Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 9

سورة النساء

وَ لۡیَخۡشَ الَّذِیۡنَ لَوۡ تَرَکُوۡا مِنۡ خَلۡفِہِمۡ ذُرِّیَّۃً ضِعٰفًا خَافُوۡا عَلَیۡہِمۡ ۪ فَلۡیَتَّقُوا اللّٰہَ وَ لۡیَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِیۡدًا ﴿۹﴾

And let those [executors and guardians] fear [injustice] as if they [themselves] had left weak offspring behind and feared for them. So let them fear Allah and speak words of appropriate justice.

اور چاہئے کہ وہ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے ( ننھے ننھے ) ناتواں بچے چھوڑ جاتے جنکے ضائع ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے ، ( تو ان کی چاہت کیا ہوتی ) پس اللہ تعالٰی سے ڈر کر جچی تُلی بات کہا کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلۡیَخۡشَ
اور چاہیے کہ ڈریں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَوۡ
اگر
تَرَکُوۡا
وہ چھوڑ جائیں
مِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اپنے پیچھے سے
ذُرِّیَّۃً
اولاد
ضِعٰفًا
کمزور
خَافُوۡا
وہ خوف کھائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فَلۡیَتَّقُوا
پس چاہئیے کہ وہ ڈریں
اللّٰہَ
اللہ سے
وَلۡیَقُوۡلُوۡا
اور چاہئے کہ وہ کہیں
قَوۡلًا
بات
سَدِیۡدًا
درست
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلۡیَخۡشَ
اور لازم ہے کہ ڈریں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَوۡ
اگر
تَرَکُوۡا
چھوڑ جاتے
مِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اپنے پیچھے سے
ذُرِّیَّۃً
اولاد
ضِعٰفًا
کمزور
خَافُوۡا
وہ ڈرتے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
فَلۡیَتَّقُوا
چنانچہ لازم ہے کہ وہ ڈر جائیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَلۡیَقُوۡلُوۡا
اور لازم ہے کہ وہ کہیں
قَوۡلًا
بات
سَدِیۡدًا
سیدھی
Translated by

Juna Garhi

And let those [executors and guardians] fear [injustice] as if they [themselves] had left weak offspring behind and feared for them. So let them fear Allah and speak words of appropriate justice.

اور چاہئے کہ وہ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے ( ننھے ننھے ) ناتواں بچے چھوڑ جاتے جنکے ضائع ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے ، ( تو ان کی چاہت کیا ہوتی ) پس اللہ تعالٰی سے ڈر کر جچی تُلی بات کہا کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے چھوٹی چھوٹی اولاد چھوڑ جائیں تو انہیں انکے متعلق کتنا اندیشہ ہوتا ہے۔ لہذا انہیں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور جو بات کریں صاف اور سیدھی کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلازم ہے کہ ڈریں وہ لوگ جواگر اپنے پیچھے کمزور اولادچھوڑجاتے اوران کے بارے میں وہ ڈرتے،چنانچہ ان پر لازم ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجائیں اور لازم ہے کہ سیدھی بات ہی کہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those people should be fearful who, if they leave behind some helpless children, would remain anxious for them. So, they should fear Allah and say what is right.

اور چاہئے کہ ڈریں وہ لوگ کہ اگر چھوڑی ہے اپنے پیچھے اولاد ضعیف تو ان پر اندیشہ کریں یعنی ہمارے پیچھے ایسا ہی حال ان کا ہوگا، تو چاہئے کہ ڈریں اللہ سے اور کہیں بات سیدھی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ڈرتے رہنا چاہیے ان لوگوں کو کہ اگر انہوں نے بھی چھوڑے ہوتے اپنے پیچھے ناتواں بچے تو ان کے بارے میں انہیں کیسے کیسے اندیشے ہوتے تو انہیں چاہیے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کریں اور سیدھی سیدھی (حق پر مبنی) بات کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And let them fear, those who, if they would themselves leave behind helpless offspring, they would surely have been fearful on their account. Let them, then, fear Allah and make the right statement.

لوگوں کو اس بات کا خیال کر کے ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس اولاد چھوڑتے تو مرتے وقت انہیں اپنے بچّوں کے حق میں کیسے کچھ اندیشے لاحق ہوتے ۔ پس چاہیے کہ وہ خدا کا خوف کریں اور راستی کی بات کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ لوگ ( یتیموں کے مال میں خرد برد کرنے سے ) ڈریں جو اگر اپنے پیچھے کمزور بچے چھوڑ کر جائیں تو ان کی طرف سے فکر مند رہیں گے ۔ ( ٩ ) لہذا وہ اللہ سے ڈریں اور سیدھی سیدھی بات کہا کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگوں کو دوسروں کا اولاد کی انتی فکر کرنا چاہیے جیسے اگر اپنی اولاد اس طرح کم سن چھور کر مر نے لگتے ہیں ان کی کتنی فکر کرتے اور اللہ سے ڈرنا چاہیے اور سیدھی سچی بات کہنا چاہیے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ اپنے بعد چھوٹے بچے چھوڑ جائیں تو انہیں ان کی (کتنی) فکر ہو پس ان کو اللہ سے ڈرنا چاہیے اور سیدھی بات کہنی چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس بات کا تصور کرکے بھی ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے پیچھے ناتواں کمزور بچے چھوڑ جائیں تو انہیں کیسی کیسی فکریں لاحق ہوں گی۔ پس انہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور ٹھیک اور درست بات کہنی چاہیے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہیئے جو (ایسی حالت میں ہوں کہ) اپنے بعد ننھے ننھے بچے چھوڑ جائیں اور ان کو ان کی نسبت خوف ہو (کہ ان کے مرنے کے بعد ان بیچاروں کا کیا حال ہوگا) پس چاہیئے کہ یہ لوگ خدا سے ڈریں اور معقول بات کہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let them beware who, should they leave behind them a weakly progeny, would be afraid on their account; let them, wherefore, fear Allah, and says a proper saying.

اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ اپنے پیچھے چھوٹے بچے چھوڑ جائیں تو انکی انہیں (کیسی) فکر رہے پس چاہیے کہ اللہ سے ڈریں اور بات پکی کہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کو ڈرنا چاہئے ، جو اپنے پیچھے اگر ناتواں بچے چھوڑتے تو ان کے معاملے میں بہت اندیشہ ناک ہوتے ۔ پس انہیں چاہئے کہ اللہ سے ڈریں اور سیدھی بات زبان سے نکالیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور چاہیے کہ ایسے لوگ ڈریں کہ اگر وہ اپنے پیچھے کمزور اولاد چھوڑ جاتے تو انہیں انکی کیسی فکر ہوئی؟ پس چاہیے کہ اﷲ سے ڈریں اور صحیح بات کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگوں کو اس بات کا خیال کرکے ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بےبس اولاد چھوڑتے تو مرتے وقت انہیں اپنے بچوں کے حق میں کیسے کیسے اندیشے ہوتے۔ پس چاہیئے کہ وہ اللہ کا خوف کریں اور سچی اور سیدھی بات کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈریں وہ لوگ جو اگر اپنے پیچھے بےبس اولاد چھوڑ جائیں، تو کیا کچھ اندیشہ ان کے بارے میں رکھیں گے، پس انہیں چاہیے کہ وہ (دوسروں کے یتیموں کے بارے میں بھی) ڈریں اللہ سے، اور بات کریں راستی کی

Translated by

Noor ul Amin

اور ان لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ا گروہ خود اپنے پیچھے ( انہی یتیموں کی طرح ) چھوٹی چھوٹی اولادیں چھوڑ جائیں اور انہیں ان کے متعلق کتناخوف ہوتا ہے لہٰذاانہیں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیےاورجو بات کریں صاف اور سیدھی کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈریں ( ف۲۱ ) وہ لوگ اگر اپنے بعد ناتواں اولاد چھوڑتے تو ان کا کیسا انہیں خطرہ ہوتا تو چاہئے کہ اللہ سے ڈریں ( ف۲۲ ) اور سیدھی بات کریں ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یتیموں سے معاملہ کرنے والے ) لوگوں کو ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے پیچھے ناتواں بچے چھوڑ جاتے تو ( مرتے وقت ) ان بچوں کے حال پر ( کتنے ) خوفزدہ ( اور فکر مند ) ہوتے ، سو انہیں ( یتیموں کے بارے میں ) اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور ( ان سے ) سیدھی بات کہنی چاہئے

Translated by

Hussain Najfi

اور ترکہ تقسیم کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس و کمزور بچے چھوڑ جاتے ۔ تو انہیں ان کی کس قدر فکر ہوتی ۔ لہٰذا وہ دوسروں کے یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈریں اور بالکل درست اور سیدھی بات کریں

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let those (disposing of an estate) have the same fear in their minds as they would have for their own if they had left a helpless family behind: Let them fear Allah, and speak words of appropriate (comfort).

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who are concerned about the welfare of their own children after their death, should have fear of God (when dealing with the orphans) and guide them properly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And let those (executors and guardians) have the same fear in their minds as they would have for their own, if they had left weak offspring behind. So, let them have Taqwa of Allah and speak truthfully.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And let those fear who, should they leave behind them weakly offspring, would fear on their account, so let them be careful of (their duty to) Allah, and let them speak right words.

Translated by

William Pickthall

And let those fear (in their behaviour toward orphans) who if they left behind them weak offspring would be afraid for them. So let them mind their duty to Allah, and speak justly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसे लोगों को डरना चाहिए अगर वे अपने पीछे कमज़ोर बच्चे छोड़ जाते तो उन्हें उनकी बहुत फ़िक्र रहती, पस उनको चाहिए कि अल्लाह से डरें और पक्की बात कहें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چایئے کہ اگر اپنے بعد چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ جاویں تو ان کی ان کو فکر ہو سو ان لوگوں کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں۔ اور موقع کی بات کہیں۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور چاہیے کہ وہ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے ناتواں بچے چھوڑ جاتے وہ ان کے ضائع ہوجانے سے ڈرتے۔ پس وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں اور سیدھی بات کہا کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں کو اس بات کا خیال کرکے ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بےبس اولاد چھوڑتے تو مرتے وقت انہیں اپنے بچوں کے حق میں کیسے کچھ اندیشے لاحق ہوتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور چاہیے کہ وہ لوگ ڈریں جو اپنے پیچھے ضعیف بچوں کو چھوڑ جاتے اور ان پر خوف ہوتا سو یہ لوگ اللہ سے ڈریں اور ٹھیک بات کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چاہیے کہ ڈریں وہ لوگ کہ اگر چھوڑی ہے اپنے پیچھے اولاد ضعیف تو ان پر اندیشہ کریں یعنی ہمارے پیچھے ایسا ہی حال ان کا ہوگا تو چاہئیے کہ ڈریں اللہ سے اور کہیں بات سیدھی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں کو یہ خیال کرکے ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ خود اپنے بعد کمزور و ناتواں اولاد چھوڑتے تو ان کو ان بچوں کے بارے میں کیسے کیسے اندیشے ہوتے پس ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ خدا کا خوف کریں اور یتیموں سے سیدھی اور سچی بات کہا کریں