرت سے باز رہیں تو جہاں پاؤ انہیں پکڑو اور قتل کرو 118 اور ان میں سے کسی کو اپنا دوست اور مدد گار نہ بناؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ چاہتے یہ ہیں کہ جس طرح انہوں نے کفر کو اپنا لیا ہے ، اسی طرح تم بھی کافر بن کر سب برابر ہوجاؤ ، ۔ لہذا ( اے مسلمانو ) تم ان میں سے کسی کو اس وقت تک دوست نہ بناؤ جب تک وہ اللہ کے راستے میں ہجرت نہ کرلے ۔ چنانچہ اگر وہ ( ہجرت سے ) اعراض کریں تو ان کو پکڑو ، اور جہاں بھی انہیں پاؤ ، انہیں قتل کردو ، اور ان میں سے کسی کو نہ اپنا دوست بناؤ ، نہ مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہوجا أ جیسے وہ کافر ہوگئے اور سب برابر جاؤ گمراہی اور کفر میں تو جب تک یہ لوگ اللہ کی راہ میں اپنا وطن نہ چھوڑیں اور مسلمانوں کے ساتھ مدینہ میں آن کر نہ رہیں ان میں سے کسی کو دوست مت بناؤ اور اگر یہ لوگ نہ مانیں ہجرت نہ کریں اور کافروں کے شریک رہیں تو ان کو پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو اور ان میں سے کسکو کو اپنادوست اور مددگار نہ بناؤ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ چاہتے ہیں کہ جیسے وہ کافر ہوئے کاش تم بھی ویسے کافر ہوجاؤ پس تم سب برابر (ایک جیسے) ہوجاؤ سو ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں وطن چھوڑ آئیں (ہجرت کریں) پھر اگر وہ اعراض کریں (پھر جائیں) تو ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں بھی ان کو پاؤ اور ان میں سے نہ کسی کو دوست بناؤ اور نہ مددگار

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہوجاؤ جس طرح وہ کافر ہیں تاکہ تم دونوں کا درجہ برابر ہوجائے۔ لہٰذا ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ جب تک وہ اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں۔ اور اگر وہ ہجرت فی سبیل اللہ سے منہ پھیر لیں تو ان کو پکڑو اور جہاں پاؤ ان کو قتل کر دو ۔ اور ہرگز ان میں سے کسی کو اپنا دوست یا مددگار نہ بناؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fain would they that ye disbelieved even as they have disbelieved, so that ye may be all alike. Wherefore take not friends from among them until they migrate for the sake of Allah; and if they turn away, then lay hold of them and slay them, wheresoever ye find them, and take not from among them a friend or a helper.

یہ لوگ تو دل سے چاہتے ہیں کہ تم بھی کفر کرو جیسے یہ لوگ کفر کررہے ہیں تاکہ تم (سب) برابر ہوجاؤ ۔ سو تم ان میں سے (کسی کو) دوست نہ بنانا جب تک اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں ۔ اور اگر وہ روگردانی کریں تو انہیں پکڑو اور جہاں کہیں انہیں پاؤ انہیں قتل کرو اور ان میں سے (کسی کو) دوست اور مددگار نہ بناؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تو آرزو رکھتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کفر کیا ہے ، تم بھی کفر کرو کہ تم سب برابر ہوجاؤ ۔ تو تم ان میں سے کسی کو اپنا ساتھی نہ بناؤ ، جب تک وہ اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں ۔ پس اگر وہ اس سے اعراض کریں تو ان کو گرفتار کرو اور قتل کرو جہاں کہیں بھی پاؤ اور ان میں سے کسی کو ساتھی اور مددگار نہ بناؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافروں کی یہ خواہش ہے کہ جس طرح انہوں نے کفر کیا تم بھی کفر کرنے لگو تاکہ سب برابر ہوجاؤ پس جب تک وہ اﷲ تعالیٰ کے راستے میں ہجرت نہ کرلیں انمیں سے ( کسی کو ) اپنا دوست نہ بناؤ ۔ سو اگر وہ ( ہجرت سے ) روگردانی کریں تو ان کو پکڑو اور جہاں کہیں ملیں انہیں قتل کردو اور انمیں سے ( کسی کو ) نہ دوست بناؤ اور نہ ہی مددگار ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہوجاؤ، تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہوجائیں، لہٰذا ان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرکے نہ آجائیں اور اگر وہ ہجرت سے باز رہیں تو جہاں پاؤ انہیں پکڑو اور قتل کرو اور ان میں سے کسی کو اپنا دوست اور مددگار نہ بناؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کا راہ پر آنا درکنار وہ تو الٹا) یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی انہی کی طرح کافر ہوجاؤ تاکہ پھر تم سب ایک برابر ہوجاؤ پس تم ان میں سے کسی کو بھی اپنا دوست نہیں بنانا، یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اللہ کی راہ میں، پھر اگر وہ (راہ حق سے) منہ موڑے ہی رہیں تو تم انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی تم انہیں پاؤ، اور ان میں سے کسی کو بھی تم دوست نہ بناو نہ مددگار ٹھہراؤ

Translated by

Noor ul Amin

وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی ایسے ہی کافربن جائو جیسے وہ خود کافربنے ہیں تاکہ سب برابرہوجائے لہٰذاان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بنائو ، جب تاکہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرکے نہ آجائیں اور اگر وہ ایسانہ کریں توجہاں انہیں پائوانہیں پکڑواورقتل کردو اوران میں سے کسی کو اپنا دوست یا مدد گارنہ بنائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ کہیں تم بھی کافر ہوجاؤ جیسے وہ کافر ہوئے تو تم سب ایک سے ہو جاؤ ان میں کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ ( ف۲۳٦ ) جب تک اللہ کی راہ میں گھر بار نہ چھوڑیں ( ف۲۳۷ ) پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۲۳۸ ) تو انہیں پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو ، اور ان میں کسی کو نہ دوست ٹھہراؤ نہ مددگار ( ف۲۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( منافق تو ) یہ تمنا کرتے ہیں کہ تم بھی کفر کروجیسے انہوں نے کفر کیا تاکہ تم سب برابر ہو جاؤ ۔ سو تم ان میں سے ( کسی کو ) دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت ( کر کے اپنا ایمان اور اخلاص ثابت ) کریں ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو انہیں پکڑ لو اور جہاں بھی پاؤ انہیں قتل کر ڈالو اور ان میں سے ( کسی کو ) دوست نہ بناؤ اور نہ مددگار

Translated by

Hussain Najfi

وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی اسی طرح کفر اختیار کرو جیسے انہوں نے کفر اختیار کیا ہے ۔ تاکہ پھر تم سب برابر ہو جاؤ ۔ لہٰذا تم انہیں اپنا حامی و سرپرست نہ بناؤ جب تک اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں اور اگر وہ اس ہجرت کرنے سے روگردانی کریں تو انہیں پکڑو ۔ اور جہاں کہیں انہیں پاؤ انہیں قتل کر ڈالو اور ان میں کسی کو اپنا سرپرست اور مددگار نہ بناؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They but wish that ye should reject Faith, as they do, and thus be on the same footing (as they): But take not friends from their ranks until they flee in the way of Allah (From what is forbidden). But if they turn renegades, seize them and slay them wherever ye find them; and (in any case) take no friends or helpers from their ranks;-

Translated by

Muhammad Sarwar

They wish you to become unbelievers as they themselves are. Do not establish friendship with them until they have abandoned their homes for the cause of God. If they betray you, seize them and slay them wherever you find them. Do not establish friendship with them or seek their help

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They wish that you reject faith, as they have rejected, and thus that you all become equal (like one another). So take not Awliya' from them, till they emigrate in the way of Allah. But if they turn back, take (hold of) them and kill them wherever you find them, and take neither Awliya' nor helpers from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They desire that you should disbelieve as they have disbelieved, so that you might be (all) alike; therefore take not from among them friends until they fly (their homes) in Allah's way; but if they turn back, then seize them and kill them wherever you find them, and take not from among them a friend or a helper.

Translated by

William Pickthall

They long that ye should disbelieve even as they disbelieve, that ye may be upon a level (with them). So choose not friends from them till they forsake their homes in the way of Allah; if they turn back (to enmity) then take them and kill them wherever ye find them, and choose no friend nor helper from among them,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे चाहते हैं कि जिस तरह उन्होंने इनकार किया है तो तुम भी इनकार करो; ताकि तुम सब बराबर हो जाओ, पस तुम उनमें से किसी को दोस्त न बनाओ जब तक वे अल्लाह की राह में हिजरत न करें, फिर अगर वे इसको क़बूल न करें तो उनको पकड़ो और जहाँ कहीं उनको पाओ उन्हें क़त्ल करो, और उनमें से किसी को साथी और मददगार न बनाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ اس تمنا میں ہیں کہ جیسے وہ کافر ہیں تم بھی کافر بنجاؤ جس میں تم ( اور وہ) ایک طرح کے ہوجاؤ سو ان میں سے کسی کو دوست مت بنانا جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں (8) اور اگر وہ اعراض کریں تو ان کو پکڑو اور قتل کرو جس جگہ ان کو پاؤ اور نہ ان میں کسی کو دوست بناؤ اور نہ مددگار بناؤ۔ (9) (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ تو چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ کافر ہوئے ہیں تم بھی ان کی طرح ہوجاؤ۔ تاکہ سب برابر ہوجائیں پس جب تک یہ اللہ کے راستہ میں ہجرت نہ کریں ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ۔ پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں اور ان میں سے کسی کو دوست اور مددگار نہ سمجھو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ تو چاہتے ہیں کہ تم بھی اسی طرح کافر ہوجاؤ جس طرح وہ کافر ہوئے ہیں ‘ اس طرح تم سب برابر ہوجاؤ ‘ لہذا تم ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرلیں ‘ پھر اگر یہ اس شرط کو قبول نہ کریں تو ان کو پکڑو ‘ مار ڈالو ‘ جہاں بھی پاؤ اور ان میں سے کسی کو دوست اور مددگار نہ بناؤ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی خواہش ہے کہ کاش تم کافر ہوجاؤ جیسا کہ انہوں نے کفر اختیار کیا پھر تم سب برابر ہوجاؤ سو تم ان میں سے دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اللہ کے راستے میں، سو اگر وہ اعراض کریں تو ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں بھی تم ان کو پاؤ۔ اور نہ بناؤ ان میں سے کسی کو دوست اور نہ مدد گار

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہوجاؤ جیسے وہ کافر ہوئے تو پھر تم سب برابر ہوجاؤ سو تم ان میں سے کسی کو دوست مت بناؤ یہاں تک کہ وطن چھوڑ آویں اللہ کی راہ میں پھر اگر اس کو قبول نہ کریں تو ان کو پکڑو اور مار ڈالو جہاں پاؤ اور نہ بناؤ ان میں سے کسی کو دوست اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہوگئی ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہو جائو تاکہ وہ اور تم سب ایک ہو جائو لہٰذا تم ان میں سے اس وقت تک کسی کو اپنا دوست نہ بنائو جب تک وہ اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کریں پھر اگر وہ ہجرت سے اعراض کریں تو تم جہاد کہیں بھی ان پر قابو پائو ان کو گرفتار کرو اور ان کو قتل کرو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق۔ اور مددگار نہ بنائو۔